2025-04-22@12:31:26 GMT
تلاش کی گنتی: 20
«غاصب سفاک»:
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی نے سونے کی بالی گم ہونے پر پیٹول چھڑک کر بیوی کو جلانے کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے سفاک ملزم کو 12 سال قید کی سزا سنادی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی نے سونے کی بالی گم ہونے پر بیوی کو جلانے کے مقدمے کا 6 سال بعد فیصلہ سنایا۔ استغاثہ جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہا اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج امیر الدین نے ملزم مہتاب کو 12 سال قید کی سزا سنادی۔ عدالت نے ملزم کو دیت کی سزا بھی سنادی، عدالت نے ملزم کو مقتولہ کے ورثا کو 5 سال تک 5 ہزار روپے ماہانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ یہ کیس اس چیز...
امریکی کانگریس کی ریسرچ سروس کے مطابق ہر امریکی MQ-9 ریپر ڈرون کی قیمت تقریباً 30 ملین ڈالر ہے۔ اکتوبر 2023ء میں آپریشن طوفان الاقصیٰ کے آغاز کے بعد سے انصار اللہ نے کم از کم 16 امریکی ڈرون مار گرائے ہیں۔ تاہم، ایک باخبر ذریعے نے انکشاف کیا کہ یہ تعداد 20 تک پہنچ سکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی چینل فاکس نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق یمن میں انصار اللر تحریک نے ٹرمپ کے صدارت سنبھالنے کے بعد سے اب تک چھ امریکی ڈرون مار گرائے ہیں۔ فاکس نیوز نے ایک رپورٹ شائع کی ہے۔ جس میں یمن میں انصار اللہ تحریک کی طرف سے مار گرائے جانے والے امریکی ڈرونز کی تعداد اور ان کی قیمت کے...
گھناؤنے اسرائیلی جنگی جرائم کے تسلسل کا ذکر اور یہ بیان کرتے ہوئے کہ غزہ کی پٹی میں وحشیانہ "صیہونی بمباری" یا پھر عام لوگوں کو "بھوک" میں مبتلاء رکھنے پر مبنی غاصب و سفاک صیہونی رژیم کی دیدہ دانستہ پالیسی کے نتیجے میں روزانہ کی بنیاد پر متعدد بچے مَر جاتے ہیں، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے تاکید کی ہے کہ غاصب و سفاک صیہونی رژیم، اسکے ساتھیوں اور اسکا جواز پیش کرنیوالوں، سب کا احتساب کیا جانا چاہیئے! اسلام ٹائمز۔ فلسطین میں اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ - یونیسیف کے ترجمان کے اس بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہ "جنگ غزہ کے آغاز سے لے کر اب تک روزانہ کی بنیاد پر جانبحق ہونے والے بچوں...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ بیساکھی کا تہوار جفاکش کسان کی محنت کا ثمر ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے بیساکھی پر خصوصی پیغام میں کہا کہ بیساکھی پنجاب کا خوبصورت زرعی ثقافتی تہوار ہے۔وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے کہا کہ گندم کے سنہری خوشے بیساکھی کی خوشی کا پیغام لاتے ہیں، بیساکھی کا تہوار جفاکش کسان کی محنت کا ثمر ہے، مجھے خوشی ہے کہ آج دنیا بھر میں سکھ برادری بیساکھی کا تہوار منا رہی ہے۔مریم نواز نے مزید کہا کہ بیساکھی کی سکھ بھائیوں کو دل سے مبارکباد پیش کرتی ہوں، بیساکھی کے تہوار پر سکھ بہن بھائیوں کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں، پچھلے سال کرتار پور میں بیساکھی کے تہوار میں گندم کی...
