2025-04-22@02:52:28 GMT
تلاش کی گنتی: 55

«کالعدم ٹی ٹی پی کا»:

    ہری پور (ڈیلی پاکستان آن لائن )اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی و سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمر ایوب نے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی کے لئے ہر کال پر لبیک کہیں گے۔نجی سوشل میڈیا ویب سائٹ وی نیوز کے مطابق ہری پور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان سمیت تمام سیاسی اسیروں کو رہا کیا جائے۔عمر ایوب نے کہاکہ پی ٹی آئی جمہوری جماعت ہے، پارٹیوں میں اختلافات ہوتے رہتے ہیں، لیکن تحریک انصاف میں عمران خان کی ہر بات آخری ہوتی ہے، اور سارے اس پر لبیک کہتے ہیں۔اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ آصف زرداری اور پیپلزپارٹی نے سندھ کا پانی بیچ دیا ہے، جبکہ بلوچستان کے حالات بھی...
    نثار کھوڑو : فوٹو فائل پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سندھ کے صدر نثار کھوڑو  کا کہنا ہے کہ   دریائے سندھ سے 6 نہریں نکالنے کے خلاف پیپلز پارٹی 18 اپریل کو جلسہ کر رہی ہے۔مٹیاری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نثار کھوڑو نے کہا کہ حیدرآباد اور سکھر کے بعد تمام ڈویژن میں جلسے کیے جائیں گے، وفاقی حکومت کو بتانا چاہتے ہیں سندھ کے عوام اور پیپلز پارٹی نہروں کے خلاف ہے۔نثار کھوڑو  نے کہا کہ وفاق نے کالا باغ ڈیم تو کبھی کینال کی صورت میں سندھ پر حملہ کیا، ہماری آباد زمینوں کو پانی نہیں مل رہا اور یہ کینال نکال رہے ہیں۔پی پی پی رہنما نے کہا کہ جو لوگ احتجاج کر...
    اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی و سینیئر رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمر ایوب نے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی کے لیے ہر کال پر لبیک کہیں گے۔ ہری پور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان سمیت تمام سیاسی اسیروں کو رہا کیا جائے۔ یہ بھی پڑھیں کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات عمران خان کی رہائی میں حائل ہیں؟ عمر ایوب نے کہاکہ پی ٹی آئی جمہوری جماعت ہے، پارٹیوں میں اختلافات ہوتے رہتے ہیں، لیکن تحریک انصاف میں عمران خان کی ہر بات آخری ہوتی ہے، اور سارے اس پر لبیک کہتے ہیں۔ اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ آصف زرداری اور پیپلزپارٹی نے سندھ کا پانی بیچ دیا ہے، جبکہ...
    اسلام آباد: پی ٹی آئی نے دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالنے کے خلاف قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں قرارداد جمع کرواتے ہوئے پی پی پی، ایم کیو ایم اور جی ڈی اے سے حمایت لینے کا بھی اعلان کر دیا۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی طرف سے زرتاج گل، احمد چھٹہ اور علی محمد خان نے قرارداد جمع کروائی۔ زرتاج گل کا کہنا تھا کہ سندھ میں نئی نہریں نکالنے پر بے چینی ہے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلائے بغیر ایسے حساس فیصلے کیے جا رہے ہیں۔ علی محمد خان نے مطالبہ کیا کہ پی پی پی نہروں کے خلاف ہے تو پی ٹی آئی کی قرارداد کی حمایت کرے۔ میڈیا سے گفتگو میں زرتاج گل کا...
    پی ٹی آئی نے دریائے سندھ سے کینال نکالنے کے منصوبے پر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کی قرارداد پیش کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 10 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے دریائے سندھ سے کینال نکالنے کے معاملے پر ایک قرارداد اسپیکر آفس میں جمع کرادی ہے، جس میں اہم مطالبات پیش کیے گئے ہیں۔ قرارداد اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب خان، پارلیمانی لیڈر پی ٹی آئی زرتاج گل، علی محمد خان، مجاہد خان اور دیگر اراکین کے دستخط پر جمع کرائی گئی۔ اس میں فوری طور پر مشترکہ مفادات کونسل (CIC) کا اجلاس طلب کرنے کی درخواست کی گئی ہے تاکہ کینال کی تعمیر کے حوالے سے مسائل...
    پنجاب کے وزیر آبپاشی کاظم پیرازدہ کا کہنا ہے کہ پنجاب 6 نہیں بلکہ صرف ایک نہر بنا رہا اور اس حوالے سے پیپلزپارٹی کا دعویٰ غلط ہے۔ یہ بھی پڑھیں: نہری پانی کا مسئلہ، کیا پاکستان پیپلز پارٹی حکومتی حمایت سے دستبردار ہوسکتی ہے؟ وی نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے  صوبائی وزیر آبپاشی کاظم پیرازدہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا یہ الزام غلط ہے کہ پنجاب حکومت 6 نہریں نکال رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو نہر نکالی جا رہی ہے اسے محفوظ شہید کینال کا نام دیا گیا ہے اور اس کی تکمیل 5 سال میں ہوگی۔کاظم پیرزادہ کا کہنا تھا کہ سنہ 1991 کے آبی معاہدے کے مطابق ہر صوبے کو ایک نہر ملے گی...
