2025-04-22@09:03:34 GMT
تلاش کی گنتی: 14
«قرآن پڑھتے»:
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل 2025ء ) پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف خدا کا خوف کرو کلمہ پڑھتے ہو اور 25 کروڑ عوام کے حق پر ڈاکا ڈال کر بیٹھے ہو۔ اسلام آباد میں استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 16 مہینوں سے ایک ایسی حکومت جس کی عوام میں کوئی حیثیت ہی نہیں وہ قائم ہے، یہ ہماری غلطی ہے کیوں کہ ہماری ترتیب نہیں ہے اگر ہم خود کو درست کرلیں تو یہ حکومت 2 ماہ بھی نہیں چل سکتی، ہم کیوں اس حکومت کو legitimate بنا رہے ہیں؟۔ محمود خان اچکزئی...
بلاول بھٹو نے واضح الفاظ میں کہا کہ عوام کے ساتھ کھڑے ہیں نہ کہ شہباز شریف کے ساتھ ابھی تک پنجاب حکومت واضح نہیں کر سکی کہ کینالز میں پانی کہاں سے آئیگا، سینئر وزیر سندھ سینئرصوبائی وزیرشرجیل انعام نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے واضح الفاظ میں کہا کہ عوام کے ساتھ کھڑی ہے نہ کہ شہباز شریف کے ساتھ، مسلم لیگ (ن) میں کچھ نا سمجھ لوگ ہیں جو آئین پڑھتے نہیں اور بیان دے دیتے ہیں۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کل قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی گڑھی خدا بخش میں منائی گئی، اس برسی میں پی پی کے لیڈر بلاول بھٹو زرداری نے تاریخی خطاب کیا، خطاب میں...
سینئرصوبائی وزیرشرجیل انعام نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے واضح الفاظ میں کہا کہ عوام کے ساتھ کھڑی ہے نہ کہ شہباز شریف کے ساتھ، مسلم لیگ (ن) میں کچھ نا سمجھ لوگ ہیں جو آئین ہڑھتے نہیں اور بیان دے دیتے ہیں۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کل قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی گڑھی خدا بخش میں منائی گئی، اس برسی میں پی پی کے لیڈر بلاول بھٹو زرداری نے تاریخی خطاب کیا، خطاب میں ملک کے موجودہ مسائل پر روشنی ڈالی، سندھ کے سب سے بڑے مسئلے کینالز پر واضح پالیسی بیان دیا۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے واضح الفاظ میں کہا کینالز نا منظور ہیں، بلاول بھٹو...
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان نے خود پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نماز بھی پڑھتی ہیں اور روزے بھی رکھتی ہیں۔ منال خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ’آپ لوگوں نے میری کل والی ویڈیو کو بہت پسند کیا اور لوگوں نے سوال کیا کہ کیا آپ نماز پڑھتی ہیں؟ تو میں نے سوچا آج ابھی ابھی نماز پڑھی ہے اور اللہ سے آپ لوگوں کے لیے اور اپنے لیے دعا کی ہے تو دکھا دیتے ہیں کہ ہم نماز پڑھتے ہیں، روزہ رکھتے ہیں ۔ ہم بھی مسلمان ہیں۔ اور ناخنوں پر نیل پالش بھی نہیں لگاتے اور...
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اور باصلاحیت اداکارہ منال خان نے نماز اور روزوں پر تنقید کرنے والوں کو جواب دے دیا۔ منال خان سوشل میڈیا پر بھی بہت سرگرم رہتی ہیں اور انسٹاگرام پر ان کے 10.4 ملین فالوورز ہیں۔ منال خان اکثر اپنی روزمرہ زندگی کی جھلکیاں مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی ہیں، حال ہی میں انہوں نے فیس بک پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی مذہبی عبادات پر کی جانے والی تنقید کا جواب دیا۔ منال خان نے کہا کہ کل میں نے جو ویڈیو شیئر کی، وہ بہت سارے لوگوں کو پسند آئی، لیکن کچھ نے سوال کیا کہ کیا میں نے مغرب کی نماز پڑھی یا نہیں؟ تو آج...
نارووال کے علاقےحویلی انعام اللّٰہ بٹ میں فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 1 شخص زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق مقتولین حویلی میں نمازِ تراویح ادا کر رہے تھے کہ ملزمان نے فائرنگ کر دی۔ ریجنل پولیس آفیسر طیب حفیظ چیمہ نے بتایا ہے کہ مقتول عمران اور اس کے بھائی زمان کے درمیان ویگن اڈے کی ملکیت کا تنازع ہے جس کی وجہ سے کینیڈا میں مقیم زمان نے اپنے بھائی عمران کو قتل کروایا۔ اُنہوں نے بتایا کہ مقتول عمران کے خلاف 8 اور زمان کے خلاف 9 مقدمات درج ہیں۔ ریجنل پولیس آفیسر طیب حفیظ چیمہ نے بتایا کہ عمران کو قتل کرنے والا وزیرستان کا رہائشی ہے۔ اُنہوں نے یہ بھی...
کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ اور میزبان ڈاکٹر شائستہ لودھی نے اپنے عمرہ کے تجربات شیئر کرتے ہوئے ایک حیران کن واقعے کا انکشاف کیا۔ حال ہی میں ایک رمضان ٹرانسمیشن کے دوران انہوں نے بتایا کہ جب وہ حطیم میں نماز پڑھ رہی تھیں، تو کچھ خواتین نے چھپ کر ان کی ویڈیوز بنائیں۔ شائستہ لودھی کے مطابق، نماز کے بعد ان خواتین نے ان سے سوال کیا کہ وہ وہاں کیا کر رہی ہیں۔ اداکارہ نے وضاحت کی کہ شاید ان خواتین کو یہ محسوس ہوا کہ انہوں نے کسی اثر و رسوخ کے ذریعے حطیم میں نماز پڑھنے کا موقع حاصل کیا ہے، تاہم ایسا کچھ نہیں تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ واقعہ ان کے...
