بیرسٹر گوہر نے 190 ملین پاونڈ کرپشن ریفرنس کا فیصلہ موخر ہونے کا ذمہ دار عدالت کو ٹھہرا دیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
اسلام آباد(صغیر چوہدری )بیرسٹر نے 190 ملین پاونڈ کرپشن ریفرنس کا فیصلہ موخر ہونے کا ذمہ دار عدالت کو ٹھہرا دیا ۔ بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ 11 بجے فیصلے کا،وقت مقرر کئا گیا تھا جج نے خود ہی فیصلہ موخر کرکے 17 جنوری کی تاریخ مقرر کردی یہ کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں ہے ہم تو فیصلہ سننے کے لئے تیاری کے ساتھ پہنچے تھے ۔سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کوئی ڈیل نہیں ہورہی۔ اور ڈیل کا تاثر دینا بلکل غلط ہے ۔ جبکہ جج ناصر جاوید رانا نے کہا ہے کہ 6 جنوری کو ٹریننگ کورس پر تھا اسلئے اس تاریخ پر فیصلہ نہیں سنایا جاسکا ۔آج فیصلہ سنانے کے لئے صبح 8 بجے سے اڈیالہ جیل کمرہ عدالت میں موجود تھا دستخط شدہ فیصلہ بھی ساتھ تھا لیکن دونوں ملزمان اور وکلا عدالت نہیں پہنچے۔ جج کی جانب سے عدم حاضری پر برہمی کا اظہار بھی کیا گیا۔ واضح رہے کہ 18 دسمبر 2024 میں فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کے پی حکومت نے دینی مدارس کیلئے گرانٹ بڑھا کر 10کروڑ روپےکر دی: بیرسٹرسیف
مشیر اطلاعات خیبرپختون خوا حکومت بیرسٹر سیف— فائل فوٹومشیر اطلاعات خیبرپختون خوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا حکومت نےدینی مدارس کے لیے گرانٹ 3 کروڑ سے بڑھا ک ر10 کروڑ روپےکر دی۔
مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا حکومت بیرسٹر سیف نے بتایا ہے کہ گرانٹ کی منظوری وزیراعلیٰ کےپی کی زیرصدارت اجلاس میں دی گئی ہے، دینی مدارس کے طلباء بھی ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں۔
مشیر اطلاعات نے کہا ہے کہ دینی و عصری تعلیم کا امتزاج وقت کی اہم ضرورت ہے۔
مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ افغانستان سے بات چیت کا عمل شروع کر نے پر وفاق دیر آئے مگر درست آئے۔
انہوں بتایا ہے کہ دینی مدارس کے طلباء کو مذہبی تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے، بانیٔ پی ٹی آئی کے وژن کے مطابق دینی و عصری تعلیم کو فروغ دیا جا رہا ہے۔
بیرسٹر سیف نے یہ بھی کہا ہے کہ کے پی حکومت اسکولوں کے ساتھ ساتھ دینی مدارس کو بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے۔