Jasarat News:
2025-04-22@14:15:04 GMT

ارشدیپ سنگھ نے ٹی 20 فارمیٹ میں اہم اعزاز اپنے نام کر لیا

اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT

کولکتہ (اسپورٹس ڈیسک )بھارتی فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ نے ٹی 20 فارمیٹ میں اہم اعزاز اپنے نام کر لیا۔ارش دیپ سنگھ کولکتہ میں انگلینڈ کے خلاف 5 میچز کی ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں 2 وکٹیں لے کر بھارت کے لیے اس فارمیٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے ۔ 2022میں بھارت کیلئے ٹی 20 ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر ارش دیپ سنگھ نے 61ٹی 20 انٹرنیشنلز میں 97 وکٹیں لے کر یہ اعزاز حاصل کیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

رنویر الہ آبادیا کیس کی تحقیقات مکمل، پاسپورٹ واپسی کی درخواست سماعت کیلیے مقرر

بھارتی سپریم کورٹ نے یوٹیوبر اور پوڈکاسٹر رنویر الہ آبادیا المعروف "بیئر بائسیپس" کے خلاف جاری تحقیقات کے مکمل ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر سماعت 28 اپریل کو کی جائے گی۔

رنویر الہ آبادیا پر ان کے یوٹیوب شو "انڈیا از گاٹ لیٹنٹ" میں والدین اور جنسی موضوعات سے متعلق نازیبا تبصروں کے باعث متعدد ایف آئی آرز درج ہوئیں۔ ان کیسز کے بعد 18 فروری کو سپریم کورٹ نے انہیں گرفتاری سے عبوری تحفظ دیا اور ان کا پاسپورٹ تھانے سائبر پولیس کے پاس جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

جسٹس سریاکانت اور جسٹس این کوتیسور سنگھ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے واضح کیا ہے کہ چونکہ تفتیش مکمل ہو چکی ہے، اس لیے اب عدالت رنویر کی درخواست پر باقاعدہ غور کرے گی۔

یاد رہے کہ 3 مارچ کو عدالت نے رنویر کو ان کا پوڈکاسٹ "دی رنویر شو" دوبارہ شروع کرنے کی مشروط اجازت دی تھی اس شرط کے ساتھ کہ وہ اخلاقیات اور شائستگی کے دائرے میں رہتے ہوئے ایسا مواد تخلیق کریں جو ہر عمر کے ناظرین کے لیے موزوں ہو۔

رنویر الہ آبادیا کے علاوہ اس کیس میں کامیڈین سمیہ رائنا، آشش چنچلانی، جسپریت سنگھ اور اپوروا مکھیجا کے نام بھی شامل ہیں، جن پر اسی شو سے متعلق مواد کے باعث قانونی کارروائی جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  •   سابق وومن کرکٹ کی کپتان عروج ممتاز نے حسن علی کے بالوں کا نیا سٹائل بنا دیا
  • ڈان 3 میں رنویر سنگھ کیساتھ ہیروئن کون ہوگی؟ نام سامنے آگیا
  • یوگی ٹھاکر کے راج میں ٹھاکروں کی مہابھارت
  • رنویر الہ آبادیا کیس کی تحقیقات مکمل، پاسپورٹ واپسی کی درخواست سماعت کیلیے مقرر
  • رومان رئیس کی بہن انتقال کر گئیں
  • درد کش انجیکشن نے انگلش فاسٹ بولر کا کیریئر بچالیا
  • ویمنز ورلڈ کپ تک رسائی، پاکستان ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کیلیے بڑا اعزاز
  • ’بی جے پی نے مجھے مارنے پر انعام رکھا ہے‘،گرپتونت سنگھ پنوں کا امریکی نائب صدر کو خط
  • غیر ملکی خاتون پریزینٹر نے حسن علی کو ‘جوکر’ قرار دیدیا، ویڈیو وائرل
  • دارارقم منصورہ برانچ لاہور میں طلبہ وطالبات کے اعزاز میں تکمیل حفظ قرآن کی تقریب