2025-04-24@01:06:15 GMT
تلاش کی گنتی: 195

«علی امین گنڈاپور کو»:

(نئی خبر)
    علی امین گنڈاپور نے مریم نواز کو براہ راست چیلنجز دیدیے WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز )وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کو براہ راست چیلنجز دے دیے۔علی امین گنڈاپور نے خیبر پختونخوا کے طلبہ کے لیے اہم فیصلہ کرتے ہوئے انہیں مفت لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ پنجاب کے جتنے فیصد طلبہ کو لیپ ٹاپ دیے جا رہے ہیں ہم بھی اتنے فیصد طلبہ کو مفت لیپ ٹاپ دیں گے اسی طرح وزیراعلی پنجاب، کے پی حکومت کی طرز پر اپنے شہریوں کو مفت صحت کارڈ دے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی پوری آبادی کو صحت کارڈ پلس دیا ، اب لائف...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا پارٹی کے کچھ اکابرین سے ملنے پشاور آیا ہوں، شاہد خاقان عباسی سے بھی آج ملاقات ہے، کل کراچی میں سندھ کی جماعتوں سے ملیں گے۔ تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے پشاور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم جمہوریت کےلئے تاریخی جہدوجہد کررہے ہیں،رمضان آرہا ہے،آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائےگا، لیکن کچھ سرگرمیاں اس سے پہلے بھی ہیں۔ ہم آئین کی بالادستی کےلئے آواز اٹھائیں گے، قوم کو اکٹھا کریں گے،ملک گیر تحریک شروع کرنے لگے ہیں، ہم رکنے والے نہیں، رمضان میں بھی ہمارے پاس آپشن موجود ہیں،جنید اکبر اچھا کام کررہے ہیں،...
    پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور  نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے ادارے کو مضبوط کرنا چاہیے، اوورسیز پاکستانی بینک آف خیبر کے ذریعے پیسے بھجوائیں۔   بینک آف خیبر کی جانب سے ملک میں اسلامی بینکنگ سروس کا آغاز کردیا گیا ہے، اس حوالے سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اسلامی بینکنگ سروس کا افتتاح  کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین بینک آف خیبر اکرام اللہ خان نے بتایا کہ پورے صوبے اور ملک دیگر شہروں میں بھی اسلامی برانچز کھولی جائیں گی۔ اسٹیٹ بنک آف پاکستان کی ہدایات پر اسلامی بینکنگ برانچز کی تعداد بڑھائی جارہی ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور  نے کہا کہ مالیاتی...
    رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا کہ عمران خان کی رہائی کے لیے پارٹی وہ کچھ نہ کر سکی جو کر سکتی تھی۔ جس دن یہ قوم تہیہ کر لے خان کی رہائی ہو جائے گی۔ مجھے لگتا ہے کہ عمران خان کی رہائی جولائی تک ہو جائے گی، ہم کبھی نہیں چاہیں گے کہ خان ایک بھی دن جیل میں رہیں۔ عمران خان کو ڈیل کی بہت سی آفرز ہوئی ہیں لیکن وہ آفر قبول کرنے والے نہیں، آج عمران خان کہہ دیں کہ میں بیرون ملک جاتا ہوں تو وہ جیل سے آؤٹ ہیں۔ بیرسٹر گوہر عمران خان کی اجازت سے آرمی چیف سے ملے تھے۔ اسٹیبلشمنٹ نے ہماری جماعت پر بہت سے ظلم کیے ہیں،...
    بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی، جو 2 گھنٹے تک جاری رہی۔ذرائع کے مطابق ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں کروائی گئی، ملاقات میں پارٹی امور اور سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ عمران خان کا آج تیسرا کھلا خط آرمی چیف کو بھجوائے جانے کا فیصلہبانی پی ٹی آئی کے خط میں الیکشن فراڈ کے ذریعے اقلیت کو اکثریت پر ترجیح دینے کا معاملہ اٹھایا ہے۔ علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی کو صوبائی معاملات پر بریف کیا، بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کو صوبائی تنظیم کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کی ہدایت کی۔دونوں رہنماؤں کی ملاقات...
    بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) علی امین گنڈاپور اور جنید اکبر کو ملاقات کےلیے اڈیالہ جیل بلالیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سیکریٹریٹ حکام نے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے علی امین گنڈاپور اور صوبائی قیادت کو بلائے جانے کی تصدیق کی ہے۔ بانی کا پیغام ہے’بات بہت آگے چلی گئی ہے‘، جنید اکبر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے نئے صدر جنید اکبر خان نے وفاق کودھمکی دے دی اور دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی 2025 میں رہا ہو جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) وفد ماضی میں زمان پارک آیا تھا، پارٹی قیادت یاد دہانی کےلیے پریس کانفرنس کرے۔ذرائع کے مطابق دوسری طرف...
    پشاور: ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو 5 مارچ تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت کے کیس کی سماعت جسٹس صاحب زادہ اسد اللہ اور جسٹس صلاح الدین پر مشتمل پشاور ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے کی، جس میں علی امین گنڈاپور پیش نہیں ہو سکے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ قانون کے مطابق درخواست گزار کو پیش ہونا ضروری ہے۔ ہم اگلی تاریخ دے دیں گے لیکن حفاظتی ضمانت کے لیے درخواست گزار کو خود پیش ہونا ہوگا۔ بعد ازاں ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ  علی امین گنڈا پور کی استثنا کی درخواست منظور کرلی  اور حفاظتی ضمانت میں توسیع کرتے...
    اگر ہم نے بدلہ لینے کا سوچ لیا تو تم برداشت نہیں کر سکو گے، علی امین گنڈاپور کا صوابی جلسے سے خطاب WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2025 سب نیوز صوابی (آئی پی ایس )وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ اگر ہم نے بدلہ لینے کا سوچ لیا تو تم برداشت نہیں کر سکو گے، اگر نفرتیں بڑھائیں تو پاکستان کا نقصان ہوگا۔عام انتخابات کا ایک سال مکمل ہونے پر تحریک انصاف نے یومِ سیاہ مناتے ہوئے صوابی میں جلسہ کیا۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ہمیں مجبور نہ کیا جائے، ہم اپنے شہدا اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں اور انہیں نہیں بھولیں گے...
    فوٹو اسکرین گریب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ اگر ہم نے بدلہ لینے کا سوچ لیا تو تم برداشت نہیں کر سکو گے، اگر نفرتیں بڑھائیں تو پاکستان کا نقصان ہوگا۔عام انتخابات کا ایک سال مکمل ہونے پر تحریک انصاف نے  یومِ سیاہ مناتے ہوئے صوابی میں جلسہ کیا۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 8 فروری کو عوام نے بانی پی ٹی آئی کو اکثریت دلائی تھی، رات کی تاریکی میں ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا۔تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا کہ یہ حکومت دلوں پر راج نہیں کرتی، ہم اداروں کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں، قانون کی حکمرانی تک ہماری...
    وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانیٔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی کال پر آج یومِ سیاہ منا رہے ہیں۔ اپنے بیان میں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ 17 نشستیں جیتنے والی پارٹی کو اقتدار دے کر مسلط کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 26 نومبر اور 9 مئی میں ملوث حکومت جوڈیشل کمیشن بنانے سے ڈرتی ہے، جوڈیشل کمیشن سے ہی تمام مجرم کیفرِ کردار تک پہنچیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ قوم مینڈیٹ پر ڈالے گئے تاریخی ڈاکے کے خلاف یومِ سیاہ منا رہی ہے، فارم 47 کی نااہل حکومت نے ہر ادارے کو تباہ کر دیا ہے۔...
