2025-04-22@00:51:21 GMT
تلاش کی گنتی: 23
«کٹوتی کی»:
حکومت پنجاب تنخواہ دار ٹیکس چوروں پر شکنجہ کسنے کو تیار ہے جب کہ پنجاب فنانس ترمیمی بل 2025 منظوری کے لئے اسمبلی اجلاس میں آج پیش کیا جائے گاْ۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب فنانس ترمیمی بل 2025 کی منظوری قائمہ کمیٹی برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب اسمبلی نے دی تھی۔ ترمیمی بل پنجاب اسمبلی سے بذریعہ کثرت رائے یا متفقہ رائے سے منظور ہو گا، حتمی منظوری کے لئے بل گورنر پنجاب کو بھجوایا جائے گا۔ بزریعہ پنجاب فنانس ترمیمی بل 2025 دی پنجاب فنانس ایکٹ 1977 میں ترامیم ہو سکیں گی، ترامیم بعد از منظوری پنجاب فنانس ترمیمی بل 2025 کے نام سے جانی جائیں گی، حکومت پنجاب نے ملازمین کی ٹیکس کٹوتی کی نئی ترمیم متعارف کروائی تھی۔ بل کے...
ٹرمپ انتظامیہ نے محکمہ خارجہ کی فنڈنگ تقریباً نصف کٹوتی کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔ امریکی میڈیا نے محکمہ خارجہ میں موجود ایک میمو کی بنیاد پر دعویٰ کیا ہے کہ محکمہ خارجہ اور یو ایس ایڈ کا اگلے مالی سال کا بجٹ 28 اعشاریہ 4 ارب ڈالر کرنے کی تجویز ہے۔ محکمہ خارجہ کے فنڈ میں 27 ارب ڈالر یعنی 48 فیصد کٹوتی کی تجویز پیش کی گئی ہے جبکہ عالمی امن مشنز کے لیے فنڈنگ میں مکمل کٹوتی کی تجویز ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق انسانی بنیادوں پر امداد میں 54 فیصد کمی کی تجویز ہے اور گلوبل ہیلتھ فنڈنگ میں 55 فیصد کٹوتی کی تجویز ہے۔ یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ اقوام متحدہ،...
یونائیٹڈ اسٹیٹس ایجوکیشنل فاؤنڈیشن ان پاکستان (یو ایس ای ایف پی) نے اعلان کیا ہے کہ 15 سال تک جاری رہنے والا گلوبل انڈر گریجویٹ ایکسچینج پروگرام برائے پاکستان (گلوبل یوگراڈ) بند کر دیا گیا ہے۔ یہ پروگرام پاکستانی طلبا کو امریکا کی یونیورسٹیوں اور کالجوں میں بغیر ڈگری ایک سمسٹر تعلیم حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتا تھا۔ یو ایس ای ایف پی کے مطابق، امریکی محکمہ خارجہ نے مطلع کیا ہے کہ اب یہ پروگرام جاری نہیں رہے گا۔ اس اچانک فیصلے پر ادارے نے گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان ہزاروں طلبا پر فخر محسوس کرتا ہے جنہوں نے تعلیم، ثقافتی تبادلے اور قائدانہ صلاحیتوں کے فروغ کے لیے اس پروگرام سے فائدہ اٹھایا۔...
امریکا کی 23 ریاستوں کا ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف مقدمہ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 April, 2025 سب نیوز واشنگٹن: تقریباً دو درجن امریکی ریاستوں نے صحت کے شعبے میں فنڈز کی کٹوتی کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا ہے۔ ریاستوں کے اٹارنی جنرلز نے ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف رہوڈ آئی لینڈ کی فیڈرل کورٹ میں درخواست دائر کی، ان ریاستوں میں نیویارک، کولوراڈو، پنسلوانیا اور کولمبیا شامل ہیں۔ مقدمے میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے 11 ارب ڈالرز کی کٹوتی غیرقانونی طور پر کی، جس سے عوامی صحت کو شدید نقصان پہنچے گا اور مستقبل میں وباؤں کے پھیلاؤ کا خطرہ بڑھ جائے گا۔ عدالت سے درخواست کی گئی ہے کہ کٹوتی کو فوری طور...
