2025-04-23@05:38:35 GMT
تلاش کی گنتی: 127

«روڈ کو»:

(نئی خبر)
    تصویر: جیو نیوز اسکرین گریب کوئٹہ میں زرغون روڈ پر ڈمپر بے قابو ہو کر ریڈ زون کے گیٹ سے ٹکرا گیا۔پولیس کے مطابق حادثے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا جبکہ ڈمپر کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ڈمپر ٹکرانے سے ریڈ زون کا گیٹ ٹوٹ گیا ہے۔جاں بحق اہلکار کی لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
    چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبدالسمیع اراکین ٹاؤن کونسل کے ہمران میونسپل کمشنر جناح ٹاؤن الٰہی بخش بنبھن کیخلاف برطرفی کیلیے مین یونیورسٹی روڈ پر احتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں، جبکہ اراکین کونسل نے ہاتھ میں پلے کارڈ اٹھا رکھے ہیں
    فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)جماعت اسلامی کے ضلعی امیرپروفیسرمحبوب الزماں بٹ کی صدارت میں ہونے والی آل پارٹیزکشمیرکانفرنس کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ حکومت آزادی کشمیرکے لئے واضع روڈمیپ کا اعلان کرے،مسئلہ کشمیرکوتعلیمی نصاب کاحصہ بنایاجائے ، کشمیرمیں ہونے والے بھارتی مظالم پرپوری دنیا کو آگاہ کرنے کے لئے حکومت جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سلامتی کونسل میں اپنا کردار اداکرے۔کانفرنس میں ن لیگ کے راہنماوسابق ایم این اے میاں عبدالمنان،سٹی صدر پیپلزپارٹی رانانعیم دستگیر، سابق صدر بار میاں انوار الحق، سابق صدر چیمبر رانا سکندر اعظم،صدرسیاسی کمیٹی میاں طاہر ایوب ،شیخ محمد مشتاق ، یاسر کھارا،سرپرست جمعیت اہلحدیث نجیب اللہ طارق، ضلعی صدر جے یو آئی میاں محمد عرفان،سیکرٹری مرکزی علماکونسل مولانا اعظم فاروق، عبدالشکور اظہر مرکزی مسلم لیگ...
    لاہور :امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرر ہے ہیں لاہو ر (نمائندہ جسارت)امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے 5 فروری کو ملک بھر میں بھرپور طریقے سے یوم یکجہتی کشمیر منانے اور مہنگی بجلی اور آئی پی پیز معاہدوں کے خلاف احتجاجی تحریک کے نئے روڈ میپ دینے کا اعلان کیا ہے۔منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ مظفرآباد آزاد کشمیر میں آج نکالی جانے والی بڑی کشمیر ریلی میں شرکت اور خطاب کریں گے جبکہ اس سے اگلے روز 3 فروری کو جماعت اسلامی کی میزبانی میں اسلام آباد میں قومیکشمیر کانفرنس ہوگی۔ انہوں نے 8 فروری کو قومی انتخابات میں منظم دھاندلی کے خلاف احتجاج کا...
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 فروری2025ء) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ دشمن قوتوں کے ایما پر قلات میں روڈ بلاک کر کے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے اور بلوچستان کے پر امن ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کرنے والے 12 دہشتگرد جہنم واصل کر دیئے گئے ہیں۔ہفتہ کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق 31 جنوری اور یکم فروری کی درمیانی رات کو بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگوچر میں دہشت گردوں نے روڈ بلاک کرنے کی کوشش کی۔دشمن اور دشمن قوتوں کے ایماء پر دہشت گردی کی اس بزدلانہ کارروائی کا مقصد بنیادی طور پر معصوم شہریوں...
