بھارتی شوبز خاندان کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
تلگو فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار رانا دگوبتی، وینکٹیش دگوبتی اور ان کے خاندان کے دیگر افراد کے خلاف حیدرآباد پولیس نے ایف آئی آر درج کر لی ہے۔
ان پر فلم نگر میں واقع دکن کچن ہوٹل کو غیر قانونی طور پر مسمار کرنے کا الزام ہے۔
یہ مقدمہ نندا کمار نامی شخص نے درج کرایا ہے، جنہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ دگوبتی خاندان نے عدالت کے حکم کو نظر انداز کرتے ہوئے جنوری 2024 میں ان کے ہوٹل کو مسمار کر دیا۔
ان کے مطابق یہ ہوٹل دگوبتی خاندان سے لیز پر لیا گیا تھا اور مسماری کے باعث انہیں 20 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔
دگوبتی خاندان کے افراد بشمول پروڈیوسر سریش دگوبتی، رانا دگوبتی، ان کے بھائی ابھیرام دگوبتی، اور مشہور اداکار وینکٹیش دگوبتی پر تعزیرات ہند کی دفعات 448، 452، 458، اور 120بی کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ ان دفعات کا تعلق زبردستی داخلے، نقصان پہنچانے، اور مجرمانہ سازش سے ہے۔
نندا کمار نے دعویٰ کیا کہ ہوٹل کا ایک حصہ نومبر 2022 میں گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن نے غیر قانونی تعمیر قرار دے کر مسمار کیا تھا۔ تاہم، جنوری 2024 میں دگوبتی خاندان نے عدالت کے حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے باقی ہوٹل کو مسمار کر دیا۔
عدالت نے نندا کمار کی درخواست پر دگوبتی خاندان کے خلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے پولیس کو مقدمہ درج کرنے کی ہدایت دی ہے۔ تاہم، دگوبتی خاندان کی جانب سے اب تک کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: دگوبتی خاندان خاندان کے
پڑھیں:
راولپنڈی: 7 سال کی بچی قتل
—فائل فوٹوراولپنڈی کے تھانہ مندرہ کی حدود میں 7 سال کی بچی کو قتل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق بچی گزشتہ روز گھر کے قریب کھیلتے ہوئے لاپتہ ہوئی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فیملی کے ساتھ مل کر بچی کی تلاش شروع کی تو بچی کی لاش زیرِ تعمیر گھر سے ملی۔
ملتان میں 7 سال کی بچی شہرون فاطمہ کے قتل کا مقدمہ نامعلوم ملزم کے خلاف درج کرلیا گیا۔
بچی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔
پولیس نے کہا ہے کہ بچی سے زیادتی ہوئی یا نہیں اس بات کا میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد پتہ چلے گا۔