Islam Times:
2025-04-22@19:02:20 GMT

پائپ لائن کی مینٹیننس، کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس بند

اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT

پائپ لائن کی مینٹیننس، کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس بند

ترجمان کے مطابق گیس بندش سے متاثر ہونے والے علاقوں میں گارڈن، جمشید روڈ، پی ای سی ایچ ایس، لائنز ایریا اور اطراف کے علاقے شامل ہیں۔ اس سلسلے میں صارفین کو درپیش آنے والی تکالیف کے لیے ادارہ معذرت خواہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی میں پائپ لائن کی مینٹیننس کے باعث مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔ سوئی سدرن گیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پیپلز چورنگی کے قریب گیس پائپ لائن کی مینٹیننس کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ مینٹیننس کے کام کے دوران گیس کی ترسیل  ایک گھنٹے کے لیے معطل رہے گی۔ ترجمان کے مطابق گیس بندش سے متاثر ہونے والے علاقوں میں گارڈن، جمشید روڈ، پی ای سی ایچ ایس، لائنز ایریا اور اطراف کے علاقے شامل ہیں۔ اس سلسلے میں صارفین کو درپیش آنے والی تکالیف کے لیے ادارہ معذرت خواہ ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: علاقوں میں

پڑھیں:

سیکیورٹی فوسرز کے خیبرپختونخواہ میں 2 مختلف آپریشنز، کارروائی کے دوران 6 خوارج ہلاک

 

خیبرپختونخوا میں 2 مختلف آپریشنز میں سیکیورٹی فورسز نے 6 خوارج جہنم واصل کر دئے۔
سکیورٹی فورسز کے صوبہ خیبر پختونخوا میں دو الگ الگ آپرئشنز کے نتیجے میں انتہائی مطلوب دہشت گرد سرغنہ ذبیح اللہ عرف ذاکران سمیت 6 خوارج مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 5 خوارج مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کامیابی سے خوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان میں ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی میں خارجی سرغنہ ذبیح اللہ عرف ذاکران مارا گیا، ذبیع اللہ سیکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد دہشت گردی کی کارروائیوں سمیت بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا۔
علاقے میں پائے جانے والے کسی ممکنہ خارجی کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Post Views: 9

متعلقہ مضامین

  • لاہور کے مختلف علاقوں سے تجاوزات کا صفایا، 148 املاک سیل، 9 ٹرک سامان ضبط
  • کراچی میں اغوا کے بعد قتل ہونے والی 5سالہ بچی سے متعلق ویڈیوز سامنے آگئی
  • کراچی: کلفٹن جانے والے شخص کو مبینہ طور پر آن لائن بائیک رائیڈر نے لوٹ لیا
  • سیکیورٹی فوسرز کے خیبرپختونخواہ میں 2 مختلف آپریشنز، کارروائی کے دوران 6 خوارج ہلاک
  • زندہ برائلرمرغی کی قیمت مزید 10روپے کمی
  • کراچی، مختلف ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق، ایک زخمی
  • راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری
  • پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم، بنیادی رکاوٹیں کیا ہیں؟
  • 3 دن سے بارش، شدید ژالہ باری ، آسمانی بجلی گرنے پر 50 مویشی ہلاک
  • کراچی، مختلف علاقوں میں فائرنگ کے 8 واقعات، دو بچوں سمیت 9 افراد زخمی