    سکھر (نمائندہ جسارت) آل سکھر تاجر اتحاد میں شہر کی مختلف تاجر تنظیموں کی شمولیت کا سلسلہ مسلسل جاری ، انجمن تاجران کوئنس روڈ نے شمولیت اختیار کرلی۔ تفصیلات کے مطابق تاجر برادری کے حقوق کے تحفظ اور مسائل کے حل کے لئے مختلف تنظیموں کا آل سکھر تاجر اتحاد میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے، یونین انجمن تاجران کوئنس روڈ کے صدر سید فراز علی، جنرل سیکرٹری ایاز احمد دایو نے دیگر عہدیداران سمیت آل سکھر تاجر اتحاد کے شبیر میمن، پرویز چنہ، انور کمال بلوچ کی موجودگی میں مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے شمولیت اختیار کرلی۔ اس موقع پر آل سکھر تاجر اتحاد کے عہدیداروں نے انجمن تاجران کوئنس روڈ کے عہدیداران کا...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو راولپنڈی رنگ روڈ خصالہ خورد کیمپ آفس میں بریفنگ دی جارہی ہے
     راولپنڈی:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کو درکار فنڈز کی فراہمی کی یقین دہانی کراتے ہوئے تکمیل کے لیے ڈیڈ لائن دے دی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے راولپنڈی رنگ روڈ کا اچانک دورہ کیا جہاں انہوں نے منصوبے کا دائرہ بڑھانے کی ہدایت کردی۔مریم نواز نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ دسمبر تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی اور منصوبے کا فضائی جائزہ بھی لیا۔وزیراعلیٰ پنجاب کو خصالحہ خورد راولپنڈی رنگ روڈ کیمپ آفس آمد پر کمشنر راولپنڈی ڈویژن عامر خٹک نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔مریم نواز نے کہا کہ  38 کلومیٹر سے زائد طویل راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کی تکمیل سے ٹریفک کا دیرینہ مسئلہ حل ہو جائے گا...
    بالی وڈ کے مشہور اداکار شاہد کپور نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے بچوں، میشا اور زین، کو فلم انڈسٹری میں نہیں لانا چاہتے۔  ایک تازہ انٹرویو میں ان کا کہنا ہے کہ اداکاری ایک پیچیدہ اور چیلنجنگ پیشہ ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ ان کے بچے آسان اور زیادہ مستحکم کیریئر کا انتخاب کریں۔ ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران شاہد کپور نے کہا: "میں نہیں چاہتا کہ میرے بچے میرے نقش قدم پر چلیں۔ فلم انڈسٹری بہت مشکل اور اتار چڑھاؤ سے بھری ہوئی ہے۔ اگر وہ اپنی مرضی سے یہ راستہ چنیں تو یہ ان پر منحصر ہے، لیکن میں چاہوں گا کہ وہ کوئی آسان اور خوشگوار پیشہ اپنائیں۔" شاہد کپور نے مزید کہا:"میں...
    بالی وڈ کے نامور ہدایتکار رام گوپال ورما کو 3 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کی اندھیری مجسٹریٹ کورٹ نے فلم ساز رام گوپال ورما کو 7 سال پرانے چیک باؤنس کیس میں 3 ماہ قید کی سزا سنائی۔ ‘ستیہ’ اور ‘رنگیلا’ جیسی مشہور فلموں کے ہدایتکار رام گوپال ورما سماعت کے دوران عدالت میں موجود نہیں تھے، جس کے باعث عدالت نے ان کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے۔ عدالت نے رام گوپال ورما کو شکایت کنندہ “شری” نامی کمپنی جو ( ہارڈ ڈسک کا کاروبار کرتی ہے)کو 3 لاکھ 72 ہزار 219 بھارتی روپے ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔ شری کمپنی کے وکلاء نے عدالت کو بتایا کہ...
    خیبر پختونخوا نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے سامنے مصروف ترین خیبر روڈ کو بند کرکے احتجاجی دھرنا دینے والے سرکاری ملازمین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج اور آنسو گیس شیل استعمال کیا۔ یہ بھی پڑھیں: آل گورنمنٹ ایمپلائز یونین کی کال خیبر پختونخوا کے مختلف محکموں کے سرکاری ملازمین بدھ کے روز سے سراپا احتجاج ہیں اور گزشتہ روز 5 گھنٹے سے زیادہ تک خیبر روڈ کا بند کیے رکھا۔، مظاہرین نے حکومت کے ساتھ مذاکرات نہ ہونے کے باعث احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے اور جمعرات کون پھر خیبر روڈ کو بند کرکے دھرنا دیے بیٹھے ہیں۔ لاٹھی چارج اور شیلنگ سرکاری ملازمین جمعرات کے روز بھی احتجاج جاری رکھا اور فردوس چوک سے اسمبلی...
