مجلس وحدت مسلمین کل بھی مظلومین پاراچنار کے ساتھ تھی اور آج بھی مظلومین کے ساتھ ہے، سید ناصر عباس شیرازی
اشاعت کی تاریخ: 19th, April 2025 GMT
اسلام آباد میں حمایت مظلومین پاراچنار کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی جنرل سیکرٹری کا کہنا تھا کہ ضلع کرم اور پارچنار کی تاریخ گواہ ہے اس علاقے کی محرومی کو مجلس وحدت مسلمین نے ہر فورم پر اُٹھایا ہے، دشمن ہمیں دیوار سے لگانا چاہتا تھا لیکن ہم نے شیعہ سنی اتحاد سے دشمن کے ارادوں کو ناکام بنا دیا ہے، یہی وجہ ہے آج قومی اسمبلی کے ہر اجلاس میں پاراچنار کے مسئلے بات ہوتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی نے جامعہ الصادق میں منعقدہ مرکزی بقیة اللہ کنونشن میں حمایت مظلومین پاراچنار کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین وہ واحد تنظیم ہے جو مظلومین کے ساتھ ہے چاہے وہ مظلومین پاراچنار ہوں یا مظلومین غزہ و فلسطین ہوں، ضلع کرم اور پارچنار کی تاریخ گواہ ہے اس علاقے کی محرومی کو مجلس وحدت مسلمین نے ہر فورم پر اُٹھایا ہے، دشمن ہمیں دیوار سے لگانا چاہتا تھا لیکن ہم نے شیعہ سنی اتحاد سے دشمن کے ارادوں کو ناکام بنا دیا ہے، یہی وجہ ہے آج قومی اسمبلی کے ہر اجلاس میں پاراچنار کے مسئلے بات ہوتی ہے، ایک سوال کے جواب میں اُنہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایک سابق وزیراعظم کو جس کی ایک صوبے میں حکومت ہے جب وہ پابند سلاسل ہے تو ہمارا تحصیل چیئرمین مزمل فصیح بھی حق کی آواز بلند کرنے کے جرم میں پابند سلاسل ہے، مجلس وحدت مسلمین آج ایک قومی دھارے میں ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مظلومین پاراچنار
پڑھیں:
سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری دوسری بار ایم ڈبلیو ایم کے چیئرمین منتخب
اس سے قبل شوریٰ عمومی کے درمیان تین ناموں کو پیش کیا گیا جن میں حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ سید احمد اقبال رضوی، حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ سید حسنین عباس گردیزی کے نام شامل تھے، شوریٰ عمومی نے اکثریت رائے سے سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو نیا چیئرمین منتخب کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے انٹراپارٹی الیکشن میں سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو پارٹی کو نیا چیئرمین منتخب کر لیا گیا، نومنتخب چیئرمین کا اعلان شوریٰ عالی کے سربراہ علامہ شیخ حسن صلاح الدین نے کیا۔ اس سے قبل شوریٰ عمومی کے درمیان تین ناموں کو پیش کیا گیا جن میں حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ سید احمد اقبال رضوی، حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ سید حسنین عباس گردیزی کے نام شامل تھے، شوریٰ عمومی نے اکثریت رائے سے سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو نیا چیئرمین منتخب کیا، نومنتخب چیئرمین سے سربراہ شوریٰ عالی حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ شیخ حسن صلاح الدین نے حلف لیا۔ پاکستان کے تمام صوبوں بشمول ریاست آزاد جموں کشمیر، گلگت بلتستان، تمام اضلاع اور مشہد مقدس، قم المقدس، نجف اشرف اور یورپ کے نمائندگان نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