2025-04-23@21:37:23 GMT
تلاش کی گنتی: 7

«کولکتہ نائٹ»:

    بھارتی کرکٹ بورڈ نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے رواں سیزن میں ایڈن گارڈنز میں کھیلے جانے والے باقی میچز میں مشہور کمنٹیٹر ہارشا بھوگلے اور سائمن ڈول کو کمنٹری پینل سے ہٹا دیا۔ دونوں مبصروں نے پچ کیوریٹرز کےحوالے سے خیالات کا اظہار کیا تھا جن سے ناراض ہوتے ہوئے کرکٹ ایسوسی ایشن بنگال کے سیکریٹری نریش اوجھا نے تقریباً 10 روز قبل ایڈن گارڈنز میں کھیلے جانے والے آئندہ میچز میں ہارشا بھوگلے اور سائمن ڈول کو کمنٹری پینل سے ہٹانے کی درخواست کی تھی۔ کرک بز سے گفتگو کرتے ہوئے سائمن ڈول کا کہنا تھا کہ اگر اجنکیا رہانے کی ٹیم (کولکتہ نائٹ رائڈرز) کو ایڈن گارڈنز کے کیوریٹرز کی جانب سے سپورٹ نہیں مل...
    انڈین پریمیئر لیگ میں پنجاب کنگز نے کولکتہ نائٹ رائڈرز کے خلاف 111 رنز کا دفاع کر کے کم ترین ٹوٹل کا دفاع کرنے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ ملا پور میں کھیلےگئے لیگ کے 31 ویں میچ میں کولکتہ نائٹ رائڈرز کی ٹیم 111 رنزکے تعاقب میں 16 ویں اوور میں 95 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ پنجاب کنگز کی جانب سے یزویندر چہل نے 4 اور مارکو جینسن نے 3 وکٹیں لے کر آسان ہدف کا دفاع ممکن بنایا اور پنجاب کنگز کی 16 رنز کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ چنئی سپر کنگز نے 2009 میں پنجاب کنگز کے خلاف 116 رنز کا دفاع کر کے بنایا تھا۔
    بھارت(نیوز ڈیسک)بھارتی ریاست بنگال کے شہر کولکتہ میں اسکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات جلدی کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق کولکتہ میں اسکول کے طلباء کو مئی میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئیوں کے پیش نظر اس سال موسم گرما کی تعطیلات جلدی دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ مغربی بنگال کے تعلیمی محکمے نے بڑھتی ہوئی گرمی اور نمی کے پیش نظر گرمیوں کی تعطیلات جلدی کرنے کا اعلان کیا، فیصلے کا اطلاق پرائمری، سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری اسکولوں پر ہوگا، تعطیلات کے بارے میں سرکاری نوٹس بعد میں جاری کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا عام طور پر مئی کے دوسرے ہفتے سے گرمیوں کی تعطیلات کا...
    لاہور: کبھی تاج و تخت، کبھی بدترین زوال، تاریخ دل کو چھو لینے والی ایسی بے شمار کہانیوں سے بھری ہے، یہ کہانی زندگی کی بنیادی سہولتوں کے لیے ترسنے والی سلطنت مغلیہ کی وارثہ سلطانہ بیگم کی ہے۔ بہادر شاہ ظفر کی پڑپوتی سلطانہ بیگم عظیم الشان محل کے بجائے کولکتہ کی تنگ و تاریک گلی میں گمنامی اور مفلسی کی زندگی بسرکرنے پر مجبور ہے۔ ان کی شادی 1965 میں بہادر شاہ ظفر کے پڑپوتے مرزا بیدار بخت سے ہوئی، تب سلطانہ بیگم محض 14سال کی لڑکی، شوہر 46 سالہ ادھیڑ عمر تھے،1980 میں شوہر کے انتقال کے بعد شاہی خاندان کی یہ وارثہ دو وقت کی روٹی کی محتاج ہوگئی۔ سلطانہ بیگم کولکتہ کی...
    کولکتہ (اسپورٹس ڈیسک )بھارتی فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ نے ٹی 20 فارمیٹ میں اہم اعزاز اپنے نام کر لیا۔ارش دیپ سنگھ کولکتہ میں انگلینڈ کے خلاف 5 میچز کی ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں 2 وکٹیں لے کر بھارت کے لیے اس فارمیٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے ۔ 2022میں بھارت کیلئے ٹی 20 ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر ارش دیپ سنگھ نے 61ٹی 20 انٹرنیشنلز میں 97 وکٹیں لے کر یہ اعزاز حاصل کیا۔
    بھارت میں ایک عدالت نے کولکتہ میں ایک جونیئر ڈاکٹر سے زیادتی اور پھر اس کے قتل کے ہولناک واقعے کے مجرم پولیس اہلکار کوعمر قید کی سزا سناتے ہوئے قراردیا ہے کہ یہ’ایسا جرم نہیں ہے کہ اس پرمجرم کو پھانسی دی جا سکے۔ دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے ملک بھارت میں خواتین کے خلاف تشدد کے بڑھتے ہوئے مسئلے کو اجاگر کرنے والے 31 سالہ خاتون ڈاکٹر کے ریپ اور قتل کے کیس نے پورے بھارت کو ہلا کررکھ دیا تھا۔ عوام کی جانب سے اس جرم میں ملوث افراد کو سرعام پھانسی کا مطالبہ کیا جا رہا تھا تاہم پیرکو خاتون ڈاکٹر کے اہل خانہ نے روتے ہوئے کہا کہ وہ اس سزا پر ’حیران‘...
    بھارتی ریاست مغربی بنگال میں جنسی زیادتی کے ایک ہولناک واقعے سے پورے ملک میں خوف کی لہر دوڑ گئی تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مغربی بنگال کے دارالحکومت کے ایک سرکاری اسپتال میں نائٹ ڈیوٹی کے دوران آڈیٹوریم میں چند گھنٹوں کی نیند لینے والی خاتون ڈاکٹر کو بیدردی سے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا۔ 9 اگست 2024ء کو کولکتہ کے آر جی کار میڈیکل کالج اسپتال سے 31 سالہ لیڈی ڈاکٹر کی تشدد زدہ لاش ملنے پر ملک بھر میں کہرام مچ گیا تھا۔ فرانزک رپورٹ میں وحشیانہ انداز سے جنسی زیادتی، تشدد اور قتل کی تصدیق ہوئی۔ جس سے ڈاکٹرز، نرسوں اور شہریوں میں غم اور غصے کی لہر دوڑ گئی تھی۔ اس کیس نے بھارتی ہی...
۱