ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل کے تحت ڈیٹا ایکسچینج لیئرز قائم ہوں گی، وزیر آئی ٹی
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
اسلام آباد:
وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل ملک کے روشن مستقبل کی طرف ایک اہم قدم ہے اور اس کے تحت پاکستان اسٹیک تشکیل دیا جائے گا جس کے ذریعے ڈیٹا ایکسچینج لیئرز قائم ہوں گی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیرمملکت شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ ان شا اللہ اس بل کے ذریعے پاکستان کی تقدیر بدلے گی، شفافیت اور کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ اس بل کے تحت پاکستان اسٹیک تشکیل دیا جائے گا جس کے ذریعے ڈیٹا ایکسچینج لیئرز قائم ہوں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کے روزمرہ امور میں آسانی اور دستاویزات باآسانی دستیاب ہوں گے اور حکومت کے لیے گڈ گورننس اور ڈیجیٹلائزیشن ممکن ہوگی، کاروباری آسانیاں پیدا ہوں گی۔
شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ بل کے تحت ایگری ٹیک، فن ٹیک، ایڈ ٹیک اور ہیلتھ ٹیک کے لیے ضروری ڈیٹا فراہم کیا جائے گا، یہ ڈیٹا پاکستان کی معیشت کو پہلے سے زیادہ مضبوط اور جدید خطوط پر استوار کرے گا۔
وزیرمملکت نے کہا کہ یہ اقدامات پاکستان کو ایک ترقی یافتہ اور ڈیجیٹل قوم کے طور پر دنیا کے ساتھ ہم آہنگ کریں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نے کہا کہ کے تحت ہوں گی
پڑھیں:
یو اے ای کے وزیر خارجہ2 روزہ دورہ پر آج پاکستان پہنچیں گے
ویب ڈیسک:متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے وزیر خارجہ دو روزہ دورہ پر آج پاکستان پہنچیں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یو اے ای کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زید النہیان آج دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں۔
شیخ عبداللہ وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی تعاون اور علاقائی سلامتی پر توجہ دی جائے گی۔
اماراتی وزیر خارجہ اپنے پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار سے بات چیت کریں گے، وطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔
اسحاق ڈار کی افغان حکام سے اہم ملاقاتیں، مشترکہ امن و ترقی کا عہد