2025-04-22@11:03:21 GMT
تلاش کی گنتی: 20
«کہ پی ایس ایل»:
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے گیارہویں میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔ یہ بھی پڑھیں اسٹیڈیم جا کر پی ایس ایل کے میچز دیکھیں اور پائیں قیمتی انعامات، پی سی بی کا بڑا اعلان آج کا میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے، جبکہ جواب میں کراچی کنگز نے ہدف آخری اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ کراچی کنگز کی اننگز کراچی کنگز کی جانب...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 میں آج کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔پی ایس ایل سیزن 10 میں آج کا میچ کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں رات 8 بجے کھیلا جائے گا، کراچی کنگز کی قیادت ڈیوڈ وارنر کر رہے ہیں جبکہ پشاور زلمی کی قیادت بابر اعظم کے ہاتھ میں ہے۔کراچی کنگز نے اب تک 4 میچز کھیلے ہیں جن میں سے اسے 3 میں کامیابی حاصل ہوئی اور پوائنٹس ٹیبل پر 4 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ پشاور زلمی کی ٹیم اب تک 3 میچز کھیل کر 2 میں کامیابی حاصل کر چکی ہے اور وہ 2 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔پوائنٹس ٹیبل پر اسلام...
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل جیسی پرفارمنس انٹرنیشنل میں نہیں کر پا رہا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں کافی محنت h,m غلطیوں کو کم کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ شاداب خان کا کہنا ہے کہ ہمارا دورۂ نیوزی لینڈ اتنا اچھا نہیں رہا تھا، ہم ناکامی میں پلیئرز کا ساتھ دیتے ہیں، جب آپ پلیئر کو سپورٹ کریں گے تو وہ پرفارم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پورا سال نیشنل ٹیم کے لیے اچھا نہیں رہا، اُمید ہے پلیئرز فارم لے کر آگے بڑھیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ صاحبزادہ فرحان کا بہترین وقت چل رہا ہے، ان کے...
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی صاحبزادہ فرحان کا کہنا ہے کہ اپنی نظر اتارتا ہوں، کیونکہ نظر لگ جاتی ہے۔ راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں کھیلنا اور پرفارمنس دینا ہی کھلاڑی کا کام ہوتا ہے، پرفارمنس کے ذریعے ہی ڈومیسٹک کرکٹ سے پی ایس ایل میں منتخب کیا گیا ہوں۔صاحبزادہ فرحان کا کہنا ہے کہ رواں سیزن ٹی ٹوئنٹی میں 2 سینچریاں کرنے کا ہدف تھا لیکن 3 سنچریاں اسکور کر لیں، ڈومیسٹک کرکٹ کے لیے میں نے پاور ہٹنگ پر بہت محنت کی تھی۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے ٹاپ آرڈر میں کھیل رہا ہوں، ڈومیسٹک میں بھی اسی نمبر پر کھیلا تھا، اْمید ہے قومی کرکٹ ٹیم...
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے وکٹ کیپر بیٹر کوشل مینڈس کا کہنا ہے کہ دیگر ٹی ٹوئنٹی لیگز کی نسبت پی ایس ایل میں معیاری فاسٹ بولرز ہوتے ہیں۔ راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لنکا پریمیئر لیگ اور ایس اے ٹی ٹوئنٹی کھیلی ہے، پی ایس ایل پہلی بار کھیل رہا ہوں۔ کوشل مینڈس کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پچز بیٹنگ کے لیے اچھی ہوتی ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں نچلے نمبروں پر بیٹنگ کر چکا ہوں، کسی نمبر پر بیٹنگ کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ چند سال میں سری لنکا میں پاور ہِٹنگ پر کام کیا ہے۔ واضح...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک) پاکستان سپر لیگ 10 کے افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کولن منرو کی ناقابل شکست نصف سنیچری کی بدولت لاہور قلندرز کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا۔ راولپنڈی اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ کپتان شاداب خان کا یہ فیصلہ درست ثابت ہوا اور لاہور قلندرز کی ٹیم بڑا اسکور نہ کرسکی اور 19.2 اوورز میں139 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان اور محمد نعیم نے اننگز کا آغاز کیا، دوسرے ہی اوور کی چوتھی گیند پر فخرزمان محض ایک رن بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے، انہیں اعظم خان نے ریلے میریڈتھ کی گیند پر کیچ کیا۔ پانچویں اوور میں محمد نعیم بھی...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے 10 ویں ایڈیشن میں پشاور زلمی نے فاسٹ بولر احسان اللہ کو اپنے اسکواڈ میں شامل کر لیا۔ چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی کا کہنا تھا کہ احسان للہ کو ٹیم زلمی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ ڈائریکٹر کرکٹ پشاور زلمی محمد اکرم کا کہنا تھا کہ احسان اللہ دو مہینے سے ہمارے ساتھ موجود اور رابطے میں ہے۔ احسان اللہ پاکستان کے لیے اثاثہ ہیں۔ ان کو سپورٹ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ احسان اللہ کو پشاور زلمی نے سپلیمینٹری پک میں اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔ مزیدپڑھیں:چین نے امریکی مصنوعات پر مزید ٹیکس عائد کردیا؛ شرح 125 فیصد تک جا پہنچی
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل بورڈ نے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) سے ٹکراؤ کے سبب میچز کے اوقات کار تبدیل کرڈالے۔ پوڈکاسٹ میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سی ای او سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ میچز کے انعقاد کیلئے اوقات کار میں تبدیلی کا فیصلہ انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) سے ٹکراؤ، کرکٹ شائقین اور براڈکاسٹرز کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے میچز رات 8 بجے شروع ہوں گے جبکہ آئی پی ایل میچز شام 7 بجے کھیلے جارہے ہیں، سلمان نصیر کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ نے اپنی منفرد پہنچان بنائی...

