2025-04-23@16:46:43 GMT
تلاش کی گنتی: 17
«کہ میاں نواز شریف»:
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ لاہور اور باکو کے درمیان پی آئی اے کی براہِ راست پروازوں کی 2 سالہ وقفے کے بعد بحالی کا پُرجوش خیرمقدم کرتا ہوں، یہ سیاحت اور ہمارے برادرانہ ممالک کے مابین علاقائی روابط کے فروغ کی جانب ایک اہم سنگِ میل ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر انہوں نے لکھا کہ خاتون کیپٹن محترمہ شاہدہ اسماعیل کی زیرِ قیادت افتتاحی پرواز اس بات کا فخر سے یاد دہانی کراتی ہے کہ پاکستانی خواتین زندگی کے ہر شعبے، بشمول ہوابازی، میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔ I warmly welcome the resumption of PIA’s direct flights between Lahore and Baku after a hiatus of two years — a significant milestone...
قومی عوامی تحریک کے سربراہ کا کہنا تھا کہ نئی نہریں نکالنے کی سمری پر سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے دستخط نہیں کئے تھے، موجودہ صدر آصف علی زرداری نے دستخط کر دیئے، دریائے سندھ پر نئی نہروں کے منصوبے کو رد کرتے ہيں۔ اسلام ٹائمز۔ بدین میں کینالز منصوبے کے خلاف قومی عوامی تحریک نے ریلی نکالی۔ ریلی سے قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کينالز کی حامی ہے، انہیں اقتدار اسی بنیاد پر ملا ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ نئی نہریں نکالنے کی سمری پر سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے دستخط نہیں کئے تھے، موجودہ صدر آصف علی زرداری نے دستخط کر دیئے۔ انہوں نے...
ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بیلاروس کا دورہ کامیاب تھا، ڈیڑھ لاکھ ہنرمند افرادی قوت کو کام کے مواقع دینے اور ہیوی مشینری بنانے میں تعاون کی باتیں ہوئیں، میاں نواز شریف کی بیلاروس کے صدر کے ساتھ بہت قریبی دوستی ہے۔ لندن میں میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک پورا عمل ہے، وہ ہمیں تفصیل دیں گے کہ انہیں کن شعبوں میں لوگ چاہئیں، وہ پوری دنیا سے لوگ لے رہے تھے مگر ہماری درخواست پر یہ پورا کوٹہ پاکستان کو دینے پر تیار ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیے: نواز شریف کی سیاست میں دوبارہ انٹری، اندر کی خبریں کیا ہیں؟۔ بلوچستان کی صورتحال نواز شریف کی...

وزیراعظم شہبازشریف اور بیلاروس کے صدرالیگزینڈر لوکاشینکو کی دونوں ممالک کے مابین معاہدوں، مفاہمت کی یادداشتوں کے تبادلے کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس، دوطرفہ تجارت، اقتصادی تعاون کے مواقع سے حقیقی معنوں میں استفادہ کرنے کے عزم کا اظہار
منسک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف اور بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے وسیع مواقع کو اجاگر کرتے ہوئے دوطرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون کے مواقع سے حقیقی معنوں میں استفادہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو وزیراعظم محمد شہباز شریف اور صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے دونوں ممالک کے مابین معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں کے تبادلے کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اﷲتارڑ، وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان، وزیراعظم کے معاون...
تحریک انصاف والوں نے خود ایک دوسرے کو چور کہنا شروع کردیا، خواجہ آصف اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف والوں نے خود ایک دوسرے کو چور کہنا شروع کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے معیشت کے لیے دن رات محنت کی سب نے مل کر کوشش کی کہ ڈالر 600 کا نہ ہو، روٹی مہنگی نہ ہو، وہ کبھی سعودی عرب، یو اے ای اور آئی ایم ایف گئے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں ایسے ایسے افراد بھی ہیں جن کو ان کے گھر والے بھی ووٹ نہیں دیتے، پی ٹی آئی میں جتنے لوگ تھے اتنے ہی...
لاہور(نیوز ڈیسک)سابق وزیراعظم اور قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف کی طبیعت ناساز ہوگئی ہے، انہیں ڈاکٹرز نے مکمل آرام کرنے کا مشورہ دے دیا ہے۔ نجی چینل کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبیعت بگڑ گئی ہے، ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان روزانہ کی بنیاد پر نواز شریف کا معائنہ کر رہے ہیں، ذاتی ڈاکٹر نے قائد مسلم لیگ (ن) کو ہوائی سفر کرنے سے منع کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے بڑے بھائی رمضان المبارک کا آخری عشرہ سعودی عرب جاکر مکہ اور مدینہ میں گزارتے ہیں۔ اس بار بھی میاں نواز شریف کی خواہش تھی کہ وہ ارض مقدس پر ماہ صیام کا آخری...
میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ اسلامی نظریات کی تبلیغ میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کی خدمات لائق تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ بڑے شوق سے ڈاکٹر ذاکر نائیک کے خطابات سنتے ہیں۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے بھی میاں نواز شریف کی عوامی و سیاسی خدمات کو سراہا۔ اسلام ٹائمز۔ ممتاز عالم دین ڈاکٹر ذاکر نائیک نے لاہور میں مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاکستان میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کی مصروفیات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ اسلامی نظریات کی تبلیغ میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کی خدمات لائق تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ بڑے شوق سے...
