2025-04-23@16:46:43 GMT
تلاش کی گنتی: 32

«کو پیچھے چھوڑ دیا»:

    کراچی: ویرات کوہلی نے آئی پی ایل میں زیادہ ففٹیز بنانے کا ریکارڈ ڈیوڈ وارنر سے چھین لیا۔ کوہلی اب تک 260 میچز میں 67 بار نصف سنچری مکمل کرنے میں کامیاب رہے۔ انہوں نے یہ کارنامہ اتوار کو رائل چیلنجرز بنگلورو کی جانب سے پنجاب کنگز کیخلاف انجام دیا۔  ان سے قبل آئی پی ایل سے 15 برس منسلک رہنے والے سابق آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے دہلی اور سن رائزرز کی جانب سے 184 میچز میں 66 ففٹیز بنائی تھیں۔ شیکھردھون (53)، روہت شرما (45)، لوکیش راہول (43) اور اے بی ڈی ویلیئرز (43) بھی فہرست میں شامل ہیں۔
    ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ لے کنگ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان، جنہوں نے 2023 کی فلم دی آرچیز سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا، حال ہی میں اکشے کمار کی فلم کیسری 2 کے پریمیئر پر ایک مہنگی لگژری واچ پہنے نظر آئیں، جس کی قیمت تقریباً 1.4 کروڑ روپے ہے۔ اس واچ کا نام ”ریورسو ٹریبیوٹ نونانٹیئم اینامل“ ہے، اور اگرچہ اس کی قیمت گھڑی ساز کمپنی کی آفیشل ویب سائٹ پر درج نہیں، لیکن مختلف آن لائن مارکیٹ پلیسز پر اس کی قیمت 1.4 کروڑ روپے کے قریب بتائی جا رہی ہے۔ سوہانا خان نے اس پریمیئر پر اپنی قریبی دوست اننیا پانڈے کے ساتھ شرکت کی، اور اس سے قبل بھی انہیں نادانیاں کے پریمیئر پر...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنیوالے جارح مزاج اوپنر فخر زمان نے لیگ میں سب سے زیادہ ففٹیز کے ریکارڈ میں رضوان کو پیچھے چھوڑ دیا۔ گزشتہ روز لاہور قلندرز کے اوپنر فخر زمان نے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کراچی کنگز کے خلاف پی ایس ایل کیریئر کی 21ویں ففٹی اسکور کی، جس کے بعد انہوں نے سب سے زیادہ ففٹیز کے ریکارڈ میں محمد رضوان کو پیچھے چھوڑ دیا۔ انہوں نے 46 گیندوں پر 76 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 6 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔ ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان بھی اب تک 20 پی ایس ایل ففٹیز بنا چکے ہیں تاہم فخر 21 نصف سینچریوں کیساتھ دوسرے...
    واشنگٹن: امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حالیہ سالانہ طبی معائنے کے دوران ذہنی صلاحیت کے ٹیسٹ میں تاریخ کا بلند ترین اسکور حاصل کرلیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کسی فرد کو اب تک اتنے زیادہ نمبر حاصل کرتے نہیں دیکھا گیا۔ صدر ٹرمپ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یہ ٹیسٹ اب تک تین بار دیا ہے اور انہیں ہر بار اچھا لگا۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں سابق امریکی صدور باراک اوباما اور جو بائیڈن کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ "انہوں نے تو یہ ٹیسٹ کبھی دیا ہی نہیں۔" وائٹ ہاؤس کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کی ذہنی اور جسمانی صحت بہترین قرار دی گئی ہے اور وہ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک میں مہنگی بجلی کے باعث شہری تیز رفتاری کے ساتھ متبادل توانائی کا ذریعہ سولر پینلز پر منتقل ہو رہے ہیں، جس کے باعث پاکستان نے سولر پینلز درآمد کرنے میں پوری دنیا کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اس حوالے سے برطانوی توانائی تھنک ٹینک ’ایمبر‘ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ سال 2024 میں پاکستان نے دنیا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سب سے زیادہ سولر پینلز درآمد کیے۔ تھنک ٹینک کی رپورٹ کے مطابق سال 2024 میں درآمد کیے گئے سولر پینلز کی مجموعی پیدا کردہ بجلی کو جمع کیا جائے تو 17 گیگا واٹ بجلی بنتی ہے۔ ماہرین کے مطابق 17 گیگا واٹ کے ان سولر پینلز کی درآمدات کا ملک میں بجلی...
