خط میں کہا کہ سندھ ہائیکورٹ کا واضح فیصلہ ہے کہ صبح 7 بجے سے رات 11 بجے تک بھاری ٹریفک کے شہر میں داخل نہیں ہو سکتی۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے نام دوسرا خط لکھا دیا، جس میں انہوں نے کہا کہ شہر کراچی میں انتظامی غفلت اور قانون سے روگردانی حادثات کی بڑی وجہ ہے۔ کامران خان ٹیسوری نے خط میں لکھا کہ حال ہی میں ایک ہی دن میں چار شہریوں کی ہلاکت سنگین مسئلہ ہے، سندھ ہائیکورٹ کا واضح فیصلہ ہے کہ صبح 7 بجے سے رات 11 بجے تک بھاری ٹریفک کے شہر میں داخل نہیں ہو سکتی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ اس حکم کے باوجود اس پر عملدرآمد میں عدم تسلسل کی شکایات مسلسل بڑھ رہی ہیں، مجھے امید ہے کہ سندھ ہائیکورٹ اس ضمن میں اپنے احکامات پر عملدرآمد یقینی بنائے گی۔
 

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سندھ ہائیکورٹ

پڑھیں:

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں مختلف ٹریفک حادثات، 6 افراد جاں بحق

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں پیش آنے والے مختلف ٹریفک حادثات کے نتیجے میں مجموعی طور پر 6 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

خانیوال کے قریب موٹروے ایم 4 پر بس اور ٹریلر کے درمیان شدید تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں بس ہوسٹس موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جبکہ 4 مسافر زخمی ہو گئے۔

موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا، متاثرہ بس لاہور سے ملتان جا رہی تھی۔

ادھر بہاولپور میں حاصل پور-چشتیاں روڈ پر ایک ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار 2 بھائی جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کا والد زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں مسافر کوچ اور کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

واضح رہے کہ  پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جس کے باعث حدِ نگاہ بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔

حد نگاہ کم ہونے کے پیش نظر موٹروے ایم 5 کو ملتان سے ظاہر پیر تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

موٹروے پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور دورانِ ڈرائیونگ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایم 5 بس بہاولپور ٹریفک حادثات ٹریلر چشتیاں حاصل پور خانیوال موٹر سائیکل موٹروے

متعلقہ مضامین

  • حادثات کم نہ ہوئے، نابالغ ڈرائیور شہریوں کی زندگی سے کھیلنے لگے
  • کراچی میں ٹریفک حادثات، جماعت اسلامی کا شہر بھر میں احتجاجی دھرنوں کا اعلان
  • پنجاب اور خیبرپختونخوا میں مختلف ٹریفک حادثات، 6 افراد جاں بحق
  • کراچی:قطر کے قومی دن کے موقع پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، فریال تالپورکا قطر کے قونصل جنرل نائف شاہین السلیطی کے ساتھ لیا گیا گروپ فوٹو
  • خونی ڈمپر و ٹینکر سے شہریوں کی بڑھتی اموات ، آج نمائش چورنگی پر دھرنا ہو گا ،منعم ظفر خان
  • کے پی کے وزیر اعلیٰ آئے روز اڈیالہ جیل کے باہر تماشا لگا دیتے ہیں؛ یہی رویہ رہا تو گورنر راج ناٖفذ کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ؛ وفاقی وزیر رانا تنویر
  • پیدائش، اموات، شادی اور طلاق کا آن لائن اندراج، شہریوں کی مشکل آسان
  • جماعت اسلامی کا ڈمپر و ٹینکرز سے اموات کیخلاف کل نمائش چورنگی پر دھرنے کا اعلان
  • جماعت اسلامی کا  ہیوی ٹریفک حادثات اور ای چالان کیخلاف 13 دسمبر کو دھرنے کا اعلان
  • سندھ ہائیکورٹ، اِی چالان کے خلاف حکم امتناع کی استدعا مسترد