سہ ملکی سیریز فائنل: بابر اعظم نے تیز ترین 6 ہزار رنز بنا کر کوہلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 February, 2025 سب نیوز

کراچی (سب نیوز )بابراعظم نے ون ڈے انٹرنیشنل میں تیز ترین 6 ہزار رنز بنانے کا ہاشم آملہ کا ریکارڈ برابر کردیا۔بابراعظم کی جانب سے یہ اعزاز 123 اننگز میں مکمل کیا گیا۔بابر نے تیز ترین 6 ہزار رنز بنانے میں کوہلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

اس فہرست میں پہلے نمبر پر جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ موجود تھے، جنہوں نے صرف 123 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا جبکہ دوسرے نمبر پر ویرات کوہلی ہیں جنہوں نے 136 اننگز میں یہ کارنامہ سرانجام دیا ہے۔بابر اعظم یہ کارنامہ انجام دینے والے تیز ترین ایشین بیٹر بھی ہیں۔ علاوہ ازیں بابر اعظم 6 ہزار ون ڈے رنز بنانے والے گیارہویں پاکستانی بیٹر ہیں۔

نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن اور آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر نے 139 میچوں میں یہ سنگ میل عبور کیا ہے، بابر اعظم اگر کل کے میچ میں 6 ہزار رنز مکمل کرلیتے ہیں تو وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے 11 ویں پاکستانی ہوں گے۔ پاکستان کی جانب سے سعید انور نے 162، محمد یوسف نے 168، جاوید میانداد نے 175، انضمام الحق نے 176، محمد حفیظ نے 196، یونس خان اور شعیب ملک نے 205، اعجاز احمد نے 210 اور سلیم ملک نے 212 میچز میں یہ سنگ میل عبور کیا ہے جبکہ اس فہرست میں شاہد آفریدی بھی شامل ہیں جنہوں نے 276 اننگز میں یہ کارنامہ سرانجام دیا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: تیز ترین 6 ہزار رنز

پڑھیں:

نئی تاریخ رقم، ویرات کوہلی نے ڈیوڈ وارنر کا ریکارڈ توڑ دیا

ویرات کوہلی نے ڈیوڈ وارنر کا ریکارڈ توڑ دیا، آئی پی ایل میں نئی تاریخ رقم کر دی۔

رائل چیلنجرز بینگلورو (آر سی بی) کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نے آئی پی ایل 2025ء کے ایک اہم مقابلے میں پنجاب کنگز کے خلاف شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ایک نیا اور تاریخی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

میچ میں کوہلی نے ناقابلِ شکست 73 رنز 54 گیندوں پر بنائے اور اپنی ٹیم کو فتح سے ہم کنار کروایا۔

یہ ویرات کوہلی کا آئی پی ایل میں 59 واں نصف سنچری (ففٹی) اسکور تھا اور مجموعی طور پر یہ ان کی 67 ویں ففٹی یا اس سے زیادہ رنز کی اننگز تھی۔

اس کارکردگی کے ساتھ کوہلی نے آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر کو پیچھے چھوڑتے ہوئے آئی پی ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ 50 پلس اسکور بنانے والے کھلاڑی کا اعزاز حاصل کر لیا، ان کے ریکارڈ میں اب 59 ففٹیز اور 8 سنچریاں شامل ہیں۔

پنجاب کنگز کی جانب سے دیے گئے 158 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ویرات کوہلی اور دیودت پڈیگل نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا، دونوں بلے بازوں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 103 رنز جوڑے، جس نے آر سی بی کی جیت کی بنیاد رکھ دی، پڈیگل نے 35 گیندوں پر 61 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

آر سی بی نے 7 گیندیں باقی رہتے ہوئے 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔

شائقینِ کرکٹ ایک مرتبہ پھر کوہلی کے ناقابلِ تسخیر عزم اور کلاس کے معترف ہو گئے ہیں۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخاب؛ فیصلہ ہوچکا، فائنل آرڈر پاس نہیں کریں گے، چیف الیکشن کمشنر
  • بھٹک کر پاکستان آنے والے نایاب بھارتی ہرن کو جنگل میں چھوڑ دیا گیا
  • کبھی نہیں کہا میرے خلاف مہم کے پیچھے علیمہ خان ہیں، شیر افضل مروت
  • کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو دو وکٹ سے شکست دے دی
  • بابراعظم اپنے کیریئر کے مشکل ترین دور سے دوچار
  • کوہلی نے زیادہ آئی پی ایل ففٹیز کے ریکارڈ میں وارنر کو پیچھے چھوڑدیا
  • نئی تاریخ رقم، ویرات کوہلی نے ڈیوڈ وارنر کا ریکارڈ توڑ دیا
  • بابر سلیم سواتی کرپشن الزامات سے بری، احتساب کمیٹی کی رپورٹ سامنے آگئی
  • میں نے کچھ غلط نہیں کیا’ سیریز ایڈولینس پر ایک مختلف نقطہ نظر‘
  • غیر قانونی بھرتیاں، اسپیکر کے پی اسمبلی کیخلاف احتساب کمیٹی کی تحقیقات مکمل