    پشاور:وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی کال پر آج یوم سیاہ منایا جا رہا ہے، جس کا مقصد پاکستانی قوم کے مینڈیٹ پر ڈالے گئے تاریخی ڈاکے کے خلاف احتجاج کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنان کے ساتھ عوام بھی بھرپور طریقے سے احتجاج میں شریک ہیں اور آج کا یوم سیاہ پاکستان کی تاریخ کا اہم دن بننے جا رہا ہے۔ علی امین گنڈاپور نے الزام عائد کیا کہ 17 نشستوں والی پارٹی کو اقتدار دے کر "اردلی حکومت” مسلط کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر اور ملکی تاریخ کے سب سے دھاندلی زدہ انتخابات کو "فری اینڈ فئیر” قرار...
    وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی کال پر آج یوم سیاہ منایا جا رہا ہے۔ قوم اپنے مینڈیٹ پر ڈالے گئے تاریخی ڈاکے کے خلاف احتجاج کر رہی ہے۔ آج کا یوم سیاہ تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ علی امین گنڈاپور نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی کارکنان کے ساتھ عوام بھی احتجاج میں شریک ہیں۔ 17 نشستیں جیتنے والی پارٹی کو اقتدار دے کر اردلی حکومت ملک پر مسلط کر دی گئی۔ دنیا بھر اور ملکی تاریخ کے سب سے دھاندلی زدہ انتخابات کو فری اینڈ فئیر قرار دیا گیا، جبکہ فارم 47 کی بنیاد پر بنی نااہل حکومت نے پاکستان کے ہر ادارے...
    مردان: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور سے 600 ارب روپے کا حساب لیا جائے گا۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 11 سال سے ایک پارٹی صوبے پر مسلط کی گئی۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ایک صوبے میں انتخابات درست اور باقی میں دھاندلی نظر آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنی ہی صوبائی حکومت کے خلاف احتجاج کر رہی ہے۔ لیکن بانی پی ٹی آئی کو سزا ہوئی تو پارٹی نے کہیں بھی احتجاج نہیں کیا۔ پی ٹی آئی قیادت کو لیڈر کی فکر نہیں بلکہ عہدوں کے لیے آپس میں لڑ رہے ہیں۔ فیصل...
    ---فائل فوٹو ترجمان وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سرفراز مغل نے بتایا ہے کہ کل ہونے والے جلسے کے لیے وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے 50 لاکھ روپے دیے ہیں۔ترجمان وزیراعلی فراز مغل نے ’جیو نیوز‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریکِ انصاف کے جلسوں اور احتجاج پر اخراجات کے سلسلے میں وزیرِ اعلی خیبر پختون خوا نے 50 کروڑ روپے سے زیادہ خرچ کیے ہیں۔ احتجاج کے دوران جلائی گئی مشینری اور دیگر نقصانات کی ادائیگی وزیرِ اعلیٰ نے اپنی جیب سے کی ہے۔ چاہے جان چلی جائے، بانی پی ٹی آئی کو رہا کراکر دم لیں گے، علی امین گنڈاپوروزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) اسی...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کل صوابی میں ہونے والے جلسے کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو بھاری فنڈز کی فراہمی کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کل کے جلسے کے لیے پی ٹی آئی کو 50 لاکھ روپے کے فنڈز دیے ہیں، ڈیرہ اسماعیل خان سے کل عمر امین گنڈاپور کی قیادت میں ایک بڑا قافلہ صوابی جلسے میں شرکت کے لیے روانہ ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: 8 فروری کو صوابی میں جلسہ، پی ٹی آئی کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر کے لیے چیلنج؟ قافلے میں شامل گاڑیوں کے کرایوں اور دیگر اخراجات ادا کیے جاچکے ہیں۔ وزیراعلیٰ کے ترجمان کے مطابق، مذکورہ اخراجات وزیراعلیٰ نے اپنی جیب سے ادا...
    اسلام آباد:پی پی ٹی خیبرپختونخواکے صدرجنیداکبرنے کہاہے کہ کچھ لوگ چاہتے ہوں کہ میرے اورعلی امین گنڈاپورکے درمیان اختلافات ہوں، پارٹی چیئرمین بیرسٹرگوہر سے ایسا رابطہ نہیں جیسا ہوناچاہئے،احتجاجوں کے حوالے سے بیرسٹرگوہریاکسی اور نے بریف نہیں کیا، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرکے مستقبل کی حکمت عملی کے بارے میں بریفنگ لوں گا، الیکشن ٹکٹس کے لیے بانی کے نام پر کس نے لسٹیں فائنل کیں اس کی تحقیقات ہونی چاہئے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جنیداکبرنے کہاکہ  ہماراکوئی گروپ نہیں تھاجوٹویٹ کی وہی عاطف خان نے بھی کی ،احتجاج میں سرکاری افسران کوشمولیت سے روکنے کےلیے نوٹیفکیشن کے بارے میں نہیں جانتا،میں نوٹیفکیشن کے حوالے سے علی امین گنڈاپورسے بات کروں گاہوسکتاہے نہیں اس کاپتہ ہی...
    وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ بانیٔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو ہر صورت رہا کرائیں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے  وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عمران خان کے حکم پر حکومت سے مذاکرات کے لیے کمیٹی بنی، میرا اختیار عمران خان کے پاس ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 8 فروری کو یومِ سیاہ پر بھرپور احتجاج کیا جائے گا، عمران خان کی رہائی کے لیے 2 مرتبہ تمام رکاوٹیں عبور کر کےڈی چوک پہنچا۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ حکومت سے دوبارہ مذاکرات بانیٔ پی ٹی آئی کے کہنے پر ہی ہوں گے۔
    وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور— فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو ہر صورت رہا کرائیں گے۔پشاور میں جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ 8 فروری کو یومِ سیاہ پر بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے حکم پر حکومت سے مذاکرات کے لیے کمیٹی بنی، حکومت سے دوبارہ مذاکرات بانیٔ پی ٹی آئی کے کہنے پر ہی ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ میرا اختیار بانیٔ پی ٹی آئی کے پاس ہے، بانیٔ پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے 2 مرتبہ تمام رکاوٹیں عبور کر کےڈی چوک پہنچا۔ ٹرمپ نے نیتن یاہو کو...
    پشاور: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا( کے پی کے) علی امین گنڈاپور نے ویلنٹائن ڈے کے موقع پر صوبے میں لائف انشورنس منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ دنیا ویلنٹائن ڈے مختلف انداز میں مناتی ہے، لیکن ہم اسے عوام کو فائدہ پہنچانے کے لیے ایک منفرد طریقے سے منائیں گے، انشورنس اسکیم کے تحت 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو 5 لاکھ روپے اور اس سے کم عمر کے افراد کو بھی 5 لاکھ روپے کی انشورنس فراہم کی جائے گی۔ علی امین گنڈاپور نے صحت کے شعبے میں بہتری کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران 67 فیصد مریضوں کا علاج...
