2025-04-22@16:25:47 GMT
تلاش کی گنتی: 26

«دریافت کیا»:

    سائنس دانوں نے ایک نیا رنگ دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو اس سے قبل کسی انسان نے نہیں دیکھا تھا۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق محققین نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے ریٹینا میں مخصوص خلیات متحرک کرکے نیلے اور سبز رنگ کا مشاہدہ کیا جسے سائنس دانوں نے ’اولو‘ کا نام دیا جب کہ کچھ ماہرین کا کہنا تھا کہ نئے رنگ کی موجودگی پر مزید بحث ہو سکتی ہے۔ یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے پروفیسر اور سائنسی جریدے میں شائع اس تحقیق کے شریک مصنف نے پیش رفت کو ’قابل ذکر‘ قرار دیا اور اس خیال کا اظہار کیا کہ نتائج کی بنیاد پر ممکنہ طور پر کلر بلائنڈنس پر مزید تحقیق کی جاسکتی ہے۔ نئے رنگ کی دریافت کے تجربے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)غیر ملکی سائنسدانوں کو ہماری دنیا کے علاوہ ایک اور دور دراز سیارے پر زندگی کے اب تک کے سب سے بڑے آثار مل گئے۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق محققین کی ایک ٹیم کا کہنا ہے کہ انہیں ہماری زمین کے علاوہ زندگی کے بارے میں اب تک کا سب سے مضبوط اشارہ ملا ہے۔ رپورٹ کے مطابق زندگی کے یہ اثا ہمارے اپنے نظام شمسی میں نہیں ہیں بلکہ ایک سیارے پر ملے ہیں جسے K2-18b کہا جاتا ہے۔ یہ سیارہ ہماری زمین سے 120 نوری سال کے فاصلے پر موجود ایک ستارے کے گرد زیر گردش ہے۔ جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ کا استعمال کرتے ہوئے محققین نے K2-18b کے ماحول...
    پانچ ہزار برس گزر جانے کے باوجود ہم ابھی تک یہ درست اندازہ نہیں لگا سکے کہ مصریوں نے اہراموں کو اس بہترین انجینئرنگ کے ساتھ کیسے بنایا تھا جو آج کے جدید علوم کو بھی شرما دے۔ یہ اہرام ستاروں اور کہکشاؤں کی پوزیشن دیکھ کر بنائے گئے ہیں اور ان میں بے شمار ایسے چیمبر اور کمرے موجود ہیں جہاں انسان ابھی تک نہیں پہنچ سکا۔ یہ بلاشبہ انسانی عقل و دانش کا بہترین نمونہ ہیں اور بادشاہوں کی شان کے عین مطابق ہیں۔ یوں تو مصر میں موجود سب ہی اہرام عجائبات عالم میں شمار ہوتے ہیں تاہم سب سے بڑا اور قدیم ترین اہرام گیزا کا اہرام ہی مانا جاتا ہے۔ حال ہی میں سائنس دانوں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 05 اپریل 2025ء) ویسے تو پوٹھوار میں چھوٹے بڑے کئی قلعے ہیں لیکن اپنی تاریخی حیثیت کی بنا پر تین بہت معروف ہیں، روات، روہتاس اور پھروالہ۔ ان میں سے پھروالہ قدیم ترین ہے جسے تقریباً ایک ہزار سال قبل گکھڑوں نے تعمیر کیا۔ گکھڑوں کی ساڑھے سات سو سالہ حکومت آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا کے مطابق گکھڑوں کا تعلق قدیم انڈین قبائل ابھیر سے ہے، جو طویل عرصہ ہندو شاہی کا اہم عسکری دستہ رہے۔ اے ایس بزمی انصاری کے انسائیکلوپیڈیا آف اسلام کے مطابق، ”تقریباً تیس ہزار گکھڑوں نے پشاور کے قریب محمود غزنوی کے خلاف جنگ لڑی لیکن شکست سے دوچار ہوئے۔ بعد میں سلطان محمد غوری کے دور...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2025ء) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے صدر آصف علی زرداری کو ٹیلی فون کیا اور ان کی صحت سے متعلق دریافت کیا۔(جاری ہے) جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے صدر آصف علی زرداری کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ وزیراعظم نے صدر آصف علی زرداری کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔وزیراعظم نے کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو جلد از جلد صحت یاب کرے،پوری قوم آپ کی صحت کے لئے دعاگو ہے۔\932
