رہنما پی پی پی شرجیل انعام میمن---فائل فوٹو 

سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سی اے اے نے ریڈ لائن منصوبے پر این او سی دی، اب وہ اسے تبدیل کروانا چاہتے ہیں، ریڈ لائن بس سروس میں سول ایوی ایشن کی طرف سے چیلینجز ہیں۔

شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ریڈ لائن پراجیکٹ میں ڈرینیج ایک حصہ ہے جس کا کنٹریکٹ دے چکے ہیں، 50 فیصد کام ہوا، اب اسے سی اے اے تبدیل کرانا چاہتی ہے، یہ کوئی مذاق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ سی اے اے نے منظوری کے بعد 3 کمپونینٹ پر اعتراض کیا ہے، یہ کوئی بادشاہت نہیں، ریڈ لائن میں یوٹیلٹی سروس کی وجہ سے مشکلات ہیں۔

کراچی: ریڈ لائن بس سروس کا ترقیاتی کام عوام کیلئے درد سر بن گیا

پانی کی مین سپلائی لائن پھٹنے سے یونیورسٹی روڈ زیرآب آگیا، پھٹنے والی لائن کا پانی یونیورسٹی روڈ پر جمع ہونے سے ٹریفک متاثر ہوگیا،

شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ 2026ء کے آخر تک ریڈ لائن کی تکمیل مشکل نظر آ رہی ہے، ریڈ لائن کے ٹریک کو پہلے مکمل کر رہے ہیں باقی چیزیں بعد میں دیکھیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ یلو لائن پر دن رات کام ہو رہا ہے، یلو لائن بی آر ٹی کی اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹرانسپورٹ سروس ہے، یلو لائن بی آر ٹی کوریڈور ورلڈ بینک کے تعاون سے بنایا جا رہا ہے۔

شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ جام صادق پل پر یلو لائن ستمبر 2025ء میں مکمل ہونا ہے، مگر ہم اسے اب 4 ماہ پہلے 25 مئی کو مکمل کریں گے، یلو لائن پراجیکٹ میں یوٹیلٹی سروسز کی وجہ سے چیلنجز ہیں، سوئی سدرن کی گیس پائپ لائن کو دوسری جگہ منتقل کرنا ہے، جام صادق پل خستہ حال ہو گیا ہے، اس سے بھی دوبارہ تعمیر کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ گرین لائن کی مینجمنٹ وفاق سے سندھ حکومت کو منتقل ہو گئی ہے، گرین لائن بس سروس کے کرائے ابھی نہیں بڑھائیں گے، ریونیو میں اضافہ کریں گے۔

شرجیل میمن کے مطابق گرین لائن میں کمرشل ماڈل بھی متعارف کروائے جائیں گے۔

شرجیل میمن کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم نے کراچی کے لیے 180 بسیں دینے کا وعدہ کیا تھا وہ اس وعدے کو پورا کریں، حکومت سندھ نے 180 بسیں کراچی کے لیے دینے کا وعدہ کیا ہے، عیدالفطر کے بعد گرین لائن بس سروس میں مزید بہتری آئے گی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: لائن بس سروس شرجیل میمن کہنا ہے کہ گرین لائن ریڈ لائن یلو لائن نے کہا

پڑھیں:

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی معمولی جرم نہیں، اجتماعی سلامتی کیلئے خطرہ ہے، شرجیل میمن

سینئر وزیر سندھ نے کہا کہ ٹریفک بے ضابطگیوں سے شہریوں کی جانوں کو خطرہ لاحق ہوتا ہے، کریک ڈاؤن شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے کئے گئے عملی اقدامات کا ثبوت ہے، قانون کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہاہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی معمولی جرم نہیں بلکہ اجتماعی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں ٹریفک قوانین کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، مجموعی طور پر 17 ہزار 980 موٹر سائیکلیں ضبط کرلی گئیں، قوانین کی خلاف ورزی پر 308 ہیوی اور لائٹ ٹرانسپورٹ گاڑیاں ضبط کی گئیں، 230 گاڑیوں کی رجسٹریشن عارضی طور پر معطل کر کے مخصوص شرائط پر چھوڑا گیا۔ شرجیل میمن نے کہا کہ ٹریفک بے ضابطگیوں سے شہریوں کی جانوں کو خطرہ لاحق ہوتا ہے، کریک ڈاؤن شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے کئے گئے عملی اقدامات کا ثبوت ہے، قانون کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کارروائیاں بلا تفریق جاری ہیں، یہ مہم صرف آغاز ہے اور آنے والے دنوں میں مزید سخت اقدامات کیے جائیں گے، شہری قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں اور غیر قانونی اقدمات سے گریز کریں۔

متعلقہ مضامین

  • نہریں متنازع معاملہ ہے، جو سنگین ہوچکا، شرجیل میمن
  • رانا ثناء اور شرجیل میمن کا ایک بار پھر ٹیلیفونک رابطہ
  • متنازع نہری منصوبہ: ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے درمیان دوبارہ رابطہ، مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق
  • رانا ثنا ء کا ایک بار پھر شرجیل میمن سے رابطہ، پانی کے مسئلے پر مشاورت آگے بڑھانے پر اتفاق
  • رانا ثنا کا ایک بار پھر شرجیل میمن سے رابطہ، پانی کے مسئلے پر مشاورت آگے بڑھانے پر اتفاق
  • ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی معمولی جرم نہیں، اجتماعی سلامتی کیلئے خطرہ ہے، شرجیل میمن
  • ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی معمولی جرم نہیں، اجتماعی سلامتی کے لیے خطرہ ہے: شرجیل میمن
  • کینالز منصوبہ پیپلز پارٹی ہی مسترد کرائے گی، وزیراعلیٰ سندھ
  • ینالز منصوبہ پیپلز پارٹی ہی مسترد کرائے گی، وزیراعلیٰ سندھ
  • کینالز منصوبہ پیپلز پارٹی ہی مسترد کرائے گی: وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