2025-04-23@17:17:55 GMT
تلاش کی گنتی: 35
«منشیات فروشوں کے خلاف»:
اسلام آباد پولیس نے آئی جی اسلام آباد کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے شہر بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق مختلف علاقوں میں منشیات فروشوں کے 37 اڈوں پر چھاپے مارے گئے جبکہ مجموعی طور پر 267 گھروں کی تلاشی لی گئی۔ کارروائی کے دوران 580 مشکوک افراد کی تلاشی لی گئی جن میں سے 37 افراد کو حراست میں لے کر حوالات منتقل کر دیا گیا۔ مزید پڑھیں: ایف آئی اے کا جعلی اور اسلام آباد پولیس کا برطرف اہلکار اغوا برائے تاوان میں ملوث نکلا پولیس کے مطابق سٹی زون میں چار منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی۔ گرفتار...
راولپنڈی: ملک میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران 4 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئی۔ اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے 7 مختلف آپریشنز میں 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا اور مجموعی طور پر 191.164 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی، جن کی مالیت 4 کروڑ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔ ترجمان کے مطابق ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسقط جانے والے مسافر کے ٹرالی بیگ سے 1.648 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔ اسی طرح کراچی ایئرپورٹ سے کولمبو جانے والے مسافر کے سامان میں چھپائی گئی 516 گرام ہیروئن قبضے میں لی گئی۔ علاوہ ازیں دالبندین...
کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ جج شہزاد خواجہ نے تفتیشی افسر کو اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کیخلاف منشیات برآمدگی کے مقدمے کا حتمی چالان پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ رپورٹ کے مطابق کراچی سینٹرل جیل میں جوڈیشل کمپلیکس میں جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ جج شہزاد خواجہ کی عدالت کے روبرو اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کیخلاف منشیات برآمدگی کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ جیل حکام نے ملزم ساحر حسن کو عدالت پیش کیا۔ پولیس نے کیس کا عبوری چالان درست کرنے کے بعد جمع کرادیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو کیس کا حتمی چالان جمع کرانے کے لئے 6 روز کی مہلت دے دی۔ عدالت نے ملزم ساحر 22 اپریل کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ پولیس...
مقررین نے کہا کہ جی بی کے پہاڑوں میں موجود معدنیات یہاں کے عوام کے ہیں ہم کسی کو ان پر ہاتھ ڈالنے کی اجازت نہیں دینگے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ فلسطین میں جاری انسانیت کشی و نسل کشی کے خلاف تحریک بیداری امت مصطفی بلتستان کے زیر اہتمام مرکزی امامیہ جامع مسجد تا یادگار شہداء اسکردو احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ یادگار شہداء پر شرکاء سے ممبر مشاورتی کونسل انجمن امامیہ بلتستان شیخ ذوالفقار علی انصاری اور تحریک بیداری کے شیخ منظور حسین نے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کی اور کہا کہ قرآنی آیات کی رو سے یہود ونصاری تمہارے کبھی بھی دوست نہیں ہو سکتے اور یقینا 56 اسلامی ممالک اس آیت کی خلاف ورزی کرتے...
آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے احکامات پرمنشیات فروشوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے، اسلام آباد پولیس کی تازہ کارروائی میں درجنوں ملزمان گرفتار جبکہ منشیات فروشوں کے متعدد ٹھکانے مسمار کردیے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی کارروائی، منشیات فروشی میں ملوث میاں بیوی گرفتار ڈی آئی جی اسلام آباد شاکر حسین داوڑ منشیات فروشوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کی سربراہی کررہے ہیں،آپریشن میں ایس ایس پی انوسٹی گیشن ،ایس ایس پی آپریشنز، سینیئر افسران، ڈولفن اسکواڈ، سی ٹی ڈی اور لیڈیز پولیس افسران حصہ لے رہی ہیں۔ منشیات فروشوں کے خلاف تازہ آپریشن تھانہ کھنہ اور ملحقہ علاقوں میں کیا گیا، آپریشن...
