2025-04-23@14:02:09 GMT
تلاش کی گنتی: 111
«پارٹی کے لیے»:
(نئی خبر)
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے راڈنی ٹکر اور انگلینڈ کے رچرڈ کیٹلبرو آن فیلڈ امپائرز ہونگے۔آسٹریلیا کے پال رائفل تھرڈ امپائر اور فیصل آفریدی فورتھ امپائر ہونگے۔ دوسرے ٹیسٹ میں پال رائفل اور راڈنی ٹکر آن فیلڈ امپائر ہونگے۔رچرڈ کیٹلبرو تھرڈ امپائر اور راشد ریاض قمر فورتھ امپائر کی ذمہ داری نبھائیں گے۔ سری لنکا کے رنجن مدوگالے آئی سی سی میچ ریفری ہوں گے۔ دونوں ٹیسٹ 17 سے 29 جنوری تک ملتان میں کھیلے جائیں گے۔
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخابات کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔ زرائع کے مطابق پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت 21 جنوری کو ہوگی، چیف الیکشن کمشنر نے پی ٹی آئی کے رؤف حسن اور بیرسٹر گوہر کو نوٹس جاری کر دیئے جبکہ درخواست گزاروں کو بھی نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں، الیکشن کمیشن سماعت میں دلائل دیے جائیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف نے مارچ 2024 میں انٹرا پارٹی انتخابات کروائے تھے، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جواب جمع کرانے کے لیے موقع دے رکھا ہے ـ
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخابات کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت 21 جنوری کو ہوگی۔ چیف الیکشن کمشنر نے پی ٹی آئی کے رؤف حسن اور بیرسٹر گوہر کو نوٹس جاری کر دیے جبکہ درخواست گزاروں کو بھی نوٹس جاری کر دیے گئے۔ الیکشن کمیشن سماعت میں دلائل دیے جائیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف نے مارچ 2024 میں انٹرا پارٹی انتخابات کروائے تھے۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جواب جمع کرانے کےلیے موقع دے رکھا ہے۔
اسلام آ باد: پاکستان تحریک انصاف نے فنڈز اکٹھا کرنے کے لیے سنٹرل فنانس بورڈ قائم کردیا، اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سنٹرل فنانس بورڈ 13 ممبران پر مشتمل ہے، پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سمیت 13 ممبران موجود ہیں۔ سنٹرل فنانس بورڈ کے ٹی آو آرز بھی تفصیلاً جاری کیے گئے ہیں جن کے مطابق بورڈ پارٹی کے اکاؤنٹس مینیج کرے گا، جبکہ قانون کے تحت اکاؤنٹس کا آڈٹ کرنے کی ذمہ داری بھی بورڈ پر عائد ہو گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فنانس بورڈ پارٹی کے لیے فنڈنگ اکٹھا کرے گا اور اس کا حساب بھی رکھے گا، سیاسی کمیٹی کی منظوری کے بعد 15 جون کو بورڈ پارٹی کا بجٹ بھی بنائے گا۔...
سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ اور وزیرِ اعلیٰ کہہ چکے ہیں کہ کینالز کے بارے میں ہماری پالیسی واضح ہے، سکھر میں کینالز کو پکا کیا جا رہا ہے، ہر سیکٹر میں سندھ حکومت کی جانب سے کام ہو رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ نیا سال حکومتِ سندھ کے لیے ترقی اور خوش خبریوں کا سال ہے۔ شرجیل میمن نے سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں بڑے بڑے منصوبے چل رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ شاہراہِ بھٹو کا پہلا فیز عوام کے لیے...
کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی کے مسائل حل کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی تین نسلوں نے اس شہر کی ترقی کے لیے قربانیاں دی ہیں۔ بھٹو ایکسپریس وے (قیوم آباد تا شاہ فیصل کالونی) کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی پی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے کراچی کو جتنے وسائل فراہم کیے، ماضی میں کسی حکومت نے نہیں دیے۔ انہوں نے کہا کہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو نے کراچی کو بڑے منصوبے دیے، جن میں اسٹیل مل اور شاہراہ فیصل جیسے میگا پراجیکٹس شامل ہیں۔ شہید بینظیر بھٹو نے بھی کراچی میں امن و...
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی ) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وسائل کی تقسیم میں سندھ کے ساتھ سوتیلی ماں کا سا سلوک کیا جاتا ہے، جب حق نہیں ملتا تو بہت مشکل ہو جاتی ہے۔ ہفتہ کے روز کراچی میں شاہراہ بھٹو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ شہید بینظیر بھٹو نے اپنی زندگی میں کراچی پر سب سے زیادہ توجہ دی۔ پاکستان کی ترقی کے لیے سب سے پہلے کراچی کی ترقی ضروری ہے، آج فخر سے کہتا ہوں کہ میرا خاندان 3 نسلوں سے سندھ کے عوام کی خدمت کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 11 جنوری 2025ء) جرمن چانسلر اولاف شولس کی سہ جماعتی اتحادی حکومت کے خاتمے کے بعد جرمنی میں 23 فروری کو پارلیمانی انتخابات ہونا ہیں۔ اس سلسلے میں جرمنی کی تین بڑی سیاسی جماعتیں آج ہفتہ 11 جنوری کو اپنے اجتماعات منعقد کر رہی ہیں جس میں ملک بھر میں ہونے والے ان انتخابات کے لیے امیدواروں کے ناموں کو بھی حتمی شکل دی جائے گی۔ جرمنی: اے ایف ڈی کی تعریف کرنے پر ایلون مسک پر نکتہ چینی اقتصادیات، جرمن انتخابات میں سب سے بڑا مدعا جرمنی کی انتہائی دائیں بازو کی جماعت اے ایف ڈی کے خلاف ڈریسڈن میں ترتیب دیے گئے مظاہروں کے منتظمین کا اندازہ ہے کہ آج ہفتے...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے افغانستان کے لیے درآمدی سامان لے جانے والے کنٹینرز کی سیٹلائٹ ٹریکنگ معطل کرکے انسانی نگرانی کا نظام متعارف کرا دیا ہے۔ اس اقدام نے اسمگلنگ کے امکانات میں اضافے کے خدشات کو جنم دیا ہے، کیونکہ نئے کنٹریکٹرز کے پاس کنٹینر ٹریکنگ کے لیے ضروری آلات موجود نہیں ہیں۔ایف بی آر نے 2013 سے کنٹینرز کی سیٹلائٹ اور جی ایس ایم کے ذریعے نگرانی کرنے والی کمپنی کا لائسنس ختم کرتے ہوئے یہ ذمہ داری چار نئی کمپنیوں کے سپرد کر دی۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق، ان کمپنیوں کا انتخاب چار سال پرانے تکنیکی معیارات کی بنیاد پر بغیر کسی مسابقتی عمل کے کیا گیا۔ ایف بی...
ترجمان کے مطابق گیس بندش سے متاثر ہونے والے علاقوں میں گارڈن، جمشید روڈ، پی ای سی ایچ ایس، لائنز ایریا اور اطراف کے علاقے شامل ہیں۔ اس سلسلے میں صارفین کو درپیش آنے والی تکالیف کے لیے ادارہ معذرت خواہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی میں پائپ لائن کی مینٹیننس کے باعث مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔ سوئی سدرن گیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پیپلز چورنگی کے قریب گیس پائپ لائن کی مینٹیننس کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ مینٹیننس کے کام کے دوران گیس کی ترسیل ایک گھنٹے کے لیے معطل رہے گی۔ ترجمان کے مطابق گیس بندش سے متاثر ہونے والے علاقوں میں گارڈن، جمشید روڈ، پی ای سی ایچ ایس، لائنز...