2025-04-23@16:52:08 GMT
تلاش کی گنتی: 13
«کہ ریڈ لائن منصوبے»:
لاہور، کراچی(نیوز ڈیسک) ملک بھر میں سورج آنکھیں دکھانے لگا ہے، آئندہ دنوں میں بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہیٹ ویو کا تیسرا روز ہے، آج بھی پارہ 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے، شہر میں 23 اپریل تک گرمی کی یہ لہر برقرار رہنے کی توقع ہے۔ گزشتہ روز بھی شہر قائد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، آج کم سے کم درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ اس کے...
---فائل فوٹو گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بلوچستان، خیبر پختون خواں کے کئی علاقے بھی شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں بھی وادیاں برف سے ڈھکی خوبصورت مناظر پیش کر رہی ہیں۔ادھر چترال میں موسلادھار بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے، لینڈ سلائیڈنگ سے تورکہو، گرم چشمہ، کیلاش ویلی سمیت کچھ مقامات پر آمدورفت بند ہو گئی ہے۔ آج سے ملک بھر میں بارشوں کا نیا اسپیل داخل ہونے کی پیشگوئی اسلام آباد محکمہ موسمیات نے آج پیر سے ملک بھر... ندی نالوں میں طغیانی سے گاڑیوں کے درجنوں حادثات ہوئے، سینکڑوں درخت، فصلیں اور درجنوں کچے مکانات گر گئے ہیں جبکہ متعدد علاقوں میں بجلی معطل ہو گئی...
رہنما پی پی پی شرجیل انعام میمن---فائل فوٹو سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سی اے اے نے ریڈ لائن منصوبے پر این او سی دی، اب وہ اسے تبدیل کروانا چاہتے ہیں، ریڈ لائن بس سروس میں سول ایوی ایشن کی طرف سے چیلینجز ہیں۔شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ریڈ لائن پراجیکٹ میں ڈرینیج ایک حصہ ہے جس کا کنٹریکٹ دے چکے ہیں، 50 فیصد کام ہوا، اب اسے سی اے اے تبدیل کرانا چاہتی ہے، یہ کوئی مذاق نہیں۔انہوں نے کہا کہ سی اے اے نے منظوری کے بعد 3 کمپونینٹ پر اعتراض کیا ہے، یہ کوئی بادشاہت نہیں، ریڈ لائن میں یوٹیلٹی سروس کی وجہ سے مشکلات ہیں۔ کراچی: ریڈ...
ویب ڈیسک : وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری نے رمضان المبارک کے دوران سحری اور افطار میں عوام کو بلا تعطل بجلی فراہم کر نےسولر پر ٹیکس نہ لگانے کا اعلان کردیا محسن عزیز کی زیر صدارت سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پاور کا اجلاس ہوا جس میں معاون خصوصی برائے پاور محمد علی نے بتایا کہ ہم نےکسی آئی پی پی کو زبردستی منوایا نہ دباؤ ڈالا، یہ تاثر درست نہیں کہ ہم نے دباؤ ڈالا۔سینیٹر شبلی فراز نے پوچھا آئی پی پیز کا فارنزک آڈٹ کیوں نہیں کیا، اربوں کھربوں روپے آئی پی پیز کو دے دیے گئے۔معاون خصوصی برائے پاور محمد علی کا کہنا تھا پاکستان میں 50 سے 60 پلانٹس کے فارنزک آڈٹ کی مہارت...
علامتی تصویر۔ اسلام آباد میں جی 6 فور کے گیسٹ ہاؤس سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔ پولیس کے مطابق لاش نیب کے گریڈ 19 کے افسر وقاص احمد خان کی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وقاص احمد کی لاش پولی کلینک اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق وقاص احمد خان کا کمرہ اندر سے لاک تھا، جسم پر بظاہر کوئی نشان نہیں تھا۔حکام کا کہنا ہے کہ گریڈ 19 کے نیب افسر وقاص احمد خان لاہور کے رہائشی ہیں۔

پی ٹی سی ایل ورکرز اتحاد فیڈریشن پاکستان CBA کے سینئر وائس پریذیڈنٹ وحید حیدرشاہ نے واہ کینٹ سے CBAرہنما ظہیر احمد کو اپنے پیشہ ورانہ فرائض میں اعلیٰ کارکردگی پر جنرل منیجر سیلز سوار خان سے LED بطور انعام ملنے پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یونین
پی ٹی سی ایل ورکرز اتحاد فیڈریشن پاکستان CBA کے سینئر وائس پریذیڈنٹ وحید حیدرشاہ نے واہ کینٹ سے CBAرہنما ظہیر احمد کو اپنے پیشہ ورانہ فرائض میں اعلیٰ کارکردگی پر جنرل منیجر سیلز سوار خان سے LED بطور انعام ملنے پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یونین لیڈرز نہ صرف ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے سرگرم عمل رہتے ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ اپنے فرائض منصبی میں بھی نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔
محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں آج موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ شمال مغربی بلوچستان ، خیبر پختونخوا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا ، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ گزشتہ روز لہہ میں درجہ حرات منفی 12، اسکردو اور استور میں منفی 6 ، کالام میں منفی 5 ، ہنزہ منفی 4 اور گلگت میں منفی...