    بیجنگ(انٹرنیشنل ڈیسک)چین مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی کارکردگی میں امریکا کو پیچھا چھوڑنے کے بالکل قریب پہنچ گیا ہے۔ اسٹینفورڈ یونیورسٹی کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ چین کے مختلف اے آئی ماڈلز نے 2024 کے آخر تک اہم بینچ مارکس پر معائنے میں امریکی ماڈلز کے ساتھ تقریباً برابری کا سکور حاصل کر لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، امریکا کی چین پر برتری MMLU پر 0.3%، MMMU پر 8.1%، MATH پر 1.6% اور HumanEval ٹیسٹ پر 3.7% تک کم ہوگئی ہے۔ یہ اعداد و شمار 2023 کے آخر میں اسی بینچ مارکس پر بالترتیب 17.5%، 13.5%، 24.3%، اور 31.6% تھی۔ یہ بینچ مارکس اے آئی ماڈلز کی مختلف صلاحیتوں کا تجزبہ کرتے ہیں۔ مثلاً MMLU عمومی علم کا...
    بالی ووڈ کی 17 سالہ اداکارہ نیتانشی گوئل نے آئیفا ایوارڈز 2025 بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق آئیفا ایوارڈز 2025 میں لیڈنگ رول (خواتین) کیٹیگری میں بہترین اداکارہ کیلئے یامی گوتم، کترینہ کیف، عالیہ بھٹ اور شردھا کپور بھی نامزد تھیں جنہیں پیچھے چھوڑتے ہوئے نیتانشی گوئل نے یہ ایوارڈ حاصل کیا ہے۔ 17 سالہ اداکارہ کو ان کی مقبول فلم لاپتہ لیڈیز کیلئے بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے جو کہ کرن راؤ کی فلم ہے اور کئی ایوارڈز جیت چکی ہے۔         View this post on Instagram                       A post shared by Varinder Chawla (@varindertchawla) یہ ایوارڈ نیتانشی کو بومن ایرانی اور...
    بھارتی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹر ویرات کوہلی نے ایک اور اہم ریکارڈ اپنے نام کرکے بھارتی لیجنڈ بلے باز سچن ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑ دیا۔ یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی کا پہلا سیمی فائنل، بھارت نے آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا دبئی میں کھیلے گئے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں ویرات کوہلی نے نصف سینچری اسکور کرکے آئی سی سی مقابلوں میں 24 بار 50 سے زیادہ اسکور کرکے سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑا۔ واضح رہے کہ سچن ٹنڈولکر نے آئی سی سی کے مقابلوں میں 23 بار 50 سے زیادہ اسکور بنائے تھے۔ یہ بھی پڑھیں ویرات کوہلی نے کون سے 2 اہم اعزاز اپنے نام کرلیے؟ ویرات کوہلی نے...
    کراچی: سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے ویرات کوہلی کو ون ڈے کرکٹ کا سب سے بڑا بیٹر قرار دے دیا۔ اتوار کو دبئی میں پاکستان کے خلاف ناقابل شکست سنچری بنانے کے بعد ویرات کوہلی ون ڈے کرکٹ میں 14,000 رنز کا سنگ میل عبور کرنے والے تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔  ویرات کوہلی پہلے ہی رکی پونٹنگ کو پیچھے چھوڑ چکے ہیں اور اب دوسرے نمبر پر موجود کمار سنگاکارا سے صرف 149 رنز دور ہیں لیکن سچن ٹنڈولکر کے 18,426 رنز کے ریکارڈ سے ابھی بھی 4341 رنز پیچھے ہیں۔   مزید پڑھیں: پاکستان میں ویرات کوہلی کی پذیرائی پر نفرت کا زہر اُگلتا بھارتی میڈیا بھی حیران  آئی سی سی ریویو پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک) لگژری اور دولت کی ایک الگ ہی پہچان ہوتی ہے ہر ملک میں ایسے گھر موجود ہیں جو اپنی شان و شوکت اور منفرد طرزِ تعمیر کی بدولت نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ پاکستان بھی اس دوڑ میں پیچھے نہیں آج ہم آپ کو پاکستان کے سب سے مہنگے گھر کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں، جس کی شاندار خصوصیات نے بھارتیوں کو بھی دنگ کردیا ہے، اور اسے مکیش امبانی کے ”انٹیلیا“ سے بھی اعلیٰ قرار دیا جارہا ہے۔ ’رائل پیلس ہاؤس‘ پاکستان کا مہنگا ترین محل بھارتی خبر رساں ادارے ”انڈیا ڈاٹ کام“ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کا سب سے مہنگا گھر ”رائل پیلس ہاؤس“ کہلاتا ہے، جو اسلام آباد کے پوش علاقے گلبرگ گرینز...