منشیات برآمدگی کیس میں ملزم ساحر حسن کے خلاف تفتیشی افسر عدالتی شوکاز کے باوجود آج بھی چالان جمع نہیں کروا سکا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ،جیل کمپلیکس میں ملزم ساحر حسن کے خلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی، جہاں عدالتی شوکاز نوٹس کے باوجود تفتیشی افسر عدالت پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو تفتیشی افسر کی پیشی یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ پراسیکیوشن ڈپارٹمنٹ عبوری چالان کی اسکروٹنی مکمل کرکے پیش کرے۔ کیس کی سماعت 16 اپریل تک ملتوی کردی گئی۔ ملزم ساحر حسن کے خلاف 557 گرام ویڈ رکھنے کا الزام ہے۔ Post Views: 1
اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) نے منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن میں 4 ملزمان کو گرفتار کرکے 33 لاکھ روپے مالیت سے زائد کی 3.6 کلو گرام منشیات برآمد کرلی۔ اے این ایف کے مطابق پشاور میں یونیورسٹی کے قریب 2 ملزمان سے 500 گرام ویڈ اور 200 گرام آئس برآمد ہوئی۔ مانسہرہ میں ملزم کے قبضے سے 300 گرام چرس برآمد کر کے گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔ مزید پڑھیں: کراچی، پولیس کی مہران ٹاؤن میں کامیاب کارروائی، 2 خواتین منشیات فروش گرفتار قصور میں کنگن پور سے 1.5 کلو ہیروئن برآمد کر کے ملزم کو گرفتارکر لیا گیا۔ پشاور میں وارسک روڈ پر واقع کوریئر آفس...
جوڈیشل مجسٹریٹ نے اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کیخلاف منشیات برآمدگی کے مقدمے میں چالان پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ کراچی سینٹرل جیل جوڈیشل کمپلیکس میں جوڈیشل مجسٹریٹ نمبر 9 کی عدالت کے روبرو اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کیخلاف منشیات برآمدگی کے مقدمے میں پیش کیا گیا۔ جیل حکام نے ملزم ساحر حسن کو عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ تفتیشی افسر سے تاحال کیس کا حتمی چالان جمع نہیں کرایا گیا۔ عدالت نے چالان پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 9 اپریل تک ملتوی کردی۔ ملزم عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔ واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر شکیل احمد کے اعتراضات کے عبوری چالان مسترد کردیا گیا تھا۔...
—فائل فوٹو کراچی سینٹرل جیل میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے ملزم ساحر حسن کے خلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی۔کیس کی سماعت کے دوران جیل حکام نے ملزم ساحر حسن کو عدالت میں پیش کیا۔سماعت کے دوران تفتیشی افسر عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ منشیات کیس، ملزم ساحر حسن کیخلاف حتمی چالان پیش کرنے کی ہدایتکراچی کے جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی سینٹرل جیل میں اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسین کے خلاف منشیات برآمدگی کیس میں جیل حکام نے ملزم ساحرکو عدالت میں پیش کردیا۔ تفتیشی افسر نے تاحال کیس کا حتمی چالان بھی جمع نہیں کروایا۔ عدالت نے کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے 9 اپریل تک ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ کیس...
راولپنڈی: راولپنڈی پولیس نے 7 منشیات سپلائرز کو گرفتار کرکے قبضے سے 14 کلوگرام چرس برآمد کرلی۔ تفصیلات کے مطابق رتہ امرال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم سعید عرف سیدی سے 4 کلوگرام جبکہ ملزم شعیب سے 3 کلو 200 گرام چرس برآمد کی۔ صادق آباد پولیس نے ملزم عمران شہزاد سے 1 کلو 800 گرام، نیوٹاؤن پولیس نے ملزم علی شاہ سے 1 کلو 650 گرام، ٹیکسلا پولیس نے ملزم ظاہر سے 1 کلو 480 گرام، صدر واہ پولیس نے ملزم شکیل سے 1 کلو 100 گرام اور دھمیال پولیس نے ملزم سہیل اقبال سے 600 گرام چرس برآمد کی۔ سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ راولپنڈی پولیس منشیات کے ناسور...

بھارت منشیات فروشی میں ملوث، امریکی ایجنسی: اقلیتوں کے حقوق کی خلاف ورزی کرنیوالا چیمپئن نہیں بن سکتا، پاکستان
واشنگٹن+ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) امریکی انٹیلی جنس ایجنسی نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت عالمی سطح پر منشیات فروشی میں ملوث ہے۔ امریکا کی نیشنل انٹیلیجنس کی ڈائریکٹر تلسی گبارڈ نے امریکی ہاؤس انٹیلیجنس کمیٹی کے اجلاس میں بھارت کا بھانڈہ پھوڑ دیا۔ تلسی گبارڈ نے ہاؤس میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ بھارت غیر قانونی فینٹینائل کا سب سے بڑا سپلائر ہے۔ بھارت میکسیکو کے منشیات کارٹلز کو غیرقانونی فینٹینائل پیشگی کیمیکل فراہم کرنے والا سرکردہ ملک ہے۔ حال ہی میں بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے 3 افراد ستیش کمار، ہریش سوتاریا اور یکتا آشیش کمار کو غیر قانونی طور پر ممنوعہ کیمیکل فینٹینائل کی برآمد میں ملوث پایا گیا۔ برطانوی نشریاتی...