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف کا صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران آصف علی زرداری کی صحت سے متعلق دریافت کیا، انہوں نے صدر مملکت کی جلد صحت یابی کی دُعا کی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو جلد از جلد صحت یاب کرے، پوری قوم آپ کی صحت کیلئے دعاگو ہے۔  مزید :
    ویب ڈیسک : ٹی پی ایل پراپرٹیز نے اعلان کیا ہے کہ کراچی کے علاقے کورنگی کریک میں پانی کی تلاش کے لیے ٹیسٹ ویل کی کھدائی کے دوران گیس پاکٹ دریافت کرلیا ہے۔ ٹی پی ایل پراپرٹیز نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو لکھے گئے نوٹس میں کہا ہے کہ ابتدائی تکنیکی جائزوں کے ساتھ ساتھ صنعت کے ماہرین کی جانب سے ظاہر کردہ آزادانہ خیالات کی بنیاد پر یہ اشارہ ملتا ہے کہ یہ گیس کم بائیوجینک میتھین ہو سکتی ہے، جو قدرتی طور پر نامیاتی مادے کے سڑنے کے نتیجے میں پیدا ہونے والی گیس ہے۔کمپنی کا کہنا تھا کہ چونکہ یہ علاقہ قدرتی گیس کے ذخائر کا حصہ نہیں ہے اس لیے وقت گزرنے...
    فائل فوٹو۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق نے صدر مملکت آصف زرداری سے رابطہ کیا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق نے صدر کی خیریت دریافت کی۔اس موقع پر ایاز صادق نے صدر آصف علی زرداری کیلیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔ وزیراعظم شہباز شریف کا صدر آصف زرداری سے رابطہ، خیریت دریافت کی وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف زرداری سے رابطہ کیا اور انکی خیریت دریافت کی۔ ان سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف زرداری سے رابطہ کیا اور انکی خیریت دریافت کی تھی۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو جلد صحت کاملہ عطا فرمائیں۔...
    فائل فوٹو۔ وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف زرداری سے رابطہ کیا اور انکی خیریت دریافت کی۔اسلام آباد سے موصولہ اطلاع کے مطابق اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو جلد صحت کاملہ عطا فرمائیں۔ وزیراعظم نے صدر مملکت سے مزید کہا کہ پوری قوم کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔ صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبعیت خراب، اسپتال منتقلصدرِ مملکت آصف علی زرداری کی طبعیت خراب ہونے کی صورت میں انہیں نوابشاہ سے کراچی منتقل کیا گیا ہے۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی طبعیت خراب ہونے کے بعد انہیں نواب شاہ سے کراچی منتقل کیا گیا تھا جہاں انہیں اسپتال میں داخل کیا گیا۔ذرائع کے مطابق...
    سائنس دانوں نے خلاء میں دور دراز موجود ایک کہکشاں میں آکسیجن اور دیگر بھاری دھاتوں کی موجودگی کا انکشاف کیا ہے۔ JADES-GS-z14-0 نامی یہ کہکشاں زمین سے 13.4 ارب نوری برس کے فاصلے پر موجود ہے جس کو گزشتہ برس ناسا کی جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ نے دریافت کیا تھا۔ یورپین سدرن آبزرویٹری کے ماہرِ فلکیات گرگو پوپنگ نے ایک بیان میں کہا کہ JADES-GS-z14-0 میں آکسیجن کی واضح نشان دہی پر انہیں واقعی حیرانی ہے۔ یہ دریافت بتاتی ہے کہ ماضی کے مقابلے میں بگ بینگ کے بعد کہکشائیں زیادہ تیزی سے بن سکتی ہیں۔ یہ نتائج دومختلف مطالعے کرنےو الی دو مختلف ماہرینِ فلکیات کی ٹیموں نے تشکیل دی۔ اس سے سائنس دانوں کے لیے کہکشاں...