    خیبر پختونخوا کے وزیر کمیونیکیشن اینڈ ورکس سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کی حکومت نے سنگاپور کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ سنگاپور میں ریونیو گروتھ رویٹ 28 فیصد ہے جبکہ خیبر پختونخواہ میں 55 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔ سہیل آفریدی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصرے کیے گئے۔ شبانہ شوکت لکھتی ہیں کہ ہم تو دعا ہی کر سکتے ہیں کہ یہ سچ ہو۔ خیبرپختونخوا میں ریونیو گروتھ 55 فیصد بڑھ چکا ہے سہیل آفریدی ہم تو دعا ہی کرسکتے ہیں کہ یہ سچ ہو pic.twitter.com/FTESrcLHe6 — شبانہ شوکت (@Shabanashaukat4)...
    امریکی ارب پتی بزنس مین ایلون مسک نے اپنا جدید ترین مصنوعی ذہانت (AI) ماڈل Grok 3 متعارف کروا دیا ہے، جسے وہ اب تک کا سب سے ذہین AI ماڈل قرار دے رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ ماڈل فی الحال صرف ایلون مسک کی ملکیت والے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ کے ’پریمیئم پلس ممبرشپ‘ رکھنے والے صارفین کےلیے دستیاب ہوگا۔ ایک لائیو ڈیمونسٹریشن کے دوران، ایلون مسک نے Grok 3 کی کارکردگی کا موازنہ دیگر معروف AI ماڈلز جیسے DeepSeek، Gemini 2 Pro، Claude 3.5 Sonnet، اور ChatGPT 4.0 سے کیا۔ Grok 3 نے کوڈنگ، ریاضی، اور سائنٹیفک ریزننگ جیسے شعبوں میں ان ماڈلز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اپنی برتری ثابت کی۔ ایلون مسک کے مطابق،...
    سہ ملکی سیریز فائنل: بابر اعظم نے تیز ترین 6 ہزار رنز بنا کر کوہلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 February, 2025 سب نیوز کراچی (سب نیوز )بابراعظم نے ون ڈے انٹرنیشنل میں تیز ترین 6 ہزار رنز بنانے کا ہاشم آملہ کا ریکارڈ برابر کردیا۔بابراعظم کی جانب سے یہ اعزاز 123 اننگز میں مکمل کیا گیا۔بابر نے تیز ترین 6 ہزار رنز بنانے میں کوہلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ اس فہرست میں پہلے نمبر پر جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ موجود تھے، جنہوں نے صرف 123 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا جبکہ دوسرے نمبر پر ویرات کوہلی ہیں جنہوں نے 136 اننگز میں یہ کارنامہ سرانجام دیا ہے۔بابر اعظم یہ کارنامہ...
    پاکستانی بلے باز بابر اعظم ایک روزہ کرکٹ میں مشترکہ طور پر تیز ترین 6 ہزار رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ انہوں نے 123 اننگز میں 6 ہزار رنز بنا کر ہاشم آملہ کا ریکارڈ برابر کیا ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سہ ملکی سیریز کے فائنل میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے 10واں رن لیتے ہی انہوں نے یہ سنگِ میل عبور کیا۔ تاہم وہ 29 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ بابراعظم یہ کارنامہ انجام دینے والے تیز ترین ایشین بھی ہیں کیونکہ بھارت کے ویرات کوہلی نے 136 اننگز میں 6 ہزار رنز مکمل کیے تھے۔ یہی نہیں بابر اعظم 6 ہزار رنز بنانے والے 11ویں پاکستانی بلے باز بھی ہیں۔...