    پشاور ہائیکورٹ نے ادویات خریداری کیس میں محکمہ صحت خیبرپختونخوا کا کروڑوں مالیت کا ٹینڈر کالعدم قرار دے دیا۔ پشاورہائی کورٹ کے جسٹس ارشد علی اور جسٹس خورشید اقبال نے حکم نامہ جاری کیا جس میں محکمہ صحت کے کروڑوں روپے مالیت کا ٹینڈر کالعدم قرار دے دیا گیا۔ عدالت نے ٹینڈر کو مخصوص کمپنی کو فائدہ پہنچانے کی منظم کوشش، غیر شفاف ، امتیازی اور قانون کی خلاف ورزی قرار دیا۔ عدالت نے ایم/ایس فرنٹیئر ڈیکسٹروز کو دیا گیا ٹینڈر فوری منسوخ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے عدالت نے ادویات کی خریداری کا عمل از سرنو قانون کے مطابق شروع کرنے کا حکم دیا۔ عوامی فنڈز سے خریداری میں شفافیت اور منصفانہ مقابلہ یقینی بنانے کا حکم دیا۔...
    کابل کے سقوط کے بعد کالعدم ٹی ٹی پی کس طرح ایک بڑا سیکیورٹی خطرہ بن گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 1 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے بعد، تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے اپنی کارروائیوں اور تنظیمی ساخت میں اہم تبدیلیاں کرنے کی وجہ سے سنگین سیکیورٹی چیلنج بن گئی۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) 2024 تک ایک انتہائی منظم اور مرکزی کمان کے تحت کام کرنے والی جنگجو تنظیم بن چکی ہے، جس میں 42 مختلف گروپوں کو یکجا کیا گیا ہے۔اس گروپ کی قیادت 2017 سے نور ولی محسود کے ہاتھ میں ہے، جنہوں نے اسے طالبان کے طرز پر ایک گورننس...
    بیجنگ:چینی فنکار  لیو وانمنگ  کی پینٹنگ  سے   امریکی اسکالر   متاثر  مشی گن یونیورسٹی کے ایمریٹس پروفیسر اور پیکنگ یونیورسٹی میں وزٹنگ پروفیسر مارٹن جوزف پاورز نے چائنا نیشنل اکیڈمی آف پینٹنگ کا دورہ کیا۔ اپنے قیام کے دوران وہ  چینی  فنکار  لیو وانمنگ کے اسٹوڈیو  بھی گئے  اور ان کی پینٹنگ ” دی چارم آف انک  پینٹنگ البم ” سے بہت متاثر ہوئے۔ Post Views: 1
    ہنگو: سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 26 March, 2025 سب نیوز ہنگو میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر سعید ہلاک ہوگیا۔جنوبی وزیرستان میں تورہ گولہ کے علاقے میں فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا، ڈی پی او کے مطابق پولیس اہلکار عمران پولیس لائن وانا میں تعینات تھا۔ادھر ٹانک میں ڈیورنڈ گیٹ کے قریب پولیس چوکی پر دہشتگردوں نے حملہ کیا تاہم جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے ۔ اس کے علاوہ ڈی آئی خان رتہ کلاچی میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی کارروائی سے ایک حملہ آور ہلاک ہوگیا جب کہ کرک میں بہادر خیل...
    سٹی42: پی ٹی آئی کی قیادت بی ایل اے کے  دہشتگردوں کی مذمت اور   پاک فوج کے جوانوں اور شہدا جعفر ایکسپریس سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالنے کا اعلان کر کے مکر گئی۔  گیارہ مارچ کو بلوچستان کے ویران علاقے مین  بی ایل اے کے دہشتگردوں نے عورتوں اور بچوں سے بھری ٹرین جھعفر ایکسپریس کو اسلحہ کے زور پر روک کر مسافروں کو یرغمال بنا لیا تھا اور متعدد مسافروں کو شہید کر دیا تھا۔ اس سانحہ کی پاکستان میں تو مذمت کی ہی گئی ، دنیا بھر  کی حکومتوں اور عوام نے بھی اس ظالمانہ دہشتگردی کی مذمت کی اور پاکستان کے عوام اور حکومت کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔  ونے کی قیمت...
    کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) نے کالعدم تنظیم  ٹی ٹی پی الخوارج کے اہم کارکن کی 34 مقامات کی فوٹیجز حاصل کرلیں۔ سی ٹی ڈی پولیس نے گرفتار کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی الخوارج کے اہم کارکن خلیل الرحمن کی 34 مقامات کی فوٹیجز حاصل کرلیں۔ فوٹیجز میں گرفتار ملزم کو مختلف علاقوں میں پیدل گھومتے دیکھا جاسکتا ہے۔گرفتار ملزم کھڈا مارکیٹ سے سعودی قونصلیٹ تک پیدل چلتا ہوا آیا۔ گرفتار ملزم سعودی قونصلیٹ کے قریب صدر جانے والی بس پر چڑھا ایکس 10 روٹ کی بس کے ذریعے ملزم ایمپریس مارکیٹ پہنچا۔ مزید پڑھیں: کراچی؛ طالبان کے حق میں وال چاکنگ کرنے والا ٹی ٹی پی کا اہم کارکن گرفتار گرفتار ملزم بس سے اتر کر پیدل...
    لکی مروت پولیس نے سرحدی علاقے میں سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی کے عارضی ٹھکانوں کو بموں سے تباہ کردیا۔ پولیس کے مطابق کرک اور میانوالی کے سنگم پر پہاڑوں میں قائم کیمپ تباہ کردیا۔ آئی جی پی، کے پی نے کہا کہ عباسہ خٹک اور آس پاس سمیت پنجاب بارڈر کے ساتھ تمام عارضی پناہ گاہیں ختم ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ کلین اپ آپریشن آخری ٹھکانے کےخاتمے تک جاری رہے گا۔ Post Views: 2
    پی ٹی آئی کا پاک فوج اور شہدائے جعفر ایکسپریس سے یکجہتی کیلئے ریلی نکالنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 16 March, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)تحریک انصاف نے پاک فوج کے جوانوں اور شہدائے جعفر ایکسپریس سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالنے کا اعلان کردیا۔ نائب صدر پی ٹی آئی پنجاب اکمل خان باری نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ جعفر ایکسپریس پر حملہ ظلم کی انتہا ہے جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، یہ پاکستان پر حملہ ہے جسے ہم کبھی نہیں بھولیں گے۔ اکمل خان باری نے کہا کہ شہدا جعفر ایکسپریس سے اظہار یکجہتی کیلئے 18مارچ بروز منگل جی پی او چوک سے پنجاب اسمبلی تک پرامن ریلی نکالیں گے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت...
    نیویارک ( نیوزڈیسک) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی دہشت گرد تنظیموں کیلئے چھتری کا کام کر رہی ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کا کہنا تھا کہ کہ افغان عبوری حکومت خطے اور عالمی امن کو لاحق خطرات سے نمٹنے میں ناکام رہی ہے، ٹی ٹی پی افغانستان میں سرگرم سب سے بڑی دہشت گرد تنظیم ہے۔ انہوں نے کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی سرحدی محفوظ پناہ گاہوں سے پاکستان پر حملے کرتی ہے، ان حملوں میں پاکستانی فوجی، شہری اور ریاستی ادارے نشانہ بنے، کالعدم ٹی ٹی پی کے حملوں کے نتیجے میں سیکڑوں...
    واشنگٹن: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) افغانستان میں دہشت گرد تنظیموں کے لیے ایک چھتری تنظیم بن رہی ہے اور کابل حکام ان کے حملوں کی سرپرستی کر رہے ہیں۔ منیر اکرم نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے افغان عبوری حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ خطے کو لاحق خطرات سے نمٹنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ پاکستان کے مندوب نے اس بات پر زور دیا کہ ٹی ٹی پی افغانستان میں سرگرم سب سے بڑی دہشت گرد تنظیم ہے جو سرحدی پناہ گاہوں سے پاکستان پر حملے کرتی ہے۔  انہوں...
    کوئٹہ: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی جانب سے کوئٹہ میں ممکنہ تخریب کاری کے خطرے کے پیش نظر تھریٹ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔   پولیس کو جاری مراسلے میں سی ٹی ڈی کی جانب سے ممکنہ خطرے کے پیش نظر پولیس کو محتاط رہے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کالعدم تنظیمیں کوئٹہ میں تخریب کاری کا منصوبہ رکھتی ہیں۔ سی ٹی ڈی کے مطابق 2 گاڑیاں کوئٹہ میں داخل ہوئی ہیں جو سرکاری دفاتر یا ہائی آفیشلز پر حملہ کر سکتی ہیں۔ پولیس عوام اور سرکاری املاک کے تحفظ کے لیے مزید اقدامات اٹھائے۔
     ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کے سابق سیکیورٹی انچارج عمر سلطان کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کے سابق سیکیورٹی انچارج کا نام پی سی ایل میں شامل کرنے کو بلا جواز اور غیر قانونی قرار دے دیا، جسٹس محمد آصف نے پٹیشنر کا نام سفری پابندیوں کی فہرست سے نکالنے کے احکامات جاری کر دیے۔عدالت نے حکم میں کہا یہ ریکارڈ پر نہیں کہ پٹیشنر کا نام وفاقی حکومت کی منظوری سے سفری پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا، پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں عمر سلطان کا نام شامل کر کے پٹیشنر کے آئین میں درج بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی گئی۔عدالت نے...