    گہرے سمندر میں دھاتوں سے بھرپور چٹانوں کے بارے میں ایک حیران کن دعویٰ سامنے آیا ہے کہ یہ سورج کی روشنی کے بغیر آکسیجن پیدا کر سکتی ہیں۔ تاہم، سائنسدانوں کے درمیان اس دعوے پر شدید بحث چھڑ گئی ہے۔ گزشتہ جولائی میں نیچر جیو سائنس میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق، سمندری فرش پر پائی جانے والی پولی میٹالک نوڈلز نامی چٹانیں اتنی برقی توانائی پیدا کر سکتی ہیں کہ وہ پانی کو ہائیڈروجن اور آکسیجن میں تقسیم کر سکیں، جسے الیکٹرولیسس کا عمل کہا جاتا ہے۔  اگر یہ دعویٰ درست ثابت ہوتا ہے، تو یہ اس نظریے کو چیلنج کرتا ہے کہ زمین پر زندگی صرف سورج کی روشنی اور فوٹوسنتھیس کے ذریعے ممکن ہوئی تھی۔...
    روس میں ماہرین آثار قدیمہ نے ایک ہی مقبرے میں دفن مختلف عمر کی 4 ایمیزون خواتین کی باقیات دریافت کی ہیں۔ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ اس طرح کی دریافت کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایمیزون جنگل سے 18 دن بعد زندہ مل جانے والے بچے: کیا نیٹ فلیکس کو لکھاری کی ضرورت ہے؟ روسی اکیڈمی آف سائنسز کے انسٹی ٹیوٹ آف آرکیالوجی کی جانب سے شائع ہونے والی ایک نئی تحقیق کے مطابق ایک لڑکی کی موت کے وقت اس کی عمر 12 سے 13 سال کے درمیان تھی۔ دوسری کی 20 سے 29 سال، تیسری کی 25 سے 35 سال اور چوتھی کی عمر 45 سے 50 سال تھی۔ مقبرہ مٹی اور اوک کے بلاکس...
    سائنسدانوں نے نظام شمسی کے دوسرے بڑے سیارے زحل کے مزید 128 چاند دریافت کرلیے ہیں۔ اس دریافت کے بعد زحل کے چاندوں کی تعداد نظام شمسی کے تمام سیاروں کے چاندوں کی مجموعی تعداد سے بھی زیادہ ہوگئی ہے۔پہلے مشتری کو سب سے زیادہ چاند رکھنے والا سیارہ مانا جاتا تھا مگر اب زحل کے چاندوں کی تعداد 274 ہوگئی ہے جو دیگر سیاروں کے چاندوں کی مجموعی تعداد سے لگ بھگ دوگنا زیادہ ہے۔ اسی تحقیقی ٹیم نے کچھ عرصے قبل زحل کے 62 چاند دریافت کیے تھے جس دوران عندیہ ملا تھا کہ سیارے کے مزید چاند بھی ہوسکتے ہیں اور وہ 2023 سے اس پر کام کر رہے تھے۔محققین نے بتایا کہ ہم نے زحل کے...