    ’صنم تیری قسم‘ کی ری ریلیز نے ’یہ جوانی ہے دیوانی‘ کا ریکارڈ توڑ دیا پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کی 2016 میں ریلیز ہونے والی بھارتی فلم ’صنم تیری قسم‘ نے دوبارہ ریلیز ہوتے ہی کئی نئے ریکارڈ قائم کر دیے۔یہ فلم اپنی اصل ریلیز پر محدود کامیابی حاصل کر پائی تھی، لیکن او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر مقبولیت کے بعد اسے سینما میں دوبارہ ریلیز کیا گیا، جہاں اس نے ریکارڈ توڑ بزنس کیا۔’یہ جوانی ہے دیوانی‘ کا ریکارڈ ٹوٹ گیابھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، ’صنم تیری قسم‘ کی ری ریلیز کے پہلے دن 88 ہزار ٹکٹیں فروخت ہوئیں، جو اس کی اصل ریلیز سے بھی زیادہ ہیں۔ اس فلم نے اوپننگ ڈے پر 1.55 کروڑ بھارتی روپے...
      اسلام آباد (آئی ائی پی )پاکستان میں کی بیروز گاری شرح بھارت اور بنگلا دیش سے بھی زیادہ ریکارڈ کی گئی  ہے۔ پلاننگ کمیشن کی رپورٹ کے مطابق ملک میں بیروز گاری کی شرح 7 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔پلاننگ کمیشن کے مطابق بیروزگاری ختم کرنے کیلئے پاکستان کو سالانہ 15 لاکھ نوکریوں کی ضرورت ہے۔ مہنگی بجلی اور گیس، بھاری ٹیکسوں سے پیدواری لاگت بڑھی تو سیکڑوں صنعتیں بند ہوئیں، جس کے باعث لاکھوں لوگوں کے چولہے ٹھنڈے ہوگئے۔ کراچی کے کئی چوراہوں پر اداس چہرے لیے مزدور بھی کام نہ ملنے کا شکوہ کرتے نظر آتے ہیں۔ادھر صنعت کار بھی اس صورتحال سے خاصے پریشان دکھائی دیتے ہیں۔ ٹرمپ کی دھمکیاں ، لیکن کیا واقعی پاناما...
    ہیمیش ریشمیا کی نئی ایکشن فلم 'بیڈاس روی کمار' ایڈوانس بکنگ میں دھوم مچا رہی ہے۔  فلم نے جمعرات شام 5 بجے تک ملک کے تین بڑے سنیما چینز – پی وی آر، آئینوکس اور سنی پالس – میں 30,000 ٹکٹیں فروخت کر دی ہیں، اور توقع کی جا رہی ہے کہ یہ تعداد 45,000 ٹکٹوں سے تجاوز کر جائے گی۔ یہ فلم 2025 کی سب سے بڑی سرپرائز ہٹ ثابت ہو سکتی ہے۔ فلم کی زبردست ٹریلر ریلیز اور مشہور گانے 'تاج محل' کی کامیابی نے اس کی مقبولیت میں اضافہ کیا ہے۔ فلم 'بیڈاس روی کمار' اپنے مقابلے 'لوویہ پا' سے کہیں آگے نکل چکی ہے، جس نے جمعرات 5 بجے تک صرف 4500 ٹکٹیں فروخت کی ہیں۔...
    چین کی مصنوعی ذہانت کی ایپ  ڈیپسیک کے تازہ ترین ماڈل نے بڑے پیمانے پر توجہ حاصل کی ہے، اس ایپ نے چیٹ جی پی ٹی کو امریکا میں پیچھے چھوڑ دیا ہے کیوں کہ امریکا میں آئی فون صارفین چیٹ جی پی ٹی کے مقابلے میں ڈیپسیک زیادہ استعمال کرنا شروع ہوگئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: مصنوعی ذہانت، ایٹمی ہتھیاروں سے بھی زیادہ خطرناک ہو سکتی ہے، ماہرین نئے لانچ ہونے والے ڈیپسیک R1 ، جس کی لاگت اوپنائی کے مسابقتی ماڈلز سے 95 فیصد کم ہ، یہ ماڈل صرف 5.6 ملین ڈالر میں تیار کیا گیا ہے، یہ مصنوعی ماڈل دوسرے مصنوعی ذہانت سے زیادہ بہتر نتائج دیتا ہے، خاص طور پر ریاضی کے سوال حل کرنے میں یہ...
