ایم این اے حمید حسین کی نئے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
حمید حسین کا کہنا تھا کہ لوئر کرم میں ٹل پاراچنار روڈ پر پے در پے دہشتگردی کے واقعات حکومتی و ریاستی عملداری پر سوالیہ نشان ہے، انہوں نے لوئر کرم میں دہشتگردوں کے خلاف سخت کارروائی پر زور دیا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے پارلیمانی لیڈر ایم این اے انجینئر حمید حسین طوری نے نئے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا سید شہاب علی شاہ سے انکے آفس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ایم این اے انجینئر حمید حسین طوری نے چیف سیکرٹری کو نئے عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ ملاقات میں ضلع کرم کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور پچھلے پانچ مہینوں سے پاراچنار کے محاصرے پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔ حمید حسین کا کہنا تھا کہ لوئر کرم میں ٹل پاراچنار روڈ پر پے در پے دہشتگردی کے واقعات حکومتی و ریاستی عملداری پر سوالیہ نشان ہے، انہوں نے لوئر کرم میں دہشتگردوں کے خلاف سخت کارروائی پر زور دیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: لوئر کرم میں
پڑھیں:
سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں دو کارروائیوں کے دوران چھ دہشتگرد ہلاک
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے کسی اور خارجی کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں دو الگ الگ واقعات میں چھ خوارج کو جہنم واصل کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایک کارروائی شمالی وزیرستان اور دوسری کارروائی جنوبی وزیرستان میں ہوئی۔ شمالی وزیرستان کے علاقے زمک میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا اور موثر کارروائی کرتے ہوئے پانچ خوارج کو ہلاک کردیا۔ دوسری کارروائی جنوبی وزیرستان میں ہوئی جس میں سکیورٹی فورسز نے ایک خارجی کمانڈر ذبیح اللہ عرف ذاکر کو ہلاک کر دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ذبیح اللہ عرف ذاکر سیکیورٹی فورسز پر متعدد دہشت گرد حملوں اور بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہا، ذبیح اللہ عرف ذاکر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے کسی اور خارجی کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