کراچی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات پارہ سنگل ڈیجٹ میں ریکارڈ ہوا۔ محکمۂ موسمیات کے مطاب جناح ٹرمینل پر رات کم سے کم درجۂ حرارت 9.2 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ گلستان جوہر میں کم سے کم درجۂ حرارت 9.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ شارع فیصل پر رات کم سے کم درجۂ حرارت 10.5 ڈگری سینٹی گریڈ، ماڑی پور پر کم سے کم درجۂ حرارت 11 جبکہ بن قاسم میں 12 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ کراچی میں شمال کی سمت سے 5 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 60 فیصد ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور خنک رہنے کا...
محکمہ بجلی میں ایک لاکھ سے زائد ملازمین کی جگہیں خالی ہیں جن پر حکومت نے بھرتیاں بند کی ہوئی ہیں جبکہ کام کا دبائو دن بدن بڑھ رہا ہے جس کے باعث ایک ملازم سے دس ملازمین کا کام لیا جارہا ہے، اس شدید قلت کے باوجود ملازمین کے واجبات کی ادائیگیاں اور مراعات کو کٹ لگایا جارہا ہے، اوقات کار کو بالائے طاق رکھ کر تعطیلات بھی نہیں دی جارہی ہیں جس کی وجہ سے ملازمین پر شدید دبائو ہے جو حادثات کا باعث بن رہا ہے۔ یونین نے ان حالات میں بھی جدوجہد کرکے 62 لائن اسٹاف کو ترقیاں دلائیں ہیں جبکہ کئی ملازمین کو آفیسر گریڈ میں ترقیاں دلائی گئی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار آل...
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے پہاڑی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے، اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے جبکہ مری، گلیات اور گرد و نواح میں موسم شدید سرد رہنے کی توقع ہے جبکہ رات کے اوقات میں بہاولنگر، بہاولپور، ا وکاڑہ اور ساہیوال میں ہلکی دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔خیبرپختونخوا بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا میں موسم خشک اور سرد رہے گا...
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں تیز ہوائیں یا جھکڑ چلنے کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا تاہم زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ژوب اور بارکھان میں بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں آج کم سے کم درجہ حرارت ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ قلات میں کم سے کم درجہ حرارت صفر ریکارڈ ہوا۔ نوکنڈی میں کم سے کم درجہ حرارت 5، سبی میں 7، تربت میں 12 جبکہ ساحلی علاقوں جیوانی میں 10 اور گوادر میں 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا...
امریکی صدر جو بائیڈن نے لاس اینجلس میں آگ لگنے سے ہونے والی تباہی پر اگلے چھ ماہ تک 100 فیصد اخراجات اٹھانے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے آتشزدگی کو موسمیاتی تبدیلی کی وجہ قرار دیا ہے۔ آتشزدگی پر بریفنگ کے دوران صدر جو بائیڈن نے کہا کہ فنڈنگ کی رقم سے متاثرہ علاقوں سے ملبہ ہٹایا جائے گا اور عارضی پناہ گاہیں قائم کی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ریسکیو ورکرز کی تنخواہوں سمیت جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام اقدامات پورے کیے جائیں گے۔ صدر جو بائیڈن نے مزید کہا کہ تعمیراتی کام کے لیے اضافی فنڈز پاس کرنے کی ضرورت پڑسکتی ہے جس کے لیے وہ کانگریس سے اپیل کریں گے۔ دوسری...
آتشزدگی پر بریفنگ کے دوران امریکی صدر کا کہنا تھا کہ فنڈنگ کی رقم سے متاثرہ علاقوں سے ملبہ ہٹایا جائیگا اور عارضی پناہ گاہیں قائم کی جائیں گی۔ انکا کہنا تھا کہ ریسکیو ورکرز کی تنخواہوں سمیت جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام اقدامات پورے کیے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے لاس اینجلس میں آگ لگنے سے ہونے والی تباہی پر اگلے چھ ماہ تک 100 فیصد اخراجات اٹھانے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے آتشزدگی کو موسمیاتی تبدیلی کی وجہ قرار دیا ہے۔ آتشزدگی پر بریفنگ کے دوران صدر جو بائیڈن نے کہا کہ فنڈنگ کی رقم سے متاثرہ علاقوں سے ملبہ ہٹایا جائے گا اور عارضی پناہ گاہیں قائم کی جائیں گی۔...