یوریا قیمتیں، استحکام کیلئے اقدامات کا جائزہ، گیس فراہمی 30 جون تک بڑھانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈارکی زیر صدارت کمیٹی کے اجلاس میں مارکیٹ میں یوریا کی قیمتوں میں استحکام کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی نے ملک میں یوریا کے سٹاک کی پوزیشن اور اس کی قیمتوں میں استحکام پر اطمینان کا اظہار کیا۔ تفصیلی غور و خوض کے بعد کمیٹی نے یوریا سیکٹر کو گیس کی فراہمی کو 30 جون تک تین ماہ کے لیے بڑھانے کا فیصلہ کیا تاکہ یوریا کی مسلسل دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔ علاوہ ازیں اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں 8 اور 9 اپریل کو ہونے والے ’’پاکستان مائننگ انویسٹمنٹ فورم‘‘ کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس کے شرکاء کو فورم کے مقاصد، دائرہ کار، پروگرام اور دیگر لاجسٹک انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ نائب وزیر اعظم نے امید ظاہر کی کہ یہ تقریب پاکستان کے کان کنی کے شعبے کو نئی شکل دے گئی، غیر ملکی تعاون کو فروغ اور بین الاقوامی شراکت داری کو مضبوط کرے گی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
اسلام آباد سمیت 4 ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹسز تعینات کرنے کا فیصلہ
---فائل فوٹواسلام آباد ہائی کورٹ سمیت چاروں ہائی کورٹس میں مستقل چیف جسٹسز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن کا 2 مئی کو ہونے والا اجلاس ری شیڈول کر دیا گیا، یہ اجلاس اب 19 مئی کو ہو گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن 19 مئی کے اجلاس میں بلوچستان، سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹسز کی تعیناتی پر غور کرے گا۔
ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن پشاور اور اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی مستقل چیف جسٹسز کی تعیناتی پر غور کرے گا۔