2025-04-23@05:30:49 GMT
تلاش کی گنتی: 25
«قاتل کو»:

اسلام آباد میں غزہ ملین مارچ ‘ امریکہ قاتل ‘ پاکستان میں حماس کا دفتر کھولاجائے ہفتہ کو ملک گیر ہٹرتال : حافظ نعیم
اسلام آباد (خبر نگار) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہونے کیلئے 26 اپریل کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کرتے ہیں۔ 27 اپریل کو اگلے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔ ہمیں اب متحد ہوکر اسرائیل کو روکنا پڑے گا۔ کوئی اور یہ کام کرے یا نہ کرے پاکستان کو یہ کام کرنا پڑے گا۔ ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے اسلام آباد میں غزہ یکجہتی ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ آج آپ نے فلسطین سے یکجہتی کا پیغام دیا ہے۔ حکمران سوئے ہوئے ہیں لیکن یہ امت سوئی ہوئی نہیں ہے۔ ہم اگر آج مارچ کی کال...
HUNGARY: گانا فلمی صنعت کا اہم جز ہے اور گانا صرف پیار محبت کے اظہار کے لیے نہیں ہوتا بلکہ خوشی اور یادگار لمحات اور خوش گوار یادوں کو مزید پررونق بنانے میں بھی مددگار ہوتے ہیں لیکن ایک گانا تاریخ میں ایسا بھی ہے، جس کو سن کر تقریباً 100 جانیں چلی گئیں اور حکام کو اس کے خلاف اقدامات بھی کرنے پڑے۔ مشہور بھارتی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ہنگری سے تعلق رکھنے والے ایک موسیقار ریزوس سریس نے 1933 میں ایک گانا لکھا جس کو ‘گلومی سنڈے’ کا نام دیا، انہوں نے یہ گانا اپنی گرل فرینڈ کے لیے لکھا تھا جو انہیں چھوڑ گئی تھیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس گانے کی...
ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار ٹیلیفون کال کرکے سیستان میں 8 پاکستانیوں کے قتل کے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں ایرانی سفارت خانے کی سیستان میں 8 پاکستانیوں کے قتل کی مذمت ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ٹیلیفونک رابطے میں ایرانی وزیر خارجہ نے ایران میں 8 پاکستانیوں کی المناک ہلاکت پر تعزیت کا اظہار کیا۔ سید عباس عراقچی نے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے اور میتوں کی وطن واپسی کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ مزید پڑھیے: ایران کے صوبے سیستان میں فائرنگ، 8 پاکستانی شہری جاں بحق ترجمان کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے نائب وزیر اعظم کو...
بونیر کے رہائشی کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا ،قاتل اور کوئی نہیں بلکہ اپنی منگیتر نکلی جس نے ساتھی کی مدد سے ابرار کو قتل کروایا۔ واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا جس پر ایس پی کینٹ ڈویژن اعتزاز عارف کی ہدایات پر ڈی ایس پی پشتخرہ سرکل محمد اشفاق خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ تاتارا کیڈٹ قمر شہزاد، تفتیشی افسران اور لیڈیز پولیس کے ہمراہ اہم کاروائی کے دوران بونیر کے جواں سالہ رہائشی شہری کے اندھا قتل میں ملوث ملزمان کو ایک ہفتہ کے اندر اندر بے نقاب کردیا۔ مقتول ابرار ولد بہرام کے قتل میں اپنی ہی منگیتر ملوث نکلی، جس نے ساتھی ظہیر ولد رمیز کے ساتھ منصوبہ بندی کے تحت راستے سے...
3 اپریل 2012ء کو چلاس کے مقام پر اسکردو جانے والی بسوں کو اسلحہ بردار دہشتگردوں نے دن دیہاڑے روک کر مسافروں کے شناختی کارڈ دیکھ دیکھ ایک درجن کے قریب شیعہ مسافروں کو گولیوں سے چھلنی کر دیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کی تاریخ کا سیاہ ترین واقعہ سانحہ چلاس کو 13 برس بیت گئے۔ 10 سے زائد مومنین کو چلاس کے مقام پر بسوں سے اتار کر اور شناختی کارڈ چیک کر کے بے دردی کے ساتھ قتل کر دیا گیا تھا، اس دہشتگردی کے مجرمان تاحال قانون کی گرفت سے آزاد ہیں۔ تفصیلات کے مطابق 3 اپریل 2012ء کو چلاس کے مقام پر اسکردو جانے والی بسوں کو اسلحہ بردار دہشتگردوں نے دن دیہاڑے روک کر مسافروں...