لاہور (ویب ڈیسک)حال ہی میں ایک شہری نے اپنے بینک کی برانچ کے اے ٹی ایم پر رَش دیکھ کر ایک قریبی نجی بینک کی اے ٹی ایم سے رقم نکالنے کا فیصلہ کیا۔ تاہم جب انہوں نے دوسرے نجی بینک کے اے ٹی ایم میں اپنا کارڈ ڈالا تو سکرین پر ایک پیغام نمودار ہوا جس میں درج تھا کہ بیلنس انکوائری پر 100 روپے جبکہ کیش نکلوانے پر 750 روپے چارج ہوں گے۔ میڈیا رپورٹ میں بینک حکام کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے پر کوئی اضافی چارجز عائد نہیں کیے گئے، بلکہ یہ ایک تکنیکی مسئلہ تھا، جس کی وجہ سے صارفین کو غلط معلومات دی جا رہی تھیں۔ انہوں...
ملتان(نیوز ڈیسک)پنجاب حکومت کی طرف سے ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھر کے مستحق خاندانوں کی مالی امداد کے لئے رمضان نگہبان پیکیج کی امدادی رقوم سے کٹوتیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی حکومت کی طرف سے جاری ہونے والے دس ہزار روپے کے چیک مستحق افراد جب کیش کرانے کے لئے ریٹیلر یا ایجنٹ کے پاس جاتے ہیں تو وہ سینکڑوں روپے کی کٹوتی کر لیتے ہیں اور جو یہ کٹوتی نہیں کرواتا اْسے مختلف حیلے بہانوں کے ذریعے ٹال کر رقم فراہم نہیں کی جاتی۔ امدادی رقوم سے کٹوتی کا یہ سلسلہ ضلعی انتظامیہ اور دیگر اداروں کی کارروائیوں اور ریٹیلرز کی گرفتاریوں کے باوجود تاحال جاری ہے۔ واضح رہے کہ امدادی رقوم سے کٹوتیوں...
رمضان پیکج کے تحت رقم کی ادائیگی پر ایک ہزار بطور ٹیکس کٹوتی کے معاملے پر ڈی سی لاہور نے موبائل بینکنگ مالکان اور کمرشل بینگ مینجرز کو کٹوتی نہ کرنے کی ہدایت کر دی۔ ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کی زیر صدارت مختلف بینکوں کے مالکان و نمائندگان کے ساتھ اہم اجلاس ہوا ۔ ڈی سی لاہور کو موبائل بینکنگ مالکان و کمرشل بینک مینجرز سے شہریوں کو رقم کی ادائیگی و ٹیکس کٹوتی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ رقم کی ادائیگی کے وقت ایک ہزار روپے بطورِ ٹیکس کاٹنے پر ڈی سی لاہور نے اظہارِ ناراضگی کیا ۔ ڈی سی لاہورکا کہنا تھا کہ رمضان پیکج کی تمام ادائیگیوں پر ٹیکس لاگو نہیں ہو گا ۔ شہری...
پاکستان تحریک انصاف نے مالی بحران کے پیش نظر مرکزی سیکرٹیریٹ ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد کٹ لگا دیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی سیکرٹریٹ ملازمین کو ملنے والی دیگر مراعات بھی ختم کر دی گئیں، پی ٹی آئی سیکرٹریٹ کے 25 سے زائد ملازمین کی تنخواہیں کم کی گئیں، ایڈمن،فنانس،مانیٹرنگ، سیکیورٹی اور میڈیا شعبوں کے ملازمین کی تنخواہیں کم کی گیئں۔ پی ٹی آئی سیکرٹریٹ کے ملازمین متعدد بار پارٹی کیلئے پابند سلاسل بھی رہے۔ ملازمین کا موقف ہے کہ ہمارے اہل خانہ کو بھی پارٹی کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، پارٹی کیلئے قربانیاں دیں جس کا پھل ہماری تنخواہیں کاٹ کر ملا۔ شیخ وقاص اکرم کا کہناتھا کہ ملازمین کی تنخواہیں...
