2025-04-23@16:43:29 GMT
تلاش کی گنتی: 35

«کو بریف کردیا گیا»:

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے وزیراعظم شہبازشریف کو مراسلہ لکھ دیا اور مطالبہ کیا کہ وفاق پن بجلی کے خالص منافع کی مد میں خیبر پختونخوا کے بقایاجات ادا کرے۔ وزیراعظم کو ارسال کیے گئے مراسلے میں کہا گیا کہ ادائیگیاں نہ ہونے کی وجہ سے خیبرپختونخوا کی 75 ارب روپے کے واجبات جمع ہوگئے ہیں۔وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے مراسلے میں مزیدکہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کو درپیش مالی بحران کے پیش نظر مسلئے کے فوری حل کی ضرورت ہے۔مراسلے میں یہ بھی کہا گیا کہ آئین کے مطابق پن بجلی کے خالص منافع کا معاملہ واضح کیا گیا ہے، آئین کے مطابق پن بجلی گھروں سے حاصل ہونے والی منافع کی رقم متعلقہ صوبوں کو...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)خریف سیزن چند دنوں میں شروع ہونے کے ساتھ ہی پانی کی غیر معمولی قلت کے خدشے کی وجہ سے آبپاشی کے ماہرین کے لیے پورے سیزن کے لیے پانی کی فراہمی کی منصوبہ بندی کرنا مشکل ہو رہا ہے۔نجی چینل کی رپورٹ کے مطابق ایک عہدیدار نے بتایا کہ ’ڈیموں میں پانی نہیں، دریاؤں کا بہاؤ کم ہو گیا، اور پہاڑوں پر برف کے کم ذخائر بہتر بہاؤ فراہم نہیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے فصلوں کی پیداوار پر بہت سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کی ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایک ماہ اپریل کے لیے صرف ’پینے کی سپلائی‘ کی جائے گی اور پھر...
    اسلام آباد (خبرنگار) جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسیوں اور ملکی صورتحال پر تحریک کیلئے جے یو آئی کی مجلس عمومی کا اجلاس بلا لیا ہے۔ عید کے بعد مجلس عمومی میں تحریک چلانے کا فیصلہ کریں گے۔ موجودہ حکومت،  پارلیمان کٹھ پتلی ہیں۔ وزیر اعظم، صدر، وزیر داخلہ اہل نہیں۔ موجودہ حکمران الیکشن جیت کر نہیں آئے۔ ریاست خطرہ میں ہے۔ اپوزیشن میں ہوکر ملک کا سوچ رہے ہیں، حکومت کیوں نہیں سوچ رہی۔ وزیر اعظم افطار کیلئے دعوت دے رہے ہیں۔ ملکی مسائل کیلئے بات کیوں نہیں کرسکتے۔ پوسٹل سروسز، پی ڈبلیو ڈی سمیت اداروں سے ملازمین نکالے جا رہے ہیں۔ اگر ملازمین نااہل ہیں تو آپ کیسے اہل ہیں۔...
    وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ مین لائن ون منصوبے کے حوالے سے متحدہ عرب امارات کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور اس سلسلے میں معاہدہ طے پا چکا ہے ،دوست ملک اس منصوبے میں سرمایہ کاری کرے گا،موجودہ حکومت نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کو دوبارہ بحال کر دیا ہے جو پاکستان تحریک انصاف کے دور میں الزامات اور رکاوٹوں کی وجہ سے تعطل کا شکار ہو گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور میں چینی کمپنیوں اور اعلی عہدیداروں پر بدعنوانی کے الزامات لگائے گئے جن میں دعوی کیا گیا کہ چینی حکام بھی مبینہ کرپشن میں ملوث ہیں جس سے سی پیک کے منصوبوں کو نقصان پہنچا۔وزیراعظم شہباز شریف...