    بھارتی اداکارہ جنت زبیر نے انسٹاگرام پر بالی ووڈ لیجنڈ شاہ رخ خان کو فالوورز کی تعداد میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ بالی وڈ کے ’بادشاہ‘ شاہ رخ خان اپنی منفرد اداکاری اور لہجے کی وجہ سے خاص پہچان رکھتے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جنت کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 49.7 ملین تک پہنچ گئی ہے جبکہ شاہ رخ خان کے فالوورز کی تعداد 47.7ملین ہے، یہ کامیابی ڈیجیٹل تخلیق کاروں کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو ظاہر کرتی ہے۔ ان کی اداکاری تو مشہور ہے ہی لیکن ان کا اپنے چاہنے والوں سے بے انتہا محبت کرنا بھی انکی فین فالوئنگ میں اضافے کی ایک وجہ ہے۔عالمی شہرت یافتہ شاہ رخ خان کو دنیا بھر سے محبت ملتی ہے لیکن...
    سال 2024 میں سمشتی توانائی نے یورپی یونین کی بجلی کی پیداوار میں کوئلے کو پیچھے چھوڑ دیا۔ نجی اخبار میں شائع غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق قابل تجدید توانائی کے ذرائع کا تناسب یورپ میں توانائی شعبے کے مقابلے میں تقریباً 50 فیصد تک بڑھ گیا۔ یہ اعداد و شمار ماحولیات سے متعلق تھنک ٹینک ایمبر نے توانائی جائزہ رپورٹ 2025 میں شائع کیے جس کے مطابق یورپ میں گیس کی پیداوار میں لگاتار پانچویں سال گراوٹ دیکھی گئی جبکہ فوسل فیول پر مبنی توانائی میں تاریخی کمی ریکارڈ کی گئی۔ جائزہ رپورٹ 2025 کے مطابق ’ یورپ کی گرین ڈیل پالیسی نے یوری یونین کے توانائی شعبے کو تیزی سے تبدیل کیا۔’ تھنک...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 23 جنوری 2025ء) ماحولیات سے متعلق تھنک ٹینک ایمبر نے جمعرات کے روز تازہ ترین رپورٹ جاری کی ہے، اس کے مطابق سن 2024 کے دوران پہلی بار یورپی یونین میں بجلی کے حصول کے لیے شمسی توانائی کا استعمال کوئلے کے استعمال سے کہیں زیادہ کیا گیا اور یوں شمسی توانائی نے کوئلے کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ یورپی یونین میں شمسی توانائی تیزی سے بڑھتا ہوا حصول توانائی کا ذریعہ ہے، جس کا فی الوقت مجموعی توانائی کی فراہمی میں 11 فیصد حصہ ہے۔ شمسی اور ہوا سے پیدا ہونے والی توانائی مجموعی طور پر قابل تجدید توانائی کے ذرائع کا اب 47 فیصد ہو گیا ہے، جو کہ سن 2019...
    سردی کے موسم میں مچھلی کا کاروبار چمک اٹھا ہے اور لاہور میں ایک ایسی دکان ہے جہاں ایک تعلیم یافتہ خاتون نے مچھلی فروحت کرنے میں مردوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ مچھلی بنانےمیں مصروف بنی سنوری خاتون کا نام طیبہ ہے، جن کی تعلیم ایم اے ہے اور نوکری نہ ملنے پر انہوں نے دل برداشتہ ہوکر مچھلی کا کاروبار شروع کیا ہے۔ کاروبار کو کامیاب بنانے کے لیے طیبہ کا عزم اور حوصلہ دونوں ہی بلند ہیں۔ شروع میں طیبہ کواس کاروبار میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مچھلی فروحت کرنے والی مشہور دکانوں کے جھرمٹ میں اپنی جگہ بنانے کوئی آسان کام نہیں ہے، مگر تین اقسام کی مچھلیاں مناسب ریٹ پر فروحت کرنا...
