نواز شریف سیاست سے نکلے کب تھے؟ وہ پوری طرح متحرک ہیں، اسحاق ڈار
اشاعت کی تاریخ: 14th, April 2025 GMT
ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بیلاروس کا دورہ کامیاب تھا، ڈیڑھ لاکھ ہنرمند افرادی قوت کو کام کے مواقع دینے اور ہیوی مشینری بنانے میں تعاون کی باتیں ہوئیں، میاں نواز شریف کی بیلاروس کے صدر کے ساتھ بہت قریبی دوستی ہے۔
لندن میں میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک پورا عمل ہے، وہ ہمیں تفصیل دیں گے کہ انہیں کن شعبوں میں لوگ چاہئیں، وہ پوری دنیا سے لوگ لے رہے تھے مگر ہماری درخواست پر یہ پورا کوٹہ پاکستان کو دینے پر تیار ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیے: نواز شریف کی سیاست میں دوبارہ انٹری، اندر کی خبریں کیا ہیں؟۔ بلوچستان کی صورتحال
نواز شریف کی سیاست میں واپسی کے سوال کے جواب میں ڈپٹی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہ سیاست سے نکلے کب تھے، وہ مسلم لیگ ن کے صدر ہیں، پوری پارٹی چلاتے ہیں، ہم ان سے رہنمائی لیتے ہیں، ان سے رہنمائی صوبائی اور وفاقی حکومت دونوں لیتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اوورسیز کنونشن میں یہاں کے کابینہ کے پاکستانی نژاد ممبران آرہے ہیں، آزاد کشمیر میں بین الاقوامی ایئرپورٹ کے لیے یہاں کے ایم پیز نے خط لکھا تھا، اس کی فیزیبیلٹی کے لیے ہم نے اشتہارات دیے ہیں، وزیراعظم اس حوالے سے اسلام آباد میں اوورسیز کنونشن میں اعلان بھی کریں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: نواز شریف
پڑھیں:
نواز شریف کی طبیعت ناساز، لندن میں قیام بڑھادیا
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبیعت ناساز ہوگئی، لندن میں قیام بڑھا دیا گیا۔
روز نامہ جنگ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیرِاعظم نواز شریف دو ہفتے کے دورے پر لندن آئے تھے، نواز شریف نے اپنی واپسی کی ٹکٹ بھی ری شیڈول کروا لی ہے۔
مسلسل میڈیکل چیک اپس کی وجہ سے نواز شریف کا قیام بڑھایا گیا، ن لیگ کی برطانیہ قیادت نواز شریف کے اعزاز میں ورکرز کنونشن کی بھی خواہاں ہے۔