2025-04-23@17:20:35 GMT
تلاش کی گنتی: 8

«ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے»:

    پاکستانی اور ترک کمپنیوں نے سرحد پار تجارت کو ڈیجیٹل بنانے کے لیے اشتراک کیا ہے، گلیکسی فائی اور آسیردیکس نے لاجسٹکس میں ڈیجیٹل انقلاب کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025ء کے دوران ملک کے مائننگ اور تجارتی شعبوں میں بڑھتی ہوئی بین الاقوامی دلچسپی کے پس منظر میں، پاکستانی اور ترک کمپنیوں کے درمیان ایک اہم ڈیجیٹل شراکت داری قائم ہوئی ہے، جس کا مقصد سرحد پار تجارت میں انقلاب لانا ہے۔ پاکستان کی معروف ڈیجیٹل فریٹ مینجمنٹ کمپنی گلیکسی فائی سولیوشنز نے ترکی کی ٹیکنالوجی کمپنی آسیردیکس کے ساتھ مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے ہیں۔ آسیردیکس ڈیجیٹل تبدیلی اور ڈیٹا ایکسچینج سلوشنز میں مہارت رکھتی ہے۔ اس معاہدے...
    کراچی: ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے معلومات حاصل کرکے ڈکیتی اور اغوا کرنے والے 2 جعلی پولیس اہل کار گرفتار کرلیے گئے۔ ترجمان ایسٹ پولیس کے مطابق ملزمان ڈیجیٹل سائٹس کا ڈیٹا چوری کرکے صارفین کے گھر پہنچتے تھے اور جعلی پولیس وردی میں اپنا تعارف کرواکر گھروں میں گُھس جاتے تھے۔ ملزمان کسٹمرز کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ اور ڈکیتی کی وارداتیں سرانجام دیتے تھے۔ گاڑی میں واردات کرنے والے ملزمان گھروں سے قیمتی اشیا کا صفایا کرتے تھے۔ اسی دوران ملزمان شہری کو اغوا کرکے مختلف اے ٹی ایمز پر لے جاکر رقم بھی نکلواتے تھے۔ ترجمان کے مطابق جائے وقوع سے موصول سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے شناخت کے بعد ملزمان کو گرفتارکیا گیا...
    اسلام آباد(اوصاف نیوز)پاکستان سنگل ونڈو (PSW) اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (DRAP) نے اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران باضابطہ طور پر ڈریپ کلیرنس گیٹ وے کا اجراء کیا۔عالمی ادارہِ صحت (WHO) کے نمائندہ، ڈاکٹر لو ڈاپنگ نے بطور مہمانِ خصوصی تقریب میں شرکت کی جس میں مختلف حکومتی اداروں، بین الاقوامی ڈویلپمنٹ پارٹنرز، اور فارماسیوٹیکل انڈسٹری کے نمائندے بھی شریک تھے۔ ڈریپ کلیرنس گیٹ وے ایک جدید ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے جس کا مقصد ریگولیٹری کمپلائنس کو آسان بنانا، غیرموئثر طریقوں کا خاتمہ، اور فارماسیوٹیکل سپلائی چین میں براہِ راست شفافیت فراہم کرنا ہے۔ انتظامی تاخیر کو کم کر کے اور ضروری ادویات کی کلیرنس کو تیز کر کے، یہ اقدام نہ صرف زندگی بچانے والی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2025ء) وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ سے ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوغلو نے ملاقات کی جس کے دوران پاکستان اور ترکیہ کے درمیان آئی ٹی،فائیوجی اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔جمعرات کو وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملاقات کے دوران ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن، ای۔گورننس اور سمارٹ ٹیکنالوجیز میں اشتراک کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ڈیجیٹل ترقی، روزگار کے مواقع اور اقتصادی استحکام کے فروغ پر اتفاق کیا گیا ۔پاکستان کے نیشنل آئی ٹی بورڈ اور ترکیہ کے ترک سیٹ کے...
    فیک نیوز کی روک تھام اور وزیر اعلیٰ مریم نواز پنجاب کے دفاع کے لیے پنجاب حکومت نے اضلاع کی سطح پر ڈیجیٹل میڈیا ونگز بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا ڈیجیٹل میڈٰیا ونگ میں بھرتیوں کا فیصلہ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت اپنے منصوبوں کے بارے میں عوام کو آگاہی دینے کے لیے پنجاب کے تمام اضلاع میں ڈیجیٹل میڈیا ونگ بنانے جارہی ہے۔ یہ ڈیجیٹل میڈیا ونگ  سوشل میڈیا پر پنجاب حکومت اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف پھیلائی جانے والی فیک نیوز اور منفی پروپیگنڈے کو روکنے کے لیے بھی کام کرے گا۔ یہ ڈیجیٹل ونگ نہ صرف فیک نیوز کی نشاہدہی کرے گا بلکہ پنجاب حکومت اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم...
    اسلام آباد: وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل ملک کے روشن مستقبل کی طرف ایک اہم قدم ہے اور اس کے تحت پاکستان اسٹیک تشکیل دیا جائے گا جس کے ذریعے ڈیٹا ایکسچینج لیئرز  قائم ہوں گی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیرمملکت شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ ان شا اللہ اس بل کے ذریعے پاکستان کی تقدیر بدلے گی، شفافیت اور کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس بل کے تحت پاکستان اسٹیک تشکیل دیا جائے گا جس کے ذریعے ڈیٹا ایکسچینج لیئرز قائم ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کے روزمرہ امور میں آسانی اور دستاویزات باآسانی دستیاب ہوں گے اور...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول  بھٹو نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلوں کے خلاف سب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔ اندرون سندھ کے ضلع جامشورو کی مہران انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھاکہ ملک کو موسمیاتی تبدیلی سمیت دیگر چیلنجز درپیش ہیں، سندھ کو 2022ء میں بدترین سیلاب کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ گریجویشن کرنے والے طلبہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، کامیاب ہونے والے طلبہ کیلئے خوشی کا دن ہے۔ طلبہ ملک کی ترقی میں حصہ ڈالیں، ماحولیاتی تبدیلوں کے خلاف سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ مہران یونیورسٹی ملک کے بہترین اداروں میں شامل ہے۔ سندھ...
    سٹی 42 : وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے کسانوں کو مارکیٹ تک رسائی دی جائے ۔  وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی زیر صدارت گندم مارکیٹ کے ڈی ریگولیشن پر قومی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ۔ گندم کے شعبے میں چیلنجز اور مواقع پر غور کے لیے اہم ورکشاپ اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر سیکریٹری خوراک وسیم اجمل چوہدری نے جامع پالیسی سازی کی ضرورت پر زور دیا ۔  تعلیم کا عالمی دن؛ پاکستان میں کروڑوں بچے اسکول سے باہر ڈاکٹر اکمل صدیق نے کہا کہ گندم کی اصلاحات میں صوبوں کا فعال کردار ضروری ہے۔  وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ 2009...
۱