سرینگر: ممتاز کشمیری حریت رہنما جلیل احمد اندرابی کی شہادت کو 29 سال مکمل ہو گئے، لیکن ان کے اہلِ خانہ آج بھی انصاف کے منتظر ہیں۔ جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ سے تعلق رکھنے والے اندرابی، تحریکِ آزادی اور انسانی حقوق کے سرگرم کارکن تھے، جنہیں بھارتی فوج نے ماورائے عدالت قتل کر دیا۔ 8 مارچ 1996 کو 5 راشٹریا رائفلز کے میجر اوتار سنگھ نے جلیل احمد اندرابی کو غیر قانونی طور پر حراست میں لے لیا۔ انہیں دورانِ حراست وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا کر شہید کر دیا گیا۔ بعد میں پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بدترین تشدد کی تصدیق ہوئی۔ عالمی دباؤ کے باوجود، بھارتی حکومت نے مجرم کو سزا دینے کے بجائے امریکہ فرار کروا دیا۔...
لاہور: ثابت ہوا کہ مصنوعی ذہانت اتنی ہر فن مولا نہیں جتنی سمجھ لی گئی، جناب چیٹ جی پی ٹی نے ناروے کے ایک معزز شہری اروی ہوفمین کو اپنے ہی دو لڑکوں کا قاتل ٹھہرا دیا۔ ہوا یہ کہ جب ہوفمین نے اے آئی پروگرام سے اپنے متعلق سوال کیا تو جواب آیا کہ اس آدمی نے دسمبر 2020ء میں شہرت پائی جب اپنے 7 اور 10 سالہ بیٹوں کو مار دیا، قتل نے ناروڑی قوم کو ہلا ڈالا، اب وہ 21 سال کی سزا کاٹ رہا ہے۔ جھوٹے جواب نے ہوفمین کو خوفزدہ و پریشان کر دیا کہ اْس سمیت لڑکوں و محلے کے نام وعمریں درست تھیں، اس نے متعلقہ ناروڑی سرکاری ادارے کو درخواست...

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ کا سرگودھا میں خاتون کے قتل کے واقعے کا نوٹس، قاتل کو سخت سزا دینے کی ہدایت
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مارچ2025ء) سرگودھا کے علاقے ساہیوال میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں شوہر نے اپنی بیوی کو قتل کر کے اسے خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے اس واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ملزم کو سخت سے سخت سزا دینے کی ہدایت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق 8 مارچ 2025 کو شاہد نامی شخص نے 15 پر کال کر کے اطلاع دی کہ اس کی بیوی عائشہ نے خودکشی کر لی ہے۔ مقامی پولیس اور پی ایف ایس اے کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں۔(جاری ہے) جائے وقوعہ کے معائنے کے...
گلیات میں گاڑی کھڑے کرنے کے معاملے پر مقامی نوجوان کے قتل پر مشتعل ہجوم نے قاتل چوکیدار کو بھی موت کے گھاٹ اتار دیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق تھانہ چھانگلہ گلی کے علاقے سیر غربی میں ہاؤسنگ سوسائٹی کی پارکنگ میں عمران عباسی نامی مقامی نوجوان گاڑی کھڑی کرکے گھر چلا گیا اور دوسرے دن آیا تو چوکیدار نے تکرار شروع کر دی۔ چوکیدار خان زمان نے چھری کے پے درپے وار کر کے نوجوان عمران عباسی کو قتل اور بھائی کو زخمی کر دیا۔ اطلاع ملتے ہی مقامی لوگوں کی کثیر تعداد پہنچ گئی اور سوسائٹی کے 5 گھروں کو آگ لگا دی جس پر گلیات بھر کی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ قاتل چوکیدار ہجوم کو...