AHMEDABAD: بھارتی ریاست گجرات کے احمد آباد میں سفاک ماں نے اپنے کم سن بیٹے کو مسلسل رونے پر مبینہ طور پر زیرزمین بنائے گئے پانی کی ٹینکی میں پھینک کر قتل کردیا جبکہ پولیس نے خاتون کو گرفتار کرلیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ 22 سالہ خاتون نے مبینہ طور پر اپنے بیٹے کو زیرزمین پانی کی ٹینکی میں پھینک کر قتل کرنے پر گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے بتایا کہ خاتون نے اپنے کم سن بیٹے کو مسلسل رونے کی وجہ سے ڈسٹرب ہونے پر قتل کردیا ہے۔ میگھانی نگر پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر ڈی بی باسیا نے بتایا کہ کرشما بگھیل نے گزشتہ ہفتے دعویٰ کیا تھا کہ ان کا...
— فائل فوٹو کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن میں سفاک شوہر نے بیوی کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔پولیس حکام کے مطابق متاثرہ خاتون رابعہ بی بی 40 فیصد جھلس چکی ہیں۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم وقاص اپنی بیوی رابعہ پر تشدد کرتا تھا اور دوسری خواتین سے دوستی رکھتا تھا جب رابعہ نے اسے منع کیا تو وقاص نے طیش میں آ کر اس پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ شادی کی سالگرہ منانے کا بہانہ، شوہر نے بیوی کوہوٹل لاکر قتل کردیا کراچیشادی کی سالگرہ منانے کے بہانے شوہر نے بیوی... واقعے کا مقدمہ تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا میں درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سفاک ملزم وقاص کو عظیم پورہ کے علاقے...
کراچی: دوسری خواتین سے بات کرنے سے روکنے پر سفاک شوہر نے اپنی بیوی کو پیٹرول چھڑک کر زندہ جلا دیا۔ شہر قائد میں سفاک شوہر نے دوسری خواتین سے بات کرنے سے منع کرنے پر اپنی بیوی کو پہلے تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی، جس سے وہ جھلس کر شدید زخمی ہو گئی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ کورنگی صنعتی ایریا تھانے کے علاقے مہران ٹاؤن میں سفاک شوہر نے بیوی کوتشدد کے بعد پیٹرول چھڑک کرآگ لگادی۔ آگ سے رابعہ نامی خاتون جھلس کر شدید زخمی ہوگئی، جسے فوری سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کردیا گیا۔ طبی ذرائع کے مطابق متاثرہ خاتون 40 فیصد جھلس چکی ہے جب...
کراچی: ٹیپو سلطان کے علاقے میں واقع نجی ہوٹل میں سابقہ اہلیہ کو قتل کرنے والا سفاک ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ ایس پی جمشید عمیر کے مطابق ملزم عادل نے منصوبہ بندی کے تحت سابقہ بیوی ارم کو دھوکے سے شادی کی سالگرہ کے دن گیسٹ ہاؤس پر بلوایا تھا۔ یہ خبر بھی پڑھیں: ہوٹل سے بیوی کی برہنہ لاش برآمد، شوہر فرار؛ لیاری سے خاتون کی پھندا لگی لاش ملی ملزم اپنے ساتھ چھری بھی گیسٹ ہاؤس لے کر گیا تھا۔ ملزم نے مقتولہ پر پہلا وار کیا تو اس نے بھاگنے کی کوشش کی، جس کے بعد ملزم نے اپنی سابقہ اہلیہ کو پکڑ کر چھری سے 13 وار کرکے قتل کیا اور فرار ہوگیا۔ ایس پی...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے اعلیٰ ایرانی حکام کو ایک خط بھیجا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ وہ مذاکرات چاہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے ٹرمپ کی طرف سے ایران کے نام مذاکرات یا جنگ کے عنوان سے لکھے گئے خط کے دعوے کے جواب میں کہا ہے کہ ہمیں ابھی تک کوئی ایسا خط نہیں ملا ہے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے اعلیٰ ایرانی حکام کو ایک خط بھیجا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ وہ مذاکرات چاہتے ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی...