    بیجنگ: چین میں ایک نیا بیٹ کورونا وائرس دریافت ہوا ہے جو انسانوں کو متاثر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ وائرس HKU5-CoV-2 کہلاتا ہے اور اس کا تعلق مرکووائرس (merbecovirus) سبجینس سے ہے، جس میں وہ وائرس بھی شامل ہے جو Middle East Respiratory Syndrome (MERS) کا سبب بنتا ہے۔ یہ وائرس ACE2 ریسیپٹرز کے ذریعے انسانی خلیوں میں داخل ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے، بالکل اسی طرح جیسے COVID-19 کا باعث بننے والا SARS-CoV-2 وائرس داخل ہوتا ہے۔  چینی محققین نے تجربہ گاہ میں منی-ہیومن آرگن ماڈلز پر اس وائرس کا تجربہ کیا، جس سے ثابت ہوا کہ یہ انسانی خلیوں کو متاثر کر سکتا ہے۔ اس تحقیق کے بعد خدشات پیدا ہوگئے کہ یہ وائرس نئی...
    بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چینی ماہرین وائرولوجسٹ نے چمگادڑوں میں ایک نیا کرونا وائرس دریافت کرنے کا اعلان کیا ہے جو انسانوں کو کورونا وائرس کی طرح متاثر کرسکتا ہے ۔ ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق یہ وائرس ایچ کے یو 5 کورونا وائرس کی ایک نئی قسم ہے جو پہلی بار ہانگ کانگ میں ایک جاپانی چمگادڑ میں دریافت ہوا تھا۔ مشہور چینی ماہر وائرولوجسٹ شی ژینگلی کی سربراہی میں سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے چینی اکیڈمی آف سائنسز کی گوانگڑو برانچ کے ماہرین کے تعاون اور ووہان یونیورسٹی اور ووہان انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی کے سائنسدانوں کے تعاون سے گوانگزو لیبارٹری میں اس وائرس کا مطالعہ کیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کہ ایچ کے یو 5 نہ...
    ماہرین آثار قدیمہ نے مصر میں ایک صدی سے زائد عرصے کے بعد پہلی بار ایک فرعون کا مدفن دریافت کیا ہے۔برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ماہر آثار قدیمہ ڈاکٹر Piers Litherland نے اپنی ٹیم کے ساتھ یہ مدفن دریافت کیا۔ وہ مصر کی وادی ملوک (بادشاہوں کی وادی) میں ایک دہائی سے زائد عرصے سے تحقیقی کام کر رہے ہیں۔اس کام کے دوران انہوں نے ایک چیمبر کی چھت کو دیکھا جسے نیلے رنگ سے پینٹ کیا گیا تھا جبکہ اس پر زرد ستارے بنے ہوئے تھے۔اس چھت کے بعد انہوں نے ایک زینہ دریافت کیا جو مقبرے کی جانب لے جاتا ہے۔مزید جانچ پڑتال سے ثابت ہوا کہ یہ فرعون تحتمس دوم کا مدفن ہے۔اس فرعون نے مصر...
    ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے قازقستان میں پانچویں صدی قبل مسیح کا خزانہ ڈھونڈ نکالا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے قازقستان کے 3 ٹیلوں سے بیش قیمتی سونے کے زیورات اور ہتھیار برآمد کیے ہیں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ مغربی ایتیراؤ کے علاقے سے برآمد شدہ یہ خزانہ سرماتی خانہ بدوشوں کا ہے جو 2400 سال قبل دفن کیا گیا تھا۔ آثارِ قدیمہ کے ماہرین کی نگرانی میں ہونے والی کھدائی کے دوران 1 ہزار سے زائد نمونے برآمد کیے گئے ہیں، جن میں تقریباً 100 منفرد ڈیزائن کے سونے کے زیورات شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ان زیورات کو شکاری جانوروں کے انداز میں ڈیزائن کیا گیا ہے، جن میں چیتے، جنگلی...
