2025-12-14@09:36:15 GMT
تلاش کی گنتی: 1178
«گیا کہ»:
غذائی اجناس کی خود کفالت کیلئے جامع پلان تیار ،محکمہ خوراک کو کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت اشیائے خوردونوش کی سرکاری نرخوں پر ہر صورت دستیابی یقینی بنائی جائے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے محکمہ خوراک کو ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ اشیائے خوردونوش کی سرکاری نرخوں پر ہر صورت دستیابی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے عوامی سہولت کے لیے فیلڈ وزٹس بڑھانے اور غذائی اجناس کی خود کفالت کے لیے جامع پلان تیار کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں محکمہ خوراک کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے محمد سہیل آفریدی نے گندم کی سٹوریج کیپسٹی بڑھانے کے لیٔے اقدامات...
حیدر آباد، جئے سندھ محاذ کے احتجاجی مظاہرے کے باعث پولیس اہلکار الرٹ کھڑے ہیں جبکہ شاہراہ ریڈیو پاکستان کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251214-8-1 جسارت نیوز
شام کے تاریخی شہر تدمر (پالمیرا) کے قریب امریکی اور شامی فوجیوں کے مشترکہ گشت کے دوران اچانک فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں دونوں ممالک کے متعدد فوجی اہلکار زخمی ہو گئے۔ شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اس حملے میں کم از کم دو شامی سکیورٹی اہلکار اور چار امریکی فوجی زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی۔ تاحال شام کی وزارت داخلہ اور امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے اس واقعے پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق حملے کی تفصیلات کی آزاد ذرائع سے تصدیق بھی ممکن نہیں ہو سکی۔ شامی میڈیا کا...
پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد تمام معاملات طے پا گئے ہیں، جس کے بعد ٹرانسپورٹرز نے ہڑتال ختم کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ نجی میڈیا کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ٹرانسپورٹ کے شعبے کو باقاعدہ صنعت کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا، جس کا ٹرانسپورٹرز نے خیرمقدم کرتے ہوئے حکومتی اقدامات کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس میں گڈز اور پبلک ٹرانسپورٹرز کے نمائندوں نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس میں مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا، جس کے مطابق ٹرانسپورٹ کے شعبے کی بہتری، ترقی اور مسائل کے حل کے لیے چار مستقل کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔ ان کمیٹیوں میں...
کراچی: آئی آئی چندریگر روڈ پر محکمہ متروکہ وقف املاک نے کاٹن ایکسچنج کی عمارت کو سیل کردیا ہے۔ ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر محکمہ وقف اسرار حسین شاہ کی جانب سے عمارت پر بینرز آویزاں کردیا گیا ہے۔ اس بینر میں کہا گیا ہے کہ کاٹن ایکسچینج بلڈنگ محکمہ متروکہ وقف کی ملکیت ہے۔یہ کارروائی عدالت کے حکم پر کی گئی ہے۔
اسلام آباد: پاکستان سمیت دیگر 8 مسلمان ممالک نے اسرائیلی فوج کے مشرقی یروشلم میں اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کے ہیڈکوارٹرز پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادارے کے اسکول اور طبی مراکز غزہ میں پناہ گزینوں کے لیے زندگی کی لکیر ہیں۔ ترجمان دفترخارجہ سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان، مصر، انڈونیشیا، اردن، قطر، سعودی عرب، ترکیہ اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ نے مشترکہ بیان میں کہا کہ فلسطینی پناہ گزینوں کے حقوق کے تحفظ میں اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (آر ڈبلیو اے) برائے فلسطینی پناہ گزین کا کردار اہم ہے۔ مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ عشروں سے یو این آر ڈبلیو اے لاکھوں...
دبئی اسرائیلی شہریوں کے لیے تیزی سے سب سے پسندیدہ اور محفوظ سیاحتی مقام بنتا جارہا ہے۔ اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق صرف نومبر 2025 میں ایک لاکھ سے زائد اسرائیلی شہریوں نے دبئی کا سفر کیا، جبکہ اکتوبر 2025 میں یہ تعداد 99 ہزار رہی جبکہ اسی دوران امریکا کا سفر کرنے والے اسرائیلیوں کی تعداد 72 ہزار تھی۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ دیگر بڑے عالمی سیاحتی شہروں کے مقابلے میں دبئی اسرائیلیوں کے لیے نسبتاً زیادہ محفوظ سمجھا جاتا ہے۔ رپورٹس کے مطابق دبئی میں انہیں فلسطین حامی مظاہروں یا کسی خاص سیاسی ردعمل کا سامنا نہیں کرنا پڑتا، جس کے باعث یہ شہر ان کے لیے ترجیحی مقام بن چکا ہے۔
ایک سال میں پاکستان کے غیر ملکی زرِمبادلہ کے ذخائر 9.4 ارب سے بڑھ کر 14.5 ارب ڈالر ہوگئے۔ آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق پاکستان نے اکثر معاشی اہداف حاصل کرلیے ہیں، اب معیشت مستحکم ہوگئی ہے جبکہ مہنگائی عارضی ہے۔ رپورٹ میں آئندہ برسوں میں پاکستان کے ذخائر مزید بڑھنے کی پیش گوئی ہے۔ آئی ایم ایف نے سخت مانیٹری پالیسی پر زوردیا ہے جبکہ ایکس چینج ریٹ میں لچک بھی ضروری قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں زور دیا گیا ہے کہ پاور سیکٹر میں مزید اصلاحات کی جائیں جبکہ، سرکاری اداروں میں گورننس اور سرمایہ کاری ماحول کی بہتری بھی اہم قرار دیا گیا ہے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کی رکن پارٹیاں کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات میں مشترکہ طور پر حصہ لیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان نے کوئٹہ میں ہونیوالے بلدیاتی انتخابات میں مشترکہ امیدوار لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ آج پشتونخوا میپ کے مرکزی سیکرٹریٹ میں عبدالرحیم زیارتوال کے زیر صدارت تحریک تحفظ آئین کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات پر سیر حاصل بحث کی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کی رکن پارٹیاں مشترکہ طور پر بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیں گی اور ٹاؤن وائز (تکتو، چلتن، زرغون، سریاب) کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔ جس میں ہر پارٹی کے پانچ پانچ اراکین شامل ہونگے اور...
کراچی میں جاری 35 ویں نیشنل گیمز میں 10 ہزار میٹر میں سندھ کے لیے تیسری پوزیشن حاصل کر کے برونز میڈل جیتنے والی 9 سالہ کائنات خلیل ابراہیم کو حیرت انگیز طور پر خواتین کی 5 ہزار میٹر کی دوڑ سے ڈس کوالیفائی کر دیا گیا۔ منتظمین کا کہنا تھا کہ آئی او سی اور عالمی فیڈریشن کے قواعد کے مطابق 16 برس سے کم عمر ایتھلیٹ اوپن مقابلوں میں شرکت کے اہل نہیں۔ کھیلوں کے حلقوں کا کہنا ہے کہ سلیکشن کے وقت اس پہلو کو کیوں نظر انداز کیا گیا۔ مزید براں نیشنل گیمز میں ایتھلیٹکس مقابلے قومی فیڈریشن کے تحت نہیں بلکہ ایک کمیٹی کے تحت منعقد ہوئے۔ ان مقابلوں کے نتائج انٹرنیشنل ایتھلیٹکس فیڈریشن تسلیم...
صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں طویل انتظار کے بعد بلدیاتی انتخابات کا انعقاد 28 دسمبر 2025ء کو ہو گا۔ الیکشن کمیشن بلوچستان نے مکمل تیاریاں مکمل کر لی ہیں جبکہ شہر بھر میں انتخابی مہم عروج پر پہنچ چکی ہے۔ کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے 172 یونین کونسلوں کی کل 642 وارڈز پر مجموعی طور پر 2 ہزار 433 امیدوار جنرل کونسلر کے عہدے کے لیے میدان میں ہیں۔ شہر کو انتظامی سہولت کے لیے چار ٹاؤنوں زرغون، چلتن، سریاب اور تکتو میں تقسیم کیا گیا ہے جسکی ٹاؤن وائز تفصیلات یہ ہیں: زرغون ٹاؤن: 46 جنرل نشستوں پر 730 امیدوار مد مقابل ہوں گے جبکہ چلتن ٹاؤن: 46 جنرل نشستوں پر 500 امیدوار اور اسی طرح سریاب ٹاؤن: 38 جنرل نشستوں...
—فائل فوٹو سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی سزا ابتداء ہے، 9 مئی کے کیسز باقی ہیں۔ فیض حمید کی سزا ابتداء ہے، یہ لمبا چوڑا انصاف کا سلسلہ رکے گا نہیں۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر کا کہنا تھا کہ فیض حمید پر 9 مئی کے کیسز باقی ہیں، جب یہ کیسز سامنے آگئے تو اس سیاسی پارٹی کا کیا ہوگا جس نے 9 مئی کیا۔فیصل واوڈا کا یہ بھی کہنا تھا کہ فیض حمید کے ساتھ جو سیاسی جماعت شامل تھی اس کا احتساب ہو رہا ہے، اب بنیاد رکھ دی گئی ہے کہ پاکستان سے بڑا کوئی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ 9 مئی کا ٹرائل چل ہے جب اس...
