2025-04-23@16:46:50 GMT
تلاش کی گنتی: 12
«تک کاغذات نامزدگی»:
لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اسلامی پنجاب کے زیرِ اہتمام گندم کے بحران، حکومتی نااہلی اور کسان دشمن پالیسیوں کے خلاف آل پارٹیز کانفرنس میں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 15 اپریل تک حکومت نے کاشتکاروں کے مطالبات نہ مانے تو ملک بھر میں اضلاع کی سطح پر ہر شہر میں کسانوں کے ساتھ مل کر جماعت اسلامی بھرپور اور زبردست احتجاج کرے گی۔ موجودہ حکومت کی جانب سے گندم کی قیمت میں بے حسی کا مظاہرہ کیا جانا اور سرکاری سطح پر گندم کی خریداری نہ کئے جانے سے نہ صرف زراعت تباہ ہوگی بلکہ کسانوں اور زمینداروں کا معاشی قتل بھی ہوگا۔ جب تک کسانوں اور زمینداروں کے مسائل...
وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں جو ان کے مکمل خاتمے تک جاری رہیں گی۔رانا ثناء اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردوں کے کوئی مطالبات نہیں ہیں، دہشت گرد پاکستان کو توڑنا اور بلوچستان کو آزاد کروانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری ہے اور مکمل خاتمے تک جاری رہے گی تاہم آئین اور قانون کو ماننے والوں کے مطالبات ماننے اور سننے کیلئے تیار ہیں۔ان کا کہنا تھا درخواست ہے ایسا مطالبہ نہ کریں جس سے دہشت گردوں کی حمایت کا تاثر قائم ہو، ماہ رنگ بلوچ اور پی ٹی ایم کے لوگوں کو...
ویب ڈیسک: وزیراعظم شہاز شریف کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں جو ان کے مکمل خاتمے تک جاری رہیں گی۔ رانا ثناءاللہ نے اپنے بیان میں کہا کہ دہشت گردوں کےکوئی مطالبات نہیں ہیں، دہشت گرد پاکستان کو توڑنا اور بلوچستان کو آزاد کروانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری ہے اور مکمل خاتمے تک جاری رہے گی تاہم آئین اور قانون کو ماننے والوں کے مطالبات ماننے اور سننے کیلئے تیار ہیں۔ لاہور میں ماہ شوال کا چاند دیکھنے کیلئے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری ان کا کہنا تھا درخواست ہے ایسا مطالبہ نہ کریں جس...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈارکی زیر صدارت کمیٹی کے اجلاس میں مارکیٹ میں یوریا کی قیمتوں میں استحکام کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی نے ملک میں یوریا کے سٹاک کی پوزیشن اور اس کی قیمتوں میں استحکام پر اطمینان کا اظہار کیا۔ تفصیلی غور و خوض کے بعد کمیٹی نے یوریا سیکٹر کو گیس کی فراہمی کو 30 جون تک تین ماہ کے لیے بڑھانے کا فیصلہ کیا تاکہ یوریا کی مسلسل دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔ علاوہ ازیں اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں 8 اور 9 اپریل کو ہونے والے ’’پاکستان مائننگ انویسٹمنٹ فورم‘‘ کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس کی...
پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مارچ 2025ء ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپور نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں دہشتگردی نے دوبارہ سر اٹھا لیا ہے، یہ دہشت گردی صرف کے پی تک محدود نہیں رہے گی بلکہ پورے ملک میں پھیلے گی، ہمارے صوبے کے پیسے نہیں دیئے جا رہے، حیران ہوں وفاق تو ہم پر سیاسی مقدمات قائم کر رہا ہے لیکن امن و امان کی صورتحال پر توجہ نہیں دے رہا۔ پشاور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا خاتمہ ہو چکا تھا لیکن رجیم چینج میں ساری توجہ پی ٹی آئی پر مرکوز کی گئی جس کی وجہ سے دہشت گردی اب پھیلنا شروع ہوگئی...

ایلون مسک کی سرپرستی میں قائم ادارے پر ٹیکس دہندگان کی ذاتی معلومات تک رسائی کی کوششوں کا الزام ، 14 امریکی ریاستوں کا عدالت سے رجوع
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2025ء) امریکا میں ارب پتی بزنس مین ایلون مسک کی سرپرستی میں قائم ادارے پر ٹیکس دہندگان کی معلومات، بینک ریکارڈ اور دیگر حساس ریکارڈ تک رسائی حاصل کرنے کی کوششوں کا الزام عائد کیا گیا ہے ، امریکی وکلا نے ان خدشات کا اظہار کیا ہے کہ ٹیکس دہندگان کے ریکارڈ تک ممکنہ غیر قانونی رسائی کو امریکی شہریوں کو بدنیتی سے نشانہ بنانے، ان کی رازداری کی خلاف ورزی کرنے اور دیگر اثرات پیدا کرنے کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔اے پی کی رپورٹ کے مطابق ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی کے اپنی کوششوں میں کامیاب ہونے کی صورت میں اس ادارے کے سربراہ ایلون مسک اور ان...