    ایک چھپا ہوا شہر جو تقریباً 100 فٹ برف کے نیچے دفن تھا پہلی بار منظر عام پر آیا ہے۔ اس کا انکشاف حیرت انگیز خفیہ دستاویزات میں ہوا ہے۔ یہ شہر دراصل ایک خفیہ فوجی اڈہ تھا جو سرد جنگ کے دور میں بنایا گیا تھا۔ اسے کیمپ سینچری کے نام سے جانا جاتا تھا اور 1959 میں گرین لینڈ کے ایک گلیشیئر کے نیچے امریکی فوجی انجینئرز نے تعمیر کیا تھا۔ “برف کے نیچے شہر” کہلانے والا یہ بیس 9800 فٹ پر پھیلی 21 باہم جڑی ہوئی سرنگوں پر مشتمل تھا۔ مرر کے مطابق اگرچہ اسے سائنسی تحقیق کے مرکز کے طور پر پیش کیا گیا تھا لیکن اس کا اصل مقصد دہائیوں تک راز میں رکھا گیا۔...
    سیول:جنوبی کوریا کے سائنس دانوں نے ایک اہم سائنسی پیش رفت حاصل کی ہے، جس میں انہوں نے ایک ایسا ’سوئچ‘ دریافت کیا ہے جو کینسر سے متاثرہ خلیوں کو دوبارہ صحت مند حالت میں واپس لا سکتا ہے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق  یہ انقلابی دریافت روایتی علاج کے برعکس ایک نئی راہ متعین کر سکتی ہے، جس میں خلیوں کو تباہ کرنے کے بجائے انہیں دوبارہ درست کام کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔ کینسر کا روایتی علاج اور نئی پیش رفت کینسر کا موجودہ علاج عام طور پر تین بنیادی طریقوں پر مبنی ہوتا ہے، ایک  طریقہ سرجری ہے جس میں متاثرہ خلیے جسم سے نکال دیے جاتے ہیں، دوسرا طریقہ تابکاری (ریڈی ایشن تھراپی) ہے جس...
    یونان میں 2 ہزار سال قدیم سنگِ مرمر کا ایک مجسمہ کچرے کے بیگ سے دریافت کیا گیا ۔ یہ غیر معمولی واقعہ یونان کے شہر تھیسالونیکی میں پیش آیا جہاں 2 ہزار سے زائد پرانے ایک خاتون کے سنگ مر مر کے مجسمے کو کچرے کے بیگ میں برآمد کیا گیا ہے۔  یہ مجسمہ 31 انچ کا تھا، تاہم اس کا سر غائب تھا۔ مجسمے کو کچرے سے نکال کر مقامی حکام کے حوالے کرنے والے شخص نے اس کی اطلاع دی تھی۔ حکام نے ماہرینِ آثارِ قدیمہ سے رابطہ کر کے مجسمے کا تجزیہ کروایا۔  پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ یہ مجسمہ ہیلینسٹک دور کا ہے، جو تقریباً 320 سے 30 قبل مسیح تک...
    مصر کو ایک پراسرار سرزمین کہا جاتا ہے کہ جہاں ہزاروں برس پرانے متعدد راز آئے دن سامنے آتے رہتے ہیں۔ مگر سائنسدانوں نے وہاں کچھ ایسا دریافت کیا ہے جسے مصر میں ہزاروں برسوں سے کبھی دیکھا نہیں گیا تھا۔انہوں نے جنوب مشرقی مصر میں لگڑ بھگے کو دیکھنے کا انکشاف کیا ہے اور یہ 5 ہزار برسوں میں پہلی بار ہے جب اس جانور کو مصری سرزمین میں دیکھا گیا۔مصر کی الزہرہ یونیورسٹی کے ماہر ماحولیات Adbullah Nagy نے بتایا کہ ‘پہلے تو مجھے یقین ہی نہیں آیا مگر پھر میں نے لگڑ بھگے کے مردہ جسم کی تصاویر اور ویڈیوز کو دوبارہ چیک کیا’۔ انہوں نے کہا کہ ‘شواہد کو دیکھنے کے بعد میں دنگ رہ گیا،...
