برطانیہ: ساؤتھ پورٹ میں 3 بچیوں کے قاتل کو عمر قید
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ کی عدالت نے ساؤتھ پورٹ میں 3 بچیوں کو قتل کرنے والے روڈاکوبانان کو عمر قید کی سزا سنا دی۔ خبر رساں ادارے کے مطابق قتل کی غلط رپورٹنگ اور مجرم کو مسلمان بتانے پر ملک بھر میں گزشتہ برس مسلمانوں کے خلاف ہنگامے پھوٹ پڑے تھے۔ڈانس روم میں حملہ کرنے والے کو سوشل میڈیا کو مسلمان قرار دیا گیا تھا، جس پر انتہاپسندوں نے مسلمانوں کی املاک اور مساجد کو نشانہ بنایا۔ سفید فام انتہاپسندوں نے مسلمان بچیوں کو نشانہ بنانے کی دھمکیاں دیں جس پر مسلمان عدم تحفظ اور خوف کا شکار ہوگئے تھے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
امریکا کے ساتھ اختلافات حل کرنے والے فریقین کا احترام ہے، چین
چین نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ اقتصادی وتجارتی اختلافات حل کرنے والے تمام فریقین کا احترام کرتے ہیں۔
چینی وزارت تجارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کسی فریق نے چین کے خرچے پر معاہدے کیے تو اس کی مخالفت کریں گے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کسی ملک نے ایسی کوشش کی تو چین جوابی اقدامات کرے گا، چین اپنے حقوق اور مفادات کا تحفظ کرنے کے قابل اور پُرعزم ہے۔
Post Views: 2