    اسلام آباد:وفاقی وزیر انجینئرامیر مقام نے کہا ہے کہ ٹرمپ نے تو کہا ہے کہ امریکا کےعلاوہ کسی ملک کے اندرونی معاملات میں داخل اندازی نہیں کرینگے، پی ٹی آئی کی ٹرمپ سے بہت سی امیدیں وابستہ تھیں۔ نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہاکہ جب ان کے سارے کارڈ فیل ہوگئے توانہوں نے ٹرمپ کارڈ نکال لیا، یہ کہہ رہے تھے کہ جس دن ٹرمپ نے حلف لیا، اس دن بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر ہوں گے، پی ٹی آئی کی احتجاج کی نئی کال بھی ٹھس ثابت ہوگی۔
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلےکیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر دوران سماعت جسٹس حسن اظہر رضوی نے وکیل بانی پی ٹی آئی  سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ سابق وزیراعظم، پارٹی لیڈر کے وکیل ہیں،کیا سابق وزیراعظم نے 9مئی واقعات کی مذمت کی کہ یہ غلط ہوا؟کیا عدالت میں اپنے تحریری جواب میں مذمت کی گئی؟ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق وکیل عزیر بھنڈاری نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کی متفرق درخواست عدالتی ریکارڈ کا حصہ ہے،بانی پی ٹی آئی نے 9مئی کی مذمت اپنی تحریری معروضات میں کی،بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ جو ذمہ دار ہیں انہیں سزا دی جائے،وکیل عزیر بھنڈاری نے کہا کہ مذمت...
     اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) حکومت سندھ نے آکسفورڈ پاکستان پروگرام  کے اشتراک سے دو ممتاز سکالرشپس کا اعلان کیا ہے، جو شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نام سے منسوب ہوں گے۔ یہ سکالرشپس  او پی پی  سالانہ گریجویٹ سکالرشپ پروگرام کا حصہ ہوں گی اور سندھ کے انتہائی باصلاحیت طلبہ کو آکسفورڈ یونیورسٹی میں گریجویٹ تعلیم حاصل کرنے میں معاونت فراہم کریں گی۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین، بلاول بھٹو زرداری، اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے سرکاری دورے کے دوران دو ممتاز سکالرشپس کا اعلان کیا۔ چیئرمین بلاول کو لیڈی مارگریٹ ہال (جو محترمہ بینظیر بھٹو کا مادرِ علمی بھی ہے) کے پرنسپل، پروفیسر سٹیفن بلیتھ، نے ظہرانے پر...
    پی ٹی آئی قیادت کا بانی چیئرمین کو منانے اور اراکین کو برقرار رکھنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے بانی پارٹی کو ایک بار پھر منانے کی کوشش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت نے بانی کے حکم کے باوجود ایم این ایز اور سینیٹرز کو فوری طور پر نکالنے کے بجائے ایک ذیلی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، بانی پی ٹی آئی نے 26ویں آئینی ترمیم کے بعد پارٹی سے رابطہ نہ رکھنے والے اراکین کو نکالنے کا حکم دیا تھا۔ تاہم، قیادت نے اس معاملے پر فوری کارروائی کے بجائے ذیلی کمیٹی کے ذریعے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال ناصر نے پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے تین سینیٹرز کی رکنیت معطل کرتے ہوئے انہیں ایوان سے نکالنے کا حکم دے دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹ کا اجلاس قائم مقام چیئرمین سیدال ناصر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس کے آغاز کے بعد ہی اپوزیشن کی جانب سے احتجاج، نعرے لگانے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔ اپوزیشن کے احتجاج کے باوجود ڈپٹی چیئرمین نے وقفہ سوالات پر کارروائی آگے بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں پہلے ہی وضاحت کرچکا ہوں کہ کسی کی من مانی سے نہیں یہ ہاؤس قانون کے مطابق چلایا جائے گا۔ قائم مقام چیئرمین سیدال ناصر نے نامناسب روہے کے باعث پی...
    راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی نے 26ویں ترمیم کے دوران غائب ارکان کو پارٹی سے نکالنے کی ہدایت کردی۔ نجی ٹی وی کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے ہدایت کی ہے کہ جن ارکان نے 26ویں ترمیم کی حمایت کی انہیں پارٹی سے برطرف کیا جائے۔ بانی پی ٹی آئی نے ارکان کو پارٹی سے نکالنے سے متعلق سینئر قیادت کو پیغام پہنچا دیا۔  پی ٹی آئی نے ترمیم کے وقت غائب رہنے والے ارکان کو شوکاز نوٹس جاری کررکھے ہیں۔ 26ویں آئینی ترمیم کے دن زرقا سہروردی، سینیٹر فیصل سلیم اور زین قریشی غائب رہے تھے۔ پی ٹی آئی نے اسلم گھمن، ریاض فتیانہ، زین قریشی اور مقداد علی خان کو شوکاز نوٹسز جاری کیے تھے جبکہ اورنگزیب کچھی...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ پارٹی میں رسمی تقسیم اور دھڑے بندی کا نکتہ آ غاز ثابت ہوسکتا ہے۔ شیر افضل مروت کا پارٹی سے نکالا جانا پارلیمنٹ میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی میں بغاوت کو جنم دے سکتا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق عمران خان کو اس فیصلہ کی بھاری سیاسی قیمت ادا کرنا پڑے گی کیونکہ یہ واحد فیصلہ ہے جس پر پارٹی سے بانی کے فیصلہ کے خلاف اختلافی آوازیں بلند ہورہی ہیں۔ اگرچہ ابھی یہ اختلاف دبے انداز میں کیا جا رہا ہے لیکن آگے بڑھ کر یہ پارٹی میں تقسیم...
    ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے زین قریشی کے علاوہ غائب رہنے والے ارکان اسمبلی کو نکالنے کی ہدایت کر دی ہے، بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کی سینئر قیادت کو پیغام بھجوا دیا ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے غائب رہنے والے ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے جو لوگ 26 آئینی ترمیم کے دن چھپے رہے ان کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے 26 ویں آئینی ترمیم کے دن غائب رہنے والے ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے...
    (ویب ڈیسک)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 26 ویں آئینی ترمیم کے موقع پر غیر حاضر رہنے والے ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا۔  ذرائع کے مطابق عمران خان نے پارٹی قیادت کو زین قریشی کے علاوہ دیگر تمام غیر حاضر ارکان کو پارٹی سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیاہے کہ جو لوگ آئینی ترمیم کے دن چھپے رہے ان کے لیے پارٹی میں کوئی جگہ نہیں۔ صائم ایوب  کیساتھ خوبرو اداکارہ کے لندن میں سیرسپاٹے،ویڈیوز وائرل  پی ٹی آئی ذرائع کاکہناہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے دن زرقاء سہروردی، سینیٹر فیصل سلیم اور زین قریشی غیر حاضر رہے تھے جبکہ اسلم گھمن، ریاض فتیانہ،مقدار علی...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے 26ویں آئینی ترمیم کے دوران" غائب" رہنے والے پی ٹی آئی ارکان کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا۔  "جنگ " نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ  بانی پی ٹی آئی نے زین قریشی کے علاوہ غائب رہنے والے ارکان اسمبلی کو نکالنے کی ہدایت کردی۔  بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کی سینئر قیادت کو پیغام بھجوا دیا اور ان ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیدیا کہ جو لوگ 26ویں آئینی ترمیم کے دن چھپے رہے ان کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں۔  آج کا کام کل پر چھوڑنے کی عادت ترک...
    فوٹو: فائل بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے 26ویں آئینی ترمیم کے دوران غائب رہنے والے پی ٹی آئی ارکان کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے زین قریشی کے علاوہ غائب رہنے والے ارکان اسمبلی کو نکالنے کی ہدایت کردی۔ بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کی سینئر قیادت کو پیغام بھجوا دیا، بانی نے ان ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کردی۔ 26 ویں ترمیم کے بعد عدالتوں کو کنٹرول کیا جا رہا ہے، عمران خان راولپنڈی بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ 26... بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ جو لوگ 26ویں آئینی ترمیم کے دن...
    پشاور: عدالت نے پی ٹی آئی  رہنما کو بیرون ملک سفر کی اجازت دیتے ہوئے نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کی بیرون ملک جانے پر عائد پابندی کے معاملے پر پشاور ہائی کورٹ نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا، جس کے مطابق عدالت نے ان کی درخواست منظور کرلی۔ حکم نامے میں عدالت نے کہا کہ اعظم سواتی کا نام پی این آئی ایل، پی سی ایل اور ای سی ایل سے نکال دیا جائے۔ درخواست گزار کو بیرون ملک سفر کرنے دیا جائے۔
    پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ کل میرے سامنے بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو ہٹانے کی کوئی بات نہیں کی ہے، شیر افضل مروت کی پارٹی کے لیے بہت خدمات ہیں اور انہیں جہاں بلایا گیا پہنچے ہیں۔ پشاور  ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی شہریار آفریدی نے کہا کہ 26 نومبر کو جو ہوا پوری قوم نے دیکھا، ہمارے لیڈر نے قانون کی بالادستی کی بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون کی بالادستی ہی قوم کو دوام بخشتی ہے، ہم آئین و قانون کے لیے کھڑے رہیں گے، قبائلی عوام سے جو وعدہ...