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے اعلان کیا ہے کہ زکوٰۃ کی کٹوتی کے لیے پیر کو بینک عوامی لین دین کے لیے بند رہیں گے۔ ڈان اخبار کی خبر کے مطابق اسٹیٹ بینک کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تمام ملازمین 3 مارچ کو دفتر آئیں گے۔ رمضان المبارک کے اوقات اسٹیٹ بینک نے رمضان المبارک کے دوران تمام بینکوں، ترقیاتی مالیاتی اداروں اور مائیکرو فنانس بینکوں کے دفتری اوقات کار کا اعلان بھی کردیا ہے۔ سرکلر کے مطابق پیر سے جمعرات تک دفتری اوقات بغیر کسی وقفے کے صبح 9 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک ہوں گے جبکہ جمعہ کو یہ اوقات بغیر کسی وقفے کے صبح 9 بجے سے دوپہر 12:30...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پی ٹی آئی نے مالی بحران کے باعث ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد کمی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے کئی ماہ کی تاخیر کے بعد اپنے ملازمین کو آگاہ کیا ہے کہ مالی بحران کی وجہ سے ان کی تنخواہوں میں 50 فیصد کمی کی جائے گی۔ پارٹی کے وہ ملازمین جو چھاپوں اور گرفتاریوں کا سامنا کر چکے ہیں۔ کہتے ہیں کہ انہیں پوری تنخواہ ملنی چاہیے کیونکہ انہیں بھی اپنے گھروں کے اخراجات پورے کرنے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی نے اپنی تنخواہیں تو بڑھا لیں لیکن وہ ملازمین کی بقایا رقم ادا کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں لے رہے۔ پی ٹی آئی...
پی ٹی آئی مالی بحران کا شکار، ملازمین کی تنخواہوں میں 50فیصد کٹوتی کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 28 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف نے کئی ماہ تک تنخواہوں میں تاخیر کے بعد اپنے عملے کو مطلع کیا ہے کہ مبینہ مالی بحران کی وجہ سے انہیں تنخواہوں میں 50فیصد کٹوتی کا سامنا کرنا پڑے گا۔تفصیلات کے مطابق چھاپوں کا سامنا کرنے والے اور مہینوں جیل میں گزارنے والے ملازمین نے کہا کہ انہیں ان کی تنخواہ کا 100 فیصد ادا کیا جانا چاہیے کیونکہ انہیں اپنا گھر بھی چلانا ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے اراکین پارلیمنٹ نے اپنی تنخواہوں میں اضافہ کیا لیکن وہ اپنے ملازمین...
ملک میں یکم رمضان کو اکاوٴنٹ میں ایک لاکھ 79 ہزار 689 روپے یا اس سے زائد رقم ہوئی تو زکوٰة کٹوتی ہوگی. رپورٹ کے مطابق وفاقی وزارت تخفیف غربت و سماجی تحفظ نے سال 2025 کے لیے زکوٰةکا نصاب جاری کر دیا ہے۔ وزارت تخفیف غربت و سماجی تحفظ کی جانب سے بینکوں کو مراسلہ بھیجا گیا ہے جس کے مطابق بچت اکاوٴنٹ، نفع ونقصان اور اس طرح کے اکاوٴنٹس پر زکوٰة لاگو ہوگی، کرنٹ اکاوٴنٹس سے زکوٰةنہیں کاٹی جائے گی۔ بینکوں کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا کہ زکوٰة کی مد میں کٹوتی یکم یا 2 مارچ کو رمضان کی پہلی تاریخ کی مناسبت سے ہوگی۔ مراسلے میں کہا گیا کہ زکوٰة و عشر آرڈیننس 1980 کے مطابق...
پشاور: سرکاری ڈاکٹروں سے ٹیکس لینے سے متعلق کیس میں عدالت نے بڑا فیصلہ سنا دیا۔ ہائی کورٹ میں سرکاری ڈاکٹروں سے سالانہ پروفیشنل ٹیکس لینے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں جسٹس ارشد علی نے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں سرکاری ڈاکٹروں سے پروفیشنل ٹیکس کی وصولی کو قانونی قرار دے دیا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ درخواست گزاروں کے مطابق اُن سے سالانہ پروفیشنل ٹیکس کٹوتی کی جا رہی ہےْ۔پروفیشنل ٹیکس کی کٹوتی کا کوئی طریقہ کار موجود نہیں ہے۔درخواست گزاروں نے خیبر پختونخوا ٹیکس رولز کے سیکشن 10 کو چیلنج کیا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزاروں کے مطابق یہ آمدن پر ٹیکس...
بھارت کے وزیرِاعظم نے حال ہی میں امریکا کا دورہ کیا ہے۔ دوطرفہ تعلقات کی سطح بلند کرنے اور معاشی اشتراکِ عمل کا گراف بلند کرنے کے حوالے سے اس دورے کو بہت حد تک کامیاب قرار دیا جارہا ہے۔ اس دورے میں وزیرِاعظم مودی نے بھارت کے لیے کئی اہم معاہدے کیے۔ امریکی صنعت کاروں سے ملاقات بھی خاصی بارآور ثابت ہوئی اور ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا نے بھارت میں انٹری دینے کی تیاری بھی شروع کردی ہے مگر پھر بھی ایک کانٹا بھارت میں سب کو بُری طرح کھٹکا ہے۔ صدر ٹرمپ نے ایلون مسک کو سرکاری محکموں اور اداروں کی کارکردگی کا گراف بلند کرنے...