    اسلام آباد (رضوان عباسی ) وزیر اعظم نے رولز آف بزنس 1973 کے تحت اپنے معاونین خصوصی کے محکمے تفویض کر دیے ہیں۔ اس حوالے سے کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ 27 فروری 2025 کو وزیر اعظم کے معاونین خصوصی کی تقرری کے بعد آج محکموں کا باضابطہ اعلان کیا گیا۔ وزیر اعظم نے ہارون اختر کو صنعت و پیداوار کا قلمدان سونپ دیا ہے۔ حذیفہ رحمان کو قومی ورثہ و ثقافت کی ذمہ داری دی گئی ہے، جبکہ مبارک زیب کو قبائلی امور کا معاون خصوصی مقرر کیا گیا ہے۔ طلحہ برکی کو سیاسی امور کا معاون خصوصی بنا دیا گیا ہے۔حکومتی زرائع کے مطابق یہ فیصلے حکومت کی انتظامی کارکردگی کو مزید مضبوط بنانے...
    پاکستان کی جانب سے پاک افغان سرحد سے گرفتار کر کے امریکا کے حوالے کیے گئے داعش کے دہشت گرد شریف اللّٰہ کو ورجینیا کی عدالت میں پیش کردیا گیا۔ شریف اللّٰہ کو عدالت میں ابتدائی سماعت کے لیے پیش کیا گیا، تفصیلی سماعت پیر کو ہوگی۔ شریف اللّٰہ نے جج سے بات کے لیے مترجم کی خدمات لیں۔ امریکی محکمہ انصاف کے مطابق شریف اللّٰہ نے کابل حملے اور حملہ آور کے فرار میں مدد دینے کا اعتراف کرلیا۔ شریف اللّٰہ نے مارچ دو ہزار چوبیس میں ماسکو کے سٹی ہال میں حملے میں ملوث ہونے کا بھی اعتراف کیا ہے۔ یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان میں امریکی فوج پر حملے کے ذمے دار...
    اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے پاک ایران بارڈر پر پھنسے 600 ٹرکوں کا معاملہ وزیر اعظم شہباز شریف کو بھجوا دیا، ایرانی سفارتکار نے خزانہ کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان نے ایرانی ٹرکوں پر بینک گارنٹی کی شرط عائد کردی ہے ، جس سے یومیہ 22 لاکھ ڈالرز کا نقصان ہو رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہوا، ایرانی سفارتکار نے کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا کہ پاک ایران بارڈر پر 600 ایرانی ٹرک پھنسے ہوئے ہیں، پاک ایران 1987 کے معاہدے کے تحت بینک گارنٹی کی شرط تھی  تاہم 2008 کے معاہدے کے تحت بینک...
    وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا برسٹر سیف کے بیان پر ردعمل، عظمیٰ بخاری نے کہا بائیکر لائن کا رنگ لوکل کمپنی نے ایک سال کی گارنٹی پر ٹیسٹ کے طور پرلگایا، وہی کمپنی دوبارہ بائیکر لائن کا رنگ کرے گی۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا کہ اس میں پنجاب حکومت کا ایک دھیلے کا بھی نقصان نہیں ہوا،ناہی کوئی ادائیگی کی گئی،پشاور کی بی آر ٹی پیچھلے پانچ سال میں چلی کم ہے جلی زیادہ اور حادثات کا شکار ہوئی۔ پشاور میٹرو کے آج بھی کے پی حکومت نے 60 ارب روپے ادا کرنے ہیں،پشاور بی آر ٹی کا کیس آج بھی عالمی عدالت میں چل رہا ہے،بیرسٹر سیف نے ہمیشہ پنجاب پر تنقید کر کے خبروں...
    مسلم لیگ ن کےسینئر رہنما میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ اظہار رائے پر پابندی لگانے سے ملک کے مسائل حل نہیں ہوسکتے، سب کو دل کی بات کہنے کا موقع ملنا چاہیے، پاکستان میں ریاست کو برباد کرنے والوں کو اعلیٰ مقام دیا جاتا ہے، حالانکہ ان کا بھی احتساب ہونا چاہیے۔شیخو پورہ کےگاؤں کدلتھی موڑ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف نے کہا کہ سی پیک پاکستان کی ترقی کا ضامن ہے۔انہوں نے بتایا کہ 2017ء میں میاں نواز شریف کو سازش کے تحت نااہل کیا گیا، نوازشریف کونااہل کرانے کے بعد ایک بت تراش کر اسےآسمان پر چڑھا دیا گیا، جو ملک کوترقی کی راہ پر چلانےکی کوشش کرتا ہے، اسے یہاں...