اینٹی نارکوٹکس فورس( اے این ایف) کی بہترین حکمت عملی کی بدولت بھاری مقدار میں منشیات برآمد، بدنام زمانہ اسمگلر گرفتار۔ باوثوق ذرائع سے موصول ہونے والی انٹیلیجنس کی بنیاد پر اے این ایف کے عملے نے ایک ٹیوٹا لینڈ کروزر کا پیچھا کیا۔ ننکانہ صاحب ریسٹ ایریا کے قریب ملزمان کو شک ہوا اور انہوں نے اے این ایف عملے پر فائرنگ کر دی۔ اے این ایف عملے نے تعاقب کرتے ہوئے منگتاوالہ کے علاقے سے گاڑی کو برآمد کر لیا۔ مقامی افراد کے مطابق ملزمان گاڑی چھوڑ کر دوسری گاڑی میں فرار ہو گئےتھے۔ تلاشی لینے پر گاڑی سے 339.600 کلوگرام چرس اور 26.400 کلوگرام افیون برآمد کر لی گئی۔ اے این ایف پنجاب کے عملے نے...
— فائل فوٹو پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے حیات آباد فیز 3 چوک میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کی۔خیبر پختون خوا کے دارالحکومت پشاور کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ 18 غیر قانونی عمارتیں گرا دی گئی ہیں۔ قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کا آغازسرجانی ٹاون ،منگھوپیر،سہراب گوٹھ،سپرہائی وے... بیان میں کہا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے قبضہ مافیا سے 8 کنال قیمتی اراضی واگزار کرا لی ہے۔واگزار اراضی کی مالیت 2.5 ارب روپے سے زیادہ ہے۔
منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن میں نائجیرین باشندے سمیت 15 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف ) کے مطابق مختلف کارروائیوں میں 9 کروڑ سے زائد مالیت کی 169.755 کلوگرام منشیات برآمد کی گئیں۔ جتیال گلگت میں کارروائی کے دوران گاڑی سے ایک کلوگرام چرس برآمد کر کے 2 ملزمان کو گرفتارکیا گیا۔ گنگال ایسٹ اسلام آباد کے قریب ملزم کے بیگ سے 12 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔ چاندنی چوک راولپنڈی کے قریب کوریئر آفس میں نیدرلینڈ بھیجے جانے والے پارسل سے 950 گرام آئس برآمد کی گئی جبکہ جی ٹی روڈ پر سیالکوٹ کے قریب گاڑی سے 19 کلوگرام آئس برآمد کرکے ملزم کو گرفتارکر لیا گیا۔ ترجمان کے مطابق سمندری...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) مصطفی عامر قتل کیس میں تفتیشی ٹیم نے مشہورٹی وی اداکار ساجد حسن کے بیٹے کو حراست میں لے لیا اور منشیات برآمد کرلی۔تفصیلات کے مطابق مصطفی عامر قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ، تفتیشی ٹیم نے ڈیفنس کے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا۔پولیس حکام نے بتایا کہ مشہور ٹی وی اداکار ساجد حسن کے بیٹے سمیت 4 نوجوانوں کو حراست میں لے لیا ہے، ساجد حسن کے بیٹے سے منشیات بھی برآمد ہوئی۔اعلیٰ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ منشیات فروخت کرنے، خریدنے اور استعمال کرنیوالوں کیخلاف آپریشن جاری ہے اور مصطفیٰ اور ارمغان کے حوالے سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔حکام نے کہا کہ ساجد حسن کے بیٹے سے متعلق...
