پشاور:

خیبر پختونخوا کی ایپکس کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں پارہ چنار روڈ کو محفوظ بنانے کے لیے اسپیشل پروٹیکشن فورس کی بھرتی کا عمل شروع کردیا گیا۔

 ذرائع کے مطابق بھرتی کا عمل رواں ماہ جنوری میں مکمل کیاجائے گا،  399اہلکاروں کی بھرتی عمل میں لائی جائے گی، مذکورہ اہلکاروں کی بھرتیاں کنٹریکٹ بنیادوں پرہونگی، محکمہ خزانہ نے فنڈزکی منظوری دے دی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ  بھرتیاں ریجنل پولیس افسر کوہاٹ کریں گے، اہلکاروں کے لیےعمر کی حد45سال مقرر کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اسپیشل پروٹیکشن فورس میں  350 سپاہی، 45حوالدار شامل ہونگے، مذکورہ بھرتیاں ایکس سروس مین سےہوں گی۔

اسپیشل پروٹیکشن فورس کو جدید اسلحہ فراہم کیا جائے گا تاکہ روڈ کا تحفظ یقینی بنایاجاسکے۔

یاد رہے کہ اسپیشل پروٹیکشن فورس  کی تشکیل کا فیصلہ نومبر میں خیبر پختونخوا کے ضلع ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ میں خواتین اور بچوں سمیت 50 سے افراد کے قتل اور متعدد کو زخمی کرنے کے اقدام کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی کا پارہ چڑھ گیا 

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں پارہ 40.7 ڈگری پر پہنچ گیا۔ گلستان جوہر گرم ترین علاقہ رہا، درجہ حرارت41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ سندھ کے دیگر شہروں میں بھی درجہ حرات 41 ڈگری سے زاید ریکارڈ کیا گی۔کراچی سمیت سندھ بھرمیں سورج سوا نیزے پر آ گیا، آج درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا۔کراچی میں پارہ 40.7 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا جبکہ شہر کا گرم ترین علاقہ گلستان جوہر رہا، جہاں درجہ حرارت 41 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے دیگر علاقوں ماڑی پورمیں درجہ حرارت 40.5 ڈگری اور بن قاسم میں 36.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔سندھ کے دیگر شہروں میں بھی گرمی کی شدید لہر جاری رہی۔ جیکب آباد میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہید بینظیر آباد میں 41.5 ریکارڈ گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق میرپورخاص میں41 اور مٹھی میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔دادو، لاڑکانہ اور روہڑی میں بھی گرمی کی شدت محسوس کی گئی. جہاں پارہ 39.5 سے 40.5 ڈگری کے درمیان رہا۔

دوسری جانب سکرنڈ میں موسم نسبتاً معتدل رہا. جہاں درجہ حرارت معمول سے 1.8 ڈگری کم ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات اور ماہرین صحت نے شہریوں کو سخت ہدایت کی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کریں، خاص طور پر سورج کی براہ راست تپش سے بچیں. پانی کا زیادہ استعمال کریں اور دھوپ میں سر کو ڈھانپ کر رکھیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز شہر قائد میں دن کے وقت پارہ 40 ڈگری تک جا پہنچا، سمندری ہوائیں بند ہوئیں اور گرمی کی شدت سے لوگ بلبلا اٹھے۔مٹھی اور نواب شاہ میں سب سے زیادہ گرمی پڑی. پارہ 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاپہنچا، حیدرآباد اور دادو میں 41 سکھر میں 40 اور ٹھٹھہ میں 37 ڈگری سینٹی گریڈ کی گرمی نے ستایا۔پنجاب میں بھی سورج آنکھیں دکھارہا ہے، ڈیرہ غازی خان میں پارہ 40 ، لاہور اور ملتان میں 39 ڈگری کی گرمی سے لوگ نڈھال ہوگئے۔

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان: ڈیوٹی سے غیر حاضری پر 15 لیویز اہلکار برطرف، اب تک کتنے اہلکاروں کو گھر بھیجا جا چکا؟
  • سندھ حکومت کا محکمہ تعلیم میں 90 ہزار اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پلسر گولڈ اور آئرن پروجیکٹ سے متعلق جامع بزنس پلان طلب کرلیا
  • خیبرپختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال کیلیے بجٹ کی تیاری شروع کر دی
  • کراچی کا پارہ چڑھ گیا 
  • ڈیوٹی سے غفلت برتنے پر لیویز فورس کے 15 اہلکار برطرف
  • بلوچستان: ڈیوٹی سے غفلت برتنے پر لیویز فورس کے 15 اہلکار برطرف
  • انسداد پولیو مہم شروع محفوظ مستقبل کیلیے اس وباء کاخاتمہ ضروری ہے،وزیر اعظم
  • غیر قانونی بھرتیاں، اسپیکر کے پی اسمبلی کیخلاف احتساب کمیٹی کی تحقیقات مکمل
  • غیر قانونی بھرتیاں، اسپیکر کے پی اسمبلی کیخلاف احتساب کمیٹی کی تحقیقات مکمل، رپورٹ جاری