    کوئٹہ: زرغون روڈ پر اوور فلو ہونے کے باعث پانی سڑک پر جمع ہو جانے سے راہگیروں اور ٹریفک کے لیے مشکلات ہیں
    کراچی : کراچی میں شارع فیصل ڈرگ روڈ پر مرچوں سے لدا ٹرک الٹ گیا ـ زرائع کے طابق جس کے باعث کالونی روڈ سے ڈرگ روڈ تک ٹریفک جام ہوگیا، ٹرک کا ڈیزل بہہ جانے سے موٹرسائیکلیں پھسل گئیں۔ ٹرک کو پیش آئے حادثے کے باعث ٹریفک جام ہوگیا، جس سے شہریوں کو مشکات کا سامنا ہے۔ڈرائیور کا کہنا ہے کہ ٹرک نوکوٹ سے جوڑیا بازار جا رہا تھا، ٹرک میں مرچوں کی 300 بوریاں تھیں۔ ٹرک ڈرائیور کے مطابق ایکسل ٹوٹنے کی وجہ سے ٹرک الٹ گیا۔
    نئی دہلی (نیوز ڈیسک)بالی وڈ کے نامور گلوکار درشن راول نے اپنی دیرینہ دوست سے شادی کرلی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق درشن راول نے اپنی دوست دھارل سریلا سے شادی کی ہے جو پیشے کے اعتبار سے ایک آرکیٹیکٹ ہیں۔ درشن راول کی جانب سے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کی گئی ہیں جس میں دلہا دلہن کو روایتی لباس میں دیکھا جاسکتا ہے، دلہے نے آف وائٹ رنگ کی شیروانی اور کلا جب کہ دلہن سرخ رنگ کے عروسی لباس میں ملبوس تھی۔درشن راول کو مداحوں سمیت بالی وڈ کی معروف شخصیات کی جانب سے مبارکبادیں دی جاررہی ہیں۔واضح رہے کہ گلوکار درشن راول نے کئی مشہور گانے گائے ہیں جن میں کھینچ میری فوٹو، میرے ماہیے جنا سوہنا، جب...
    — فائل فوٹو کراچی کے علاقے ماڑی پور روڈ پر تیز رفتار ڈمپر نے سڑک کنارے کھڑی گاڑیوں کو ٹکر مار دی۔پولیس کے مطابق حادثے میں 1 وین اور 3 ٹرالروں کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ڈمپر ڈرائیور اور ہیلپر کو حراست میں لے کر پولیس نے تھانے منتقل کردیا۔
    بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ان دنوں کوئٹہ ڈیولپمنٹ پیکج کے تحت مختلف شاہراہوں کی توسیع کا سلسلہ جاری ہے۔ پیکج میں سریاب روڈ، سبزل روڈ، زرغون روڈ، ڈبل روڈ اور ان سے ملحقہ شاہراہوں کو دورویہ کرنے، سڑک کے درمیان ڈیوائڈرز اور اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب کے ساتھ ساتھ تزئین و آرائش بھی کی جارہی ہے۔ کوئٹہ ڈیولپمنٹ پیکج کے پراجیکٹ ڈائریکٹر رفیق احمد نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ 2017 میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے بلوچستان آمد کے موقع پر اس منصوبے کا اعلان کیا تھا۔ اس پراجیکٹ کے تحت 5 اہم شاہراہوں جن میں سریاب روڈ، سبزل روڈ، لنک بادینی روڈ، جوائنٹ روڈ اور ریڈیو ٹاور سے ملحقہ سڑک کو شہر کے دونوں اطراف...
    پشاور: خیبر پختونخوا کی ایپکس کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں پارہ چنار روڈ کو محفوظ بنانے کے لیے اسپیشل پروٹیکشن فورس کی بھرتی کا عمل شروع کردیا گیا۔  ذرائع کے مطابق بھرتی کا عمل رواں ماہ جنوری میں مکمل کیاجائے گا،  399اہلکاروں کی بھرتی عمل میں لائی جائے گی، مذکورہ اہلکاروں کی بھرتیاں کنٹریکٹ بنیادوں پرہونگی، محکمہ خزانہ نے فنڈزکی منظوری دے دی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ  بھرتیاں ریجنل پولیس افسر کوہاٹ کریں گے، اہلکاروں کے لیےعمر کی حد45سال مقرر کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اسپیشل پروٹیکشن فورس میں  350 سپاہی، 45حوالدار شامل ہونگے، مذکورہ بھرتیاں ایکس سروس مین سےہوں گی۔ اسپیشل پروٹیکشن فورس کو جدید اسلحہ فراہم کیا جائے گا تاکہ روڈ کا تحفظ...