گورنر کامران ٹیسوری نے سندھ حکومت کو ڈمپر مافیا کے خلاف ایک ہفتے میں لائحہ عمل دینے کا مطالبہ بھی کردیا ہے، سندھ حکومت ڈمپر مافیا کے خلاف کارروائی کرے ورنہ لائحہ عمل دوں گا، ڈمپر حادثے میں جاں بحق افراد کی نمازِ جنازہ میں شرکت کروں گا۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ کراچی میں قاتل ڈمپروں کو لگام نہ دی گئی تو انتہائی اقدام پر مجبور ہوں گا۔ کراچی میں بڑھتے ڈمپرز حادثات پر سخت ناراضی اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ایک ہی روز میں کراچی کے 4 شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ گورنر سندھ نے کہا ہے کہ صرف کراچی ہی میں ڈمپروں...
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ سندھ حکومت ڈمپر مافیا کیخلاف ایک ہفتے میں لائحہ طے کرے، کراچی میں قاتل ڈمپروں کولگام نہ دی گئی تو انتہائی اقدام پر مجبور ہوں گا۔اپنے ایک بیان میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ایک ہی روز میں کراچی کے 4 شہریوں کو موت کے گھاٹ اتارا گیا، صرف کراچی ہی میں ڈمپروں کے کچلنے کیاس قدرواقعات کیوں ہیں، ڈمپر ڈرائیورز کا لوگوں کوکچل کر فرار ہونا سوالیہ نشان ہے۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی غفلت کب تک معصوم شہریوں کی زندگیاں چھینیگی، جس کمپنی کا ڈمپرحادثے کا ذمہ دار ہو،اس کمپنی کیخلاف کارروائی کی جائے۔سندھ حکومت ڈمپر مافیا کیخلاف ایک ہفتے میں لائحہ طے کرے، سندھ حکومت ڈمپر مافیا...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2025ء)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ کراچی میں قاتل ڈمپروں کو لگام نہ دی گئی تو انتہائی اقدام پر مجبور ہوں گا۔کراچی میں بڑھتے ڈمپرز حادثات پر سخت ناراضی اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ ایک ہی روز میں کراچی کے 4 شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔(جاری ہے) گورنر سندھ نے کہا ہے کہ صرف کراچی ہی میں ڈمپروں کے کچلنے کے اس قدر واقعات کیوں ہو رہے ہیں ڈمپر ڈرائیوروں کا لوگوں کو کچل کر فرار ہونا سوالیہ نشان ہے۔کامران ٹیسوری نے کہا کہ انتظامیہ کی غفلت کب تک معصوم شہریوں کی زندگیاں چھینے گی جس کمپنی کا ڈمپر حادثے...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ہاکس بے مشرف کالونی میں تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کر قتل کی جانے والی خاتون کی 8 ماہ قبل شادی ہوئی تھی اوران دنوں وہ حاملہ تھی، قتل میں ملوث شخص کو فی الفورگرفتار کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کوموچکو تھانے تھانے کے ہاکس بے مشرف کالونی سیکٹر 6 بلاک بی بنگالی پاڑہ میں گھرسے20 سالہ خاتون عائشہ کی لاش ملی تھی۔خاتون کی لاش قانونی کارروائی کے بعد امانتاً ایدھی سرد خانے منتقل کردی تھی گزشتہ روزمقتولہ خاتون کے اہلخانہ میت وصول کرنے کے لیے ایدھی سردخانے پہنچے، مقتولہ خاتون کے اہلخانہ نے بتایا کہ مقتولہ خاتون کی آٹھ ماہ قبل محمد تاج سے شادی ہوئی تھی اورعائشہ ان دنوں حاملہ تھی۔...
حمیداللہ بھٹی اپوزیشن میں ہوتے ہوئے سیاستدان کامسائل دیکھنے کاجوزاویہ ہوتاہے وہ اقتدار میں آتے ہی یکسر بدل جاتاہے ۔اِس خیال کی تائید پیکا ترمیمی بل سے ہوتی ہے۔ اپوزیشن میں ہوتے ہوئے آزاد صحافت کی بات کرنے والے حکومت میں آکر تعمیری تنقیدبرداشت کرنے سے بھی قاصرہیں ۔قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظوری ملتے ہی صدرآصف زرداری نے بھی متنازع ترمیمی بل پر دستخط کردیے ہیں جس سے اِس تاثر کو تقویت ملتی ہے کہ ظاہری اختلاف کے باوجود ن لیگ اور پی پی دونوں ذرائع ابلاغ کاناطقہ بند کرنے پر متفق ہیں۔ صدر نے دستخط کرنے سے قبل کسی کو اِتنا موقع ہی نہیں دیا کہ آئینی حقوق سے متصادم کسی شق کے متعلق کوئی اُنھیںآگاہ کرسکے ،حالانکہ...