    رمیش سپی کی فلم ’شعلے‘ بھارتی سینما کی تاریخ کی سب سے کامیاب فلموں میں سے ایک ہے۔ 1975 میں ریلیز ہونے والی یہ فلم شروع میں باکس آفس پر زیادہ کامیابی حاصل نہ کر سکی، مگر بعد میں یہ ایک ایسا شاہکار ثابت ہوئی جس نے بے مثال مقبولیت اور کمائی حاصل کی۔ یہ فلم نہ صرف اپنے وقت میں 35 کروڑ روپے کا ریکارڈ بزنس کرنے میں کامیاب ہوئی بلکہ بھارت کی سب سے طویل عرصے تک چلنے والی فلموں میں سے ایک بن گئی۔ ’شعلے‘ کی کہانی، کردار اور مکالمے آج بھی فلمی شائقین کے ذہنوں میں تازہ ہیں۔ فلم میں بالی ووڈ کے مشہور ترین ستارے شامل تھے، جن میں امیتابھ بچن، دھرمیندر، ہیما مالنی،...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران آئینی بینچ کے ایک جج نے سوال اٹھایا کہ 21 ویں ترمیم میں فوجی عدالتوں کو کالعدم کیوں نہیں قرار دیا گیا؟ سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی۔  دورانِ سماعت اعتزاز احسن کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ آج عذیر بھنڈاری نے دلائل دینے تھے، عذی بھنڈاری سے بات ہوگئی ہے، آج میں دلائل دوں گا۔  سماعت کے آغاز میں وکیل اعتزاز احسن نے سلمان اکرم راجہ کے گزشتہ روز...
    ویب ڈیسک: رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو غلط نکالا گیا، نواز شریف کو اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ اور ثاقب نثار نے مل کر نکلوایا، اس میں پی ٹی آئی کا کوئی کردار نہیں ہوسکتا تھا۔  نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت  نے کہا  کہ  نواز شریف اور مجھ میں ایک مماثلت ہے، نواز شریف کو بھی آج تک سمجھ نہیں آئی کہ انہیں کیوں نکالا گیا؟ اور مجھے کیوں نکالا؟ یہ بات مجھے بھی کبھی سمجھ نہیں آئے گی۔ قومی اسمبلی کے سینئیر رکن انتقال کر گئے  رکن قومی اسمبلی  نے کہا  کہ جب بانی پی ٹی آئی کو عدت اور سائفر کیس میں...
     اسلام آباد(آئی این پی)رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو غلط نکالا گیا۔ نواز شریف کو اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ اور ثاقب نثار نے مل کر نکلوایا، اس میں پی ٹی آئی کا کوئی کردار نہیں ہوسکتا تھا۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت  نے کہا  کہ  نواز شریف اور مجھ میں ایک مماثلت ہے۔ نواز شریف کو بھی آج تک سمجھ نہیں آئی کہ انہیں کیوں نکالا گیا؟ اور مجھے کیوں نکالا؟ یہ بات مجھے بھی کبھی سمجھ نہیں آئے گی۔ رکن قومی اسمبلی  نے کہا  کہ جب بانی پی ٹی آئی کو عدت اور سائفر کیس میں سزائیں سنائی گئیں تو ن لیگ...
    ہمارا بیانیہ عوام کو مہنگائی سے نجات دلاکر خوشحال بنانا ہے: نواز شریف WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز لاہور :صدر مسلم لیگ ن و سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ہمارا بیانیہ ملک کی ترقی اور عوام کو مہنگائی سے نجات دلاکر خوشحال بنانا ہے۔ مسلم لیگ ن میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی، پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر پرویز رشید، رانا ثناء اللہ، پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب اور راشد نصر اللہ بھی اجلاس میں موجود تھے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ بدقسمتی ہے ماضی میں ترقی کرتا ملک پٹڑی سے اتار دیا گیا، سیاست میں گند ڈال کر...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ بدتہذیبی، بدتمیزی، بغض اور انتقام کو سیاست بنا دیا گیا۔ کرپشن، معاشی تباہی، مہنگائی اور بدتمیزی “تبدیلی” کی سوغاتیں تھیں۔ مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے پنجاب اسمبلی کے ارکان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ساہیوال، خانیوال، ملتان، لودھراں، وہاڑی اور بہاول نگر ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی شامل تھے۔ نواز شریف نے کہا کہ بدقسمتی ہے کہ ترقی کرتا ملک پٹڑی سے اتار دیا گیا۔ اور سیاست میں گند ڈال کر اسے تباہ کیا گیا۔ بدتہذیبی، بدتمیزی، بغض اور انتقام کو سیاست بنا دیا گیا۔ جبکہ معیشت اور اقدار تباہ کیں،...