کراچی: شہر قائد میں ساؤتھ پولیس نے کلفٹن میں منشیات مافیا کے خلاف کامیاب کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 27 افراد کو حراست میں لے لیا۔ ایس ایس پی جنوبی کے ترجمان کے مطابق ضلع ساؤتھ کلفٹن ڈویژن کی تینوں سب ڈویژن میں کیے گئے سرچ آپریشنز کے دوران منشیات فروشوں اور دیگر مجرمان کے خلاف کارروائی کی گئی۔ پولیس نے آپریشن کے دوران ایک پستول اور چار چوری شدہ موٹر سائیکلیں بھی برآمد کیں۔ اس آپریشن میں منشیات فروش نواز عرف بھولا اور متعدد مقدمات میں مطلوب ملزمان یاسین شاہ اور شاہنواز کے والد کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے گرفتار افراد کو تھانے منتقل کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
حیدرآباد: جمعیت علماء اسلام کی جانب سے دریائے سندھ سے غیرقانونی کینال نکالنے کے خلاف احتجاج کیاجارہاہے ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت)جمعیت علما اسلام کے کارکنان اور رہنماؤں نے ٹنڈو جام پریس کلب کے سامنے دریائے سندھ سے غیر قانونی طور پر نکالی گئی 6 نہروں، منشیات کے کاروبار اور بڑھتی ہوئی بدامنی کے خلاف پُرامن احتجاجی مظاہرہ کیا سندھ میں حکومت نام کی کوئی چیز موجود نہیں منشیات فروش اور ڈاکووں کا راج ہے دریائے سندھ کے پانی پر ڈکیتی ناقابل برداشت ہییہ بات احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام سندھ کے ناظم مولاعبدالمالک تالپورکہی انہوں نے کہا کہ 6 نہروں کی تعمیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی کیونکہ یہ غیر قانونی ہے اور سندھ کے...
سجاول(نمائندہ جسارت) انچارج سی آئی اے سجاول قربان علی قنبرانی کی ضلع سجاول کے شہر دڑو کے قریب گاؤں رٹا سومرو میں انٹی لیجنس بیس کی کامیاب کارروائی، گٹکا مٹیریل اور سفینہ گٹکا کی بڑی کھیپ پکڑ لی ہے۔ بین الصوبائی گٹکا سپلائر گروہ کے دو اہم کارندے بلال احمد خان اور عدنان احمد خان سکنہ کوئٹہ بلوچستان کو گٹکا مٹیریل و سفینہ گٹکے سے بھرے ڈمپر سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ڈمپر کی جامعہ تلاشی کے دوران 500 کٹے گٹکا سپاری اور 5 کٹے سفینہ گٹکا کے برآمدکیے گئے ہیں۔بتایا جا رہا ہے کہ گٹکا سپاری اور سفینہ گٹکے کی مالیت 70 لاکھ سے زائد بتائی جا رہی ہے گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔گرفتار ملزمان کے خلاف...

کندھکوٹ: جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر حافظ نصر اللہ چنابد امنی وڈا کو راج کے خلاف 16 فروری کو انڈس ہائی وے شکار پور میں عوامی دھرنے کے حوالے سے سیاسی سماجی شخصیات اور کا روباری انجمنوں کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں
کندھکوٹ: جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر حافظ نصر اللہ چنابد امنی وڈا کو راج کے خلاف 16 فروری کو انڈس ہائی وے شکار پور میں عوامی دھرنے کے حوالے سے سیاسی سماجی شخصیات اور کا روباری انجمنوں کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں
شہدادپور کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے دکاندار منشیات کے ڈیلر کے خلاف احتجاج کررہے ہیں
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیرداخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی نے ملک بھر میں تعلیمی اداروں میں منشیات کی فروخت کیخلاف جاری کریک ڈاؤن پر ڈی جی اے این ایف میجر جنرل عبدالمعید اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔ محسن نقوی نے ہدایت کی ہے کہ تعلیمی اداروں میں منشیات خصوصاً آئس فروخت کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھی جائے۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے ائیر پورٹس پر چیکنگ مزید سخت کی جائے اورسرحدی علاقوں میں ڈرونز کے ذریعے منشیات کا کاروبار کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز ایکشن لیا جائے۔ منشیات کے بڑے ڈیلرز کو ہر صورت قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ ...