پشاور (نیوز ڈیسک) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ وفاق دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون کی بجائے سیاسی بیان بازی سے گریز کرے۔ اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا پولیس دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کر رہی ہے، گزشتہ تین دنوں میں پولیس نے دہشت گردوں کے متعدد حملے ناکام بنا دیئے، بنوں اور لکی مروت میں عوام نے پولیس کے شانہ بشانہ دہشت گرد حملوں کو پسپا کیا۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت بہادر پولیس اور غیور عوام کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے، عوام اور پولیس دہشت گردی کے خلاف جنگ میں یکجہت ہیں، عوام کے تعاون کے بغیر شرپسند عناصر کا...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں نوازشریف اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ملکی صورتحال پرتحریک کیلئے مشاورتی کونسل کا اجلاس بلایا ہے جس میں حکومت مخالف تحریک میں پی ٹی آئی سے اتحاد پر فیصلہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی اصل قیادت جیل میں ہے اور باہر قیادت میں یکسوئی نہیں، پی ٹی آئی سے معاملات میں تلخی کم ہوئی ہے، بیان بازی سے پی ٹی آئی کے ساتھ ممکنہ اتحاد میں دراڑ نہیں پڑے گی، میرے خلاف اگر کوئی بیان دیتا ہے تو پی ٹی...
خیبر پختون خوا کے مشیرِ اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ مشاورتی اجلاس کا مقصد دہشت گردی کے خلاف قومی اتحاد کی راہ ہموار کرنا ہے۔ اپنے بیان میں خیبر پختون خوا کے مشیرِ اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا تھا کہ مجلسِ مشاورت پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی ہدایت پر منعقد کی جا رہی ہے۔ بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ مجلسِ مشاورت کا عنوان ’دہشت گردی کے خلاف قوم کا اتحاد‘ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کی میزبانی میں سیاسی و مذہبی جماعتوں کی مجلس مشاورت کی دوسری نشست آج ہو گی۔...
مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز مذاکرات کی ناکامی کے مشن میں کامیاب ہوگئے۔ ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے عرفان صدیقی کو مذاکرات کی ناکامی کا ہدف دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عرفان صدیقی اور رانا ثناء اللّٰہ کے بیانات سے حکومت کی غیرسنجیدگی واضح تھی۔ بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن نہ بنانے سے واضح ہو گیا کہ چور کی داڑھی میں تنکا ہے۔ مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا نے کہا کہ وفاقی حکومت کو خدشہ ہے کہ جوڈیشل کمیشن سے حقیقت سامنے آجائے گی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف— تصویر جیو نیوز اسکرین گریب وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اپنی سیاسی زندگی میں نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے اقدامات کیے۔اسلام آباد میں کامن ویلتھ ایشیا یوتھ الائنس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں شہباز شریف نے کہا کہ نوجوان خوشحال اور پُرامن مستقبل کی ضمانت ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ دولت مشترکہ ایشیا یوتھ الائنس سمٹ کی میزبانی پر خوشی ہے، پاکستان دولت مشترکہ کا بانی رکن ہے، چیلنجز سے نمٹنے میں دولت مشترکہ رکن ملکوں کے درمیان بہترین شراکت داری ہے۔ دنیا کا درجۂ حرارت آہستہ آہستہ بڑھ رہا ہے، شیری رحمٰنسینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ دنیا کا درجۂ حرارت آہستہ آہستہ بڑھ رہا ہے۔ وزیرِ اعظم نے...
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دولت مشترکہ ایشیا یوتھ الائنس سمٹ کی میزبانی پر خوشی ہے،حکومت اور عوام کی طرف سے شرکا کو خوش آمدید کہتا ہوں،پاکستان دولت مشترکہ کا بانی رکن ہے ۔وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ دولت مشترکہ رکن ملکوں کے درمیان بہترین شراکت داری کا پلیٹ فارم ہے، دولت مشترکہ کے رکن ملکوں کی 60فیصد آبادی 30سال سے کم عمر ہے،دولت مشتر کہ ممالک کا مستقبل نوجوانوں پر منحصر ہے،ہمیں نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنا ہے،نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی اور فنی تعلیم سے آراستہ کرنا ہے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نوجوان پرامن اور خوشحال مستقبل کی ضمانت ہیں،ہمیں نوجوانوں کی صلاحیتوں کا ادراک ہے،وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کی ترقی کا فلیگ شپ پروگرام ہے،...
خیبر پختون خوا کے مشیرِ اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے الزام عائد کیا ہے کہ اطلاعات ہیں کہ نواز شریف نے اپنی ٹیم کو مذاکرات ناکام بنانے کا مشن سونپ دیا ہے۔ ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ پی ٹی آئی اور عسکری قیادت کی ملاقات کے بعد نواز شریف کیمپ میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی کو غیر مؤثر بنانے کا کام شروع ہو چکا ہے، ایسے عناصر سرگرم ہو چکے جو نہیں چاہتے کہ ملک میں سیاسی استحکام ہو۔ بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ملک میں امن کے لیے مذاکرات کی راہ پر چل رہی ہے، یہ لوگ اپنے ناجائز اقتدار کو بچانے کے...
مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی چوہدری جعفر اقبال نے اعتراف کیا ہے کہ بیانیے کے محاذ پر پارٹی درست طریقے سے پاکستان تحریک انصاف کا مقابلہ نہیں کر سکی اور اگر یہ کمزوری دور نہ کی گئی تو پارٹی حریفوں کا مقابلہ کرنے میں ناکام ہو جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں: وی سیمینار: اسلام آباد کے سرکاری اسکولوں میں پرائمری امتحان ختم، نصاب آدھا کردیا، وفاقی سیکریٹری تعلیم محی الدین وانی وی نیوز کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ گجرات سے انہیں ٹکٹ نہیں ملا مگر وہ پارٹی قیادت کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہیں اور نواز شریف اور شہباز شریف انہیں خاندان کے فرد کی...