2025-04-24@00:28:42 GMT
تلاش کی گنتی: 14
«گوند کتیرا»:
گوند کتیرا ایک قدرتی قلمی جڑی بوٹی ہے جو لوکووِیڈ (Locoweed) نامی پودے کے رس سے حاصل کی جاتی ہے۔ دُنیا میں سب سے زیادہ گُوند کتیرا ایران میں پیدا ہوتا ہے۔ ایران کے علاوہ بھارت، پاکستان، انڈونیشیا، ویتنام اور سوڈان میں بھی پایا جاتا ہے۔ یہ ایک قدرتی ٹھنڈک پہنچانے والا جزو ہے جو صدیوں سے مختلف بیماریوں جیسا کہ کھانسی اور پیچش کے علاج کے لیے استعمال ہو رہا ہے۔ یہ جیل نما مرکب بغیر کسی بو یا ذائقہ کے ہوتا ہے، اور پانی میں تحلیل ہو کر نرم جیل کی صورت اختیار کر لیتا ہے۔ اس کی شکل سفید یا زردی مائل شفاف قلمی ہوتی ہے۔ گوند کتیرا بنیادی طور پر مشرق وسطیٰ اور مغربی ایشیا میں...
ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور سلمان خان کی سابق گرل فرینڈ ایشوریا رائے کی بیٹی ارادھیا بچن سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں، وہ اسکول کے ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر بھی دکھا رہی ہے، اور اپنی خود اعتمادی اور صلاحیتوں سے سب کا دل جیت رہی ہیں۔ تفصیلات کےمطابق بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن کی بیٹی راشا تھڈانی اور اجے دیوگن کے بھانجے امان دیوگن بھی بالی ووڈ میں انٹری دے چکے ہیں، دونوں نے بالی ووڈ فلم ’ آزاد ‘ میں ڈیبیو کیا، اب یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ ایشوریا رائے کی بیٹی ارادھیا بچن بھی اپنے والدین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بالی ووڈ میں قدم...
کراچی (کامرس رپورٹر +نوائے وقت رپورٹ) گورنر سٹیٹ بنک جمیل احمد نے مہنگائی بڑھنے کی رفتار میں اضافے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ ماہ سے افراطِ زر میں اضافہ ہو گا۔ کراچی میں پاکستان لیٹریسی ویک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے کہا کہ 2022ء میں ہم مشکل حالات میں تھے اور افراطِ زر تیزی سے بڑھ رہی تھی، ان مسائل کے باعث زرمبادلہ ذخائر 2 ہفتوں کی درآمدات کے برابر رہ گئے تھے، ہم نے انٹربنک اور اوپن مارکیٹ میں ایک وسیع خلیج بھی دیکھا مگر اس کے بعد ہم نے کئی اقدامات کیے۔ ہم نے سخت پالیسی اقدامات کیے، درآمدات پر پابندی لگائی جس وجہ سے شرحِ سود بڑھانا پڑی، مارچ 2025ء میں ہم نے...
لاہور (نیوز رپورٹر) گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ ایسے منصوبے بناتے رہیں گے جن سے عوامی خدمت کا عنصر عیاں ہو۔ میری سیاست شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سیاست ہے۔ بلوچستان میں ہمارے سپاہی شہید ہو رہے ہیں۔ دہشت گردی کے خاتمے سے ہی ملکی و قوم کی ترقی و سلامتی وابستہ ہے۔ شہداء اور ان کے لواحقین کو سلام پیش کرتا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹی ایچ کیو ہسپتال پنڈگھیب ضلع اٹک میں ڈائیلاسز سینٹرکا افتتاح کرنے کے بعد عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گورنر پنجاب نے کہا جو ذہین، باہمت اور باشعور ہوگا وہی اسمبلی میں جائے گا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکن غیور اور باشعور...