راولپنڈی: راولپنڈی کے تھانہ کینٹ کے علاقے میں مسجد سے نماز پڑھتے شہری کا لیپ ٹاپ اور قیمتی سامان سے بھرا بیگ چوری کرلیا گیا۔ مسجد سے شہری کا لیپ ٹاپ و بیگ چوری کرکے دوسرے نمازی کے جوتے پہن کر رفو چکر ہونے والے چور کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی جس میں پینٹ شرٹ اور سیاہ چشمے میں ملبوس ماڈرن چور کو دیکھا جا سکتا ہے۔ چور نے جوتے بھی من پسند پہنے اور شہری کا لیپ ٹاپ والا شولڈر بیگ اٹھا کر چلتا بنا۔ فوٹیج میں نمازیوں کو نماز ادا کرتے اور کچھ کو مسجد میں داخل ہوتے اور باہر نکلتے دیکھا جا سکتا ہے۔ فوٹیج میں دیکھا گیا کہ سیاہ رنگ...
صحابہ کرامؓ عام دنوں میں تہجد کی پابندی کیا کرتے تھے اور رات کا ایک حصہ اللہ کی عبادت میں گزارتے تھے، البتہ رمضان میں تقریباً پوری رات عبادت میں صرف کرتے تھے، اپنے قیام میں طویل تلاوت کیا کرتے تھے۔ ایک تہائی، نصف یا رات کا اکثر حصہ تلاوت ِ قرآن، نماز، اور ذکر واذکار واستغفار میں لگاتے تھے۔عبداللہ بن ابو بکر بن محمد بن عمرو بن حزم سے روایت ہے کہ: میں نے ابوذرؓ کو کہتے ہوئے سنا: ’’ہم رمضان میں قیام اللیل سے واپس ہوتے تو خادموں کو کھانا لانے میں جلدی کا کہتے کہ کہیں طلوعِ فجر نہ ہو جائے‘‘۔ (موطا امام مالک، فضائل الاوقات للبیہقی)روایتوں سے معلوم ہوتا ہے کہ صحابہ کرامؓ اپنی رات کو...
مارٹن لوتھر کنگ نے کہا تھا ’’میں کسی گورے کا برادر تو بن سکتا ہوں برادر ان لا نہیں‘‘ صدر ٹرمپ یہودیوں کے برادر بھی ہیں اور برادران لا بھی۔ اپنے پہلے دور حکومت میں انہوں نے خود کو یہود کے مفادات کا تحفظ کرنے والا ثابت کیا تھا۔ اب دوسرے دور حکومت میں وہ پہلے سے بڑھ کر یہود نواز ثابت ہوں گے۔ وہ بین الاقوامی قراردادیں امریکا اور بڑے ممالک نے جنہیں منظور کیا تھا، جن کی خلاف ورزی کرنے والوں کی امریکا سرزنش کرتا تھا، اب ٹرمپ یہود کے مفادات کی مخالف ان قراردادوں کو خود روند رہے ہیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی ان قراردادوں کو بھی روند ڈالا جن کے مطابق مغربی کنارہ مقبوضہ علاقہ...
صدر ٹرمپ کی آتے ہی حرمزدگی دیکھیں، 26 جنوری 2025 الجزیرہ نے خبر شائع کی کہ صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملے سے پیدا ہونے والے انسانی بحران کے بعد وہ اردن، مصر اور دیگر عرب ممالک پر نقل مکانی کرنے والے مزید15 لاکھ فلسطینیوں کو پناہ دینے کے لیے دبائو ڈالیں گے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ یہ تجویز وقتی ہے یا طویل مدتی تو ٹرمپ نے کہا کہ ’’یہ بھی ممکن ہے اور وہ بھی‘‘ تجویز وقتی ہو یا طویل مدتی صدر ٹرمپ کی اس خواہش کی آئینہ دار ہے جس میں وہ غزہ کو اہل غزہ سے خالی کروانا چاہتے ہیں۔ امریکی صدور کے نزدیک دنیا جب ہی رہنے کی...
سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل راولپنڈی نے انکشاف کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی 16 ٹی وی چینلز دیکھتے اور 2ا خبارات پڑھتے ہیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں دیے گئے اپنے بیان میں اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی 16 ٹی وی چینلز دیکھتے ہیں اور انہیں 2 اخبارات بھی دیے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کیٹیگری بی کے تحت تمام سہولیات بانی پی ٹی آئی کودی جا رہی ہیں، ہفتے میں 2 ملاقات کی اجازت ہے، ہم 3، 4 کروا دیتے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کی ناجائز قید کو ختم ہونا پڑے گا، علیمہ خانبانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ وقت آرہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی...
فائل فوٹو۔ جمعیت علما اسلام (جے یو آئی-ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پہلی بار حکمران اور حزب اختلاف ہمارے قصیدے پڑھتے نظر آئے۔ملتان میں خیر المدارس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ عقیدہ ختم نبوت کی جنگ سیاست میں آئے بغیر ممکن نہ تھی۔ قومی اسمبلی میں تعداد کم ہونے کے باوجود جدوجہد جاری رکھی۔ سربراہ جے یو آئی (ف) کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کے حکمرانوں سے اسلام کا تقاضا کرنا سب سے مشکل کام ہے، ہمارے اکابر نے مدارس اور سیاست کا راستہ دکھایا۔ حکومت اپنی مدت پوری کرتی نظر نہیں آ رہی، مولانا فضل الرحمان سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ جب پارلیمٹیرینز ہی کنفیوژن کا شکار...