راولاکوٹ سے ہجیرہ کے راستے راولپنڈی جانے والی مسافر ہائی ایس وین (نمبر 7599) آزاد پتن کے قریب خوفناک حادثے کا شکار ہوکر دریا میں جا گری۔ وین میں 16 مسافر سوار تھے جن میں سے 4 افراد کو زندہ ریسکیو کرلیا گیا ہے، جبکہ باقی 12 مسافروں کی تلاش جاری ہے۔ ڈی سی کے مطابق ریسکیو آپریشن میں ریسکیو 1122 کی متعدد ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور دریا کے تیز بہاؤ کے باعث تلاش کا عمل مشکل ہو رہا ہے۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ریسکیو اداروں نے مزید جانب دار ٹیمیں بھی طلب کرلی ہیں، جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ آپ...
مراکش میں دوعمارتیں گرنے سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 22 ہوگئی جبکہ 16 افراد زخمی ہیں، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ واقعے کے بعد اطراف کی عمارتوں کو خالی کرالیا گیا۔ حکام کے مطابق ایک عمارت کی چھت پر تقریب ہورہی تھی جبکہ دوسری خالی تھی۔ عمار تیں گرنے کی وجوہات کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
اسلام آباد: وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان امیرمقام نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی منظم اور سنگین خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مسئلے کے فوری حل کا مطالبہ کیا اور کہا کہ معرکہ حق میں فتح سے مسئلہ کشمیر ایک بات پھر عالمی بحث کا موضوع بن گیا ہے۔ عالمی یوم انسانی حقوق کے موقع پر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز اور کشمیر پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام "کشمیری لوگ حقوق کے حامل ہیں، محض تابع نہیں" کے عنوان سے ایک اہم سیمینار جموں و کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں سیاسی رہنماؤں، سابق سفیروں، انسانی حقوق کے ماہرین، محققین، میڈیا...
بھارت آمدنی میں عدم توازن رکھنے والا چھٹا بڑا ملک بن گیا۔ جبکہ اس فہرست میں پاکستان کا 24 واں نمبر ہے۔ 2026 کی ورلڈ اِن اکوالٹی رپورٹ کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق عدم توازن کی اس فہرست میں جنوبی افریقا پہلے نمبر پر ہے۔ یہاں ٹاپ 10 فی صد طبقہ مجموعی آمدنی کا 66 فی صد حصہ کماتا ہے جبکہ باقی نصف نچلے طبقے کی آمدنی صرف 6 فی صد ہے۔ برازیل، میکسیکو، چلی اور کولمبیا جیسے لاطینی امریکی ممالک میں بھی یہی رجحان دیکھا گیا جہاں 10 فی صد امراء کی آمدنی تقریباً 60 فی صد ہے۔ دوسری جانب یورپی ممالک میں یہ تناسب متوازن ہے۔ سوئیڈن اور ناروے میں 50 فی...
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے کہا کہ 7 دسمبر کو کلچر ڈے کے نام پر ریاستی قانون کو پامال کیا گیا، ثابت کیا گیا کہ 7 دسمبر کو سندھو دیش قائم کیا گیا، کئی لوگوں کو زخمی کیا گیا، وہاں پولیس مقابلہ ہوا، یہ خوفناک اور خطرناک عمل تھا۔ اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی فاروق ستار کا کہنا ہے 7 دسمبر کو سندھی کلچر ڈے کے نام پر کراچی کی شاہراہوں پر ریاست کے اندر ریاست قائم کی گئی۔ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی اور دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا سندھی کلچر ڈے کے نام...
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے کہا کہ 7 دسمبر کو کلچر ڈے کے نام پر ریاستی قانون کو پامال کیا گیا، ثابت کیا گیا کہ 7 دسمبر کو سندھو دیش قائم کیا گیا، کئی لوگوں کو زخمی کیا گیا، وہاں پولیس مقابلہ ہوا، یہ خوفناک اور خطرناک عمل تھا۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے کہ 7 دسمبر کو سندھی کلچر ڈے کے نام پر کراچی کی شاہراہوں اور مختلف مقامات پر ریاست کے اندر ایک ریاست قائم کی گئی۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچایا گیا، ملک دشمنی کا اظہار...
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی فاروق ستار نے کہا ہے کہ 7 دسمبر کو سندھی کلچر ڈے کے نام پر کراچی کی شاہراؤں پر ریاست کے اندر ریاست قائم کی گئی، سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی اور دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا سندھی کلچر ڈے کے نام پر کراچی کی شاہراہوں اور مختلف مقامات پر ہنگامہ آرائی، بلوہ اور تشدد کے واقعات ہوئے، سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچایا گیا، ملک دشمنی کا اظہار کیا گیا، اسلحہ لہرا لہرا کر دکھایا گیا، یہ افسوسناک اور شرمناک عمل تھا، جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ فاروق...
فلوریڈا میں ایک چھوٹے طیارے نے ہائی وے پر ہنگامی لینڈنگ کرتے ہوئے کار سے ٹکر مار دی، جس کی دل دہلا دینے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔ امریکی میڈیا کے مطابق سنگل انجن بیچ کرافٹ 55 طیارے میں دو 27 سالہ افراد سوار تھے۔ پائلٹ نے انجن میں خرابی کی اطلاع دی اور ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کی، تاہم طیارہ ایک ٹویوٹا کیمری پر جاگرا۔ حادثے میں 57 سالہ خاتون ڈرائیور زخمی ہوئیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ خوش قسمتی سے پائلٹ اور اس کا ساتھی محفوظ رہے۔ حادثے کے بعد شاہراہ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، جبکہ ایمرجنسی ٹیموں نے ملبہ ہٹانے کے لیے کئی گھنٹے کارروائی جاری رکھی۔ تصاویر میں طیارہ...
اسلام آباد:وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اہم اجلاس میں پیٹرولیم مارجن، گاڑیوں کی درآمد اور پاور سیکٹر سے متعلق متعدد فیصلوں کی منظوری دے دی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں گاڑیوں کی درآمد کا نیا طریقہ کار منظور کیا گیا جس کے تحت صرف ٹرانسفر آف ریذیڈنس اور گفٹ اسکیمیں برقرار رہیں گی جبکہ درآمدی گاڑیوں کے لیے لازمی وقفہ دو سے بڑھا کر تین سال مقرر کر دیا گیا ہے، کمیٹی نے یہ بھی طے کیا کہ بیرونِ ملک سے لائی جانے والی گاڑیاں ایک سال تک کسی کو منتقل نہیں کی جا سکتیں اور ان پر کمرشل سیفٹی اسٹینڈرڈز اور ماحولیاتی ضوابط کا اطلاق لازمی ہوگا۔...
حیدرآباد بائی پاس پر واقع سی این جی فیلنگ اسٹیشن پر اس وقت افرا تفری مچ گئی جب گیس فلنگ کے دوران کراچی سے آنے والی ایک مسافر وین میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور چند ہی لمحوں میں پوری گاڑی شعلوں کی لپیٹ میں آکر خاکستر ہوگئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آتشزدگی کے دوران ایک زوردار دھماکہ بھی سنائی دیا، جس کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ سلینڈر پھٹنے سے ہوا۔ واقعے کے فوراً بعد سی این جی گیس فلنگ اسٹیشن کو خالی کرالیا گیا اور ریسکیو 1122 و فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے میں مصروف رہیں۔ ترجمان ریسکیو کا کہنا ہے کہ جس وقت آگ بھڑکی اُس وقت وین میں مسافر...
اسلام آباد(نیوزڈیسک) ایوانِ صدر میں ایک پروقار اور شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں انڈونیشیا کے صدر کو پاکستان کا اعلیٰ ترین سول اعزاز ’نشانِ پاکستان ‘سے نوازا گیا ۔ تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، اعلیٰ عسکری قیادت اور اہم سرکاری شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر صدر آصف علی زرداری اور انڈونیشین ہم منصب کے درمیان ملاقات بھی ہوئی، جس میں تاریخی تعلقات اور دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق صدر زرداری نے انڈونیشیا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے نقصانات پر اظہار افسوس کیا جبکہ دونوں صدور نے بین المذاہب ہم آہنگی اور برداشت کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا ۔ ملاقات میں مستقبل کی شراکت...
فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک روز کے اضافے کے بعد 1900 روپے فی تولہ کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کا بھاؤ 1900 روپےکم ہو کر4 لاکھ 41 ہزار 862 روپے ہو گیا ہے۔ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 10 گرام سونے کی قیمت 1629 روپے کم ہو کر3 لاکھ 78 ہزار 825 روپے ہو گئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ عالمی بازار میں سونے کی قیمت 19 ڈالر کم ہوکر 4195 ڈالر فی اونس ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
---فائل فوٹو ایبٹ آباد میں قتل ہونے والی ڈاکٹر وردہ کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا ہے۔ایم ایس ڈی ایچ کیو اسپتال نے کہا ہے کہ ڈاکٹر وردہ کے پوسٹ مارٹم کی رپورٹ جَلد منظرِ عام پر لائی جائے گی۔ذرائع کے مطابق بیرونِ ملک روانگی کے وقت ڈاکٹر وردہ اپنے پاس موجود 67 تولہ سونے کے لیے پریشان تھی، ملزمہ رِدا نے ڈاکٹر وردہ کا اعتماد حاصل کر کے67 تولہ سونا اپنے پاس امانتاً رکھوانے پر آمادہ کیا۔ذرائع کے مطابق ملزمہ نے ڈاکٹر وردہ کا سونا گروی رکھوا کر 50 لاکھ روپے بھی حاصل کر رکھے تھے۔ ایبٹ آباد میں لیڈی ڈاکٹر کو کس طرح قتل کیا گیا، اہم انکشافات سامنے آگئےڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ہارون الرشید...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی سے اربوں روپے کا ریونیو حاصل کرنے کا ایک اور منصوبہ بنالیا گیا، ادارہ ترقیات کراچی نے غیر اعلانیہ ٹارگیٹیڈ کارروائیوں کی تیاریاں مکمل کرلیں، تبدیلی استعمال اراضی پر شہر کے ہزاروں پلاٹوں کی الاٹمنٹ منسوخ کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا، افسران نے شہر میں بڑی کارروائی کیلیے نوٹسز کا ڈرافٹ تیار کرنا شروع کردیا، مس یوز آف پلاٹس پر شروع کی جانے والی کارروائیوں کے لیے افسران نے تیاری کرلی ہے، ممبر ایڈ منسٹریشن کی نگرانی میں نوٹسز کا ڈرافٹ اور آپریشن کا لائحہ عمل طے کیا جارہا ہے۔انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق ادارہ ترقیات کراچی نے شہر قائد میں تبدیلی استعمال اراضی (مس یوز آف پلاٹس) پر غیر اعلانیہ طور پر بڑی...
رواں سال کے گیارہ مہینے گزر چکے ہیں، لیکن شہر میں اسٹریٹ کرائم بدستور بے قابو ہے، پولیس کی جانب سے روزانہ کی بنیادوں پر جاری سرچ آپریشنز، کومنگ آپریشنز ، اسنیپ چیکنگ اور مبینہ پولیس مقابلوں کے باوجود شہری عدم تحفظ کا شکار دکھائی دیئے اور اس دوران شہر کی گلیاں، سڑکیں اور رہائشی علاقے جرائم پیشہ عناصر کے لیے محفوظ جبکہ شہریوں کے لیے خطرناک ثابت ہوتے رہے ہیں۔ اس عرصے میں جرائم کی نوعیت کی تعداد اور اس کی شدت پولیس افسران کی جانب سے اسٹریٹ کرائم سمیت دیگر جرائم کی وارداتوں میں کمی کے دعوے زمینی حقائق سے بالکل برعکس دکھائی دیئے ، رواں سال کے 11 ماہ کے دوران شہریوں کو کروڑوں روپے مالیت کی...
سائنسی دنیا میں شہرت رکھنے والے کراچی یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آئی سی سی بی ایس کو جامعہ کراچی سے علیحدہ کرنے کا مجوزہ قانونی مسودہ سندھ ایچ ای سی پہنچ گیا ہے۔ سندھ اعلی تعلیمی کمیشن کے ذیلی ادارے چارٹر انسپیکشن اینڈ ایویلیوایشن کمیٹی نے اس حوالے سے خصوصی اجلاس 12 دسمبر کو طلب کرلیا، جس میں اس مسودے میں موجود قانونی شقوں پر غور کیا جائے گا جبکہ چارٹر انسپیکشن اینڈ ایویلیوایشن کمیٹی نے جمعہ کو ہونے والے اجلاس سے متعلق خطوط اراکین کو ارسال کردیے ہیں۔ چارٹر انسپیکشن اینڈ ایویلیوایشن کمیٹی کے ایک رکن نے "ایکسپریس" کو بتایا کہ جو قانونی مسودہ کمیٹی کو بھجوایا گیا ہے یہ وہی مسودہ ہے جو سوشل میڈیا پر پہلے ہی سفر...
بھارت نے مبینہ طور پر آبی دہشت گردی کرتے ہوئے اچانک دریائے چناب میں پانی کا بڑا ریلا چھوڑ دیا، جس کے باعث پانی کا بہاؤ 58 ہزار 300 کیوسک تک پہنچ گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارت نے جان بوجھ کر ڈیم خالی کیے تاکہ پاکستان کی گندم کی فصل کو نقصان پہنچایا جا سکے، جبکہ بعد ازاں یہی ڈیم دوبارہ بھر کر بہاؤ کو صفر تک لانے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔واپڈا ترجمان کے مطابق آج صبح 6 بجے تک ہیڈ مرالہ اور دیگر مقامات پر پانی کی صورتحال میں واضح اتار چڑھاؤ ریکارڈ کیا گیا۔ تربیلا میں دریائے سندھ کی آمد 20 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 28 ہزار کیوسک رہا، جبکہ منگلا میں...
فائل فوٹو کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے لاہور، فیصل آباد اور بہاولپور سے مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی خفیہ ایجنسی را سے تعلق رکھنے والے 12 دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ملزمان سے حساس مقامات کی تصاویر، ویڈیو، اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کیا گیا ہے، دہشت گردوں سے ایک مدرسے اور ایک میلے کی تصاویر، ویڈیو اور لوکیشن بھی برآمد ہوئی ہیں۔ترجمان کے مطابق لاہور سے دہشت گرد سکھ دیپ سنگھ، عظمت، فیضان، نبیل، ابرار، عثمان، سرفراز کو گرفتار کیا، فیصل آباد سے دہشت گرد دانش کو دھر لیا گیا ہے۔ خیبر پختونخوا: سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم ٹی ٹی پی کا دہشتگرد ہلاک ...
لاہور: تحریک انصاف کے دور میں ہونے والی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز میں مالی بے ضابطگیوں پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 300 ملین کی ریکوری کر لی۔ محکمہ تعلیم نے ریکوری کی رپورٹ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری میں پیش کر دی تاہم کئی مالی بے ضابطگیوں کا آڈٹ ڈپمارٹمنٹ کو ریکارڈ بھی پیش نہ کیا گیا۔ سابق حکومت کے دور میں پرائیویٹ اسکولوں سے رجسٹریشن فیس وصول نہیں کی گئی جبکہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز میں خریداری میں مالی ہیر پھیر کی گئی۔ اسی طرح، عملے کو غیر قانونی الاؤنس دیا گیا جبکہ سیکیورٹی اکائونٹس کے نام پر غیر قانونی ادائیگیاں کی گئیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما و سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ مائنس ون نہیں تو پی ٹی آئی پوری مائنس، اب ایک انچ بھی برداشت نہیں کیا جائےگا، رگڑ دیں گے۔ فیصل واوڈا کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی کی مقبولیت ختم ہوچکی، یہ اقتدار اور پیسے کی جنگ کررہےہیں، انہیں ملک سےمحبت نہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ سارا جھگڑا سیاستدانوں کے آپس کا ہے، اب برداشت ایک انچ بھی نہیں کیا جائےگا، رگڑ دیں گے، مائنس ون نہیں تو پی ٹی آئی پوری مائنس۔فیصل واوڈا کا کہنا تھاکہ اب ایکشن پر ڈبل ری ایکشن ہوگا، پیر سے ترقی شروع ہوجائےگی، ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کے بعد بہت سارے لوگ سرنڈر کرچکے...
ملتان: شجاع آباد میں ایک نجی کلینک میں دورانِ علاج خون چڑھانے کے فوراً بعد 10 سالہ بچہ وقاص ولد محمد اکرم جاں بحق ہو گیا۔ ورثاء نے ڈاکٹر پر شدید غفلت کا الزام عائد کرتے ہوئے فوری کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔ وقاص کو گزشتہ روز تیز بخار کی شکایت پر والدین نجی کلینک لے کر آئے، ورثاء کے مطابق ڈاکٹروں نے بغیر ٹیسٹ اور مکمل معائنہ کیے بچے کو خون چڑھانا شروع کر دیا۔ خون چڑھنے کے چند منٹ بعد ہی وقاص کی طبیعت بگڑ گئی دل کی دھڑکن غیر معمولی طور پر تیز ہو گئی لیکن ڈاکٹر نے توجہ نہ دی۔ بچے کے بھائی کاشف نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ خون چڑھاتے...
پولیس کا کہنا ہے کہ ریلی کو کالا پل سے صدر کی جانب جانے کیلئے کہا گیا، ریلی کے شرکاء نے مزاحمت کی اور پولیس پر پتھراؤ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں شارع فیصل پر سندھی ثقافت سے متعلق ریلی کے شرکاء اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہو گئی، ریلی کے شرکاء نے پولیس پر پتھراؤ کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ریلی کو کالا پل سے صدر کی جانب جانے کیلئے کہا گیا، ریلی کے شرکاء نے مزاحمت کی اور پولیس پر پتھراؤ کیا۔ پولیس کے مطابق پولیس نے مظاہرین کو منتشر کر دیا، جبکہ پتھراؤ کرنے والے دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شارع فیصل پر ایف ٹی سی پر سڑک ٹریفک کیلئے بند...