    پشاور میں پی ٹی آئی کے ترجمان شیخ وقاص اکرم کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے چلینج کیا کہ ہمارے صوبے میں سب سے زیادہ کام اور نفع ہورہا ہے، آپ باقی تین صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو بلا کر کارکردگی کا جائزہ لے سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ آرمی چیف سے مسائل پر بات ہوتی ہے کیونکہ ملٹری اسٹیبلشمنٹ ہر کام میں شامل ہے، چیف آف آرمی اسٹاف نے این ایف سی ایوارڈ کا اجلاس بلانے کی یقین دہانی کرائی ہے اس لیے اب سپریم کورٹ نہیں جارہے۔ پشاور میں پی ٹی آئی کے ترجمان شیخ وقاص اکرم کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے آرمی چیف کو خط لکھا ہے، دیکھتے ہیں کیا جواب آتا ہے۔جاری بیان میں انہوںنے کہاکہ میری ایک دو دن میں پھر ملاقاتیں ہوں گی، پھر بتاؤں گا کہ معاملات نیچے آئے ہیں یا آگے بڑھے ہیں۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو کہیں منتقل کرنے کا فیصلہ ان کا اپنا ہوگا، میں کچھ کہہ نہیں سکتا۔انہوں نے کہا کہ افغانستان سے بات چیت کیلئے وفد اسی ماہ بھیجیں گے، معاملات وفاقی حکومت اور اداروں کی مرضی سے آگے بڑھیں گے۔
    پشاور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے انکشاف کیا ہے کہ جب پی ٹی آئی کے حکومت سے مذاکرات شروع ہوئے تو عمران خان کو بنی گالہ، نتھیا گلی اور وزیراعلیٰ ہاؤس منتقل کرنے کی آفر ہوئی، تاہم عمران خان نے کہا کہ پہلے پارٹی کے تمام رہنماؤں کو رہا کیا جائے۔نجی ٹی وی سے انٹرویو کے دوران وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے سوال کیا گیا کہ آرمی چیف سے ملاقات میں کس نوعیت کی بات چیت ہوئی؟ جواب میں انہوں نے کہا کہ آرمی چیف سے ہونے والی ملاقات میں صوبے کی تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت موجود تھی، یہی بات ہوئی کہ سب نے مل کر ملک کی خاطر دہشتگردی کا مقابلہ کرنا ہے، یہ واحد ایجنڈا...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے انکشاف کیا ہے کہ جب پی ٹی آئی کے حکومت سے مذاکرات شروع ہوئے تو عمران خان کو بنی گالہ، نتھیا گلی اور وزیراعلیٰ ہاؤس منتقل کرنے کی آفز ہوئی، تاہم عمران خان نے کہا کہ پہلے پارٹی کے تمام رہنماؤں کو رہا کیا جائے۔ نجی ٹی وی سے انٹرویو کے دوران وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے سوال کیا گیا کہ آرمی چیف سے ملاقات میں کس نوعیت کی بات چیت ہوئی؟ جواب میں انہوں نے کہا کہ آرمی چیف سے ہونے والی ملاقات میں صوبے کی تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت موجود تھی، یہی بات ہوئی کہ سب نے مل کر ملک کی خاطر دہشتگردی کا مقابلہ کرنا ہے، یہ واحد ایجنڈا ہے...
    پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 فروری ۔2025 )وزیر اعلی خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپورنے کہا ہے کہ کرم میں جرگے کے ذریعے بڑے مسائل پر قابو پالیا گیا ہے ، کرم میں قیام امن کے لیے حکومت نے سنجیدہ اقدامات کیے ہیں، امن کی راہ میں روڑے اٹکانے والوں سے حکومت آہنی ہاتھوں سے نمٹے گی.(جاری ہے) نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ کرم میں چند جگہوں پر شرپسند ہیں جن کے سروں کی قیمت مقرر کی ہے، شرپسندوں کے سروں کی قیمت مقرر کی ہے تاکہ مسئلہ جڑ سے ختم کیا جائے وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے کہا کہ جرگے سے مسائل کا حل نکالا ہے، چیلنجز بہت ہیں تاہم ہر چیلنج...
    وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور—فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ کُرم میں جرگے کے ذریعے بڑے مسائل پر قابو پالیا گیا ہے۔جیو نیوز سے بات چیت کرتے انہوں نے کہا کہ کُرم میں قیام امن کے لیے حکومت نے سنجیدہ اقدامات کیے ہیں، امن کی راہ میں روڑے اٹکانے والوں سے حکومت آہنی ہاتھوں سے نمٹے گی۔علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ کُرم میں چند جگہوں پر شرپسند ہیں جن کے سروں کی قیمت مقرر کی ہے، شرپسندوں کے سروں کی قیمت مقرر کی ہے تاکہ مسئلہ جڑ سے ختم کیا جائے۔ کُرم کو آفت زدہ قرار دینے کی منظوری دے دی گئی، بیرسٹر سیفخیبر پختونخوا حکومت کے...
    صوبائی حکومت اسکالر شپس کیلئے 10 کروڑ روپے کی اضافی رقم دے گی، علی امین گنڈاپور - فوٹو: فائل وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے پسماندہ اضلاع کے طلبا کیلئے اسکالر شپس کا اعلان کردیا۔ پشاور میں علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت اسکالر شپس کیلئے 10 کروڑ روپے کی اضافی رقم دے گی۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کی بنیادی رقم بڑھا کر 2 ارب 40 کروڑ روپے کردی۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صوبے میں تعلیم کارڈ کیلئے 2 ارب روپے کا الگ سے فنڈ قائم کیا گیا ہے۔
    پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 جنوری2025ء) علی امین گنڈاپور نے اپنے سرکاری ہیلی کاپٹر کو ایئرایمبولنس میں تبدیل کرنے کی منظوری دیدی، صوبائی حکومت کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر ائیر ایمبولنس کے طور پر استعمال کیا جائے گا، 300 ملین روپے کی لاگت سے ہیلی کاپٹر کو ایئر ایمبولنس میں تبدیل کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے وزیر اعلٰی علی امین گنڈاپور کی سربراہی میں صوبائی کابینہ نے سرکاری ہیلی کاپٹر کو ایئرایمبولنس میں تبدیل کرنے کی منظوری دیدی۔ اس حوالے سے مشیر اطلاعات خیبرپختونخواہ بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر ائیر ایمبولنس کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔ 300 ملین روپے کی لاگت سے ہیلی کاپٹر کو ایئر...
    ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کیلئے ڈیڈ لائن دیدی۔  رانا ثناء اللہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے آج رات 12 بجے تک آجائیں، وزیراعظم نے مذاکرات کی آفر کی ہے، ملک کی بہتری کیلئے بات کرنے کیلئے تیار ہیں،انہوں نے کہا ہے کہ جب ہم اپوزیشن میں تھے تب شہباز شریف نے بانی پی ٹی آئی کو کہا تھا بیٹھیں بات کریں، 2018 کے بعد ہمیں گلہ تھا رزلٹ الٹ دیا گیا انہوں نے حکومت بنائی، پی ٹی آئی کے انتظار کی بات نہیں، ڈائیلاگ کرنا بنیادی شرط ہے۔  لاہور...
    فائل فوٹو۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ سرکاری امور کی انجام دہی میں غفلت برتنے والوں کو عہدوں سے فارغ کیا جائے گا۔ علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت پشاور میں ضلعی انتظامیہ کا اجلاس ہوا۔ اس موقع پر غیرتسلی بخش کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ڈپٹی کمشنرز کو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی۔ وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ 99 نکاتی عوامی ایجنڈا پر عملدرآمد کے اقدامات کے تصویری ثبوت بھی فراہم کیے جائیں۔ انھوں نے کہا عوام کو خدمات اور سہولتوں کی فراہمی ہماری بنیادی ذمہ داری ہے۔ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے ہدایت کی کہ اضلاع میں جاری ترقیاتی کاموں کی مانیٹرنگ، معیار اور شفافیت کو ہر صورت یقینی...