بیجنگ : چین کی وزارت برائے عوامی سلامتی کے ترجمان نے امریکہ کی جانب سے فینٹینیل کے مسئلے کو بہانہ بنا کر چین سے درآمد ہونے والی مصنوعات پر 10 فیصد اضافی ٹیکس عائد کرنے کے اعلان پر سخت مذمت کا اظہار کیا ہے۔پیر کے روز ترجمان نے کہا کہ چین دنیا کے ان ممالک میں سے ایک ہے جہاں منشیات کے خلاف پالیسیاں سب سے سخت اور ان پر عمل درآمد سب سے زیادہ موثر ہے۔ اقوام متحدہ کے منشیات کے خلاف تین کنونشنز کے فریق کے طور پر، چین ہمیشہ بین الاقوامی منشیات کے خلاف ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں مستعد رہا ہے اور امریکہ سمیت دنیا بھر کے ممالک کے ساتھ منشیات کے خلاف بین...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کہا ہے کہ محدود وسائل کے باوجود اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی کارکردگی لائق ستائش ہے۔ تعلیمی اداروں میں منشیات خصوصاً آئس فروخت کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھی جائے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے زیر صدارت خصوصی اجلاس میں منشیات کی خرید و فروخت روکنے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔ وزیر داخلہ نے ملک بھر میں تعلیمی اداروں میں منشیات کی فروخت کے خلاف جاری کریک ڈاؤن پر ڈی جی اے این ایف میجر جنرل عبدالمعید اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ہے۔ مزید پڑھیں: اے این ایف کے اہلکاروں سمیت سویلین کو شہید کرنے والے دہشتگرد جہلم سے گرفتار محسن نقوی نے منشیات کی اسمگلنگ...
پشاور میں منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کے دوران ایک دن میں 42 ملزمان گرفتار کیے گئے جبکہ 31 کلوگرام آئس برآمد کر کے 38 مقدمات درج کیے گئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان میں بین الصوبائی منشیات اسمگلرز بھی شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیے 6 منشیات فروش گرفتار، 70 لیٹر دیسی شراب و چرس برآمد منشیات فروشی کے الزام میں میاں بیوی سمیت 8 افراد کے خلاف مقدمات درج پولیس کا کہنا ہے کہ آپریشن میں27 کلو چرس، 3 کلو ہیروئن اور شراب برآمد ہوئی۔ ایس ایس پی آپریشنز مسعود احمد نے پولیس کو ہدایت کی کہ منشیات کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کو مزید تیز کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ منشیات کے خلاف آگاہی کےلیے تعلیمی اداروں میں سیمینارز کا انعقاد...
چین کا امریکہ کی جانب سے ٹیرف عائد کرنے کے حوالے سے جوابی اقدامات کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2025 سب نیوز بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکہ کی جانب سے چین سے درآمد ہونے والی مصنوعات پر 10 فیصد اضافی ٹیکس عائد کرنے کے اعلان پر صحافیوں کے سوالات کے جواب میں کہا کہ امریکہ نے فینٹینیل کے مسئلے کو بہانہ بنا کر چین سے درآمد ہونے والی مصنوعات پر 10 فیصد اضافی ٹیکس عائد کیا ہے، چین اس پر سخت عدم اطمینان اور غیرمتزلزل مخالفت کرتا ہے، اور ضروری جوابی اقدامات اٹھائے گا، اپنے جائز حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ چین کا موقف ہمیشہ سے مستحکم اور پائیدار رہا ہے۔...
اے این ایف حکام نے اندرون اور بیرون ملک سمگلنگ کی کوششیں ناکام بناتے ہوئے ایک کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس کا تعلیمی اداروں کے گردونواح اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈائون کا سلسلہ جاری ہے۔ اس دوران 4 کارروائیوں میں 2 ملزمان کو گرفتار کرکے ایک کروڑ سے زائد مالیت کی 27.970 کلو گرام منشیات برآمد کرلی گئی۔ پشاور میں یونیورسٹی کے قریب ملزم کے قبضے سے 2 کلو چرس برآمد کرلی گئی۔ گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔ لاہور میں کوریئر آفس کے ذریعے آسٹریلیا بھیجنے کے لیے تیار پارسل میں لیدر جیکٹ سے2.970...
وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور---فائل فوتو وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے حکم دیا ہے کہ منشیات کے خاتمے کے لیے منشیات فرشوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے۔خیبر پختون خوا کے وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈا پور کی زیرِ صدارت صوبائی ٹاسک فورس برائے انسدادِ منشیات کا اجلاس ہوا، جس میں منشیات کے عادی افراد کی بحالی کو صحت کارڈ اسکیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں منشیات فروشوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں نہ کرنے والے پولیس افسران کو ہٹانےکے حوالے سے بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔اجلاس میں طے کیا گیا کہ منشیات کے خلاف کارروائیوں کے جائزے کے لیے 15 دن میں خصوصی اجلاس ہو گا جس میں صوبے کے تمام اضلاع میں...