    تحریک انصاف میں تبدیلیوں کا سلسلہ جاری ، بیرسٹر سیف کو صوبائی سیکرٹری اطلاعات کے عہدے سے ہٹا دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )تحریک انصاف میں عہدیداروں کی تبدیلی کا سلسلہ جاری ، بیرسٹر سیف کو صوبائی سیکرٹری اطلاعات کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔پارٹی کے صوبائی صدر جنید اکبر نے پارٹی صوبائی جنرل سیکرٹری اطلاعات کا عہدہ ملک عدیل اقبال جبکہ پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے ڈپٹی سیکرٹری کے عہدہ کی ذمہ داری ذیشان ایڈووکیٹ کو تفویض کر دی گئی۔ اعلامیے کے مطابق ملک عدیل اقبال پی ٹی آئی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات اور ذیشان ایڈووکیٹ ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ہونگے۔واضح رہے چند روز قبل قیادت نے وزیر اعلی علی...
    پشاور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 فروری 2025)پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخواہ کے صوبائی صدر جنید اکبر نے بیرسٹر سیف کو صوبائی جنرل سیکرٹری اطلاعات کے عہدے سے ہٹا دیا، جنید اکبر نے پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری اطلاعات کا عہدہ ملک عدیل اقبال کو سونپ دیا ،دونوں عہدوں پر تعیناتی کا اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے،صوبائی صدارت سنبھالنے کے بعد جنید اکبر کی پارٹی سطح پر عہدوں میں ردوبدل کا سلسلہ جاری ہے۔اسی طرح پی ٹی آئی خیبر پختونخوا ہ کے ڈپٹی سیکرٹری کے عہدہ کی ذمہ داری ذیشان ایڈووکیٹ کو تفویض کر دی گئی۔تحریک انصاف میں عہدیداروں کی تبدیلی کا سلسلہ ہے۔جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ملک عدیل اقبال پی ٹی آئی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات اور ذیشان ایڈووکیٹ...
    لاہور(نیوز ڈیسک)اینٹی کرپشن عدالت لاہور نے رمضان شوگر ملز کرپشن کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بری کر دیا۔ عدالت کے جج سردار محمد اقبال ڈوگر نے فیصلہ سناتے ہوئے دونوں رہنماؤں کو الزامات سے بری کرنے کا حکم دیا۔18 فروری 2019 کو نیب نے شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز کیس میں ریفرنس دائر کیا تھا، شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر شوگر ملز کے لیے گندے نالے کو 21 کروڑ روپے سے قومی خزانے کے ذریعے تعمیر کروانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ تین فروری کو شہباز شریف اورحمزہ شہباز کے وکیل امجد پرویز نے حتمی دلائل دیتے ہوئے کہا تھا کہ پنجاب اسمبلی نے سال 2014-15 کے...
    ویب ڈیسک:  مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو پستی کی طرف دھکیل دیا گیا تھا، اب ٹھہراؤ خوش آئند ہے۔  تفصیلات کے مطابق میاں محمد نواز شریف اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی ہے، دوران ملاقات نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کو پستی کی طرف دھکیل دیا گیا تھا، اب اس میں ٹھہراﺅ خوش آئند ہے۔  نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات کرنے والوں میں ضلع گوجرانوالہ، نارووال اور سیالکوٹ کے اراکین صوبائی اسمبلی شامل تھے۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال اور پنجاب میں عوامی خدمت کے منصوبوں پر غور کیا گیا۔ سوئیڈن ؛ سکول میں فائرنگ،10 افراد ہلاک ...