    اسلام آباد : سینیٹر فیصل واوڈا نےکہا ہےکہ علی امین گنڈاپور مجھے وزیر اعلیٰ  خیبرپختونخوا کے عہدے پرنظر نہیں آرہے، پی ٹی آئی کے ٹرمپ کارڈ کے غبارے سے ہوا نکل گئی ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ  علی امین گنڈاپور مجھے وزارت اعلیٰ پربھی نظر نہیں آرہے، یں نےکہا تھا ٹرمپ کارڈ سے پی ٹی آئی کو مایوسی ہوگی، ٹرمپ کارڈ کے غبارے سے ہوا نکل گئی ہے۔ سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے لیے پنجاب سے کوئی نہیں نکلےگا،  اب تو بانی پی ٹی آئی خود کہہ رہے ہیں کہ ان کے رہنما کمپرومائزڈ ہیں۔ فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ عمران خان...
    سینیئر سیاستدان فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ علی امین گنڈاپور وزیراعلیٰ بھی نہیں رہیں گے۔ عمران خان کو ریلیف کے لیے 6 سے 8 ماہ تک کچھ نظر نہیں آرہا۔ یہ بھی پڑھیں احتجاج میں ساتھ نہ دینے پر پی ٹی آئی کارکنان علی امین گنڈاپور کیخلاف پھٹ پڑے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ ٹرمپ کارڈ سے پی ٹی آئی کو مایوسی ہوگی اور بالآخر وہی ہوا۔ فیصل واوڈا نے کہاکہ عمران خان کی سطح پر کوئی مذاکرات، ڈیل یا ڈھیل نہیں ہے۔ اب تو بانی پی ٹی آئی خود یہ کہہ رہے ہیں کہ ان کے رہنما کمپرومائزڈ ہیں۔ سینیئر سیاستدان نے کہاکہ پی ٹی آئی...
    میں جیل جاکر نماز کا پابند ہوا، علی امین گنڈاپور - فوٹو: فائل وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نےانکشاف کیا ہے کہ میں جیل جاکر نماز کا پابند ہوا، میں نے بانی کو بتایا تھا کہ جیل جانے سے میری اصلاح ہوئی۔صوبے کی جیلوں کی ڈیجیٹلائزیشن کیے جانے کے پروگرام کے افتتاح پر خطاب میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ صوبے کی 39 جیلوں میں قیدیوں کو سہولیات کی فراہمی کی جارہی ہے، تمام جیلوں کو ایک ڈیٹا بیس پر کمپیوٹرائزڈ کردیا گیا۔انہوں نے کہا کہ نئے سسٹم سے قیدیوں کے مقدمات اور ملاقات میں آسانی ہوگی، قیدیوں کے رشتے داروں پر بھی مالی بوجھ نہیں پڑے گا۔ بانی پی ٹی آئی اور علی امین گنڈاپور میں ملاقات کی...
    راولپنڈی: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کے درمیان گزشتہ دنوں ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق  بانی پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ کے پی کو ہدایت کی کہ صوبے میں کرپشن اوربیڈگورننس سے متعلق شکایات کا خاتمہ کریں۔  ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان  نے وزیراعلیٰ کے پی سے کہا کہ انہوں نے پارٹی کی صدارت کا عہدہ اس لیے واپس لیا تاکہ ان پر کام کا بوجھ کم ہو سکے اور وہ بہتر حکومتی نظام پر توجہ مرکوز کر سکیں۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے علی امین سے کہا کہ صوبے میں بیڈگورننس...
    وفاقی حکومت نے صوبائی حکومت کی مشاورت کے بغیر خیبر پختونخوا پولیس سربراہ اختر حیات گنڈاپور کو ہٹا کر نئے سربراہ کی تعیناتی کے احکامات جاری کردیے جو تحریک انصاف اور صوبے کے وزیراعلیٰ کے لیے سرپرائز سے کم نہیں۔ یہ بھی پڑھیں: آئی جی خیبر پختونخوا اور ڈی جی ایف آئی اے کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا وفاقی حکومت نے بدھ کو تبادلوں کے حوالے سے معمول سے ہٹ کر احکامات جاری کیے جو انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا اختر حیات گنڈاپور کے تبادلے اور نئے آئی جی پی ذوالفقار حمید کی تعیناتی کے حوالے سے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق وفاق نے پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 21 کے افسر کا پنجاب سے تبادلہ کر کے خیبر پختونخوا...
    علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صوبائی حکومت پولیو کے مکمل خاتمے کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل کیے ہوئے ہے اور اس سلسلے میں بھرپور اور سنجیدہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی پارٹنر اداروں کے تعاون سے انسداد پولیو مہم کو مزید مؤثر اور نتیجہ خیز بنایا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطح وفد نے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر برائے پاکستان محمد یحییٰ کر رہے تھے جبکہ دیگر اراکین میں مس ہیروکو، مس افکی بوٹسمین، کارلس عباس گیہا اور دیگر شامل تھے۔ ملاقات میں ایم این اے فیصل امین گنڈاپور، ایڈیشنل چیف سیکرٹری منصوبہ بندی...
    پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29 جنوری ۔2025 )وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ پولیو کا خاتمہ اور تعلیم، خصوصا بچیوں کی تعلیم صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ،ضم اضلاع میں بچیوں کی شرح خواندگی کو بڑھانے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جا رہے ہیں،اقوام متحدہ کے اداروں کے ساتھ مزید مربوط انداز میں کام کیا جائے گا اور ان کے عملے کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے.(جاری ہے) تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی علی امین گنڈاپورسے اقوام متحدہ کے اعلی سطح وفد نے ملاقات کی وفد کی قیادت اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر برائے پاکستان محمد یحیی کر رہے تھے جبکہ دیگر اراکین میں...
    پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطح وفد نے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر برائے پاکستان محمد یحییٰ کر رہے تھے جبکہ دیگر اراکین میں مس ہیروکو، مس افکی بوٹسمین، کارلس عباس گیہا اور دیگر شامل تھے۔ ملاقات میں ایم این اے فیصل امین گنڈاپور، ایڈیشنل چیف سیکرٹری منصوبہ بندی اور صوبائی حکومت کے دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ اس موقع پر اقوام متحدہ کے ذیلی اداروں کی جانب سے خیبر پختونخوا میں جاری مختلف عوامی فلاح و بہبود کی سرگرمیوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں صحت کے شعبے خصوصاً پولیو وائرس کے خاتمے، زچہ و بچہ کی صحت، اور نوزائیدہ بچوں کی اموات کی...
    ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر ںے کہا کہ پی ٹی آئی کو پتا چل چکا ہے کہ ان کی پارٹی میں میر صادق اور میر جعفر کا کردار کون ادا کررہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی علی امین گنڈا پور کو صدارت سے ہٹانے پر اصلی پی ٹی آئی کے ورکر یوم نجات منا رہے ہیں، عنقریب پی ٹی آئی ورکرز کو اچھی خوشخبری ملے گی۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ پی ٹی آئی کو پتا چل چکا ہے کہ ان کی پارٹی میں میر صادق اور میر جعفر کا کردار کون ادا کررہا ہے، علی امین گنڈا پور کو صدارت...
    ہری پور(نیوز ڈیسک)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈپورا کی حمایت میں کھل کرسامنے آگئے ہیں۔ ہری پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختوںخوا علی امین گنڈا پور کی تبدیلی کی خبریں قیاس آرائیاں ہیں، وہ ہی وزیر اعلی رہیں گے، علی امین گنڈا پور کی درخواست پر ان کو پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی صدارت سے ہٹایا گیا، عمران خان سے گزارش کی تھی کہ 2 ذمہ داریاں سنبھالنا مشکل ہے۔ عمرایوب کا کہنا ہے کہ حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کی آج کی نشت پر ہم بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر نہیں جارہے، حکومت نے مذاکرات کے دوران ہمارے ایم این اے کے...