    اسلام آباد(نیوز ںڈیسک)آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے معیشت کے لیے ایک اچھی خبر کا انکشاف کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ صوبہ سندھ اور پنجاب میں تیل و گیس کے نئے ذخائر کی دریافت ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے حاصل تیل وگیس ذخائرکی تفصیلات پاکستان اسٹاک ایکسچیبج کو ارسال کردیں۔ کمپنی کی جانب سے لکھے خط میں کہا گیا کہ حیدرآباد میں پساکھی آئل فیلڈ میں پہلی بار ملٹی فزیوکیمیکل اسٹیملیشن ٹیکنالوجی کااستعمال کیا گیا، پساکھی آئل فیلڈ میں جدید ٹیکنالوجی سے خام تیل کی پیداوار یومیہ375 بیرل سے بڑھ کر 520 بیرل ہوگئی، خام تیل کی پیداوار میں 145 یومیہ بیرل اضافہ ہوا۔او جی ڈی سی ایل نے خط...
    واشنگٹن:تحقیق کاروں نے ایک اہم دریافت کے ذریعے دنیا کے پہلے چیٹ بوٹ ELIZA کو دوبارہ فعال کر دیا ہے، جو 1960 کی دہائی میں تیار کیا گیا تھا۔ بینالاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق  ایم آئی ٹی (MIT) کے پروفیسر جوزف ویزنبام کی تخلیق کردہ یہ ابتدائی چیٹ بوٹ مصنوعی ذہانت کی بنیاد رکھنے والوں میں شمار ہوتی ہے۔ سائنسدانوں نے ایم آئی ٹی کے آرکائیوز سے پرانے کمپیوٹر کوڈ کے دھندلے پرنٹ آؤٹس کا جائزہ لیا اور 60 سال سے گمشدہ کوڈ کو دریافت کیا۔ اس کوڈ کو استعمال کرتے ہوئے ELIZA کو اس کی اصل شکل میں دوبارہ بحال کیا گیا۔ ELIZA کو ایک لینگویج ماڈل کے طور پر تیار کیا گیا تھا جو صارفین کے ساتھ...
    محمد عمران: اٹک میں دریائے سندھ کی 32 کلومیٹر طویل پٹی میں 28 لاکھ تولے سونے کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں، جن کی مالیت 8 سو ارب روپے بتائی گئی ہے۔ ضلعی تحصیلوں میں گیس اور آئل کے ذخائر کے علاوہ جیولوجیکل سروے رپورٹ کے مطابق اٹک میں سونے کے ذخائر کا انکشاف ہوا ہے۔ سابق نگران وزیر معدنیات ابراہیم حسن مراد کے مطابق یہ سونا غیر قانونی طور پر نکالا جا رہا ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ کی سستی کے باعث ایک مخصوص مافیا دریائے سندھ کے کنارے مشینوں سے سونا نکالنے میں مصروف ہے۔ شب معراج پر تین روزہ عام تعطیل کا اعلان اُن کا کہنا تھا کہ مقامی پولیس اور انتظامیہ کی غفلت پر سوالات اٹھتے ہیں...
    کوپن ہیگن:طبی ماہرین کی جانب سے نیند کے فوائد پر حیران کن انکشاف سامنے آیا ہے جو نہ صرف جسمانی توانائی بلکہ ذہنی صحت کے لیے بھی اہم ہے۔ ڈنمارک کی کوپن ہیگن یونیورسٹی کے تحقیق کاروں کے مطابق گہری نیند کے دوران دماغ اپنی صفائی کے عمل کو فعال کرتا ہے، جس سے فاضل مواد کو خارج کیا جاتا ہے جو دن بھر کے کام کے دوران جمع ہو جاتا ہے۔ محققین نے norepinephrine نامی ایک مالیکیول کی شناخت کی ہے جو دماغی صفائی میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔ نیند کے دوران، دماغ ہر 50 سیکنڈ میں اس مالیکیول کی ننھی لہریں خارج کرتا ہے۔ یہ مالیکیول دماغ کی شریانوں کو سکڑنے پر مجبور کرتا ہے، جس سے...
۱