ویب ڈیسک: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک کے ساتھ تجارت کے نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے اور پاکستان کی آئی ٹی و ٹیکنالوجی برآمدات کے 4 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔ دوحہ فورم میں معاشی استحکام پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ قطر نے پاکستان کو برادر ملک قرار دیتے ہوئے نئی تجارتی شراکت داری قائم کی ہے جبکہ پاکستان اور جی سی سی کے مابین فری ٹریڈ ایگریمنٹ پہلے سے موجود ہے۔ گوجرانوالہ کا ترقی کی شاہراہ پر بڑا قدم؛ شہباز شریف نے بیلچہ چلادیا محمد اورنگزیب کے مطابق امریکا سے ٹیکسٹائل ٹیرف میں 19 فیصد ریلیف حاصل کیا گیا ہے، پرائمری بیلنس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلا م آباد،کابل (صباح نیوز) پاکستان سے متّصل افغانستان کے سرحدی علاقے سپن بولدک میں کشیدگی بڑھ گئی ہے، جھڑپوں میں 4افغان شہری ہلاک اور4زخمی ہو گئے۔ قندھار میں ڈاکٹروں نے بی بی سی کو تصدیق کی کہ گزشتہ رات کی جھڑپوں میں چار شہری ہلاک اور چار زخمی ہوئے۔ سپن بولدک کے محکمہ صحت کے سربراہ کا کہنا ہے کہ دو زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں ایک خاتون اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔ صبح سپن بولدک کے مقامی لوگوں نے بی بی سی کو بتایا کہ علی الصبح حالات قدرے پرسکون رہے۔ ان کا کہنا ہے کہ رات گئے تک لڑائی ہوتی رہی لیکن بعد میں لڑائی رک...
محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر کی ملاقات، غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کیلئے مشترکہ اقدامات پر گفتگو
ویب ڈیسک : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی، جس کے دوران انسدادِ منشیات، سیکیورٹی تعاون اور غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کیلئے مشترکہ اقدامات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ملاقات کے دوران منشیات کے خلاف کارروائیوں اور انٹیلیجنس شیئرنگ کیلئے دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، اس موقع پر امریکی سفیر نے انسدادِ منشیات اور غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کے لیے ہر ممکن تکنیکی معاونت فراہم کرنے کی پیشکش بھی کی۔ جعلی ملازمتوں کی پیشکش، ایف آئی اے نے بیرون ملک جانے والوں کو خبردار کردیا محسن نقوی نے کہا کہ غیر قانونی امیگریشن کے حوالے سے حکومت کی واضح پالیسی ہے اور...
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سردی کا زور ٹوٹ گیا اور آئندہ تین روز تک دن میں موسم معتدل جبکہ رات میں خنکی ہوگی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہرمیں گزشتہ دنوں قدرے تیزہواؤں کے سبب محسوس کیے جانے والے سرد موسم میں نمایاں کمی ہوگئی، جمعے کوشہرمیں 7 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے ہوائیں چلیں۔ واضح رہے کہ بدھ کو شہرمیں ہواؤں کی زیادہ سے زیادہ رفتار25 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی، صبح کے وقت شہرکا کم سے کم پارہ 12.5 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت گزشتہ روز کے مقابلے میں 1.1 ڈگری اضافےسے30.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ جناح ٹرمینل ائیرپورٹ پر نصب ویدراسٹیشن پر کم سے کم درجہ حرارت 10.3 ڈگری ریکارڈ ہوا۔ ارلی وارننگ سینٹرکی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ میں جاری اسرائیلی فوجی کارروائیوں کو بنیادی طور پر غلط قرار دیا ہے۔برطانوی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ یہ آپریشن حماس کے خاتمے کے نام پر شروع ہوا، مگر نتیجتاً پورا غزہ تباہ کر دیا گیا۔ان کے مطابق غزہ میں عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا اور فوجی کارروائی کے دوران شہری ہلاکتوں اور تباہی کو مکمل طور پر نظرانداز کیا گیا۔انتونیو گوتریس نے مزید کہا کہ اسرائیل کے اقدامات واضح طور پر فوجی حکمتِ عملی کی سنگین خامیوں کی نشاندہی کرتے ہیں، اور ایسے شواہد موجود ہیں جن کی بنیاد پر مانا جا سکتا ہے کہ غزہ میں جنگی جرائم کا ارتکاب کیا...
ریسکیو 1122 کے مطابق زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے لاچی اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ شدید زخمیوں کو تشویشناک حالت کے باعث کوہاٹ کے ڈی اے اسپتال ریفر کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ کوہاٹ لاچی بازار کے قریب 2 گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے لاچی اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ شدید زخمیوں کو تشویشناک حالت کے باعث کوہاٹ کے ڈی اے اسپتال ریفر کر دیا گیا۔ فائرنگ سے حسن، ظاہر زمان، غفور اور معمور جاں بحق جبکہ اعجاز اور حماد زخمی ہوئے۔ پولیس کی بھاری نفری بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، پولیس فائرنگ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">یورپی دارالحکومت برسلز میں نیٹو وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق اجلاس میں روس یوکرین جنگ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، وزرائے خارجہ نے جنگ کی تازہ صورتحال اور خطرات کا جائزہ لیا، اتحادی ممالک کی مشترکہ فوجی تیاریوں پر بھی غور کیا گیا، رکن ممالک نے باہمی تعاون بڑھانے کے امکانات پر بات چیت کی۔خبرایجنسی نے بتایا کہ دفاعی حکمت عملی اور مشترکہ اقدامات اجلاس کا مرکزی موضوع رہے، امریکا کی نمائندگی ڈپٹی سیکرٹری کرسٹوفر لینڈاؤ نے اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں موجودہ حالات کے مطابق نیٹو کی ترجیحات طے کی گئیں،خبر ایجنسی نے مزید بتایا کہ روس یوکرین جنگ کے ممکنہ اثرات پر وزرا نے تشویش ظاہر کی، کئی...
اسلام آباد میں پہلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کا حتمی فیصلہ، پی سی بی اور سی ڈی اے کا مشترکہ منصوبہ
اسلام آباد میں پہلے باقاعدہ کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کا منصوبہ حتمی مراحل میں داخل ہو گیا ہے، اسلام آباد میں ہونے والے اہم اجلاس میں منصوبے کے مجوزہ ڈیزائن کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا کوئی اسٹیڈیم عالمی معیار کا نہیں، مگر اب کام ہوگا، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ڈان نیوز کے مطابق بدھ کے روز چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیر صدارت اسلام آباد میں اہم اجلاس ہوا، جس میں سی ڈی اے حکام اور کنسلٹنٹس نے اسٹیڈیم کا کونسیپٹ ڈیزائن پیش کیا، اسٹیڈیم سیکٹر ڈی12 کے قریب مارگلہ کی پہاڑیوں کے دامن میں تعمیر کیا جائے گا۔ نئے اسٹیڈیم میں تقریباً 32 ہزار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش رکھی گئی...
—فائل فوٹو کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ڈاکو کو زندہ جلانے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں قتل کی دفعہ عائد کی گئی ہے، مقدمے میں 30 سے 35 نامعلوم افراد کا ذکر کیا گیا ہے۔حکام نے کہا کہ ڈاکو نے لوٹ مار میں مزاحمت پر شہری کو قتل کردیا تھا، ڈاکو کی شناخت ساجد کے نام سے کی گئی تھی۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی موبائل فون سے بنی ویڈیوز کی مدد سے ملزمان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔واضح رہے کہ جلائے گئے ڈاکو نے پیر کو لوٹ مار کے دوران مزاحمت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں نوبیل انعام نہیں دیا گیا، حالانکہ کہا گیا تھا کہ اگر وہ روس۔یوکرین جنگ رُکوائیں گے تو انہیں نوبیل انعام ملے گا، مگر اس بات کو نظرانداز کر دیا گیا کہ وہ پاک۔بھارت تنازع سمیت آٹھ جنگیں رُکوا چکے ہیں۔کابینہ اجلاس سے خطاب میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ دراصل انہیں ہر جنگ رُکوانے پر نوبیل انعام ملنا چاہیے، لیکن وہ اس حوالے سے لالچی نہیں بننا چاہتے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ نوبیل انعام حاصل کرنے والی ایک خاتون نے بھی انہیں اس اعزاز کا مستحق قرار دیا ہے۔صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہیں جنگوں میں ہونے والی ہلاکتوں کا دکھ ہوتا ہے، وہ آٹھ جنگیں ختم...
اسلام آباد (وقار عباسی / رانا فرحان اسلم+ نوائے وقت رپورٹ) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمشن برائے حقوق اقلیت بل 2025ء سمیت دیگر پانچ بلز کی حتمی منظوری جبکہ ایک بل کو مسترد کردیا گیا۔ بل کی منظوری کے دوران اپوزیشن اور حکومت کی اتحادی جماعتوں کے بعض ارکان نے مخالفت کی۔ سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمان کا مشترکہ اجلاس شروع ہوا تو وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے مذکورہ بل پیش کیا۔ اس دوران اپوزیشن نے بعض مواقع پر نعرہ بازی بھی کی۔ جس پر وزیر قانون نے اسمبلی سے خطاب میں کہا کہ یہ قانون قرآن و سنت کے منافی نہیں ہے اور اس میں چار ترامیم شامل کی گئی ہیں۔ وزیر قانون نے...