پی ایس ایل 10 کا رنگا رنگ آغاز آج سے: راولپنڈی میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان جوڑ پڑے گا
پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کا طویل انتظار ختم ہونے جا رہا ہے اور آج سے اس بڑے کرکٹ ایونٹ کا باقاعدہ آغاز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہو گا شام سات بجے رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں آتش بازی اور شاندار پرفارمنسز شامل ہوں گی معروف گلوکارہ عابدہ پروین علی ظفر نتاشہ بیگ اور دیگر فنکار اپنی آواز کا جادو جگائیں گے افتتاحی میچ رات ساڑھے آٹھ بجے دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور تین بار کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا دونوں ٹیمیں بہترین کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں اتریں گی لاہور قلندرز کی قیادت شاہین شاہ آفریدی کریں گے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی باگ ڈور شاداب خان...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کا آغاز آج سے ہوگا، راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ واحد ٹیم ہے جس نے پی ایس ایل 3 مرتبہ (2016۔ 2018۔ 2024) جیتی ہے جبکہ لاہور قلندرز نے 2 مرتبہ (2022۔ 2023) ٹائٹل جیتا ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت شاداب خان کریں گے جبکہ لاہور قلندرز شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں میدان میں اترے گی، دونوں ٹیموں کو تجربہ کار ملکی اور غیرملکی کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہیں۔ اسلام آباد یونائٹڈ نے ابتک پی ایس ایل میں مجموعی طور پر 100 میچز کھیلے ہیں جن میں سے55 جیتے ہیں اور44 میں اسے شکست ہوئی ہے ایک میچ ٹائی ہوا...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کا آغاز کل (جمعہ) سے ہوگا، راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ واحد ٹیم ہے جس نے پی ایس ایل 3 مرتبہ (2016۔ 2018۔ 2024) جیتی ہے جبکہ لاہور قلندرز نے 2 مرتبہ (2022۔ 2023) ٹائٹل جیتا ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت شاداب خان کریں گے جبکہ لاہور قلندرز شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں میدان میں اترے گی، دونوں ٹیموں کو تجربہ کار ملکی اور غیرملکی کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہیں۔ مزید پڑھیں: پی ایس ایل کی تاریخ کا کامیاب ترین کپتان کون؟ اسلام آباد یونائٹڈ نے ابتک پی ایس ایل میں مجموعی طور پر 100 میچز کھیلے ہیں جن میں سے55 جیتے...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل( 10 میں شامل 6 ٹیموں کے کپتانوں نے اسلام آباد میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس کی ہے جس میں انہوں نے اس اہم ایونٹ کے لیے اپنے اپنے لائحہ عمل پر روشنی ڈالی۔ شاہین شاہ آفریدی لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ یہ ہماری اپنی لیگ ہے اور ہمیں اسے سپورٹ کرنا چاہیے، کرکٹ میں پچھلے 10 سالوں سے جتنے لوگ آرہے ہیں وہ پی ایس ایل کی پیداوار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں ہمارا مقصد قومی ٹیم کے لیے کھلاڑیوں کی فراہمی ہے، ہار جیت میچ کا حصہ ہے، اس بار نوجوان کھلاڑی پی ایس ایل کا حصہ بن رہے ہیں اور میں اس حوالے سے...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے میچز کیلئے بورڈ نے براڈکاسٹرز کا اعلان کردیا۔ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستان بھر میں ایونٹ کے سنسنی خیز میچز اے اسپورٹس اور پی ٹی وی اسپورٹس پر براہ راست دیکھے جاسکیں گے۔ لائیو اسٹریمنگ کیلئے ولی ٹیکنالوجیز نے حقوق حاصل کیے ہیں جبکہ شائقین یہ میچز ٹیپمیڈ، تماشہ، دراز، مائیکو اور بیگن پر دیکھ سکیں گے۔ ٹرانس گروپ نے براڈ کاسٹ اور پاکستان سے باہر تمام خطوں کیلئے لائیو اسٹریمنگ کے حقوق حاصل کیے ہیں۔ اسی طرح بین الاقوامی شائقین کیلئے اسکائی اسپورٹس اور جیو برطانیہ میں میچز نشر کیے جائیں گے۔ پڑوسی ممالک بنگلادیش میں ٹی اسپورٹس جبکہ بھارت میں (صرف ڈیجیٹل...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے میچز کیلئے بورڈ نے براڈکاسٹرز کا اعلان کردیا۔ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستان بھر میں ایونٹ کے سنسنی خیز میچز اے اسپورٹس اور پی ٹی وی اسپورٹس پر براہ راست دیکھے جاسکیں گے۔ لائیو اسٹریمنگ کیلئے ولی ٹیکنالوجیز نے حقوق حاصل کیے ہیں جبکہ شائقین یہ میچز ٹیپمیڈ، تماشہ، دراز، مائیکو اور بیگن پر دیکھ سکیں گے۔ ٹرانس گروپ نے براڈ کاسٹ اور پاکستان سے باہر تمام خطوں کیلئے لائیو اسٹریمنگ کے حقوق حاصل کیے ہیں۔ اسی طرح بین الاقوامی شائقین کیلئے اسکائی اسپورٹس اور جیو برطانیہ میں میچز نشر کیے جائیں گے۔ پڑوسی ممالک بنگلادیش میں ٹی اسپورٹس جبکہ بھارت میں (صرف...
پشاور(نیوز ڈیسک)8 اپریل کو پشاور میں ہونے والے پی ایس ایل 10 کے نمائشی میچ کا انعقاد کھٹائی میں پڑ گیا، ڈریسنگ رومز میں بنیادی استعمال کی اشیا دستیاب نہیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں 8 اپریل کو پی ایس ایل کا نمائشی میچ کھٹائی میں پڑ گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی ارباب نیازاسٹیڈیم کی آؤٹ فیلڈ اور پچز سے غیرمطمئن ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نو تعمیر شدہ ارباب نیاز اسٹیدیم کی غیر معیاری آوٹ فیلڈ، پچز اور ناکافی سہولیات کی وجہ سے پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹٹرز کے مابین کھیلا جانے والا میچ منسوخ ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی ریکی ٹیم نے انتظامات پر رپورٹ...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کے بعد 2 نئی ٹیموں کے شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ رواں سال کے آخر تک لیگ کیلئے مزید 2 نئی ٹیمیں مل سکتی ہیں۔ پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر کا کہنا تھا کہ لیگ کا آغاز ایسے وقت میں ہوا تھا جب پاکستان میں کرکٹ کی واپسی پہلا منصوبہ تھی، جس کیلئے پی ایس ایل کو لانچ کیا گیا، آج ہم اس میں کامیاب ہوچکے ہیں تو ہمارا اگلا ہدف لاہور، کراچی، راولپنڈی اور ملتان کے علاوہ دیگر شہروں میں میچز کروانا ہے۔ انہوں...
پی ایس ایل 10 کی ڈرافٹنگ: کون سی ٹیم نے کس کھلاڑی کو خریدا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 January, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے پلیئرز ڈرافٹ کی تقریب کا انعقاد شاہی قلعہ میں کیا گیا، جس میں 6 فرنچائزز نے اپنے اسٹارز پر مشتمل اسکواڈز کا انتخاب کیا۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل (پاکستان سپر لیگ) سیزن 10 کے پلیئرز ڈرافٹ کی تقریب حضوری باغ شاہی قلعہ لاہور میں منعقد ہوئی۔پیر کو پلیئرز ڈرافٹ کی تقریب میں چھ فرنچائزز نے اپنے سٹارز پر مشتمل اسکواڈز کا انتخاب کیا جبکہ پلاٹینم کیٹیگری میں کراچی کنگز اور گلیڈی ایٹرز نے تین، تین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا۔پی ایس ایل کا 10واں...