اپوزیشن میں ہوتے ہوئے سیاستدان کا مسائل دیکھنے کاجوزاویہ ہوتاہے وہ اقتدار میں آتے ہی یکسر بدل جاتاہے اِس خیال کی تائیدپیکا ترمیمی بل سے ہوتی ہے اپوزیشن میں ہوتے ہوئے آزاد صحافت کی بات کرنے والے حکومت میں آکر تعمیری تنقیدبرداشت کرنے سے بھی قاصرہیں قومی اسمبلی اور سینٹ سے منظوری ملتے ہی صدرآصف زرداری نے بھی متنازع ترمیمی بل پر دستخط کر دیئے ہیں جس سے اِس تاثر کو تقویت ملتی ہے کہ ظاہری اختلاف کے باوجود ن لیگ اور پی پی دونوں ذرائع ابلاغ کاناطقہ بند کرنے پر متفق ہیں صدر نے دستخط کرنے سے قبل کسی کو اِتنا موقع ہی نہیں دیا کہ آئینی حقوق سے متصادم کسی شق کے متعلق کوئی اُنھیںآگاہ کرسکے حالانکہ اعتراض...
کوئٹہ میں امریکا سے واپس آئی 13 سال کی لڑکی کے قتل کا معمہ حل ہو گیا۔کوئٹہ کے علاقے بلوچی اسٹریٹ میں 13 سال کی لڑکی کے قتل کے کیس میں والد اور ماموں کو گرفتار کر لیا گیا۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ والد نے سالے کے ساتھ مل کر بیٹی کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کا اعتراف کر لیا۔ کوئٹہ، 13 سالہ امریکی شہر ی لڑکی کے قتل کا مقدمہ درجکوئٹہ کے علاقے بلوچی اسٹریٹ میں فائرنگ سے 13 سالہ امریکی شہر ی لڑکی کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا، واقعہ میں لڑکی کےوالد اور چچا شامل تفتیش ہیں۔ پولیس نے بتایا ہے کہ لڑکی کے قتل کا کیس سیریئس کرائم انویسٹی گیشن...
اسلام آباد پولیس نے شہری کو بے دردی سے قتل کرکے اس کی نعش ویرانے میں پھینکنے والے قاتل کو گرفتار کرلیا ہے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق گزشتہ رات شہری کو قتل کرکے اس کی مسخ شدہ لاش کو ویرانے میں پھینکنے والے قاتل کو گرفتار کرلیا گیا ہے، وفاقی پولیس کے تحقیقاروں نے ہیومن انٹیلیجنس کے ذریعے خطرناک ملزم کو گرفتار کیا، ملزم کو 6 گھنٹے کے قلیل وقت میں گرفتار کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی کارروائی، 24 گھنٹوں میں سینکڑوں ملزمان گرفتار پولیس کے مطابق ملزم نے شواہد نہیں چھوڑے تھے لیکن پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو ٹریس کیا اور اسلام آباد سے فرار ہوتے گرفتار کرلیا، ملزم نے...
لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ کی عدالت نے ساؤتھ پورٹ میں 3 بچیوں کو قتل کرنے والے روڈاکوبانان کو عمر قید کی سزا سنا دی۔ خبر رساں ادارے کے مطابق قتل کی غلط رپورٹنگ اور مجرم کو مسلمان بتانے پر ملک بھر میں گزشتہ برس مسلمانوں کے خلاف ہنگامے پھوٹ پڑے تھے۔ڈانس روم میں حملہ کرنے والے کو سوشل میڈیا کو مسلمان قرار دیا گیا تھا، جس پر انتہاپسندوں نے مسلمانوں کی املاک اور مساجد کو نشانہ بنایا۔ سفید فام انتہاپسندوں نے مسلمان بچیوں کو نشانہ بنانے کی دھمکیاں دیں جس پر مسلمان عدم تحفظ اور خوف کا شکار ہوگئے تھے۔
کراچی(اسٹاف رپورٹر ) صارم کے قاتل کی تلاش کے لیے تحقیقاتی ٹیم نے مشتبہ حرکات وسکنات کی وجہ سے مزید2 افراد کو حراست میں لے لیا ۔ تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی کے صارم قتل کیس کی تحقیقات جاری ہے، تحقیقاتی ٹیم نے دو مزید افراد کو حراست میں لے لیا، دونوں افراد کو رات گئے اپارٹمنٹ سے حراست میں لیا گیا،مشتبہ حرکات و سکنات کی وجہ سے دونوں کے خلاف کارروائی کی گئی ۔پولیس حکام نے کہا کہ آج دونوں زیر حراست افراد سے تفتیش مکمل کر لی جائے گی۔
علامتی تصویر۔ انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے دہرے قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ اٹک میں پولیس اہلکار کے ہاتھوں 2 وکلا کے قتل کیس میں عدالت نے مجرم انتظار حسین شاہ کو 2 مرتبہ سزائے موت اور 3 سال قید کی سزا سنا دی۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے لواحقین کو 10 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔ ہرجانے کی عدم ادائیگی پر مجرم کو مزید 2 سال قید بھگتنا ہو گی۔ واضح رہے کہ مجرم کے خلاف دہشتگردی اور قتل کی دفعات کے تحت 15جون 2024 کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے عہدے کی مدت ختم ہونے کے بعد صدر کے عہدے سے جا چکے ہیں اور ان کی جگہ ٹرمپ اب امریکا کے صدر ہوں گے۔سابق امریکی صدر جوبائیڈن کو اقتدار کے آخری ایام میں صدارتی حق حاصل تھا کہ وہ قیدیوں کی رہائی پر دستخط کر سکتے تھے اور انہوں نے سینکڑوں قیدیوں کے رہائی کے آرڈر جاری بھی کئے ہیں۔ لیکن افسوسناک بات یہ کہ پاکستان کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کی پٹیشن کامیاب نہ ہو سکی اور وہ رہا نہ ہوسکی۔ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیلئے امریکہ تک قانونی جنگ لڑنے والے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی نہ ہونے پر دکھی دل کے ساتھ سوشل...
راولپنڈی( نمائندہ جسارت ) راولپنڈی میں کزن کوقتل کرکے لاش جلانے والا ملزم فرارہونے کی کوشش میں مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے گزشتہ ماہ اپنے خالہ زاد بھائی کو اغوا کر کے قتل کیا تھا، مقتول کزن پرائز بونڈ کا کاروبار کرتا تھا، ایک کروڑ یا 45لاکھ روپے لے جا رہا تھا جب وہ لاپتا ہوا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قاتل صابنفیکٹری کیلئے چربی پگھلانے کا کام کرتا تھا، ہیومن انٹیلی جنس کی بنیاد پر ملزم کو پکڑا اور اقبال جرم کرواکے پیسے برآمد کیے۔پولیس کا بتانا ہے کہ مقتول کی لاش اس لئے نہیں ملی تھی کہ قاتل نے اسے چربی پگھلانے والی کڑھائی میں ڈال کر پگھلادیا تھا۔پولیس کے مطابق ملزم...
راولپنڈی میں کزن کوقتل کرکے لاش جلانے والا ملزم فرارہونے کی کوشش میں مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے گزشتہ ماہ اپنے خالہ زاد بھائی کو اغوا کرکے قتل کیا تھا، مقتول کزن پرائز بونڈ کا کاروبار کرتا تھا، ایک کروڑ یا پینتالیس لاکھ روپے لے جا رہا تھا جب وہ لاپتہ ہوا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قاتل صابن فیکٹری کیلئے چربی پگھلانے کا کام کرتا تھا، ہیومن انٹیلی جنس کی بنیاد پر ملزم کو پکڑا اور اقبال جرم کرواکے پیسے برآمد کیے۔پولیس کا بتانا ہے کہ مقتول کی لاش اس لئے نہیں ملی تھی کہ قاتل نے اسے چربی پگھلانے والی کڑھائی میں ڈال کر پگھلادیا تھا۔پولیس کے مطابق ملزم نے فرار ہونے...