خط میں کہا کہ سندھ ہائیکورٹ کا واضح فیصلہ ہے کہ صبح 7 بجے سے رات 11 بجے تک بھاری ٹریفک کے شہر میں داخل نہیں ہو سکتی۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے نام دوسرا خط لکھا دیا، جس میں انہوں نے کہا کہ شہر کراچی میں انتظامی غفلت اور قانون سے روگردانی حادثات کی بڑی وجہ ہے۔ کامران خان ٹیسوری نے خط میں لکھا کہ حال ہی میں ایک ہی دن میں چار شہریوں کی ہلاکت سنگین مسئلہ ہے، سندھ ہائیکورٹ کا واضح فیصلہ ہے کہ صبح 7 بجے سے رات 11 بجے تک بھاری ٹریفک کے شہر میں داخل نہیں ہو سکتی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ اس حکم کے باوجود...
ایک نئی تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوا ہے کہ معمر افراد میں کولیسٹرول کی سطح میں ہر سال ہونے والے اتار چڑھاؤ سے ان کی دماغی صحت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ خاص طور پر جن افراد کے کولیسٹرول میں نمایاں تبدیلیاں دیکھنے میں آتی ہیں ان میں ڈیمنشیا اور ذہنی صلاحیتوں میں کمی کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ ایک تحقیق جسے نیورولوجی نامی جرنل میں شائع کیا گیا ہے، کے مطابق جن افراد کے کولیسٹرول کی سطح میں سب سے زیادہ تغیر پایا گیا، ان میں ڈیمنشیا کا خطرہ 60 فیصد زیادہ دیکھا گیا۔ مزید برآں ایسے افراد میں علمی صلاحیتوں میں کمی کا امکان 23 فیصد بڑھ جاتا ہے جو ڈیمنشیا کی ابتدائی علامت ہو سکتی...
سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کے بعد بھارت کے سابق کپتان روی شاستری نے بھی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل کھیلنے والی ٹیموں سے متعلق پیش گوئی کی ہے۔ آئی سی سی ریویو میں اظہار خیال کرتے ہوئے روی شاستری نے پیشگوئی کی کہ چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا فائنل بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بڑے ایونٹس میں بھارت اور آسٹریلیا کی کارکردگی ہمیشہ ہی شاندار رہی ہے اس لیے ماضی کو سامنے رکھتے ہوئے دیکھا جائے تو یہی دو ٹیمیں فائنل تک رسائی حاصل کر سکتی ہیں۔ روی شاستری نے سیمی فائنل کے حوالے سے کہا کہ جنوبی افریقا اور انگلینڈ کی ٹیمیں مدمقابل آ سکتی ہیں۔ انہوں نے اپنی فائنل...
لاہور : محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی توقع ظاہر کی ہے۔ اسلام آباد اور اس کے اردگرد بارش ہو سکتی ہے، جبکہ مری اور گلیات جیسے پہاڑی علاقوں میں ہلکی برفباری متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بیشتر میدانی علاقے سرد اور خشک رہیں گے، مگر شمال مشرقی پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں جزوی طور پر بادل ہوں گے اور یہاں کچھ مقامات پر بارش اور برفباری بھی ہو سکتی ہے۔ لاہور، سیالکوٹ، گجرات، گوجرانوالہ، راولپنڈی اور چند دوسرے شہروں میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ بلوچستان میں موسم سرد رہے گا۔ سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، لیکن دیر،...
برطانیہ میں آج سے برفانی طوفان کے اثرات ظاہر ہونے کا امکان ہے جس کے نتیجے میں محکمہ موسمیات نے 5 دن کے لیے ریڈ الرٹ جاری کر دیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق آج شدید موسمی حالات کے حوالے سے امبر وارننگ بھی جاری کی گئی ہے، جس کے مطابق طوفان “ایووین” کے باعث تیز ہوائیں اور شدید بارشیں متوقع ہیں۔ برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق آئرش سمندر کے ساحلی علاقوں میں 90 میل فی گھنٹہ (145 کلومیٹر فی گھنٹہ) کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی توقع ہے جبکہ جمعرات سے ہی یلو موسم کی وارننگ بھی جاری کر دی گئی ہے۔ جس میں 60-70 میل فی گھنٹہ (97-113 کلومیٹر فی گھنٹہ) کی رفتار...