    فائل فوٹو۔ پی ٹی آئی کی حکومت کے ساتھ مذاکرات سے علیحدہ ہونے کی پس پردہ کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی پس پردہ اعلیٰ سطح ملاقات میں بیرسٹر گوہر خان شامل تھے۔ ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر خان نے بانی پی ٹی آئی کو دوسری ملاقات پر بریفنگ بھی دی گئی۔ ملاقات 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے کے فوری بعد ہوئی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ پس پردہ مذاکرات پر بانی پی ٹی آئی کا رویہ بہت محتاط ہوگیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کو بیرسٹر گوہر نے پس پردہ بات چیت پر محتاط رویےکی درخواست کی۔ ذرائع کے مطابق بانی نے کل ملاقات میں علی امین گنڈاپور سے کے پی میں کرپشن پر تحفظات کا اظہار...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 جنوری ۔2025 )سابق سپیکر قومی اسمبلی اور تحریک انصاف کے مرکزی راہنما اسد قیصرنے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور وزیراعلی رہیں گے ،اس وقت بڑے چیلنجز ہیں، میرا کوئی گروپ نہیں ، عمران خان ہی پی ٹی آئی ہیں. نجی ٹی وی کو انٹرویو میں اسد قیصر نے کہا کہ میں پارٹی کا منتخب صوبائی صدر تھا لیکن جب اسپیکر بنا کہا گیا سرکاری اور پارٹی عہدوں کو الگ ہونا چاہیئے میں نے ڈیڑھ سال بعد پارٹی عہدہ چھوڑ دیا تھا پرویزخٹک سیکرٹری جنرل تھے انہوں نے بھی استعفی دیا اوران کی جگہ جہانگیرترین اور میری جگہ اعظم سواتی صوبائی صدر بن گئے.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ علی امین وزیراعلی رہیں...
    بانی پی ٹی آئی عمران خان گزشتہ دنوں اہلیہ بشریٰ بی بی کی گرفتاری پر کسی قسم کے احتجاج نہ ہونے پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور پر برہم ہوگئے۔  بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) اور سابق وزیر اعظم عمران خان سے  وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی اڈیالہ جیل میں ملاقات ہوئی۔ ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے ملاقات میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ بشریٰ بی بی کی گرفتاری پر خیبر پختونخوا میں احتجاج کیوں نہیں کیا گیا؟ ذرائع کے مطابق علی امین سے ملاقات میں عمران خان نے خیبر پختونخوا میں کرپشن کی روک تھام کےلیے اقدامات پر...
    پشاور(بیورو رپورٹ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کو صوبے کی پارٹی قیادت سے ہٹائے جانے اور پی ٹی آئی پختونخوا کی صدارت گنڈاپور مخالف دھڑے کو ملنے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور کیخلاف ماضی میں متحرک ہم خیال گروپ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو شکایات لگائیں۔ گروپ میں شامل افراد نے بانی پی ٹی آئی سے جیل اور مقدمات میں پیشی کے دوران شکایات کے انبار لگائے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عاطف خان، شکیل خان، جنید اکبر اور مشال یوسف زئی شکایت لگانے والوں میں شامل ہیں۔ پی ٹی آئی میں اثرورسوخ رکھنے والی خاتون نے بھی وزیراعلیٰ کیخلاف شکایات لگائیں۔ ان کے علاوہ قاضی انور ایڈووکیٹ...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews بشریٰ بی بی پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی زبیر علی خان صوبائی صدارت علی امین گنڈاپور عمار مسعود عمران خان وی نیوز
    پی ٹی آئی پختونخوا کی صدارت گنڈاپور مخالف دھڑے کو ملنے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز )پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کی صدارت علی امین گنڈا پور کے مخالف دھڑے کو ملنے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور کے خلاف ماضی میں متحرک گروپ نے بانی پی ٹی آئی کو مبینہ شکایات لگائیں، گروپ میں شامل افراد نے جیل اور مقدمات میں پیشی کے دوران علی امین گنڈا پور کے خلاف شکایات کے انبار لگائے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ علی امین گنڈا پور کے خلاف عمران خان کو مبینہ شکایات لگانے والوں میں عاطف خان، شکیل خان، جنید اکبر اور مشال یوسفزئی شامل ہیں۔...
    —فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختون خوا کی صدارت علی امین گنڈاپور کے مخالف دھڑے کو ملنے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور کے خلاف ماضی میں متحرک گروپ نے بانئ پی ٹی آئی کو مبینہ شکایات لگائیں۔گروپ میں شامل افراد نے جیل اور مقدمات میں پیشی کے دوران شکایات کے انبار لگائے۔ عمران خان نے علی امین گنڈاپور سے صدر پی ٹی آئی کے پی کا عہدہ واپس لے لیاعلی امین گنڈاپور سے صدر پی ٹی آئی خیبر پختون خوا کا عہدہ واپس لے لیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عاطف خان، شکیل خان، جنید اکبر، مشال یوسفزئی قاضی انور ایڈووکیٹ اور دیگر وکلاء مبینہ شکایت لگانے والوں میں شامل...
    پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کی صدارت سے علی امین گنڈا پور کے مخالف دھڑے کو ملنے کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف ماضی میں سرگرم رہنے والے گروپ نے عمران خان کو متعدد شکایات پیش کیں۔ گروپ کے اراکین نے جیل اور عدالتوں میں پیشیوں کے دوران گنڈا پور کے خلاف متعدد الزامات عائد کیے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کے سامنے علی امین گنڈا پور کے بارے میں شکایات پیش کرنے والوں میں عاطف خان، شکیل خان، جنید اکبر اور مشال یوسفزئی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ قاضی انور ایڈووکیٹ اور کچھ دیگر وکلاء نے بھی گنڈا پور کے خلاف شکایات درج...
    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو صوبے کی پارٹی قیادت سے ہٹائے جانے کی اندورنی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپورکےخلاف ماضی میں متحرک ہم خیال گروپ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو شکایات لگائیں، گروپ میں شامل افراد نےبانی پی ٹی آئی سے جیل اورمقدمات میں پیشی کے دوران شکایات کےانبارلگائے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عاطف خان،شکیل خان، جنید اکبراور مشال یوسفزئی شکایت لگانےوالوں میں شامل ہیں، شکایت پی ٹی آئی میں اثرورسوخ رکھنے والی خاتون بھی وزیراعلیٰ کےخلاف شکایت لگائیں۔ ان کے علاوہ  قاضی انورایڈووکیٹ اور دیگر وکلاء بھی شکایت لگانےوالوں میں شامل ہیں۔   ذرائع  کا کہنا تھا کہ مخالف دھڑے نےبانی پی ٹی آئی کو صوبےمیں بیڈگورننس اور کرپشن...
    پشاور (صباح نیوز) وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ ورلڈ بینک کے منصوبوں پر پیشرفت کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا۔ نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن رائزرکی قیادت میں عالمی بینک کے وفد نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا سے ملاقات کی،اس موقع پر متعلقہ حکام نے ورلڈ بینک کے اشتراک سے صوبے میں ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ورلڈ بینک کے اشتراک سے صوبے میں 1.9 ارب ڈالر کے منصوبوں پر کام جاریہے،وزیراعلی نے کہا صوبائی حکومت ورلڈ بینک کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ معاشی ترقی کیلئے نجی شعبے کی سرمایہ کاری کی ہر ممکن حوصلہ افزائی کریں گے۔
    پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے صوبائی صدر علی امین گنڈاپور کے بعد پارٹی اور صوبائی حکومت میں بڑی تبدیلیاں کرنے کا امکان ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں بڑی تبدیلیوں کی لہر چل پڑی ہے اور ذرائع نے بتایا کہ خیبرپختونخوامیں پی ٹی آئی اورصوبائی حکومت میں بڑی تبدیلیوں کاامکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ کارکنان کو ہدایت کی گئی ہے کہ 8 فروی  پر فوکس ہے اور اس  کےلیے تیاری کرلیں اور نئے صوبائی صدرجنیداکبر نے صوبائی سطح پر پارٹی کے کئی اہم رہنماوں سے ٹیلی فونک رابطے بھی کیے ہیں۔ پارٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ پارٹی میں قربانیاں دینے والے اہم رہنماؤں کو ذمہ داری سونپنے...