ملزم ارمغان نے انکشاف کیا کہ ہم نے مصطفیٰ کی گاڑی کو آگ لگائی تو مصطفیٰ زندہ اور نیم بیہوشی کی حالت میں تھا۔ اسلام ٹائمز۔ اغوا کے بعد دوست کے ہاتھوں قتل کیے جانے والے نوجوان مصطفیٰ عامر قتل کیس کی تحقیقات کے دوران سنسنی خیز انکشافات سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ پولیس حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار ملزم ارمغان نے دوران تفتیش نوجوان کے قتل کا اعتراف کر لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ فولڈنگ راڈ سے پہلے مصطفیٰ کے ہاتھوں اور پیروں پر مار کر زخمی کیا، اس کے بعد اپنی رائفل اٹھا کر مصطفیٰ کی جانب تین فائر بھی کیے، لیکن فائر مصطفیٰ کو نہیں لگے، فائر وارننگ...
راولپنڈی میں 12 سالہ سگی بھانجی سے جنسی زیادتی کرنے والے سفاک ملزم کو عمر قید کی سزا سنادی گئی۔ رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ٹیکسلا نے 12 سالہ سگی بھانجی سے جبری زیادتی کیس کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں مجرم ماموں کو سزا سنا دی، مجرم ماموں محمد شعیب کو عمر قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ایسے سفاک مجرم کسی رعایت یا نرمی کے مستحق نہیں۔ تھانہ صدر واہ نے نومبر 2023 میں مقدمہ درج کیا، مجرم پر الزام ثابت ہوگیا، مجرم کو قرار واقعی سزا ملنے پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس ایس پی انوسٹی گیشن اور تفتیشی و لیگل...
مقامی ذرائع اور ریسکیو حکام کے مطابق خود کشی کرنے والے شوہر کی رات کو بیوی کے ساتھ لڑائی ہوئی تھی۔ ریسکیو ون ون ٹو ٹو نے کہا کہ لاشوں کو یارحسین ہسپتال منتقل کردیا گیا، مقتولین میں دو بھائی اور دو بہنیں شامل ہیں، ملزم کی بیوی میکے میں ناراض بیھٹی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی کے علاقے یارحسین صوابی میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں درندہ صفت باپ نے چار بچوں کو ذبح کر کے خودکشی کر لی۔ ریسکیو ون نو ٹو کے مطابق یارحسین سڑہ چینہ کے علاقے میں گھر کے اندر باپ نے دو بیٹوں اور دو بیٹیوں کو ذبح کر کے بعد زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ مقامی ذرائع اور ریسکیو...
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی برطانوی انڈر اسٹیٹ سیکرٹری ہمیش فاکنر سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 9 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے لزبن میں برطانیہ کے پارلیمانی انڈر سیکرٹری آف اسٹیٹ برائے مشرق وسطی، پاکستان اور افغانستان ہمیش فاکنر سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر خزانہ نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان باہمی اعتماد اور شراکت داری پر مبنی قریبی اور گرم جوش تعلقات کا اعادہ کیا اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم اور پائیدار بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، خاص طور پر پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری...
وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے لزبن میں برطانیہ کے پارلیمانی انڈر سیکرٹری آف اسٹیٹ برائے مشرق وسطیٰ، پاکستان اور افغانستان ہمیش فاکنر سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر خزانہ نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان باہمی اعتماد اور شراکت داری پر مبنی قریبی اور گرم جوش تعلقات کا اعادہ کیا اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم اور پائیدار بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، خاص طور پر پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع زیر بحث آئے۔ اس کے علاوہ دونوں ممالک کے عوامی روابط اور پاکستانی تارکین وطن کے کردار کو بھی سراہا گیا۔
سٹی42: نومولود بچے کے رونے سے ملازمہ کی نیند میں خلل آنے کے بائث سفاک گھریلو ملازمہ اپنا غصہ 3ماہ کے بچےپر نکالتی رہی، جس کی کلوز سرکٹ فوٹیج سامنے آگئی۔ بچے کو طبیعت بگڑنے پر والدین نے ہسپتال منتقل کیا۔ملازمہ والدین کے گھر سے جانے پر گھر سے نقدی،زیورات چوری کر کے فرار ہوگئی۔ نومولود کے والدین نے سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھی تو بچے پر تشدد کا انکشاف ہوا۔فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملازمہ نومولود کے رونے پر تشدد کرتی رہی، ملازمہ نے بچے کے چہرے پر کپڑا رکھ کر سانس بند کرنے کی کوشش کی اور بچے کے چہرے پر تھپڑ برساتی رہی۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے خاتون کی گرفتاری کیلئے چھاپے...
