اپنی سیاسی زندگی میں نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے اقدامات کیے، وزیرِ اعظم
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
وزیرِ اعظم شہباز شریف— تصویر جیو نیوز اسکرین گریب
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اپنی سیاسی زندگی میں نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے اقدامات کیے۔
اسلام آباد میں کامن ویلتھ ایشیا یوتھ الائنس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں شہباز شریف نے کہا کہ نوجوان خوشحال اور پُرامن مستقبل کی ضمانت ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ دولت مشترکہ ایشیا یوتھ الائنس سمٹ کی میزبانی پر خوشی ہے، پاکستان دولت مشترکہ کا بانی رکن ہے، چیلنجز سے نمٹنے میں دولت مشترکہ رکن ملکوں کے درمیان بہترین شراکت داری ہے۔
سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ دنیا کا درجۂ حرارت آہستہ آہستہ بڑھ رہا ہے۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ دولت مشترکہ کے رکن ملکوں کی 60 فیصد آبادی 30 سال سے کم عمر ہے، دولت مشترکہ ممالک کامستقبل نوجوانوں پر منحصر ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی اور فنی تعلیم سے آراستہ کرنا ہے، نوجوان تبدیلی کی نوید ہیں، قومی ترقی و پالیسی سازی میں ان کا کردار بڑھانا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کی ترقی و بہبود کا فلیگ شپ پروگرام ہے، یوتھ پروگرام کے تحت 6 لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کیے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شہباز شریف نے کہا دولت مشترکہ نے کہا کہ ا ہستہ
پڑھیں:
وزیر اعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات، دو طرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی ہے، ملاقات گرمجوشی اور خیرسگالی کے ماحول میں ہوئی اور باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: دہشتگردی کا نیا خطرہ افغان سرزمین سے سر اٹھا رہا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا ترکمانستان میں عالمی فورم سے خطاب
وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق جمعے کے روز وزیراعظم شہباز شریف نے ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد میں انٹرنیشنل ایئر آف پیس اینڈ ٹرسٹ اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ایرانی صدر مسعود پزیشکیان سے ملاقات کی، ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا، جو پاکستان اور ایران نے رواں سال بیرونی جارحیت کے دوران ایک دوسرے کو فراہم کیا۔
وزیر اعظم نے پاکستان ایران جوائنٹ اکنامک کمیشن کے 22 ویں اجلاس کے کامیاب انعقاد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کو باہمی تجارت کے حجم میں اضافے، بارڈر مارکیٹس کے فعال کرنے، سرحدی سیکیورٹی مضبوط بنانے اور اسلام آباد تہران استنبول ریلوے کنکٹیویٹی کو بحال کرنے کے لیے مزید قریب تعاون کرنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی ترکمانستان کے صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق
وزیر اعظم نے خطے اور عالمی حالات پر گفتگو کرتے ہوئے افغان طالبان انتظامیہ پر زور دینے کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی، تاکہ افغانستان کی سرزمین سے پاکستان کے لیے درپیش سنگین سیکیورٹی خدشات خصوصاً دہشت گردی کے مسئلے کو مؤثر انداز میں حل کیا جا سکے۔
دونوں رہنماؤں نے غزہ میں جاری امن کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ ایرانی صدر نے خیالات کے مفید اور بروقت تبادلے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایران پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف ترکمانستان کے سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے
ملاقات میں پاکستان اور ایران کے دیرینہ، برادرانہ اور تاریخی تعلقات کا اعادہ کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے اعلیٰ سطح کی مشاورتی سرگرمیاں جاری رکھنے اور دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا، وزیر اعظم نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے لیے نیک خواہشات بھی پہنچائیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news ایران پاکستان ترکمانستان شہباز شریف مسعود پزشکیان وزیر اعظم