    کراچی: مستعفی آئی سی سی چیف ایگزیکٹو جیف ایلر ڈائس کے بارے میں چہ مگوئیاں ہونے لگیں، امریکا میں ٹی 20 ورلڈکپ میچز کے دوران فنڈز میں بے ضابطگیوں کی آڈٹ رپورٹ میں نشاندہی ہو چکی۔ ادھر بھارتی میڈیا ’’فیک نیوز‘‘ میں بازی لے گیا، ایلرڈائس کے استعفے کو پاکستان میں چیمپیئنز ٹرافی وینیوز کی تکمیل میں تاخیر سے جوڑ دیا۔ تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹو جیف ایلرڈائس نے گزشتہ دنوں عہدے سے استعفا دیا تھا، بھارتی میڈیا کی بعض رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ گزشتہ برس امریکا میں ورلڈ کپ میچز کی تیاریوں کے لیے اخراجات میں بے ضابطگیاں ہوئی تھیں، جس پر آئی سی سی بورڈ ممبران نے تحفظات ظاہر...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق کو عہدے سے ہٹا دیا ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق کو عہدے سے ہٹا یا گیا ۔ آئی جی خیبر پختونخوا پولیس کو عہدے سے ہٹادیا گیا
    بالی ووڈ اداکار سیف علی خان پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے کیس نے ایک نیا موڑ اختیار کرلیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کیس میں یہ اہم بات سامنے آئی ہے کہ پولیس نے وقوعہ کے بعد سیف علی خان کی رہائش گاہ سے فنگر پرنٹس کے جو نمونے حاصل کیے تھے، وہ مبینہ گرفتار ملزم کے فنگر پرنٹ سے میچ نہیں ہورہے۔ سیف حملہ کیس میں ممبئی پولیس کی تحقیقات ایک نئے موڑ میں داخل ہوگئی ہے اور اب معاملہ فنگر پرنٹس کے گرد گھوم رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق اداکار کے گھر سے ملنے والے 19 فنگر پرنٹس کے سیٹ میں سے کوئی بھی مبینہ ملزم شریف الاسلام سے میل نہیں کھاتے۔ گویا، کہانی میں ایک نیا...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومتی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ آرمی چیف اور پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات کے حوالے سے وزیراعظم کو بریف کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اعلیٰ ترین حکومتی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ آرمی چیف اور پی ٹی آئی رہنماؤں کی گزشتہ دنوں ہونے والی بلاشیڈول ملاقات میں جو بات ہوئی اس پر وزیراعظم شہباز شریف کو بریف کردیا گیا ہے۔اعلیٰ ترین حکومتی ذرائع نے کہا کہ اس ملاقات میں آرمی چیف نے پی ٹی آئی رہنماؤں سے ان کے پارٹی مسائل کو سنا اور پھر کہا کہ وہ ان معاملات میں نہیں پڑیں گے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق آرمی چیف نے پی ٹی آئی رہنماؤں سے کہا کہ وہ سیاسی معاملات پر حکومت...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) حکومتی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ آرمی چیف اور  پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات کے حوالے سے وزیراعظم کو بریف کردیا گیا ہے۔  نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق اعلیٰ ترین حکومتی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ آرمی چیف اور پی ٹی آئی رہنماؤں کی گزشتہ دنوں ہونے والی بلاشیڈول ملاقات میں جو بات ہوئی اس پر وزیراعظم شہباز شریف کو بریف کردیا گیا ہے۔ اعلیٰ ترین حکومتی ذرائع نے کہا کہ اس ملاقات میں آرمی چیف نے پی ٹی آئی رہنماؤں سے ان کے پارٹی مسائل کو سنا اور پھر کہا کہ وہ ان معاملات میں نہیں پڑیں گے۔ پتنگ اُڑانے اور بنانے والے کو اب کتنی سزا ہو گی...