جموں و کشمیر میں مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف بڑھتے ہوئے غم و غصے کا اظہار کرنے کے لئے محکمہ جنگلی حیات کے ڈیلی ویجرز نے سرینگر میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف بڑھتے ہوئے غم و غصے کا اظہار کرنے کے لئے محکمہ جنگلی حیات کے ڈیلی ویجرز نے سرینگر میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور اپنی ملازمتوں کو مستقل کرنے کا مطالبہ کیا۔ ذرائع کے مطابق ڈیلی ویجرز نے شدید نعرے بازی کی اور حکام سے ان کے دیرینہ مطالبات کو پورا کرنے کی اپیل کی۔ مظاہرین نے...
گولارچی (نمائندہ جسارت)ایس ایس پی بدین محمد اسلم لانگاہ کی ہدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف تابڑ توڑ کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق انچارج سی آئی اے انسپکٹر شاہجہان لاشاری نے خفیہ اطلاع پر ٹیم کے ہمراہ تھانہ شہید فاضل راھو کی حدود میں کامیاب کارروائی کرکے کرولا کار سے لاکھوں روپے مالیت کی سفینا کی بڑی کھیپ پکڑ لی یے۔سی آئی اے پولیس نے کاروائی کرکے کرولا کار سے 25 کٹے سفینا (137500 ساشے) برآمد کرلیے ہیں۔ پولیس نے کارروائی کے دوران گولارچی کے رہائشی سفینا ڈیلر ملزم محمد رفیق میمن، محمد عاطف بروھی اور محمد فیصل حمید بلوچ کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ کارروائی کے دوران 3 ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔پولیس نے گرفتار و...
کراچی: سندھ حکومت نے تعلقہ سطح پر منشیات کے خلاف کارروائی کے اختیارات اسسٹنٹ کمشنرز کو سونپ دیے ہیں۔ محکمہ داخلہ نے اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں تعلقہ سطح پر کمیٹیاں تشکیل دے دیں۔ کمیٹی میں ٹاؤن چیئرمینز، چیف میونسپل کمشنرز، این جی اوز کے نمائندے اور دیگر شامل کر دیے گئے۔ اسسٹنٹ کمشنرز اب شراب، گٹکا، سفینہ، آئس، چرس ہیرون اور دیگر منشیات کے خلاف کارروائی کر سکیں گے۔ اسسٹنٹ کمشنرز کارروائی کی ماہانہ رپورٹ ڈپٹی کمشنرز کے پاس جمع کروائیں گے۔
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ضلع ٹنڈو الہیار کے شہر چمبڑ کے گوٹھ غلاب لغاری کے رہائشیوں نے علاقے میں منشیات کی خرید و فروخت کے خلاف حمید لغاری، نعیم لغاری اور سلیم لغاری سمیت دیگر کی قیادت میں پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ چمبڑ شہر میں منشیات کی کھلے عام خرید و فروخت جاری ہے اور منشیات کے استعمال سے نوجوان نسل تباہ ہو رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ منشیات فروشوں کو علاقہ پولیس کی سرپرستی حاصل ہے جس کی وجہ سے منشیات فروش کھلے عام چرس، افیون، آئس اور دیگر نشہ اور اشیاء فروخت کر رہے ہیں، پولیس منشیات فروشوں کے خلاف کوئی کارروائی کرنے کے لیے...
ٹنڈوآدم (نمائندہ جسارت) امن و امان کی صورت حال بہتر نہ ہو سکی، رہزنی اور چوری کے 4 واقعات رونما، ٹنڈوآدم سٹی تھانے کی حدود ریلوے گراؤنڈ کے علاقے میں نامعلوم مسلح ڈکیت اسلحے کے زور پر راشد ملک سے قیمتی موبائل چھین کر فرار ہوگئے، جبکہ چاکی پاڑہ پرانے حرا اسپتال والی گلی سے کپڑے کے تاجر ابرار غوری کے گھر کے باہر کھڑی نئی موٹر سائیکل چوری کرکے لے گئے، اسی علاقے میں قائم نجی اسپتال کی پانی کی موٹر کی تاریں کاٹ کر نامعلوم چور چوری کرکے فرار ہوگئے، اقبال روڈ پر فرقان مسجد کے قریب واقع عزیر خان کی ائر اکیڈمی کے تالے توڑ کر 5 قیمتی لیپ ٹاپ چوری کرکے لے گئے، واقعے کی این...