رانا ثناء اللّٰہ اور علی امین گنڈاپور—فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور نے کچھ چیزیں کرنے سے انکار کیا اس لیے ان کو ہٹا کر سہیل آفریدی کو لایا گیا۔جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جیل رولز 265 میں درج ہے کہ ملاقاتوں میں سیاست زیرِ بحث نہیں آ سکتی۔رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی آج اپنی بہن سے 1 گھنٹے ملاقات ہوئی، فیملی اور وکلاء سے ملاقات آپ کا حق ہے مگر سیاست نہ کریں۔ گورنر سندھ کی تعیناتی پر پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کر رہے ہیں:...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں نوجوان کو قتل کرنے والے ڈاکو کو شہریوں نے پکڑ کر زندہ جلا دیا۔ کراچی میں اورنگی ٹاؤن کے سیکٹر 7 بلوچ گوٹھ میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر شہری کو گولی ماری، فائرنگ کی آواز سن کر لوگ جمع ہوئے تو ڈاکو فرار ہونے لگے اس دوران ایک ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا۔ مشتعل عوام نے ڈاکو کو بجلی کے کھمبے سے باندھ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اس کے بعد پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکو جلتا رہا، بچنے کے لیے ہاتھ پاؤں مارتا رہا اور لوگ ویڈیو بناتے رہے، پولیس اہلکار نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی لیکن تب تک ڈاکو کی...
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے باوجود اختیارات منتقل نہیں کیے گئے، ٹاؤن کو جو پیسے ملتے ہیں وہ تنخواہوں کے پیسے ملتے ہیں، ٹاؤن کو ڈیولپمنٹ کا ایک پیسہ صوبائی حکومت یا کے ایم سی نے نہیں دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر کا کہنا ہے کہ کراچی کے مسائل کے ذمہ دار وہ لوگ ہیں جنہیں مسلط کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے وسائل سے 30 ہزار مین ہول کے کور بنائے اور لگائے ہیں۔ منعم ظفر کا کہنا ہے کہ 15 گھنٹے بعد بچے کی لاش ملی، لوگوں سے پیسے جمع...
پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا ہے کہ معرکہ حق کی فتح تینوں افواج کی ہم آہنگی، جارحانہ فیصلہ سازی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت کا نتیجہ ہے، قومی خودمختاری کو دوبارہ چیلنج کیا گیا، تو ہمارا دشمن پاک فضائیہ کو کہیں زیادہ مضبوط اور بہتر تیار پائے گا۔ پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پاک فضائیہ ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ پی اے ایف اکیڈمی میں سعودی کیڈٹس کی موجودگی دونوں عظیم ممالک اور ان کی مسلح افواج کے درمیان مضبوط دوستی اور تعاون کی علامت ہے۔ انہوں نے کیڈٹس کو مخاطب کیا کہ آپ کو مادرِ وطن کی فضائی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اقلیتی حقوق بل منظور کرلیا گیا جب کہ اپوزیشن نے احتجاج کرتے ہوئے واک آؤٹ کیا۔اجلاس میں ووٹنگ کے دوران حکومتی اور اپوزیشن کے درمیان روایتی شور شرابہ جاری رہا ۔ ایوان میں 160 اراکین نے بل کی حمایت کی جب کہ 79 اراکین نے مخالفت کی ، جس کے بعد اپوزیشنا رکان نعرے بازی کرتے ہوئے ایوان سے باہر چلے گئے۔اجلاس میں پیپلز پارٹی نے بل کی حمایت میں ووٹ دیا، تاہم پارٹی کے قادر پٹیل نے کھل کر مخالفت کی اور احتجاجاً ایوان چھوڑ دیا۔ اسی طرح سینیٹر عبدالقادر اور ایمل ولی خان نے بھی بل کے خلاف ووٹ دیا جس سے واضح ہوا کہ معاملے پر سیاسی صفیں اندرونی...
—فائل فوٹو جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم میں کسی کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس ترمیم میں بعض شخصیات کو ایسی سہولتیں و مراعات دی گئیں، ایسی مراعات کسی کو دینا خدمات کا صلہ نہیں بلکہ طبقاتی تقسیم کرنا ہے۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ قوم میں ان ترامیم کو قبول نہیں کیا گیا، کوشش کی جائے کہ آئین متنازع نہ ہو، یہ ترمیم اسی طرح متنازع ہوگی جیسے 18ویں ترمیم سے پہلے کی ترامیم۔انہوں نے کہا کہ سال 1973 میں ذوالفقار علی بھٹو کے پاس دو تہائی اکثریت تھی، وہ آئین...
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان آرمی اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی مشترکہ فوجی مشق واریئر IX کا آغاز ہو گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق انسداد دہشتگردی کے شعبے میں پاکستان اور چین کی مشترکہ فوجی مشق کا آغاز یکم دسمبر 2025 کو ہوا۔ آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ مشق واریئر IX کی افتتاحی تقریب نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں منعقد ہوئی، منگلا کورکے کمانڈر، پی ایل اے ویسٹرن تھیٹر کمانڈ کے ڈپٹی چیف آف سٹاف اور پاکستان و چین کے دیگر سینئر عسکری حکام نے شرکت کی۔مشق کا مقصد باہمی تعاون میں اضافہ، پیشہ ورانہ مہارتوں میں بہتری حاصل کرنا ہے، مشق کا...
—فائل فوٹو امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر کا کہنا ہے کہ کراچی کے مسائل کے ذمے دار وہ لوگ ہیں جنہیں مسلط کیا گیا ہے۔جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے وسائل سے 30 ہزار مین ہول کے کور بنائے اور لگائے ہیں۔منعم ظفر کا کہنا ہے کہ 15 گھنٹے بعد بچے کی لاش ملی، لوگوں سے پیسے جمع کر کے شاول لائے، کنٹریکٹر سے شاول کرائے پر لائے، ڈیزل کے لیے پیسے جمع کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ مرتضیٰ وہاب سمیت تمام افسران کو فون کیا، کوئی رات کو نہیں آیا، ٹاؤن چیئرمین کی کوئی ذمے داری نہیں بنتی، مگر ہمارے چیئرمین موجود تھے۔ میئر کراچی نے سارے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سوئٹزرلینڈ: دنیا کے سکے سازی اور نوادرات کے شوقین افراد کے لیے ایک تاریخی موقع سامنے آیا ہے، جب سوئٹزرلینڈ میں ایک نایاب سنہری سکہ نئی ریکارڈ قیمت پر نیلام ہوا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپین کے بادشاہ فلیپ سوم کے دور میں 1609 میں تیار کیا گیا یہ منفرد سکہ، جسے سینٹین کہا جاتا ہے، 28 لاکھ 17 ہزار 500 سوئس فرانک (تقریباً 3.49 ملین ڈالر) میں فروخت ہوا اور یورپ کی نیلامی تاریخ میں اپنی نوعیت کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق یہ سکہ 339 گرام وزنی ہے اور ہسپانوی فاتحین کی لائی ہوئی نئی دنیا، یعنی امریکا کے سونے سے تیار کیا گیا تھا۔ماہرین کے مطابق اس سکے...
کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن میں گھر میں فائرنگ سے میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے میاں محمد ارشد اور اس کی بیوی صائمہ بی بی کی لاشیں جناح اسپتال منتقل کر دی گئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں نے پسند کی شادی کی تھی جبکہ خاتون کی دوسری شادی تھی، خاتون کے سابقہ شوہر نے ساتھی کے ساتھ مل کر فائرنگ کی۔ پویس جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر رہی ہے جبکہ ملزمان کی تلاش بھی جاری ہے۔
عمران خان کو 4 نومبر سے آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے‘ عالمی میڈیا سے تشویشناک خبریں آرہی ہیں‘ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور(خبرایجنسیاں) خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو 4 نومبر سے آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے اور بین الاقوامی میڈیامیں ان سے متعلق تشویش ناک خبریں آرہی ہیں۔پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے سامنے احتجاج کریں گے پھراڈیالہ جیل بھی جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم اڈیالہ گئے وہاں 2 منٹ کے لیے نہیں ملنے دیا گیا، ہائیکورٹ بھی گئے پھر بھی ملاقات نہ ہوسکی۔ان کا کہنا تھاکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ این ایف سی ایوارڈ میں شرکت کریں گے، وہاں پر ضم اضلاع اور صوبے کی حقوق کے لیے لڑیں گے، 2018ء سے اب تک صوبے...
نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ اسلم رئیسانی نے کہا کہ ہزاروں لوگ لاپتہ ہیں، مگر یہ واضح نہیں کہ انہیں کون لے گیا، کہاں لے جایا گیا اور انکا انجام کیا ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اور جے یو آئی رہنماء نواب اسلم رئیسانی نے کہا ہے کہ بلوچستان کی صورتحال محض آپریشن سے ٹھیک نہیں ہوگی۔ حکمران ہمیشہ دعویٰ کرتے ہیں کہ دہشت گردی ختم کریں گے۔ سب کچھ قابو میں ہوگا، مگر زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں۔ انہوں نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا دل نوجوان سپاہیوں کے لیے بھی دکھتا ہے، جو ڈیوٹی پر اپنی جانیں دیتے ہیں، مگر اس سے بڑھ کر...