    پاکستان نیوی نے جدید ٹیکنالوجی سے آبدوزوں کے معاملے میں بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 19 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد: پاکستان نیوی نے ایئر انڈیپنڈنٹ پروپلشن (AIP) ٹیکنالوجی میں بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا جبکہ اس برتری میں مزید اضافے کا امکان بھی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان نیوی نے جدید ایئر انڈیپنڈنٹ پروپلشن (AIP) ٹیکنالوجی میں بھارتی نیوی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، جبکہ چینی ساختہ ہنگور کلاس آبدوزیں طے شدہ شیڈول کے مطابق پاکستان نیوی کے بیڑے میں شامل ہونے کے لیے تیار ہیں۔ بھارتی نیوی نے حال ہی میں P-75 اسکورپین پروجیکٹ کے تحت چھٹی اور آخری آبدوز کے ساتھ ایک اسٹیلتھ فریگیٹ اور گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر آبدوز کو بیڑے میں...
    2024 میں ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے تمام کمپنیوں کو فون شپمنٹ میں پیچھے چھوڑ دیا۔ گزشتہ برس کے آخری سہ ماہی میں اندازاً 33 کروڑ اسمارٹ فون شپ کیے گئے جس میں ایپل نے 23 فی صد مارکیٹ شیئر کے ساتھ دیگر برانڈز کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ برس کے تیسرے سہ ماہی کے مقابلے میں آخر سہ ماہی میں اسمارٹ فون مارکیٹ میں 3 فی صد اضافہ دیکھا گیا جبکہ سالانہ بنیادوں پر یہ اضافہ 7 فی صد کا تھا اور اعداد و شمار کے مطابق 2024 میں اندازاً 1 ارب 22 کروڑ اسمارٹ فون شپ کیے گئے۔ ایپل نے جنوب مشرقی ایشیا ء اور بھارت میں ابھرتی مارکیٹ کی بدولت فہرست میں پہلا نمبر حاصل...
    پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ کو ہمیشہ وفاق سے وسائل کی کمی کا سامنا رہا ہے، تاہم پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ میں صوبے نے وفاق کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت اپنے عوام کو صحت کی مفت اور معیاری سہولیات فراہم کررہی ہے، جسے عالم سطح پر تسلیم کیا جارہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں وسائل کی تقسیم میں سندھ کے ساتھ سوتیلا سلوک کیا جاتا ہے، بلاول بھٹو کا شکوہ انہوں نے کہاکہ سندھ میں بچوں کی شرح اموات کے حوالے سے بات کی جاتی ہے اور تھر میں ہونے والی اموات کو خبروں میں زیادہ...
    لاہور : پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر 17 ملین فالوورز حاصل کرکے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے، اور وہ پاکستان کی پہلی اداکارہ بن گئیں ہیں جنہوں نے یہ کامیابی حاصل کی۔   ہانیہ کی اس بڑی فین فالوونگ نے انہیں پاکستان کی مشہور شخصیات میں شامل کر دیا ہے جو دنیا بھر میں اتنی مقبولیت رکھتے ہیں۔ یہ کامیابی ان کی محنت اور عوامی پسندیدگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
    کراچی: پاکستان کی معروف اداکارہ اور ڈرامہ 'کبھی میں کبھی تم' کی مشہور اسٹار ہانیہ عامر ایک بار پھر انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پاکستانی سیلبریٹی بن گئی ہیں۔ ہانیہ نے 14 ملین فالوورز کا سنگ میل عبور کرتے ہوئے اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ اس سے قبل یہ اعزاز اداکارہ عائزہ خان کے پاس تھا۔ ہانیہ کی توانائی، دلکش انداز اور متاثر کن مواد انہیں نوجوان نسل میں خاص طور پر مقبول بناتے ہیں۔ ہانیہ اپنی روایتی اور جدید فیشن کے امتزاج کے باعث مداحوں کی توجہ کا مرکز رہتی ہیں۔ چاہے وہ اپنی شاندار لباس کی تصاویر شیئر کریں یا اسکن کیئر کے ٹپس، ان کا ہر پوسٹ فالوورز کو متوجہ رکھتا ہے۔...
۱