لاہور (نیوزڈیسک) دو سالہ بچے کے اغوا اور قتل میں ماں ہی ملوث نکلی، پولیس نے ملزمہ اور اس کے آشنا سمیت تین ملزمان کو گرفتارکرلیا، بچے کی جلی ہوئی لاش بھی برآمد کرلی گئی۔ملزمہ نے آشنا کے ساتھ مل کر واردات کا منصوبہ بنایا، جس کے بعد دو سالہ اذلان 23 جنوری کو رائیونڈ سے اغوا ہوا۔ پولیس نے مشکوک بیانات پر مغوی کی ماں کا موبائل فون چیک کیا تو مسلسل رابطے قریبی رشتہ دار سے نکلے۔ جس پر ملزمہ کو حراست میں لے کر تفتیش کی گئی تو اس نے بیٹے کے اغوا کے بعد قتل کا انکشاف کردیا۔پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر لاش کوٹ رادھا کشن سے برآمد کی۔ گرفتار ملزمان میں مرکزی ملزم اسلام،...
واشنگٹن (نیوزڈیسک)نئی امریکی ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی کوسٹ گارڈ کمانڈنٹ ایڈمرل لنڈا فیگن کو برطرف کردیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق لنڈا فیگن امریکی کوسٹ گارڈ کی قیادت کرنے والی پہلی خاتون تھیں،لنڈا فیگن نے یکم جون 2022 کو بطور چیف کوسٹ گارڈز کی کمانڈ سنبھالی تھی۔ فاکس نیوز نے ہوم لینڈ سیکیورٹی کے ایک سینیئر اہلکار کے حوالے سے ڈپارٹمنٹ کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ، منگل کو سرحدی سلامتی کے خطرات، “تنوع، مساوات اور شمولیت کے اقدامات پر ضرورت سے زیادہ توجہ” اور “اعتماد کے خاتمے” کے خدشات پر فاگن کو برطرف کر دیا گیا۔ فاکس نیوز کے مطابق، سمندری سرحدوں پر کارروائیوں کو ترجیح دینے کے لیے اس کا DHS کے ساتھ ناکافی رابطہ بھی تھا۔...
بھارت کے شہر حیدرآباد میں سفاک سابق فوجی نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کو قتل کرنے کے بعد اس کے جسم کے ٹکرے کیے اور انہیں پریشر ککر میں ابال کر اپنے جرم پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی۔ بھارتی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن میں بطور سیکیورٹی گارڈ کے فرائض انجام دینے والے 45 سالہ سابق فوجی گرو مرتی نے مبینہ طور پر پولیس کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔ 35 سالہ وینکاٹا مادھوی کے خاندان نے 16 جنوری کو اس کے لاپتا ہونے کی رپورٹ کرائی، جب پولیس نے تفتیش شروع کی تو اس کے شوہر پر شک ہوا، اس کے بعد جب اس سے پوچھ گچھ کی گئی...
ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی طیاروں سے ممنوعہ ہتھیاروں کی بمباری سے 7,820 لاشیں بخارات میں تبدیل ہوگئیں۔ غزہ کی وزارت صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے بتایا بعض حملوں میں دھماکے کا درجہ حرارت 4000 ڈگری سے زیادہ تھا۔ دوسری جانب ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ غزہ میں ہلاکتوں کی اصل تعداد ریکارڈ سے 40 فیصد زیادہ ہے۔ تحقیق میں جنگ کے پہلے 9 ماہ میں اموات کی تعداد کا بہترین تخمینہ بھی 64,260 لگایا گیا ہے۔ غزہ میں ہر 35 افراد میں سے ایک فرد شہید ہو چکا ہے۔ غزہ مکمل تباہی کے دھانے پر ہے جہاں موجودہ ہولناک صورتحال کے فوری خاتمے کا امکان دکھائی نہیں دیتا۔ اسرائیل...