وزیرِ دفاع خواجہ آصف—فائل فوٹو وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن سے متعلق قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔اپنے بیان میں انہوں نے بتایا ہے کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن کا عمل شروع ہو گیا ہے۔خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف جلد وطن واپس پہنچ رہے ہیں، چیف آف ڈیفنس فورسز کا نوٹیفکیشن مقررہ وقت پر جاری کر دیا جائے گا۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن پر مزید کسی طرح کی قیاس آرائیوں کی گنجائش نہیں۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آسٹریلیا نے مصنوعی ذہانت کے دور میں بچوں کی آن لائن حفاظت کے لیے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے سوشل میڈیا پابندی نافذ کرنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔10 دسمبر سے میٹا، ٹک ٹاک، یوٹیوب سمیت تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر 16 سال سے کم عمر بچوں کے اکاؤنٹس بنانے پر مکمل پابندی ہوگی۔اس قانون کے تحت والدین نہیں بلکہ سوشل میڈیا کمپنیاں اس بات کی ذمہ دار ہوں گی کہ کم عمر بچے ان پلیٹ فارمز تک رسائی نہ حاصل کر سکیں، اور خلاف ورزی کی صورت میں ان کمپنیوں کو بھاری جرمانوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔حکومت کے مطابق یہ اقدام بچوں کو ایسے الگورتھمز سے محفوظ رکھنے کے لیے ضروری ہے جو نقصان دہ...
سوئٹزرلینڈ میں منعقدہ نیلامی نے سکہ سازی اور تاریخی نوادرات کے شوقین افراد کے لیے ایک نئی سنسنی پیدا کر دی۔ اسپین کے بادشاہ فلیپ سوم کے دور میں 1609 میں ڈھالا گیا نایاب سنہری سکہ یورپ کی نیلامی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 28 لاکھ 17 ہزار 500 سوئس فرانک (3.49 ملین ڈالر) میں فروخت ہوگیا۔ یہ منفرد سکہ جس کا وزن حیران کن طور پر 339 گرام ہے، اسپین کے شہر سیگوویا میں اس سونے سے تیار کیا گیا تھا جو ہسپانوی فاتحین نئی دنیا یعنی امریکا سے لائے تھے۔ سینٹین کہلایا جانے والا یہ سکہ اُس دور میں شاہی طاقت اور دولت کی شان دکھانے کے لیے خصوصی طور پر بنایا گیا تھا۔ ماہرین کے...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے صوابی کے علاقے ٹوپی میں نئے بس اسٹینڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں حکومت اور ریاستی اداروں سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی آئین و قانون کو ماننے والی جماعت ہے، مگر اگر انہیں جینے کا حق نہ دیا گیا تو پھر دوسروں کے لیے بھی حالات آسان نہیں رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ آئین اور قانون کو ایک اور موقع دینے کے خواہش مند ہیں، لیکن انہیں دیوار سے نہ لگایا جائے۔ اسد قیصر نے دعویٰ کیا کہ عمران خان جو اس ملک کے سابق وزیر اعظم ہیں، ان کے ساتھ ناروا سلوک ہو رہا ہے اور ان کے خاندان...
بھارت کے معروف اداکار و کامیڈین کپل شرما کے کینیڈا میں قائم کیفے پر فائرنگ کا منصوبہ بنانے والے مبینہ مرکزی ملزم بندھو مان سنگھ سیکھون کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ 28 سالہ ملزم نے کینیڈا میں کپل شرما کے کیفے پر 7 اگست کو ہونے والی فائرنگ کا منصوبہ بنایا تھا۔ ملزم کا تعلق گولڈی ڈھلّوں گینگ سے ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم بندھو مان سنگھ سیکھون کے خلاف مختلف سنگین نوعیت کے مقدمات پہلے سے درج ہیں۔ کپل شرما نے کینیڈا میں اپنے کیفے پر فائرنگ کے واقعات پر خاموشی توڑ دی پولیس کے مطابق ملزم کو 25 نومبر کو رات گئے آپریشن کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251129-01-3 کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں کوئٹہ کی ہوائوں کی انٹری سے موسم قدرے سرد ہوگیا ہے جبکہ جمعہ کودنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی کا چھٹانمبر ریکارڈ کیاگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں جمعہ کی صبح سے ہی تیز، ٹھنڈی اور خشک ہوائیں چل رہی تھیں جبکہ مضافاتی علاقوں میں درجہ حرارت 12ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔شہر قائد میں جمعہ کو صبح کے وقت درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 30 فیصد رہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں شمال مشرق سے خشک ہوائیں 18 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جبکہ شہرقائد کا فضائی معیار بدستور مضر صحت قرار دیا گیا ہے اور دنیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)کے الیکٹرک نے ناظم آباد کے علاقے جلال آباد میں کارروائی کرتے ہوئے زیر زمین غیرقانونی نیٹ ورک پکڑ لیا۔ ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ ناظم آباد میں کارروائی کے دوران بجلی چوری میں استعمال ہونے والے 3 ہزار کلو گرام سے زائد زیر زمین کیبلز ضبط کرلی گئیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے کارروائی محفوظ ریقے سے مکمل ہوئی، عوام بجلی چوری کی روک تھام کے لیے کے الیکٹرک کا ساتھ دیں۔ کے الیکٹرک ترجمان کے مطابق بجلی چوری سے سالانہ دو لاکھ یونٹ کا نقصان ہوتا ہے، واجبات دو ارب سے تجاوز کرچکے ہیں۔ چند روز قبل کے الیکٹرک نے لیاقت آباد میں بجلی چوری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ: چین میں ایک انتہائی افسوسناک حادثہ اس وقت پیش آیا جب تیز رفتار آزمائشی ٹرین ٹریک پر کام کرنے والے ریلوے ورکرز پر چڑھ گئی، جس کے نتیجے میں 11 ملازمین موقع پر ہی جان سے گئے۔خبر ایجنسی کے مطابق یہ واقعہ صوبہ یونان میں پیش آیا جہاں ٹرین کی ٹکر نے ٹریک پر موجود عملے کو اچانک اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ افسوسناک حادثے میں 11 ریلوے ورکرز ہلاک جبکہ 2 شدید زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔چینی حکام کا کہنا ہے کہ یہ آزمائشی ٹرین زلزلہ پیما آلات کی جانچ کے لیے چلائی جا رہی تھی۔ ٹرین ایک موڑ مڑتے ہوئے رفتار پر قابو نہ رکھ سکی اور سروس ٹیم...
دوسروں کو چورکہنے والے خود چور ثابت ہوئے، عمران خان اکیلا مجرم نہیں، لانیوالے بھی شریک ہیں؛ نواز شریف
ویب ڈیسک : سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف نے کہا ہے کہ عمران خان اکیلا مجرم نہیں، اس کو لانے والے بھی برابر کے شریک ہیں، ہم نے عوامی خدمت کا ریکارڈ قائم کیا، پاکستان کو اخلاقی، معاشرتی دیوالیہ پن سے بچایا ہے۔ لاہور میں نواز شریف نے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے نومنتخب ارکان اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نو منتخب اراکین اسمبلی کو مبارکباد دیتا ہوں، اللہ کے فضل سے جھوٹ، گالم گلوچ، بدتمیزی، بدتہذیبی اور فتنے کو شکست ہوئی۔عوام نے کارکردگی کی بنیاد پر ہمیں ووٹ دیا ہے، الیکشن کا بائیکاٹ کرنے والے خود الیکشن میں حصہ لے کر ہار گئے۔ لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے پانچویں...
سٹی 42: پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ فوجی مشق البتارٹو 18 تا 26 نومبر 2025 اختتام پذیر ہوگئی ۔ ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق مشق البتار-ٹو کا اختتامی پروگرام تبوک، سعودی عرب میں منعقد کیا گیا تھا ۔ جی او سی اسپیشل سروسز گروپ نے بطور چیف گیسٹ شرکت کی ۔ سعودی عرب کے سینئر فوجی حکام نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ پاکستان آرمی ایس ایس جی اور سعودی آرمی کے دستوں نے شرکت کی ۔ شرکا نے پیشہ ورانہ مہارت اور آپریشنل قابلیت کا اعلیٰ مظاہرہ کیا۔ لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے پانچویں نمبر پرآگیا مشق میں شہری علاقوں میں کارروائی، بم ناکارہ بنانے اور تاکتیکی ڈرلز پر خصوصی توجہ دی گئی...
لاہور کے علاقے لوئر مال میں افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں ریت سے بھری تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے ڈیوٹی پر موجود دو پولیس اہلکاروں کو ٹکر مار دی۔ حادثے میں ایک اہلکار موقع پر ہی شہید ہو گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کانسٹیبل محمد صفدر اور کانسٹیبل محمود کارپوریشن چوک پر اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے کہ اچانک بے قابو ٹریکٹر ٹرالی ان پر چڑھ دوڑی۔ ٹکر اس قدر شدید تھی کہ کانسٹیبل محمد صفدر جانبر نہ ہو سکے، جبکہ کانسٹیبل محمود کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی، تاہم ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور جائے حادثہ سے...
لاہور: لاہور کے علاقے لوئر مال میں تیز رفتار ریت سے بھری ٹریکٹر ٹرالی نے ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں ایک کانسٹیبل شہید جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق کانسٹیبل محمد صفدر اور کانسٹیبل محمود کارپوریشن چوک میں اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے کہ اچانک بے قابو ٹریکٹر ٹرالی نے دونوں کو روند دیا۔ حادثے میں کانسٹیبل محمد صفدر موقع پر ہی شہید ہو گئے جبکہ کانسٹیبل محمود کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی، جبکہ ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی کو قبضے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوٹری(جسارت نیوز)ادارہ ترقیات سہون جامشورو افسران کی اقرباپروری اور بدعنوانی کی بھینٹ چڑھ گیا،ادارہ مالی بدعنوانی کے سبب بحران کا شکار،ملازمین تنخواہ سے محروم،گروپ انشورنس اور جی پی فنڈز کے اکائونٹ بھی خالی ہونے کا انکشاف،سسٹم نے 19گریڈ کے ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی سی اور فنانس شبیر سومرو کو عہدہ سے ہٹا دیا،ادارے میں اہم عہدوں پر کلرک قابض، ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاجی تحریک چلانے کی دھمکی دیدی۔تفصیلات کے مطابق ادارہ ترقیات سہون جامشورو میں گزشتہ کئی دہائیوں سے مالی بحران ختم نہ ہوسکا ہے۔ڈائریکٹر جنرل علی گل سنجرانی 19 گریڈ کے ہوتے ہوئے 20ویں گریڈ کے عہدہ پر براجمان ہیں جنہوں نے اپنے پی ایس راجا خان کو ڈی ڈی او کے اختیارات...
ویب ڈیسک :مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی میں طلبا و طالبات کو سکول لے جانے والے رکشے سے ریس لگاتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث آپس میں ٹکرا گئے، حادثے میں ایک 9 سالہ طالبہ جاں بحق جبکہ 13 طلبہ زخمی ہوگئے۔ مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی میں طلباء و طالبات کو سکول لے جانے والے رکشے آپس میں ٹکرا گئے۔ پولیس کے مطابق حادثے میں 9 سالہ طالبہ انشراح راشد جاں بحق ہو گئی جبکہ اس موقع پر 13 طلباء و طالبات زخمی بھی ہوئے۔ راکھ کا بادل پاکستان آ گیا، پروازوں کو خطرہ لاحق، سرکاری الرٹ آگیا پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ رکشوں کے ریس لگانے کی وجہ سے پیش آیا، واقعے کے بعد دونوں...
چھتیس گڑھ کے ضلع جشپور میں 15 سالہ طالبہ نے پرنسپل پر چھیڑ چھاڑ اور جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگانے کے بعد اسکول کے اسٹڈی روم میں پھانسی لگا کر مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جشپور کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ششی موہن سنگھ نے بتایا کہ اسکول باغیچہ پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع ہے جبکہ متاثرہ لڑکی پڑوسی ضلع سرگوجہ کے علاقہ سیتا پور کی رہائشی تھی۔ پولیس کے مطابق نویں جماعت کی یہ طالبہ ایک نجی اسکول کے اسٹڈی روم میں ساڑی کے ذریعے چھت سے لٹک کر جان دے بیٹھی۔ واقعے کے فوراً بعد پرنسپل کو گرفتار کر لیا گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس کو جائے وقوعہ...
فیصل آباد (نیٹ نیوز) وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا ء اللہ کا کہنا ہے دنیا نے ہی نہیں بھارت نے بھی تسلیم کیا کہ پاکستان نے اسے منہ توڑ جواب دیا۔ ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے رانا ثنا ء اللہ کا کہنا تھا عوام مسلم لیگ ن کا ساتھ دیں گے، ضمنی انتخاب میں ٹرن آؤٹ 25 سے 30 فیصد کے درمیان ہی ہوتا ہے۔ بانی پی ٹی آئی سیاست نہیں کر رہے، انہوں نے سیاست کی ہی نہیں، بدقسمتی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو لایا گیا۔ بانی پی ٹی آئی جب برسراقتدار تھے تو کہتے تھے کسی سے بات نہیں کروں گا، عمران خان کا سارا دھیان صرف ہم پر مقدمات بنانے میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جوہانسبرگ میں ہونے والے جی 20 سربراہ اجلاس کے مشترکہ اعلامیے میں فلسطین، سوڈان، یوکرین اور کانگو سمیت متعدد عالمی تنازعات کے منصفانہ اور پائیدار حل پر زور دیا گیا ہے۔جنوبی افریقا کے شہر جوہانسبرگ میں دنیا کی بڑی معیشتوں پر مشتمل جی 20 کا دو روزہ اجلاس شروع ہو گیا ہے، جس میں اجلاس کے پہلے روز بعد جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ عالمی برادری اقوام متحدہ کے منشور کی روشنی میں ان تنازعات کے جامع اور دیرپا حل کے لیے مشترکہ کوششیں تیز کرے۔اعلامیے میں اہم معدنیات کی عالمی سپلائی چین کو جغرافیائی کشیدگی کے اثرات سے محفوظ رکھنے کی ضرورت پر بھی خصوصی توجہ دی گئی۔امریکا نے اجلاس کا بائیکاٹ کیا، تاہم اقوام...
ہری پور: ہری پور میں حلقہ این اے 18 کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے انتخابی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں، جبکہ ضلعی انتظامیہ نے آج الیکشن کے پُرامن انعقاد کیلئے سیکیورٹی مزید سخت کرتے ہوئے شہر میں اسلحے کی نمائش پر دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ ڈپٹی کمشنر ہری پور وسیم خان کا کہنا ہے کہ کوئی بھی شخص کھلے عام اسلحہ لے کر نہیں گھوم سکتا، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی ہوگی۔ ڈی سی ہری پور نے بتایا کہ ضمنی انتخابات کیلئے تمام تیاریاں مکمل ہیں اور انتظامیہ امن و امان برقرار رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے۔ ان کے مطابق عوام کی جان و مال کا تحفظ انتظامیہ...
جی 20 سربراہ اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ، فلسطین، سوڈان، یوکرین، کانگو تنازع کے منصفانہ حل کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 22 November, 2025 سب نیوز ڈربن(آئی پی ایس )جنوبی افریقا میں ہونے والے جی 20 کے سربراہ اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مشترکہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں فلسطین، سوڈان، یوکرین اور کانگو تنازع کے منصفانہ حل کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ عالمی تنازعات اقوامِ متحدہ کے منشور کے مطابق حل ہونے چاہئیں۔اعلامیے کے مطابق اجلاس میں عالمی تنازعات کے منصفانہ، جامع اور دیرپا امن کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار بھی...
اسمبلی سیشن کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی نے کہا کہ خالد کا دور اور گلبر کا دور سامنے رکھا جائے تو آپ کا دور اٹھائیسویں کی رات ہے، خالد خورشید کا دور چودھویں کی چاند کی مانند ہے، کم از کم عوام کو کچھ تو نظر آتا تھا، آج تو پوری قوم کو اندھیرے میں رکھا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف گلگت بلتستان کے رکن اسمبلی راجہ ذکریا نے کہا ہے کہ خالد خورشید کا دور چودھویں کے چاند کی طرح تھا، حالیہ حکومت اٹھائیسویں کی رات کی طرح ہے۔ ہفتہ کو جی بی اسمبلی کے آخری سیشن کے دوسرے روز ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ گزشتہ...
پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار کی مشترکہ اعلامیہ، قانون کی بالادستی اور آئینی عدالت کے قیام کی حمایت
پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہمیشہ قانون کی بالادستی، عدلیہ کی آزادی، اداروں کی مضبوطی اور آئین پاکستان کی پاسداری کے لیے کھڑی رہی ہیں۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کچھ سیاسی دھڑے اپنے مقاصد کے حصول کے لیے قانونی برادری میں تقسیم اور افراتفری پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ عناصر اکثر بیانات جاری کرتے ہیں جو ملک کے جمہوری نظام کو نقصان پہنچانے کے لیے ہوتے ہیں۔ اعلامیے کے مطابق غیر منتخب افراد کے اس طرح کے بیانات کی سخت مذمت کی جاتی ہے اور یقین دلایا گیا ہے کہ یہ کوششیں جلد ناکام ہوں گی۔ پاکستان بار کونسل اور سپریم...
فیصل آباد میں کیمیکل فیکٹری میں گیس لیکج کے باعث دھماکا، فیکٹری اور ملحقہ رہائشی مکانات گر گئے، واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 20 ہوگئی جبکہ 7 افراد زخمی ہیں۔واقعے کی تحقیقات کے لیے پانچ رکنی کمیٹی قائم کردی گئی۔ پولیس نے قتل، اقدامِ قتل، ایکسپلوزو ایکٹ اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔حادثے میں فیکٹری مالک اور منیجر کو نامزد کیا گیا ہے، فیکٹری مالک محمد قیصر نے گرفتاری دے دی جبکہ فیکٹری منیجر کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے سے قریب واقع متعدد گھروں کی چھتیں بھی گر گئیں، جاں بحق ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق فیکٹری...
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری—فائل فوٹو وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ جھوٹ بولا گیا کہ اڈیالہ جیل کے باہر ہم پر پانی پھینکا گیا۔جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اطلاعات پنجاب نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی خط لکھنے سے پہلے کسی وکیل سے پوچھ لیتے۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کاش وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی نے جیل قوانین پڑھ لیے ہوتے، ان کا قیدیوں سے ملاقات کے معاملات سے کوئی لینا دینا نہیں، وزیرِ اعلیٰ پنجاب کو سہیل آفریدی کے خط کا جواب دینے کی ضرورت نہیں۔ان کا کہنا ہے کہ جیل رولز کو فالو کرنا ہو گا، کسی جیل میں کسی سیاسی میٹنگ کی اجازت نہیں،...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ان کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ہے۔ اڈیالا جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے وضاحت کی کہ انہوں نے کسی پولیس افسر یا ادارے کو کسی امیدوار کی حمایت کا نہیں کہا، بلکہ صرف انتخابی بے ضابطگیاں روکنے کی ہدایت دی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کسی کو دھمکی نہیں دی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے پاس عدالت کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت موجود ہے، اس کے باوجود انہیں ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ ان کے مطابق آئینی اور قانونی طریقہ اپنانے کے باوجود رسائی نہیں دی...
27ویں آئینی ترمیم طویل المدتی فوائد رکھتی ہے، وقت آگیا ہے کہ ملک 28ویں ترمیم کی جانب بھی پیش قدمی کرے، خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم ملک کے قانونی اور آئینی ڈھانچے کے لیے طویل المدتی فوائد ثابت ہوگی، اور اب وقت آگیا ہے کہ ملک 28ویں ترمیم کی جانب بھی پیش قدمی کرے۔ یہ بھی پڑھیں:جب نواز شریف کو نااہل کیا گیا تب کسی جج کا ضمیر کیوں نہ جاگا؟ وزیر دفاع خواجہ آصف ایک نجی ٹی وی پروگرام میں ان سے پوچھا گیا کہ کیا 27ویں ترمیم کے بعد پاکستان زیادہ مضبوط اور محفوظ ریاست بن گیا ہے؟ اس پر خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کسی بھی اقدام کے فوری اثرات نہیں آتے، بلکہ وقت کے ساتھ اس کے نتائج سامنے آتے ہیں۔ 28ویں ترمیم کی ضرورت کیوں؟ وزیر دفاع نے کہا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ملتان(آن لائن) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت ملتان نے ثانیہ زہرا قتل کیس میں مقتولہ کے شوہر علی رضا کو سزائے موت سنادی۔جبکہ ساس عذرا پروین اور دیور علی حیدر کو عمر قید کی سزا سنائی گئی، 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا گیا جبکہ 3 ملزمان کو رہا کردیا گیا۔ثانیہ زہرا قتل کیس میں شوہر علی رضا، ساس عذرا پروین، دیور علی حیدر سمیت 6 ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا۔عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے شوہر علی رضا کو دفعہ 302 کے تحت سزائے موت سنائی جبکہ ساس عذرا پروین اور دیور علی حیدر کو عمر قید کی سزا سنائی گئی، 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا گیا جبکہ 3 ملزمان کو رہا کردیا گیا۔فیصلے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ 17 اور 18 نومبر کے درمیان متعدد انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے، جن میں مارے جانے والے دہشتگردوں کا تعلق بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج سے تھا۔بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع باجوڑ میں ایک آپریشن کیا، کارروائی کے دوران فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک خارجی دہشتگرد مارا گیا۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ شمالی وزیرستان کے علاقوں اسپین وام اور ذاکر خیل میں کیے گئے آپریشنز میں مزید 2 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ...
راولپنڈی:(نیوزڈیسک) پاک فوج اور انڈونیشین فوج کی مشترکہ مشق’ شاہین اسٹرائیک 2‘ اختتام پذیر ہو گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق تمام تربیتی مقاصد کامیابی کے ساتھ حاصل کر لئے گئے،اختتامی تقریب میں پاکستان کی طرف سے جنرل افسرنے بطور مہمانِ خصوصی شرکت اور انڈونیشیا کی جانب سے سینئر عسکری حکام نے نمائندگی کی۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کی افواج کا پیشہ ورانہ مہارت اور عملی کارکردگی کے اعلیٰ معیار کا مظاہرہ کیا گیا، مشترکہ تربیت دہشت گردی کے خلاف آپریشنز میں استعمال ہونے والی مشقوں، طریقہ کار اور تکنیکوں کو بہتر بنانے کے لیے منعقد کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مشترکہ مشقوں میں خاص...
آئی سی سی نے ون ڈے کی عالمی رینکنگ جاری کر دی جس میں پاکستان کے تجربہ کار بلے باز بابراعظم کو اپنی شاندار کارکردگی کا انعام مل گیا۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری تازہ ترین رینکنگ کے مطابق پاکستان کے بیٹر بابراعظم جبکہ بولرز میں ابرار احمد اور حارث رؤف کی درجہ بندی میں بھی بہتر آگئی۔ ون ڈے کپتان شاہین شاہ آفریدی کو تنزلی کا سامنا کرنا پڑا۔ ون ڈے میں ڈیرل مچل نے بیٹنگ میں روہیت شرما سے پہلی پوزیشن چھین لی جبکہ افغانستان کے ابراہیم زدران ایک درجہ تنزلی کے بعد نمبر 3 پر پہنچ گئے۔ بابراعظم ایک درجہ ترقی کے بعد چھٹی پوزیشن پر آگئے۔ بولرز میں افغانستان کے راشد خان پہلے، انگلینڈ کے...
اشتعال انگیزی، قتل کے فتوئوں کے الزام پر کالعدم انتہا پسند جماعت کے31افراد پر مقدمات درج کیے گئے،عظمی بخاری
اشتعال انگیزی، قتل کے فتوئوں کے الزام پر کالعدم انتہا پسند جماعت کے31افراد پر مقدمات درج کیے گئے،عظمی بخاری WhatsAppFacebookTwitter 0 18 November, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ کالعدم ٹی ایل پی کے سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز گفتگو کرنے، دھمکیاں دینے اور قتل کے فتوے دینے کے الزام میں 31افراد پر مقدمات درج کیے گئے ہیں۔لاہور میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیرِ اطلاعات عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ کالعدم جماعت کے 92ڈیجیٹل بینک اکاونٹس کو بند کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 90فنانسرز یعنی کالعدم جماعت کی مالی معاونت کرنے والے افراد کے خلاف بھی مقدمات درج کر لیے گئے ہیں جن میں سے بہت...
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ کالعدم ٹی ایل پی کے سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز گفتگو کرنے، دھمکیاں دینے اور قتل کے فتوے دینے کے الزام میں 31 افراد پر مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ لاہور میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیرِ اطلاعات عظمٰی بخاری کا کہنا تھا کہ ’کالعدم جماعت کے 92 ڈیجیٹل بینک اکاؤنٹس کو بند کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 90 فنانسرز یعنی کالعدم جماعت کی مالی معاونت کرنے والے افراد کے خلاف بھی مقدمات درج کر لیے گئے ہیں جن میں سے بہت سے افراد کو حراست میں بھی لے لیا گیا ہے۔‘ پریس کانفرنس میں اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز گفتگو کرنے،...
—فائل فوٹو کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس فیز 5 کی رہائشی عمارت میں پھندے سے لٹکی پائی جانے نئی نویلی دلہن کا پوسٹ مارٹم کر لیا گیا۔پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ کا کہنا ہے کہ متوفیہ کا ابتدائی پوسٹ مارٹم مکمل ہو گیا ہے، متوفیہ کی موت گلا دبنے کے باعث ہوئی۔انہوں نے کہا کہ کیمیائی تجزیے اور ڈی این اے کے لیے متوفیہ کے جسم کے نمونے حاصل کر لیے ہیں۔ کراچی: 16 سالہ لڑکی کی پھندا لگی لاش برآمد، زیادتی کا شبہ پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آسکیں گے، لڑکی کے والدین سے رابطہ ہوا ہے، معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔ واضح رہے کہ کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 5 میں رہائشی...
لاہور: سرائے مغل میں پانچ مسلح افراد نے شہری کے گھر میں گھس کر طلائی زیورات اور نقدی لوٹ لی جبکہ ملزمان جواں سالہ لڑکی کو بھی اغوا کر کے ساتھ لے گئے۔ پولیس کے مطابق ڈکیتی کا واقعہ گزشتہ رات پیش آیا جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ واقعے کی ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے پہلے گاڑی کا لاک توڑنے کی کوشش کی، ناکامی پر گھر میں داخل ہوئے۔ گھر میں گھستے ہی ملزمان نے کیری ڈبہ کی چابی مانگی، انکار پر اہلِ خانہ کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملزمان نے...
افریقی ملک کانگو میں تانبے کی ایک کان بیٹھنے سے 30 سے زیادہ افراد جان سے گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہفتے کے روز کانگو میں تانبے کی کان پر بنا عارضی راستہ ٹوٹ گیا، جس کے نتیجے میں کان دھنس گئی اور کم از کم 32 کان کن ہلاک ہوگئے۔ یہ واقعہ صوبہ لوالابا میں پیش آیا۔ صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ اب تک 32 لاشیں نکالی جاچکی ہیں، جبکہ مزید افراد کی تلاش جاری ہے۔ وزیر داخلہ نے بتایا کہ شدید بارشوں اور زمین کھسکنے کے خدشے کے باعث اس علاقے میں جانے پر پابندی تھی، مگر غیر قانونی کان کن پھر بھی اندر داخل ہونے کی کوشش کرتے رہے۔ ان کے مطابق...
— فائل فوٹو لیسکو کی تاریخ میں پہلی بار خاتون ایس ڈی او کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔لیسکو کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حیدرآباد ڈسٹری بیوشن کمپنی سے انجینئر حمیرا نے لسیکو رپورٹ کیا ہے۔ترجمان نے کہا ہے کہ انجینئر حمیرا کو گلشن راوی سب ڈویژن میں تعینات کیا گیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ یہ پہلی خاتون انجینئر ہیں جو آپریشن میں بطور ایس ڈی او کام کریں گی۔