عالمی رپورٹ کے مطابق مودی سرکار کے دور حکومت میں مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیزی میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ امریکی تھنک ٹینک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت میں مذہبی اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز اور اشتعال انگیز واقعات میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہوا ہے۔ انڈیا ہیٹ لیب کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس بھارت میں نفرت انگیزی کے 1165 واقعات ریکارڈ کئے گئے جو کہ 2023 کے مقابلے میں 74.4 فی صد زیادہ تھے، ان واقعات میں 98.5 فی صد میں مسلمانوں کو ہدف بنایا گیا جبکہ 80 فی صد واقعات ان ریاستوں میں پیش آئے جہاں بی جے پی کی حکومت تھی۔ مزید برآں واشنگٹن ڈی سی کے سینٹر فار دی سٹڈی آف آرگنائزڈ...
قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے شمالی وزیرستان میں آپریشن میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے 12 خوارج جہنم واصل کرنے پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے انٹیلی جنس پر مبنی کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا، کارروائی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے لانس نائیک محمد ابراہیم کو خراج عقیدت پیش کیا۔ سید یوسف رضا گیلانی نے لانس نائیک محمد ابراہیم شہید کی بہادری اور جذبہ حب الوطنی کو سراہا، شہید کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا، صبر جمیل کی دعا کی۔ قائم مقام صدر نے کہا کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک...
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 03 فروری 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں جبکہ (ن) لیگ کی کارکردگی صرف اشتہارات تک محدود ہے، پی ٹی آئی کے 8 فروری کے پرامن احتجاج کی وجہ سے حکمران بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ،عوام کو انکا حق مانگنے سے روکنے کے لئے طاقت کا استعمال کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ حکومتی وزراء کی جانب سے مہنگائی کم ہونے کے دعوے کیے جا رہے ہیں، جب پارلیمنٹرینز کی تنخواہوں میں 300 فیصد اضافہ ہو گا تو مہنگائی کم ہی لگے گی،...
لاہور(صباح نیوز)پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فضائی آلودگی کے خاتمے تک سکھ کاسانس نہیں لیں گے، آخر یہ ہماری نسلوں کی بقا کا مسئلہ ہے۔حکومت پنجاب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں صاف اور سرسبز پنجاب کے وژن کے تحت ماحولیاتی تحفظ کے بڑے اقدامات کرتے ہوئے پنجاب میں اربوںروپے کی مالیت کے 30 جدید ایئر کوالٹی مانیٹرنگ سٹیشنز نصب کردیئے گئے،اسی سال 31 مارچ تک 30 مزید مانیٹرز لگائے جا ئیں گے،اس سے قبل ان مانیٹرز کی تعداد صرف 3 تھی، پنجاب کے ہر کونے کے فضای تحفظ کے لئے 100 اے کیوای مانیٹرز کے ہدف کی تکمیل پر کام جاری ہے، فضائی آلودگی پر سخت نگرانی...
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے جب تک فضا صاف وسازگار نہیں ہوجاتی، سکھ کاسانس نہیں لیں گے، آخر یہ ہماری نسلوں کی بقا کا مسئلہ ہے۔ حکومت پنجاب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں صاف اور سرسبز پنجاب کے وژن کے تحت ماحولیاتی تحفظ کے بڑے اقدامات کرتے ہوئے پنجاب میں اربوں روپے کی مالیت کے صوبے بھر میں 30 جدید ایئر کوالٹی مانیٹرنگ اسٹیشنز نصب کردیے گئے۔ اسی سال 31 مارچ تک 30 مزید مانیٹرز لگاۓ جاٸیں گے،اس سے قبل ان مانیٹرز کی تعداد صرف 3 تھی، پنجاب کے ہر کونے کے فضاٸی تحفظ کے لیے 100 اے کیواٸی مانیٹرز کے ہدف کی تکمیل پر کام جاری ہے،...
کراچی (جسارت نیوز) ترجمان ایس بی سی اے کی جانب سے جاری کردہ ایک علامیہ کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹرجنرل عبدالرشید سولنگی نے کہاہے کہ غیرقانونی تعمیرات اور اس سے جڑی مافیا کے مکمل خاتمے تک بھرپورانہدامی مہم کاسلسلہ جاری رہے گا۔ غیرقانونی تعمیرات سے متعلق صوبائی وزیربلدیات سعید غنی کی زیروٹالرنس پالیسی اور اس سلسلے میں ان کی جانب سے مسلسل نگرانی اوربھرپور مدد سے سال 2024ء میں ایس بی سی اے نے ریکارڈیڈ تعداد میں ایکشن لئے اور بعض منہدم کردہ تعمیرات کی دوبارہ تعمیر پر دوبارہ انہدامی کارروائی بھی کی گئیں۔انہوں نے کہا کہ تمام کارروائیوں کانوٹس ہے،شفاف انہدامی عمل ودیگر کارروائی کاعمل ہرصورت جاری رکھاجائے گا،ٹھیکیدارمافیا کی حوصلہ شکنی تک بار بار انہدامی...