    کراچی: آج شہر قائد میں یومِ علیؓ کے جلوس کے باعث شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ آج 13 رجب المرجب 1446 ہجری کو شام 4 بجے ایک جلوس بسلسلہ یومِ علیؓ غفور چیمبر سے نکالا جائے گا، جو نمائش چورنگی محفلِ خراساں پر ختم ہوگا۔  ڈی آئی جی ٹریفک کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق جلوس کے پیش نظر ایم اےجناح روڈ پر تبت سینٹر سے گرومندر چوک اور اطراف کی سڑکیں سکیورٹی وجوہات کی بنا پر بند رہیں گی، اس سلسلے میں شہریوں کی سہولت کے لیے ٹریفک پولیس کی جانب سے متبادل راستے اختیار کرنے کا کہا گیا ہے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق بہادر یار جنگ روڈ استعمال کرنے...
    لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کی کال پر 17 جنوری کو مال روڈ پر احتجاجی مظاہرہ ہوگا۔ امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاالدین انصاری نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نمازجمعہ کے بعد مسجد شہدا مال روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ بجلی بلوں میں عوام کو ریلیف نہ دیئے جانے کے خلاف ملک بھر میں احتجاج ہوگا۔ یاد رہے کہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کچھ روز قبل بجلی کی قیمتوں میں کمی نہ کیے جانے کے خلاف 17 جنوری کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا تھا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اسٹاک...
    علمدار روڈ کوئٹہ میں پیپلز پارٹی کے دفتر میں منعقدہ اجلاس میں پارٹی کے مقامی رہنماؤں نے کہا عوام دوسرے علاقے سے مسلط کردہ نمائندے سے مل نہیں سکتے۔ ہزارہ قوم کی آواز حکومت تک پہنچانے کیلئے داؤد آغا کو بطور مشیر وزیراعلیٰ نامزد کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی علمدار روڈ کے رہنماؤں نے حلقے سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار داؤد آغا کو وزیراعلیٰ بلوچستان کا مشیر نامزد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری قوم کے افراد دوسرے علاقے سے ہمارے اوپر مسلط شدہ نمائندے سے نہیں مل سکتے ہیں۔ علمدار روڈ کوئٹہ میں پیپلز پارٹی کے دفتر میں منعقدہ اجلاس میں پارٹی کے مقامی رہنماؤں نے کہا کہ گیارہ ماہ گزرنے کے باوجود ہزارہ...
    کوئٹہ ،میکانی روڈ پر جمع سیوریج کاپانی مکینوں کی آمدورفت میں شدید مشکلات کا باعث بنا ہوا ہے
    سکھر (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ حکومت کی جانب سے 38 ارب روپے کی عدم ادائیگی پر سیپکو نے سرکاری اداروں کے 323 بجلی کے کنکشن منقطع کرکے بجلی کی فراہمی معطل کردی۔ سکھر ضلع سمیت 10 اضلاع میں اسٹریٹ لائٹس، ایریگیشن، واپڈا اسکارپ، غلام محمد مہر میڈیکل کالج ہاسٹل کی بجلی کاٹ دی گئی جبکہ شہر میں براہ راست چلنے والی اسٹریٹ لائٹس، ائرپورٹ روڈ، ملٹری روڈ، شکارپور روڈ، بندر روڈ، منارہ روڈ سمیت دیگر سڑکوں کی اسٹریٹ لائٹس بھی بند کر دی گئیں۔ سی ای او سیپکو اعجاز احمد چنا کے مطابق میونسپل کارپوریشن سکھر، شکارپور، خیرپور، گھوٹکی، کندھ کوٹ، کشمور، لاڑکانہ، قمبر شہدادکوٹ، دادو، جیکب آباد سمیت 10 اضلاع میں سندھ حکومت کے 323 کنکشن کاٹے گئے ہیں۔...
