وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور---فائل فوتو

وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے حکم دیا ہے کہ منشیات کے خاتمے کے لیے منشیات فرشوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے۔

خیبر پختون خوا کے وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈا پور کی زیرِ صدارت صوبائی ٹاسک فورس برائے انسدادِ منشیات کا اجلاس ہوا، جس میں منشیات کے عادی افراد کی بحالی کو صحت کارڈ اسکیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں منشیات فروشوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں نہ کرنے والے پولیس افسران کو ہٹانےکے حوالے سے بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں طے کیا گیا کہ منشیات کے خلاف کارروائیوں کے جائزے کے لیے 15 دن میں خصوصی اجلاس ہو گا جس میں صوبے کے تمام اضلاع میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا جائزہ لیا جائے گا۔

بانی کو بتایا جیل جانے سے میری اصلاح ہوئی، علی امین گنڈاپور

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نےانکشاف کیا ہے کہ میں جیل جاکر نماز کا پابند ہوا، میں نے بانی کو بتایا تھا کہ جیل جانے سےمیری اصلاح ہوئی۔

دورانِ اجلاس پوست کی کاشت کی جگہ متبادل فصل پر کاشت کاروں کو آمادہ کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی، یہ کمیٹی متبادل فصل کاشت کرنے کے لیے بیج وغیرہ صوبائی حکومت دے گی۔

وزیرِ اعلیٰ کے پی نے اجلاس میں کہا کہ دیگر اضلاع سے بھی منشیات کے عادی افراد کو پشاور بحالی مراکز لایا جائے گا، جیلوں میں قید منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔

اجلاس کو ڈرگ فری پشاور مُہم کے تحت انسدادِ منشیات سے متعلق کارروائیوں پر بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پشاور میں ہیروئین بنانے کی3 فیکٹریاں بند کی گئی ہیں، جبکہ خیبر، مہمند، صوابی اور مانسہرہ میں پوست کی فصل تلف کی گئی ہے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ 2024ء میں 2 ارب روپے کی 1141 کلو منشیات جلائی گئی، جون 2024ء  سے اب تک 2952 کلو چرس پکڑی گئی، 105 کلو ہیروئین، 157 کلو افیون، 37 کلو آئس اور 248 لیٹر شراب پکڑی گئی۔

بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ منشیات کے خلاف کارروائیوں میں 238 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، یونی ورسٹیز میں نارکوٹکس کنٹرول کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: منشیات کے عادی افراد علی امین گنڈاپور اجلاس میں کیا گیا کے خلاف گیا کہ کے لیے

پڑھیں:

غیرقانونی مائننگ نہیں ہونے دوں گا،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا  علی امین گنڈاپور

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا مائنز اینڈ منرل ایکٹ کے حوالے سے سخت مؤقف سامنے آ گیا، انھوں نے کہا ہے کہ صوبے میں غیرقانونی مائننگ نہیں ہونے دوں گا۔ غیرقانونی مائننگ پر مشینری سرعام نیلام کریں گے۔
پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ  خیبر پختون خوا نے کہا کہ مائنز اینڈ منرل ایکٹ کے پی کا اپنا بنایا ہوا ایکٹ ہے، ایکٹ کے حوالے سے بیانیہ بنا کر پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے، سندھ ، پنجاب یا بلوچستان جو کرتا ہے میں جوابدہ نہیں۔
علی امین گنڈا پور نے کہا  کہ میں اپنے صوبے کا جوابدہ ہوں، کوئی ایک شق بتا دیں جس میں ہم نے وفاق کو اختیار دیا ہو؟ ایس آئی ایف سی کی تجویز میں نے مانی ہی نہیں، صوبے میں غیرقانونی مائننگ نہیں ہونے دوں گا۔
انہوں نے دھمکی دی کہ انہیں مشینری چھڑانے کیلئے وکیل بھی نہیں ملے گا، غیرقانونی مائننگ کرنیوالوں کی مشینری سرعام نیلام کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ قیمتی اثاثوں کو ہرگز کوڑیوں کے مول نہیں بکنے دوں گا، مائنز اینڈ منرلز بل بانی کے حکم کے مطابق پاس کراؤں گا۔

Post Views: 37

متعلقہ مضامین

  • علی امین گنڈاپور نے اسحاق ڈار کے دورہ افغانستان پر ردعمل دے دیا
  • غیرقانونی مائننگ نہیں ہونے دوں گا،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا  علی امین گنڈاپور
  • جے یو آئی کا پی ٹی آئی سمیت کسی سیاسی اتحاد میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ
  • تمام شعبوں میں میرٹ پہلی ترجیح رہے گی، علی امین گنڈاپور
  • تمام شعبوں میں میرٹ پہلی ترجیح رہے گی؛ علی امین گنڈاپور
  • کے پی حکومت کا صحت کارڈ میں مزید سہولیات شامل کرنے کا فیصلہ
  • معیشت کی بحالی میں جنرل عاصم منیر کی کاوشیں شامل ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات
  • صحت کارڈ میں تین بڑی بیماریوں کا علاج شامل کرنے کا فیصلہ
  • کے پی حکومت کا صحت کارڈ میں تین بڑی بیماریوں کا علاج شامل کرنے کا فیصلہ
  • ڈولفن اسکواڈ میں 1000 نئے کانسٹیبلز شامل کرنے کا فیصلہ