    ممبئی : کرینہ کپور نے میڈیا اور فوٹو گرافرز کو سخت وارننگ دی ہے اور ان سے درخواست کی ہے کہ ان کے خاندان کی پرائیویسی کا احترام کریں۔ یہ بیان سیف علی خان پر 16 جنوری کو ہونے والے حملے کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں وہ شدید زخمی ہو گئے تھے۔ واقعہ ممبئی کے علاقے باندرہ میں سیف علی خان کی رہائش گاہ پر پیش آیا، جہاں ایک شخص چوری کی نیت سے داخل ہوا۔ سیف علی خان نے چور کو روکنے کی کوشش کی، جس کے دوران انہیں ریڑھ کی ہڈی کے قریب چاقو کا وار برداشت کرنا پڑا۔ سیف کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کی جان بچانے کے...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سپورٹر گلفام حسین کو لندن میں 3 ماہ کی مشروط ضمانت پر رہا کردیا گیا۔اسکاٹ لینڈ یارڈ نے گلفام حسین کو ایون فیلڈ اپارٹمنٹ سے 500 گز دور رہنے کی ہدایت کردی۔لندن پولیس نے پی ٹی آئی سپورٹر کے موبائل فونز بھی رکھ لیے ہیں اور انہیں مشروط ضمانت پر رہا کردیا ہے۔ لندن: نواز، شہباز کے قتل کی دھمکیوں کا الزام، پی ٹی آئی سپورٹر گلفام گرفتاراسکاٹ لینڈ یارڈ ذرائع نے گلفام حسین کی گرفتاری کی تصدیق بھی کردی۔ جیو نیوز سے گفتگو میں گلفام حسین نے کہا، ’بانی پی ٹی آئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں سزا پر غصے میں ایون فیلڈ گیا تھا۔‘انہوں نے کہا کہ پولیس نے نواز...
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 جنوری 2025ء) ایم این اے نثار جٹ نے حکومت کو این سی اے سے ہونے والا معاہدہ پبلک کرنے کا چیلنج دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق 190 ملین پاونڈ کیس کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے نثار جٹ نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے حکومتی رہنماوں کے الزامات کا جواب دیا۔ نثار جٹ نے کہا کہ ہم نے فراڈ کیا ہم بہت برے ہیں، لیکن شہباز شریف کی کابینہ کو کس نے روکا ہے؟ این سی اے سے ہونے والا معاہدہ پبلک کردے، وہ بند لفافہ کابینہ کے منٹس کا حصہ ہے کھولیں اسے۔ دوسری جانب سابق وزیر اعظم اور تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے...
    بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ کل دن ساڑھے گیارہ بجے سنایا جائےگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالتی عملے نے تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے وکلا کو آگاہ کردیا۔ یہ بھی پڑھیں 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ میری وجہ سے مؤخر نہیں ہوا، عمران خان عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا سنائیں گے، جو پہلے سے محفوظ ہے۔ اس سے قبل 3 بار 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ مؤخر کیا جاچکا ہے۔ احتساب عدالت نے 18 دسمبر 2024 کو 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا...
    اسلام آباد(صغیر چوہدری )بیرسٹر نے 190 ملین پاونڈ کرپشن ریفرنس کا فیصلہ موخر ہونے کا ذمہ دار عدالت کو ٹھہرا دیا ۔ بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ 11 بجے فیصلے کا،وقت مقرر کئا گیا تھا جج نے خود ہی فیصلہ موخر کرکے 17 جنوری کی تاریخ مقرر کردی یہ کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں ہے ہم تو فیصلہ سننے کے لئے تیاری کے ساتھ پہنچے تھے ۔سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کوئی ڈیل نہیں ہورہی۔ اور ڈیل کا تاثر دینا بلکل غلط ہے ۔ جبکہ جج ناصر جاوید رانا نے کہا ہے کہ 6 جنوری کو ٹریننگ کورس پر تھا اسلئے اس تاریخ پر فیصلہ نہیں سنایا جاسکا ۔آج فیصلہ سنانے کے لئے صبح 8...
    ‎آزاد کشمیر کی مخلوط حکومت میں شامل مسلم لیگ ن (پی ایم ایل این) کے وزرا نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو خط لکھا ہے جس میں یہ تسلیم کیا گیا ہے کہ ریاست میں پارٹی کئی حصوں میں بٹ چکی ہے۔ اس کے علاوہ یہ بھی اقرار کیا گیا ہے کہ جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے پاور میں آنے کی وجہ سے وہ سیاسی اثرورسوخ کھو چکے ہیں۔ یہ خط ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کے بعض اہم رہنما مخلوط حکومت سے الگ ہونے کا عندیہ دے رہے ہیں، جبکہ وزرا اس کی مخالفت کررہے ہیں اور انہوں خط کے ذریعے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ یہ...
۱