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حکومتی اخراجات میں کٹوتی کے معاملے پر ججوں کی جانب سے مخالفت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے جج مجھے وہ کرنے دیں گے جس کے لیے عوام نے منتخب کیا۔وائٹ ہاؤس میں ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہت بڑے پیمانے پر دھوکا دیا جا رہا ہے،جج ہمیں فراڈ کا پتا چلانے سےکیسے روک سکتے ہیں۔میں ہمیشہ عدلیہ کے فیصلے پر عمل کرتا ہوں،عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کریں تو معاملے میں تاخیر ہوتی ہے۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اگرجج کہے کہ ہم کسی عمل کا جائزہ نہیں لے سکتے تو ملک کے لیے افسوس ناک ہے۔دوسری جانب ایلون مسک حکومتی استعداد کار سے...
لاہور کی انجینئرنگ یونیورسٹی نے ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کرنے کے باوجود ٹیکس ادا نہیں کیا۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) حکام کا کہنا ہے کہ لاہور یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ایف بی آر کی 16 کروڑ سے زائد رقم کی نادہندہ ہے۔ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ لاہور یونیورسٹی نے اسٹاف کی تنخواہوں سے کٹوتی تو کی مگر ایف بی آر کو رقم ادا نہیں کی، یو ای ٹی نے ایف بی آر کو مالی سال 2016 سے تنخواہوں سے کٹوتی ہونے والا ٹیکس ادا نہیں کیا۔حکام کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کے ذمہ 2019-20 کے 3 کروڑ 62 لاکھ واجب الادا ہیں، یو ای ٹی کے ذمہ 2022-23 کے 6 کروڑ 20...
بلوچستان(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بلوچستان میں یتیم بچوں کے لیے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے 500 روپے ماہانہ کٹوتی کرنےکا اعلان کیا ہے۔وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے 2022 کے سیلاب متاثرین کو گھروں کی چابیاں حوالے کرنےکی تقریب سے خطاب میں کہا کہ بلوچستان میں یتیم بچوں کے لیے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے 500 روپے ماہانہ کٹوتی کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سب مل کر بلوچستان میں یتیم بچوں اور بچیوں کے لیے شاندار ادارہ بنائیں گے، انسانی خدمت کاجذبہ بہت عظیم جذبہ ہے۔سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ بلوچستان تبدیل ہو رہاہے، ہم نے اس کے لیے محنت کرنی ہے۔تقریب میں وزیراعلیٰ نے صوبے میں 2022 کے سیلاب متاثرین کو 250 تعمیرگھروں کی چابیاں...
چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد ابراہیم حیدری ملیر میںبی آئی ایس بی ادائیگی مرکز کادورہ کررہی ہے‘دوسری جانب صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو سے ملاقات کررہی ہے کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے ابراہیم حیدری ملیر میں بی آئی ایس پی ادائیگی مرکز کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد ادائیگی مرکز میں کفالت وظائف وصول کرنے کیلیے آنے والی خواتین کو در پیش مسائل اور انتظامیہ کی جانب سے فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لینا تھا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر ترقی نسواں شاہینہ شیر علی بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ سینیٹر روبینہ خالد نے ادائیگی مرکز پر بینک عملے اور ڈیوائسز کی کمی کا سختی سے نوٹس لیا اور اس...
اجلاس میں کہا گیا کہ اگر ہنزہ سمیت گلگت بلتستان بھر میں تھرمل جنریٹرز کے زریعے فوری بجلی فراہم نہیں کی گئی تو پھر پورے گلگت بلتستان بھر میں احتجاج کی کال دی جائیگی۔ اسلام ٹائمز۔ عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کا اہم اجلاس زیر صدارت مرکزی چیئرمین احسان ایڈووکیٹ گلگت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ہنزہ کے عوام کو ٹھٹھرتی سردی میں جاری تاریخی کامیاب دھرنا دینے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ ہنزہ کے عوام کے اتحاد نے حکومت کو ان کے مطالبات کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا لیکن ساتھ ساتھ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ ہمیشہ کی طرح موجودہ حکومت اور ان کے ہینڈلرز عوام کو سبز باغ دکھا کر پھر سے...