ایک نئی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ زمین پر مٹی کی نمی میں تیزی سے تبدیلی آرہی ہے جس کی وجہ سے مستقبل میں گرمی کی لہریں زیادہ شدت اختیار کر سکتی ہیں۔ اس تحقیق کی قیادت گریز یونیورسٹی کے پروفیسر ڈگلس مارون نے کی، جبکہ یونیورسٹی آف ریڈنگ نے بھی اس تحقیق میں حصہ لیا۔ تحقیق کے مطابق اوسط درجہ حرارت میں اضافے کے ساتھ ہی گرمی کی لہریں زیادہ شدت اختیار کرتی ہیں، لیکن اس بات کا پتا پہلے نہیں تھا کہ معتدل درجہ حرارت والی گرمی کی لہریں اچانک اتنی شدید کیسے ہو جاتی ہیں۔ تحقیق کے مطابق جب عالمی درجہ حرارت 2 ڈگری سیلسیئس تک بڑھتا ہے، تو بعض علاقوں میں گرمی کا درجہ حرارت...
ایک نئی تحقیق کے مطابق زمین پر مٹی کی نمی تیزی سے تغیر پذیر ہے جس کی وجہ سے آنے والے وقتوں میں گرمی کی لہریں شدت اختیار کرلیں گی۔ اس حوالے سے کی گئی تحقیق کی قیادت گریز یونیورسٹی کے پروفیسر ڈگلس مارون نے کی جس میں یونیورسٹی آف ریڈنگ نے بھی تعاون کیا۔ ٹیم نے پایا کہ جب عالمی درجہ حرارت 2 ڈگری بڑھتا ہے تو بعض خطوں میں شدید گرمی کا درجہ حرارت 4 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے۔ نیچر کمیونیکیشنز میں شائع ہونے والی اس تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ 2021 میں کینیڈا، 2022 میں بھارت اور 2023 میں بحیرہ روم سے ٹکرانے والی شدید ترین اور تباہ کن گرمی کی لہریں اب اندرون زمین...
کراچی (آن لائن+اسٹاف رپورٹر)گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ جون 2025ء میں مہنگائی بڑھ سکتی ہے۔ کراچی میں ایف پی سی سی آئی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مالی سال 2025ء کی چوتھی سہ ماہی میں افراطِ زر بڑھ سکتا ہے، ملکی برآمدات توقعات سے کم ہیں، کاروباری طبقہ زیادہ کام کرے، مسائل کے حل کے لیے کاروباری برادری کے ساتھ رابطہ رکھنا ضروری ہے۔گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھاکہ جنوری 2023ء میں کاروبار بالخصوص برآمدات کے کافی مسائل تھے، 2023ء کے آغاز میں 10 ہزار سے زائد امپورٹ ریکوئسٹس موجود تھیں، جنوری 2023ء میں زرمبادلہ ذخائر 3 ارب ڈالر تھے، جنوری 2023ء میں ترسیلات زر ماہانہ 2 ارب ڈالر تک...
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کرتے ہوئے بتایا کہ موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ کچھ علاقوں میں شدید دھند پڑ سکتی ہے ۔اور کل کچھ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنےکا امکان ہے۔ شمال مشرقی پنجاب میں درمیانی سے شدید جبکہ جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں ہلکی سے درمیانی دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے ۔آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی 13، استور منفی 12، گوپس، کالام ، سکردومنفی 09،بگروٹ ، ہنزہ منفی 06، قلات، گلگت منفی 05، کوئٹہ ، منفی 04، دیراور راولاکوٹ منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔...