2025-04-23@16:44:51 GMT
تلاش کی گنتی: 9
«مظلومین پاراچنار»:

مجلس وحدت مسلمین کل بھی مظلومین پاراچنار کے ساتھ تھی اور آج بھی مظلومین کے ساتھ ہے، سید ناصر عباس شیرازی
اسلام آباد میں حمایت مظلومین پاراچنار کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی جنرل سیکرٹری کا کہنا تھا کہ ضلع کرم اور پارچنار کی تاریخ گواہ ہے اس علاقے کی محرومی کو مجلس وحدت مسلمین نے ہر فورم پر اُٹھایا ہے، دشمن ہمیں دیوار سے لگانا چاہتا تھا لیکن ہم نے شیعہ سنی اتحاد سے دشمن کے ارادوں کو ناکام بنا دیا ہے، یہی وجہ ہے آج قومی اسمبلی کے ہر اجلاس میں پاراچنار کے مسئلے بات ہوتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی نے جامعہ الصادق میں منعقدہ مرکزی بقیة اللہ کنونشن میں حمایت مظلومین پاراچنار کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین وہ...
اسلام ٹائمز: مقررین نے اپنے خطابات میں غزہ، فلسطین، لبنان، شام اور یمن پر وحشیانہ بمباری کی مذمت کی۔ غزہ سمیت تمام امت مسلمہ کے مسائل پر مسلم حکمرانوں کی معنی خیز خاموشی کو ہدف تنقید بنایا۔ مقررین نے پاراچنار کو بھی غزہ کی مثال قرار دیا۔ انہوں نےکہا کہ غزہ میں اسرائیل کے ہاتھوں ہسپتالوں پر بمباری سے بچے اور مریض قتل ہو رہے ہیں، جبکہ پاکستانی غزہ پاراچنار میں اپنی حکومت کی غلط پالیسیوں اور دیگر شرپسندوں کے ہاتھوں محاصرہ کیوجہ ادویات کی کمی کی وجہ سے ہسپتالوں میں بچے اور مریض مر رہے ہیں۔ غزہ میں سکول بمباری کی وجہ سے بند ہیں، جبکہ پاراچنار میں سکول محاصرے اور فیول کی عدم دستیابی کی وجہ سے بند...
پاراچنار میں بدامنی کے خلاف گزشتہ ماہ پاراچنار اور دیگر علاقوں میں جاری دھرنوں کے منتظمین پر پولیس کیجانب سے کاٹی گئی ایف آئی آر میں ضمانت منظور کرلی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ پاراچنار نے پارہ چنار مرکزی دھرنے سمیت ضلع کرم کے علاقے سلطان لوئر مڈل کرم اور گوساڑ لوئر مڈل لوئر کرم دھرنوں کے منتظمین پر کرم پولیس کی جانب سے کاٹی گئی FIR میں ضمانت منظور کر لی گئی۔ دھرنوں کے منتظمین اور ایم ڈبلیو ایم کے کارکنوں نے ایڈووکیٹ سید عرب شاہ قاضی، سید علی شاہ شیرازی، کرم بار کونسل کے صدر عامر عباس طوری، ایڈووکیٹ ریاض بنگش اور ایڈووکیٹ سید فدا حسین کا شکریہ ادا کیا۔ دھرنوں کے منتظمین کا کہنا ہے کہ...
پاراچنار میں بدآمنی کے خلاف گزشتہ ماہ پاراچنار اور دیگر علاقوں میں جاری دھرنوں کے منتظمین پر پولیس کیجانب سے کاٹے گئے ایف آئی آر میں ضمانت منظور کرلیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ پاراچنار نے پارہ چنار مرکزی دھرنے سمیت ضلع کرم کے علاقے سلطان لوئر مڈل کرم اور گوساڑ لوئر مڈل لوئر کرم دھرنوں کے منتظمین پر کرم پولیس کی جانب سے کاٹے گئے FIR میں ضمانت منظور کی۔ دھرنوں کے منتظمین اور ایم ڈبلیو ایم کے کارکنوں نے ایڈووکیٹ سید عرب شاہ قاضی، سید علی شاہ شیرازی، کرم بارکونسل کے صدر عامر عباس طوری،ایڈووکیٹ ریاض بنگش اور ایڈووکیٹ سید فدا حسین کا شکریہ ادا کیا۔ دھرنوں کے منتظمین کا کہنا ہے کہ جنکی تعاون سے مرکزی...
پاراچنار: لوئر کرم کے علاقے مندوری اور اوچت میں 17 فروری کو پاراچنار جانے والے قافلے پر ہونے والے حملے میں ملوث 57 دہشت گردوں کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کرلیا گیا، ایف آئی آر میں دہشت گردی، قتل اور لوٹ مار کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق ایف آئی آر میں درج ہےکہ ٹل سے پاراچنار جانے والے 63 گاڑیوں کے قافلے پر حملہ کیا گیا، جس میں ٹی ٹی پی سے وابستہ 57 دہشت گرد اور دیگر نامعلوم حملہ آور شامل تھے، حملے کے دوران سیکیورٹی فورسز کے پانچ اہلکار اور ایک ڈرائیور شہید ہوئے جبکہ 19 افراد زخمی ہوئے۔ دہشت گردوں نے ٹرکوں سے سامان لوٹا، 19 گاڑیوں کو نذر...
حمید حسین کا کہنا تھا کہ لوئر کرم میں ٹل پاراچنار روڈ پر پے در پے دہشتگردی کے واقعات حکومتی و ریاستی عملداری پر سوالیہ نشان ہے، انہوں نے لوئر کرم میں دہشتگردوں کے خلاف سخت کارروائی پر زور دیا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے پارلیمانی لیڈر ایم این اے انجینئر حمید حسین طوری نے نئے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا سید شہاب علی شاہ سے انکے آفس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ایم این اے انجینئر حمید حسین طوری نے چیف سیکرٹری کو نئے عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ ملاقات میں ضلع کرم کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور پچھلے پانچ مہینوں سے پاراچنار کے محاصرے پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔ حمید حسین کا کہنا تھا...
ضلعی انتظامیہ کے مطابق امن معاہدے کی تمام شقوں پر عمل کرنے کے لیے مختلف اقدامات جاری ہیں، لوئر کرم میں اب تک فریقین کے 10 بنکرز گرائے جا چکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں کھانے پینے کی اشیاء کی قلت ختم نہ ہوسکی، پارا چنار میں عوام کو کھانے پینے کی اشیاء پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے، انتظامیہ کی جانب سے اب تک اشیاء خوردونوش سے بھرے 313 ٹرک پہنچائے جاچکے ہیں تاہم یہ ٹرک بھی خوراک کی کمی پوری نہ کر سکے۔ اس حوالے سے علاقہ مکینوں نے مزید کم از کم 500 ٹرک بھجوانے کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب لوئر کرم میں بنکرز گرانے کا عمل ایک بار پھر شروع کردیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے...
جیکب آباد میں مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ اللہ اکبر کا نعرہ لگا کر معصوم انسانوں کو ذبح کرنے اور گاڑیوں کو نذر آتش کرنیوالے، خوراک اور ادویات لوٹنے والے مجرم ہیں۔ انکے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہئے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ قرآن اور اہل بیت علیہم الصلاۃ والسلام سے تمسک دنیا اور آخرت میں کامیابی اور نجات کا راستہ ہے۔ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ میں تمہارے درمیان دو گراں قدر چیزیں چھوڑے جا رہا ہوں قرآن اور اہل بیت، کہ اگر ان سے تمسک کرو گے تو کبھی گمراہ نہ ہو...
اسلام ٹائمز: پاراچنار میں جاری بربریت اس بات کی متقاضی ہے کہ ریاست، قانون نافذ کرنیوالے ادارے اور شیعیانِ پاکستان فوری اور مشترکہ اقدامات کریں۔ مظلوم عوام کو انصاف دلانا اور انکے جان و مال کی حفاظت کرنا ایک قومی اور دینی فریضہ ہے۔ محافظوں کی موجودگی میں مظالم کا تسلسل نہ صرف اداروں کی ناکامی کو ظاہر کرتا ہے بلکہ یہ بھی ثابت کرتا ہے کہ مظلوموں کی مدد کیلئے عوام کو خود متحرک ہونا ہوگا۔ پاراچنار کے مظلوموں کی حمایت نہ صرف انسانی فریضہ ہے بلکہ اسلامی تعلیمات کی روح بھی یہی ہے۔ تحریر: تبسم نقوی پاراچنار، جو خیبر پختونخوا کے قبائلی علاقے کرم ایجنسی کا اہم علاقہ ہے، حالیہ برسوں میں دہشت گردی، فرقہ واریت اور...