    سکھر: سندھ حکومت کی جانب سے 38 ارب روپے کی عدم ادائیگی پر سیپکو نے سرکاری اداروں کے 323 بجلی کے کنکشن منقطع کر دیے جس سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ سکھر ضلع سمیت 10 اضلاع میں اسٹریٹ لائٹس، ایریگیشن، واپڈا اسکارپ، غلام محمد مہر میڈیکل کالج ہاسٹل کی بجلی کاٹ دی گئی جبکہ شہر میں براہ راست چلنے والی اسٹریٹ لائٹس، ایئرپورٹ روڈ، ملٹری روڈ، شکارپور روڈ، بندر روڈ، منارہ روڈ سمیت دیگر سڑکوں کی اسٹریٹ لائٹس بھی بند کر دی گئیں۔ سی ای او سیپکو اعجاز احمد چنا کے مطابق میونسپل کارپوریشن سکھر، شکارپور، خیرپور، گھوٹکی، کندھ کوٹ، کشمور، لاڑکانہ، قمبر شہدادکوٹ، دادو، جیکب آباد سمیت 10 اضلاع میں سندھ حکومت کے 323 کنکشن کاٹے گئے ہیں۔...
    سکھر: سندھ حکومت کی جانب سے 38 ارب روپے کی عدم ادائیگی پر سیپکو نے سرکاری اداروں کے 323 بجلی کے کنکشن منقطع کر دیے جس سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ سکھر ضلع سمیت 10 اضلاع میں اسٹریٹ لائٹس، ایریگیشن، واپڈا اسکارپ، غلام محمد مہر میڈیکل کالج ہاسٹل کی بجلی کاٹ دی گئی جبکہ شہر میں براہ راست چلنے والی اسٹریٹ لائٹس، ایئرپورٹ روڈ، ملٹری روڈ، شکارپور روڈ، بندر روڈ، منارہ روڈ سمیت دیگر سڑکوں کی اسٹریٹ لائٹس بھی بند کر دی گئیں۔ سی ای او سیپکو اعجاز احمد چنا کے مطابق میونسپل کارپوریشن سکھر، شکارپور، خیرپور، گھوٹکی، کندھ کوٹ، کشمور، لاڑکانہ، قمبر شہدادکوٹ، دادو، جیکب آباد سمیت 10 اضلاع میں سندھ حکومت کے 323 کنکشن کاٹے...
    کراچی: شہر قائد میں آج دن 12 بجے سے شام 6 بجے تک سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر ایوان صدر روڈ بند رہے گا۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق فوارہ چوک سے کھجور چوک تک دونوں اطراف کے روڈ عارضی طور پر بند رہیں گے، ٹریفک کو متبادل راستہ فراہم کیا جائے گا۔ شارع فیصل سے آئی آئی چندریگر روڈ کی جانب جانے والے فوارہ چوک سے دین محمد وفائی روڈ جا سکتے ہیں جبکہ وہ مسافر حضرات ایم آر کیانی چوک سے شاہین کمپلیکس کی جانب بھی جا سکتے ہیں۔ آئی آئی چندریگر روڈ سے شارع فیصل اور صدر جانے والے شاہین چوک سے ایم آر کیانی چوک اور فوارہ چوک سے سرور شہید روڈ استعمال کر...
    تصویر بشکریہ جیو نیوز کراچی میں واٹر ٹینکر نے مزید 2 افراد کی جان لے لی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق شہید ملت روڈ پر ٹینکر کی ٹکر سے 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ٹیکنر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔موقع پر موجود لوگوں نے حادثے کے بعد واٹر ٹینکر کو آگ لگادی۔ حب ریور روڈ، واٹر ٹینکر نے مزید 2 افراد کی جان لے لیکراچی بلدیہ حب ریور روڈ پر تیز رفتار واٹر ٹینکر کی... یاد رہے کہ گزشتہ روز بلدیہ حب ریور روڈ پر بھی تیز رفتار واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔اس حادثے کا بھی ذمہ دار ڈرائیور موقع سے...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کے تحت اسرائیلی جارحیت و دہشت گردی کے خلاف اہل غزہ و فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے اتوار 12جنوری کو 3بجے دن سی ویو روڈ پر منعقد ہونے والے عظیم الشان ’’غزہ مارچ‘‘ کی تیاریاں اور انتظامات تیزی سے جاری ہیں ، اس سلسلے میں سیکرٹری کراچی توفیق الدین صدیقی کی زیر صدارت ادارہ نور حق میں انتظامی کمیٹی کا اجلاس ہوا ، امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے اجلاس میں خصوصی طور پر شرکت کی ، اجلاس میں ’’غزہ مارچ‘‘ کے سلسلے میں تشکیل دی گئیں مختلف ذیلی کمیٹیوں کے ذمہ داران نے اب تک کی جانے والی تیاریوں و انتظامات کے بارے میں بتایا ، مختلف تجاویز وآراء کی...