پی ایس ایل جیسی پرفارمنس انٹرنیشنل میں نہیں کر پا رہا: شاداب خان
اشاعت کی تاریخ: 21st, April 2025 GMT
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل جیسی پرفارمنس انٹرنیشنل میں نہیں کر پا رہا۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں کافی محنت h,m غلطیوں کو کم کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔
شاداب خان کا کہنا ہے کہ ہمارا دورۂ نیوزی لینڈ اتنا اچھا نہیں رہا تھا، ہم ناکامی میں پلیئرز کا ساتھ دیتے ہیں، جب آپ پلیئر کو سپورٹ کریں گے تو وہ پرفارم کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ پورا سال نیشنل ٹیم کے لیے اچھا نہیں رہا، اُمید ہے پلیئرز فارم لے کر آگے بڑھیں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ صاحبزادہ فرحان کا بہترین وقت چل رہا ہے، ان کے لیے نیک تمنائیں ہیں، اُمید ہے وہ پاکستانی ٹیم میں بھی ایسا ہی کریں گے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان نے یہ بھی کہا کہ حسن علی نے گزشتہ سال بہت محنت کی ہے، انہیں محنت کا صلہ مل رہا ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو شکست دے دی
کراچی:پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 17 گیندوں پہلے 6 وکٹوں سے شکست دے دی، کراچی کنگز نے جیت کیلیے 129 رنز کا ہدف دیا تھا۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں دونوں ٹیمیں مد مقابل تھیں جس میں کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنائے۔
کراچی کنگز کے ٹم سیفرٹ 30 جبکہ عباس آفریدی 24 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے جبکہ کنگز کے پانچ کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہیں ہوسکے۔
اسلام آباد کے بولر نسیم شاہ، جیسن ہولڈر اور شاداب خان نے دو، دو جبکہ عماد وسیم نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے صاحبزادہ فرحان اور اعظم خان نے اوپننگ کی اور 34 کے مجموعی اسکور پر صاحبزادہ فرحان 30 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
پھر 38 کے مجموعی اسکور پر کولن منرو صرف چار رنز بناکر حسن علی کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے، اس کے بعد اعظم خان اور کپتان شاداب خان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور کو 103 تک پہنچایا تو وکٹ کیپر اعظم خان محمد نبی کی گیند پر 31 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔
کپتان شاداب خان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 47 رنز کی اننگز کھیلی اور نمایاں بلے باز رہے، انہوں نے 40 گیندوں پر 2 چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 47 رنز کی اننگز کھیلی۔
کراچی کنگز کے حسن علی نے دو، عباس آفریدی اور محمد نبی نے ایک ایک وکٹ لی۔