    عمران خان نے شیرافضل مروت کو پی ٹی آئی سے نکالنے کی بات نہیں کی، رکن قومی اسمبلی کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ کل میرے سامنے بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو ہٹانے کی کوئی بات نہیں کی ہے، شیر افضل مروت کی پارٹی کے لیے بہت خدمات ہیں اور انہیں جہاں بلایا گیا پہنچے ہیں۔ پشاور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی شہریار آفریدی نے کہا کہ 26 نومبر کو جو ہوا پوری قوم نے دیکھا، ہمارے لیڈر نے قانون کی بالادستی کی بات کی...
    اسلام آباد(آن لائن+صباح نیوز)پی ٹی آئی ایم این اے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ،پانی پی ٹی آئی نے رہنماؤں کو شرافضل مروت کو نکالنے کی ہدایات دے دیں،ذرائع کے مطابق پارٹی رہنما جلد شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت ختمکرنے کا نوٹیفکیشن جاری کریں گے،بنیادی رکنیت ختم ہونے پر شیر افضل مروت سے بطور رکن قومی اسمبلی استعفیٰ بھی طلب کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق شیر افضل مروت کے صوابی جلسہ میں کردار پر پارٹی رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی سے شکایت کی تھی۔علاوہ ازیںپاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدرجنید اکبرخان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کی یہی خواہش ہے کہ شیرافضل مروت پارٹی کا حصہ رہیں اور...
    کالعدم ٹی ٹی پی کی فیصل مسجد کی ویڈیو جاری کرنے کا معاملہ، امریکا کا اپنے شہریوں کو انتباہ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے فیصل مسجد کی ویڈیو جاری کرنے کے بعد امریکا نے اپنے شہریوں کے لیے انتباہ جاری کردیا۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے فیصل مسجد کی ویڈیو جاری کرنے کے معاملے پر امریکی سفارتخانے نے اپنے عملے اور امریکی شہریوں کو انتباہ جاری کردیا۔ امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری کیے گئے سیکیورٹی الرٹ کے مطابق ٹی ٹی پی کی جانب سے فیصل مسجد پر دہشت گردانہ کارروائی کی دھمکی دی گئی ہے۔الرٹ میں کہا...
    اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)نے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ بانی چیئرمین عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ ان کی بنیادی رکنیت ختم کر دی جائے۔ ذرائع کے حوالے سے نجی ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت نے شیر افضل مروت کے خلاف سخت موقف اختیار کرتے ہوئے انہیں پارٹی سے نکالنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔ عمران خان کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے بعد جلد ہی پارٹی رہنما ان کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی انہیں قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ...
    پاکستان تحریک انصاف نے سینئیر رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے پارٹی رہنماؤں کو ان کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کی ہدایات دے دی ہیں۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جلد ہی شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا، جس کے بعد ان سے بطور رکن قومی اسمبلی استعفیٰ بھی طلب کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق شیر افضل مروت کے صوابی جلسے میں کردار پر پارٹی رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی سے شکایت کی تھی، جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔ خیال رہے کہ آٹھ فروری کو صوابی میں...
    فوجی عدالتوں میں سویلین ٹرائل کیس سے متعلق انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت کے دوران جسٹس نعیم اختر افغان نے وکیل سلمان اکرم راجہ کو یاد دلایا کہ جس سیاسی جماعت یعنی پی ٹی آئی کی وہ نمائندگی کرتے ہیں اس کے دور میں گرم جوشی سے آرمی ایکٹ سے متعلق قانونی سازی ہوئی تھی۔ فوجی عدالتوں میں سویلین ٹرائل کیس کی سماعت جسٹس امین الدین کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 7 رکنی آئینی بینچ نے کی، جہاں فوجی عدالت سے سزا یافتہ مجرم ارزم جنید کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے اپنے دلائل جاری رکھے۔ مزید پڑھیں: فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل: آرمی ایکٹ ایک بلیک ہول ہے، سلمان اکرم راجہ کا موقف جسٹس نعیم اختر افغان نے...
    اسلام آباد: سابق وزیراعظم و بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کور کمیٹی کی تشکیل نو کا فیصلہ کرتے ہوئے ان تمام ارکان کی کور کمیٹی رکنیت معطل کرنے کی ہدایات کی ہیں جو پارٹی بیانیہ کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے۔ وی نیوزکے مطابق اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم عمران خان نے وکلا سے ملاقات کے دوران ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ وہ آرمی چیف کو تیسرا خط لکھنے جارہے ہیں، جو کور کمیٹی ارکان ان کے ٹوئٹس کو ری ٹوئٹ نہیں کرتے یا ان کے بیانیہ کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے ان کی کور کمیٹی رکنیت ختم کردی جائے۔ عمران خان کو بتایا گیا کہ کور کمیٹی میں صرف دو درجن ارکان ہی بانی چئیرمین کے اکاؤنٹ سے...