    علی امین گنڈاپور کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 26 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد: خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کو تین ماہ سے وکلاء علی امین کے خلاف شکایات کررہے تھے اور علی امین نے خود بھی سلمان اکرم راجا سے پارٹی عہدے چھوڑنے کی بات کی تھی۔ رپورٹ کے مطابق جنید اکبر کو پارٹی کا صدر بنانے پر علی امین کو اعتماد میں نہیں لیا گیا اور بانی پی ٹی آئی سے عاطف خان، جنید اکبر کی ملاقات میں بھی علی امین کے خلاف باتیں ہوئیں۔ رپورٹ...
    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو تین ماہ سے وکلاء علی امین کے خلاف شکایات کر رہے تھے، علی امین نے خود بھی سلمان اکرم راجا سے پارٹی عہدے چھوڑنے کی بات کی تھی۔جنید اکبر کو پارٹی کا صدر بنانے پر علی امین کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، بانی پی ٹی آئی سے عاطف خان، جنید اکبر کی ملاقات میں بھی علی امین کے خلاف باتیں ہوئیں، ملاقات میں جنید اکبر اور عاطف خان کی صوبے کی گورننس پر بھی بات ہوئی۔ وزیر اعلیٰ کے پی علی امین ہی رہیں گے، سلمان اکرم راجہسلمان اکرم راجا نے کہا...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں نظریاتی رہنما اور عمران خان کے وفادار سمجھے جانے والے جنید اکبر خان پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر بن گئے ہیں۔ خیبر پختوانخوا میں پی ٹی آئی کے سابق صدر اور وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے چند ماہ قبل ہی وزیر پارٹی میں مبینہ گروپنگ اور سابق وزیر شکیل خان کی حمایت کرنے پر جنید اکبر کو فوکل پرسن کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔ جنید اکبر کی بطور پارٹی صدارت تعیناتی کی تصدیق پی ٹی آئی کے سیکریٹری سلمان اکرم راجا اور خود جنید اکبر خان نے بھی کی ہے۔ جنید اکبر خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ’ قائد...
    علی امین گنڈاپور نے شہباز شریف کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ 25 ویں آئینی ترمیم کے تحت فاٹا خیبر پختونخوا میں ضم ہوا۔ آئین کے مطابق ضم شدہ اضلاع تمام  انتظامی اختیارات خیبر پختونخوا حکومت کے پاس ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور نے وزیراعظم شہباز شریف کے نام خط لکھ دیا۔ تفصیلات کے مطابق علی امین گنڈاپور نے وزیراعظم کے نام خط میں ضم اضلاع کے فنڈز سے متعلق تشکیل دی گئی وفاقی حکومت کی کمیٹی پر تحفظات کا اظہار  کیا ہے۔ علی امین گنڈاپور نے شہباز شریف کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ 25 ویں آئینی ترمیم کے تحت فاٹا خیبر پختونخوا میں ضم ہوا۔ آئین کے مطابق ضم شدہ...
    فوٹو: فائل وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ضم اضلاع کے فنڈز سے متعلق تشکیل دی گئی کمیٹی کا نوٹیفکیشن واپس لے۔وزیراعلیٰ کے پی نے صوبے کے ضم اضلاع کے فنڈز سے متعلق تشکیل دی گئی وفاقی حکومت کی کمیٹی پر تحفظات کا اظہار کردیا جبکہ انہوں نے اس سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔  وفاق ضم اضلاع کے پورے پیسے نہیں دے رہا، علی امین گنڈاپور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ضم اضلاع کےپورے پیسے ادا نہیں کر رہی ہے۔ اس خط میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ 25ویں آئینی ترمیم کے تحت فاٹا خیبر پختونخوا میں ضم ہوا، آئین کے مطابق ضم...
    پی ٹی آئی رہنماء سلمان اکرم راجا نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیراعلی علی امین گنڈا پور کی جگہ رکن قومی اسمبلی جنید اکبر کو پی ٹی آئی کے پی کا صدر نامزد کردیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پی کی صدارت سے ہٹا دیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنماء سلمان اکرم راجا نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیراعلی علی امین گنڈا پور کو پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کی صدارت سے ہٹا دیا گیا ہے، رکن قومی اسمبلی جنید اکبر کو پی ٹی آئی کے پی کا صدر نامزد کردیا گیا ہے۔ سلمان اکرم راجا نے...
    پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے علی امین گنڈا پور کو تحریک انصاف صوبہ خیبر پختونخوا کی صدارت سے پٹائے جانے کی تصدیق کردی۔ سلمان اکرم راجہ نے عمران خان نے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا صوبہ خیبر پختونخوا میں علی امین گنڈا پور وزیراعلیٰ ہیں، اور بطور وزیر اعلیٰ ان کی بہت ذمہ داریاں ہیں۔ گورنس کے حوالے سے اور وہاں جو لااینڈ آرڈر کی جو صورتحال ہے وہ آپ کے سامنے ہے، لہٰذا انہی کی خواہش پر آج عمران خان صاحب نے فیصلہ کیا ہے کہ خیرپختونخوا میں جنید اکبر پی ٹی آئی کے صدر ہوں گے۔ سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ آج آج عمران خان سے تفصیلی...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کوپارٹی صدارت کے عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ جنید اکبر کو تعینات کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ ہفتہ کے روز راولپنڈی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے تصدیق کی کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو کے پی کے پی ٹی آئی کی صدارت سے ہٹانے اور ان کی جگہ جنید اکبر کو صدارت دینے کی ہدایت کی ہے۔ سلمان اکرم راجا نے کہا کہ صوبائی وزیراعلیٰ کی حیثیت سے علی امین گنڈاپور کے کندھوں پر پہلے ہی...
    راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جنوری 2025)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور کو صوبائی صدارت سے ہٹا دیا ، بانی پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور سے پارٹی کی صوبائی صدارت کا عہدہ واپس لیتے ہوئے ان کی جگہ پارٹی رہنماءاور چیئرمین پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی جنید اکبر کو پارٹی کا نیا صوبائی صدر مقرر کیاہے،بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو جنید اکبر کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی بھی ہدایت کردی ہے۔ عمران خان نے سلمان اکرم راجہ کو پنجاب میں پارٹی کی تشکیل نو کیلئے مشاورت کی ہدایت بھی کی ہے۔اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا...
    خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے پی کی صدارت سے ہٹا دیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیراعلی علی امین گنڈا پور کو پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی صدارت سے ہٹا دیا گیا ہے۔ رکن قومی اسمبلی جنید اکبر کو پی ٹی آئی کے پی کا صدر نامزد کردیا گیا ہے۔ سلمان اکرم راجا نے کہا کہ علی امین گنڈا پور پر بطور وزیراعلیٰ بہت سے ذمہ داریاں ہیں اور کے پی میں امن امان کی صورتحال بھی سب کے سامنے ہے۔ علی امین گنڈاپور کو کے پی کی وزارت سے ہٹانے کا فیصلہ ان کی اپنی خواہش...
    خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے پی کی صدارت سے ہٹا دیا گیا۔پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیراعلی علی امین گنڈا پور کو پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی صدارت سے ہٹا دیا گیا ہے۔ رکن قومی اسمبلی جنید اکبر کو پی ٹی آئی کے پی کا صدر نامزد کردیا گیا ہے۔سلمان اکرم راجا کا مزید کہنا تھا کہ یہ فیصلہ جنید اکبر کی عمران خان سے جیل میں ملاقات کے دوران کیا گیا۔ ملاقات میں ایم این اے عاطف خان، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بچھر، ایم پی اے پنجاب میاں فرحت عباس بھی شریک تھے۔ پی ٹی...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن )بانی پی ٹی آئی عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو پارٹی کی صوبائی صدارت سے ہٹادیا۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور سے پارٹی کی صوبائی صدارت کا عہدہ واپس لے لیا ہے اور ان کی جگہ اب جنید اکبر کو پارٹی کا نیا صوبائی صدر مقرر کیا ہے۔بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو جنید اکبر کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی بھی ہدایت کردی ہے۔اس کے علاوہ عمران خان نے سلمان اکرم راجہ کو پنجاب میں پارٹی کی تشکیل نو کے لئے مشاورت کی ہدایت بھی کی ہے۔اس حوالے سے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ علی امین...
    پشاور:خیبر پختونخوا کے عوام صوبائی حکومت پر پھٹ پڑے، گنڈاپور کو نااہل اور ان کی حکومت پر صوبے کے حالات تباہ کرنے کے الزامات لگا دیے۔ وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور کے افغانستان کے ساتھ مذاکرات کے لیے قبائلی عمائدین کا جرگہ بھیجنے کے اعلان پر خیبرپختونخوا کے عوام نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کو انفرا اسٹرکچر، عوامی فلاح و بہبود، بے روزگاری کا خاتمے اور صوبے میں تعلیم و صحت کے شعبوں میں اصلاحات پر توجہ دینی چاہیے ۔ عوام کا کہنا ہے کہ سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ صوبے میں بیروزگاری دن بہ دن بڑھ رہی ہے اور اس کا براہ راست اثر عوام کی...
    ڈیرہ اسماعیل خان ( مانیٹر نگ ڈ یسک )وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہمارا مقابلہ اس دشمن سے ہے جس نے سپر پاور امریکا کو شکست دی، ہمارے دشمنو ں کا موازنہ کچے کے ڈاکوؤں سے نہ کیا جائے۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے دورہ ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس ٹریننگ اسکول کا دورہ کیا، اس موقع پر پولیس کے چاق وچوبند دستے کی جانب سے وزیر اعلیٰ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے ڈیرہ اسماعیل خان میں نو قائم شدہ پولیس ٹریننگ سکول کا افتتاح کر دیا، وزیر اعلیٰ نے پولیس ٹریننگ سکول ڈی آئی خان میں فائرنگ رینج کی تعمیر کا بھی اعلان کردیا۔انہوں...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے زیر تربیت اہلکاروں کو نشانے بازی کے مقابلے کا چیلنج دے دیا۔ڈیرہ اسماعیل خان میں زیر تربیت اہلکاروں سے خطاب میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس کا موازنہ دوسرے صوبوں کی پولیس سے نہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ کچے کے ڈاکوؤں اور سُپر پاور کو شکست دینے والوں سے لڑنے میں فرق ہوتا ہے، کے پی پولیس سُپر پاور کو شکست دینے والوں کیخلاف کامیاب ہوئی ہے۔دوران خطاب علی امین گنڈاپور نے پولیس کے زیر تربیت اہلکاروں کو نشانہ بازی میں مقابلے کا چیلنج دے دیا۔
    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور  نے  کہا ہے کہ ہمارا مقابلہ اس دشمن سے ہے جس نے سپر پاور امریکا کو شکست دی، ہمارے دشمنو ں کا موازنہ کچے کے ڈاکوؤں سے نہ کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے دورہ ڈیرہ اسماعیل خان  میں پولیس ٹریننگ اسکول کا دورہ کیا، اس موقع پر پولیس کے چاق وچوبند دستے کی جانب سے وزیر اعلیٰ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔  وزیر اعلیٰ نے ڈیرہ اسماعیل خان میں نو قائم شدہ پولیس ٹریننگ سکول کا افتتاح کر دیا، وزیر اعلیٰ  نے پولیس ٹریننگ سکول ڈی آئی خان میں فائرنگ رینج کی تعمیر کا بھی اعلان کردیا۔ انہوں نے پولیس ٹریننگ اسکول کے مختلف سیکشنز کا...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہماری پولیس اور سیکیورٹی فورسز ان لوگوں سے مقابلہ کررہی ہیں جو سپرپاور کو شکست دے چکے ہیں، کچے کے ڈاکوؤں اور ہمارے صوبے میں فرق ہے۔ یہ بھی پڑھیں: 9 مئی واقعات: علی امین گنڈا پور سمیت پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کاہ ک ہبڑا عرصہ ہوگیا ہے میں نے فائرنگ نہیں کی ہے، مجھے امید ہے کہ اگلی بار جب میں ڈی جی خان آؤں گا تو آپ فائرنگ رینج میں ٹرین ہوچکے ہوں گے، پھر ہم یہاں مقابلہ بھی کریں گے، تیاری کرکے آنا، میرا...
    وزیراعلی خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پورکا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اللہ کی ذات کے سوا کسی چیز کا خوف نہیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان و بشریٰ بی بی غیر قانونی سزا کے باوجود قانون پر یقین رکھتے ہیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ہمراہ آخری سانس تک جدوجہد جاری رہے گی،اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے کہا کہ اصولوں اور نظریات پر سمجھوتہ وہ کرتے ہیں جو خوف کے سائے تلے رہتے ہیں۔ آزاد عدلیہ و میڈیا کی آزادی کیلئے جدوجہد جاری رہے گی۔شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی جدوجہد کا مقصد جمہوریت کی سربلندی اور آئین وقانون...
    ایگرز کے زیر اہتمام حدیث کیمپ، سینکڑوں بچوں نے علم حدیث حاصل کیا، صاحبزادہ طارق شریف زادہ، شاہد نور، کلثوم قمر، سلمان جہانگیر، مرتضیٰ علوی، عائشہ مبشر و دیگر نے خطاب کیا،مقررین نے کہا کہ اس دور میں بچوں اور بچیوں کے لئے قرآن و سنت کی تعلیم و تربیت کا اہتمام بہت بڑی نیکی ہے، میں اس پر شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری اور ویمن لیگ کی بہنوں کو صدق دل سے مبارکباد دیتا ہوں، اگر ہم ایک باکردار نسل کی پرورش چاہتے ہیں تو بچوں کو سیرت مصطفی پڑھائیں۔ اسلام ٹائمز۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کے ذیلی ڈیپارٹمنٹ ایگرز کے زیر اہتمام بچوں اور بچیوں کیلئے خصوصی طور پر حدیث کیمپ منعقد کیا گیا، جس میں سینکڑوں بچوں اور بچیوں...
    لاہور: ترجمان جے یو آئی نے علی امین گنڈاپور کو اسٹیبلشمنٹ کا مہرہ قرار دے دیا۔ ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈاپور خیبرپختونخوا کی سیاست میں ایک ایسا کردار ہیں جو اپنی خود ساختہ اہمیت جتانے کے لیے جھوٹ اور فریب کا سہارا لیتے ہیں۔ یہ شخص کینٹ کی آرام دہ پناہ گاہوں میں روپوش رہتا ہے اور باہر آ کر ٹی وی اسکرین پر بڑھکیں مارنے کا ماہر ہے۔  ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کا اصل کردار ایک ناکام سیاسی مہرے سے زیادہ کچھ نہیں جسے اسٹیبلشمنٹ نے اپوزیشن کو کمزور کرنے...
    سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کی پی ٹی آئی سے علیحدگی کے بعد سخت وقت میں سیاسی مخالفین کو ٹف ٹائم دے کر کارکنوں کو ایک ہی صف میں لانے والے علی امین گنڈاپور اور کارکنوں میں دوریاں پیدا ہورہی ہیں، جس کی وجہ وزیراعلیٰ کی سیاسی مخالفین اور اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ملاقاتیں ہیں۔ پارٹی کے نظریاتی و اسٹیبلشمنٹ مخالف رہنماؤں اور علی امین گنڈاپور میں شدید اختلافات اور گروپ بندی کی خبریں بھی آرہی ہیں۔ مخالف گروپ کا خیال ہے کہ ملاکنڈ سے تعلق رکھنے والے وفادار رہنما شکیل خان کو کابینہ سے علی امین گنڈاپور کی پالیسیوں کے خلاف بولنے اور کابینہ کے ساتھ کور ہیڈکوارٹر جانے کی مخالفت پر نکالا گیا۔ تاہم حکومت کا مؤقف ہے کہ...
    پشاور: ہائی کورٹ نے وزیراعلی کے پی علی امین گنڈاپور کو درج مقدمات میں تین ہفتوں تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی مقدمات کی تفصیلات اور حفاظتی ضمانت کی درخواست پر پشاور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل 2 رکنی بینچ کے روبرو درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ آج حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکراتی اجلاس طے ہے، جس کی وجہ سے علی امین عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ اجلاس کس وقت ہوگا؟ وکیل نے بتایا کہ اجلاس آج صبح 11 بجے ہونا ہے۔ بعد ازاں عدالت نے علی امین گنڈاپور...
    پشاور: پشاور: آرمی چیف سے خیبر پختون خوا کے سیاسی رہنماؤں کی ملاقات کے دوران گورنر اور وزیراعلیٰ میں تلخ کلامی ہوگئی جب کہ ایمل ولی خان نے بیرسٹر سیف کو صوبائی حکومت کے طالبان قرار دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور میں دو روز قبل آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ملاقات ہوئی جس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے، ملاقات میں گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی اور وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور تنی بڑھی کہ گنڈاپور اٹھ کر باہر چلے گئے۔ ذرائع کے مطابق گورنر کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے نام پر صوبے کو ملنے والے 500 ارب روپے کے...
    پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 جنوری ۔2025 ) پشاور ہائی کورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا ہے علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت اور مقدمات کی تفصیلات کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی.(جاری ہے) سماعت چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد نے کی پشاور ہائی کورٹ نے علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی. دوران سماعت ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں مذاکراتی میٹنگ کے لیے وزیر اعلی علی امین گنڈاپور اسلام آباد گئے ہیں وہ پیش نہیں ہو سکتے اس لیے...
    گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کمزور اور بزدل بندے کی نشانی ہے کہ وہ میدان چھوڑ کر بھاگ جاتا ہے۔ علی امین گنڈا پور کی عادت ہمیشہ میدان سے بھاگنے کی ہے۔ یہ میٹنگ سے بھی چلے گئے۔ کافی وقت ہوچکا تھا، انہوں نے سگریٹ بھی نہیں پیا تھا۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایپکس کمیٹی اجلاس(جس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر بھی بیٹھے ہوئے تھے) میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے خیبر پختونخوا کو ملنے والی دہشت گردی سے نمٹنے کے فنڈ کے بارے میں غلط اعدادوشمار...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت میں 3 ہفتوں کی توسیع کردی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد نے علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت اور مقدمات کی تفصیلات کیلئے دائر درخواست پر سماعت  کی۔عدالت میں دلائل دیتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل کے پی  نے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین،سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی سربراہی میں مذاکراتی میٹنگ کیلئے گئے ہیں، وہ پیش نہیں ہوسکتے اس لیے استثنیٰ کی درخواست دائرکی ہے۔  بشریٰ بی بی کی ایک ماہ کیلئے حفاظتی ضمانت منظور سماعت کے بعد پشاورہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ کی حفاظتی ضمانت میں 3 ہفتوں کی توسیع...
    پشاور: ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کو درج مقدمات میں تین ہفتوں تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی مقدمات کی تفصیلات اور حفاظتی ضمانت کی درخواست پر پشاور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل 2 رکنی بینچ  کے روبرو درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ آج حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکراتی اجلاس طے ہے، جس کی وجہ سے علی امین عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے۔  چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ اجلاس کس وقت ہوگا؟ وکیل نے بتایا کہ اجلاس آج صبح 11 بجے ہونا ہے۔ بعد ازاں عدالت نے علی امین...
    وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور—فائل فوٹو پشاور ہائی کورٹ نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت اور مقدمات کی تفصیلات کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔سماعت چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد نے کی۔ بڑی بیک چینل پیشرفت، بیرسٹر گوہر اور علی امین کی تین اہم ترین شخصیات سے ملاقات، مذاکرات اہم مرحلے میں داخلاسلام آباد :…’’حکومت‘‘ اور تحریک انصاف کے درمیان... پشاور ہائی کورٹ نے علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی۔دورانِ سماعت ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق...
    فوٹو: فائل وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ کاش 26 نومبر اور 9 مئی کو بھی جلاؤ گھیراؤ کی بجائے ’اوو اوو‘ کرکے احتجاج کرلیتے۔وزیر اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے بیان پر تبصرہ کرت ہوئے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے درست احتجاج کا طریقہ اپنا ہی لیا۔انکا کہنا تھا کہ مہذب معاشروں میں احتجاج پُرامن ہی ہوتا ہے، زندگی مفلوج نہیں ہوتی۔ وزیراعلیٰ علی امین کا 10 ماہ میں پہلی مرتبہ احتجاج کا درست انداز اپنانا قابل تحسین ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ کاش 26 نومبر اور 9 مئی کو بھی جلاؤ گھیراؤ کی بجائے ’اوو اوو‘ کرکے احتجاج کرلیتے۔وزیراطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ قوم جانتی...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات  و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور نے درست احتجاج کا طریقہ اپنا ہی لیا۔  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ مہذب معاشروں میں احتجاج پر امن ہی ہوتا ہے اور کام بھی چلتا رہتا ہے، زندگی مفلوج نہیں ہوتی، علی امین گنڈا پور نے درست احتجاج کا طریقہ اپنا ہی لیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی کے کی جانب سے 10 ماہ میں پہلی مرتبہ احتجاج کا درست انداز اپنانا قابل تحسین ہے، کاش وہ 26 نومبر اور 9 مئی کو بھی چڑھائی اور جلاؤ گھیراؤ کرنے کی بجائے ایسے ہی ’’ اوو اوو ‘‘ کر کے احتجاج کرلیتے۔ ...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے رواں سال یونیورسٹی آف پشاور کو 50کروڑ روپے نہ دینے پر شرکا ءکو احتجاج ریکارڈ کرانے کا طریقہ بتا دیا۔ نجی ٹی وی چینل"جیو نیوز "کے مطابق پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپورنے کہا ہے کہ آبادی بڑھ گئی لیکن صوبوں کی تعداد نہیں بڑھائی جا رہی ، یہاں لوگ اپنی بادشاہت قائم کرنے کیلئے کام کررہے ہیں،اللہ کو جواب دینا ہے ، یہ سوچ پیدا کرنی ہوگی۔ان کا کہناتھا کہ ہم نے کشکول کو توڑنا ہے، اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا ہوگا، ہم نے اداروں کو بااختیارکرنا ہے، آگے بڑھنے کیلئے خوف کے بت کو توڑنا پڑے گا۔ خواتین کو بااختیار بنانے کیلیے...