    پولیس ذرائع کے مطابق کارکنوں کی گرفتاریاں رات گئے چھاپہ مار کارروائیوں میں عمل میں لائی گئیں۔ کینٹ ڈویژن سے36، اقبال ٹاون ڈویژن سے 14،  صدر ڈویژن سے 13 کارکنوں کو گرفتار کیا گیا۔  سٹی ڈویژن سے 26، سول لائن ڈویژن سے 12 کارکن گرفتار ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جلسے کی کال کے پیش نظر پولیس نے 100 سے زائد کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق کارکنوں کی گرفتاریاں رات گئے چھاپہ مار کارروائیوں میں عمل میں لائی گئیں۔ کینٹ ڈویژن سے36، اقبال ٹاون ڈویژن سے 14، صدر ڈویژن سے 13 کارکنوں کو گرفتار کیا گیا۔ سٹی ڈویژن سے 26، سول لائن ڈویژن سے 12 کارکن گرفتار ہوئے۔ پولیس ذرائع کا...
    پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ ملک نے ‏8 فروری 2024 کے عام انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کو یوم سیاہ اوراحتجاج کے لیے ہدایات جاری کر دی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:8 فروری کو احتجاج کی کال: حکومت کا پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن کافیصلہ جمعہ پی ٹی آئی کی چیف آرگنائزرعالیہ حمزہ ملک نے 7 نئے کیسز میں ممکنہ گرفتاری سے قبل ہدایات جاری کیں، جن میں پی ٹی آئی کے تمام رہنماؤں سے کہا ہے کہ وہ اپنے اپنے حلقوں میں بدترین انتخابی دھاندلی کے خلاف پرامن احتجاج کریں۔ عالیہ حمزہ ملک نے کہا کہ کارکن اور پی ٹی آئی ممبران...
      —فائل فوٹو سپریم کورٹ  کے آئینی بینچ نے آفیشل سیکریٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ میں ترامیم کے کیس میں بانئ پی ٹی آئی کی درخواست پر عائد اعتراضات کالعدم قرار دے دیے۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔عدالت نے رجسٹرار آفس کو آئینی درخواست کو باضابطہ نمبر الاٹ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کر لیے۔ یہ بھی پڑھیے چیئرمین PTI کا آرمی ترمیمی قانون، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کیخلاف عدالت سے رجوع آئینی بینچ نے کہا کہ بتایا جائے ترامیم کے خلاف پہلے ہائی کورٹ سے رجوع کیوں نہیں کیا گیا؟ بانئ پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ آفیشل سیکریٹ...
    وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے 8 فروری کوعام انتخابات کے انعقاد کے ایک سال مکمل ہونے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے ’یوم سیاہ‘ اور ’احتجاج‘ کی کال پر پارٹی کی مقامی قیادت اور کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کو آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کی زیر صدارت اسلام آباد پولیس کے سینیئر افسران کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں 8 فروری کو وفاقی دارالحکومت میں پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ احتجاج سے قبل پی ٹی آئی کی مقامی قیادت اور کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام آباد پولیس کے سینیئرافسران کو پاکستان تحریک...
    صدر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا جنید اکبر نے عمران خان کی کال ملنے پر ڈی چوک پر جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ورکرز کنونشن سے خطاب میں جنید اکبر نے کہا کہ مجھے عمران خان اور پارٹی کی وجہ سے عزت ملی، ریاست کے ساتھ باہمی عزت اور برابری کی سطح پر بات کرنے کو تیار ہیں، ہم اپنے مینڈیٹ اور عوام کی حق کی بات کرتے ہیں۔جنید اکبر نے کہا کہ 8 فروری کو دنیا کو دیکھائیں گے کہ ہمارا مینڈیٹ چوری ہوا تھا، پی ٹی آئی میں پیسے کے بل بوتے پر آگے جانے والوں کو روکا جائے گا، پارٹی میں سزا و جزا کا عمل عام کریں گے، 8 فروری کو صوبائی حکومت...
    گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نمبر1ڈیرہ میں یوم یکجہتی کشمیرکی پروقار تقریب کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز ڈیرہ اسماعیل خان ( محمد ریحان ) گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نمبر1ڈیرہ میں یوم یکجہتی کشمیرکے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد،مہمان خصوصی اسٹیشن کمانڈر ڈیرہ بریگیڈیئر عامر حیات تھے،تقریب میں کشمیری عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار ۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نمبر1ڈیرہ میں یوم یکجہتی کشمیرکے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقادکیا گیا، تقریب کے مہمان خصوصی اسٹیشن کمانڈر ڈیرہ بریگیڈیئر عامر حیات تھے، مہمان خصوصی کی آمد پر کالج کی پرنسپل اور طالبات نے انکا شاندار استقبال کیا،تقریب کے دوران طالبات نے تقاریر، قومی نغمے اور ٹیبلوز پیش کئے، شرکا نے...
    لاہور(نیوز ڈیسک)وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے لیے پاکستان کو ابھی تک امریکا کی جانب سے کوئی کال موصول نہیں ہوئی۔ اگر کوئی فون کال موصول ہوئی تو تب دیکھیں گے۔ ہفتہ کے روز لاہور میں نادرا سینٹرز میں پاسپورٹ آفس کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا بانی پی ٹی آئی اپنے حق میں امریکا کی جانب سے کسی کال کی توقع کر رہے ہیں تو محسن نقوی نے اس پر کوئی جواب نہیں دیا۔ ایک اور سوال کے جواب میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی کو 8 فروری کے احتجاج کی...
    ایک سینئر افسر نے نئی پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کے دیرینہ خدشات کے پیش نظر طالبان کا حالیہ اقدام انتہائی ناکافی ہے، منتقل افراد میں زیادہ تر ٹی ٹی پی کے جنگجوؤں کے خاندان کے لوگ ہیں، جن میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی بڑھتی ناراضی کے پیش نظر طالبان حکومت نے کالعدم ٹی ٹی پی کے کچھ ارکان کو سرحدی علاقے سے ملک کے دیگر علاقوں میں منتقل کر دیا، پاکستان نے کابل کے اس اقدام کو انتہائی ناکافی قرار دے دیا۔ ایک سینئر افسر نے نئی پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کے دیرینہ خدشات کے پیش نظر طالبان کا حالیہ اقدام انتہائی ناکافی ہے،...
    اسلام آباد: پاکستان کی بڑھتی ناراضی کے پیش نظر طالبان حکومت نے کالعدم ٹی ٹی پی کے کچھ ارکان کو سرحدی علاقے سے ملک کے دیگر علاقوں میں منتقل کر دیا، پاکستان نے کابل کے اس اقدام کو انتہائی ناکافی قرار دے دیا۔ ایک سینئر افسر نے نئی پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے ایکسپریس ٹربیون کو بتایا کہ پاکستان کے دیرینہ خدشات کے پیش نظر طالبان کا حالیہ اقدام انتہائی ناکافی ہے، منتقل افراد میں زیادہ تر ٹی ٹی پی کے جنگجوؤں کے خاندان کے لوگ ہیں، جن میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی طالبان حکومت  نے ایسے ہی اقدامات کئے جن سے خاص فرق نہیں پڑا تھا،...
    پشاور،کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک،خبر ایجنسیاں) خیرپختونخوا سے اٹامک انرجی کمیشن کے 17 ملازمین کا اغوا،کالعدم ٹی ٹی پی نے ذمے داری قبول کرلی۔بلوچستان میں عسکریت پسندوں کا خضدار میںبازار پر دھاوا، پولیس اسٹیشن سمیت سرکاری عمارتیں جلادیں، بینک لوٹ لیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت سے اٹامک انرجی کمیشن کے اغوا ہونے والے 17 میں سے8 ملازمین کو بازیاب کرا لیا گیا ہے۔کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے ان افراد کے اغوا کی ذمے داری قبول کی ہے۔مقامی افراد کے مطابق جمعرات کی صبح آٹھ بجے لکی مروت سے ایک گاڑی اٹامک انرجی کمیشن آف پاکستان کے اہلکاروں کو لے کر قبول خیل کی طرف جا رہی تھی۔ وانڈا پائندہ خان کے قریب کالعدم...
    فوٹو: فائل کراچی میں اے ٹی ایم کو ہیک کرکے پیسے نکالنے والے گروہ کا انکشاف ہوا ہے، اے ٹی ایم فراڈ میں ملوث گرفتار ملزم محسن نے دوران تفتیش انکشافات کیے ہیں۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) شعیب میمن کا کہنا ہے کہ گروہ میں مردوں کے ساتھ خاتون بھی شامل ہے، گرفتار ملزم آئی ٹی کا ماہر ہے۔ایس ایس پی ایس آئی یو  نے کہا کہ ملزمان اے ٹی ایم کو ہیک کرکے بینک کے باہر موجود رہتے، جیسے ہی شہری اے ٹی ایم استعمال کرتا اس کا کارڈ مشین میں پھنس جاتا، ملزمان شہری پر جلدی پراسیز مکمل کرنے کا دباؤ ڈالتے، شہری کے باہر جاتے ہی اس کا...
۱