2025-04-23@04:55:41 GMT
تلاش کی گنتی: 21
«بہت برا ہوگا»:
ایف ای ڈی کا خاتمہ خوش آئند، پراپرٹی سیکٹر میں بہتری آئے گی ، راجہ سجاد حسین WhatsAppFacebookTwitter 0 22 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سٹی رپورٹر)نیو ایئرپورٹ سٹی کے چیئرمین راجہ سجاد حسین نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کا خاتمہ احسن اقدام ہے جس سے نہ صرف پراپرٹی کی خرید فروخت میں بہتری آنے سے رئیل اسٹیٹ کے کاروبار کو فروغ حاصل ہوگا بلکہ اس سے حکومت کی آمدنی میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوگا،حکومت ملک میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ اور معاشی استحکام کیلئے درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے۔اس سلسلے میں ٹاسک فورس کی دیگر تجاویز پر بھی عمل کرنے کی ضرورت ہے، نیو ایئرپورٹ سٹی کے چیئرمین راجہ...

مالک اور مزدور کے باہمی تعلق میں بہتری: یکم مئی کو اسلام آباد میں بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد ہوگا
انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے تعاون سے یکم مئی کو اسلام آباد میں سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا جس میں مالک اور مزدور کے درمیان تعلق کو بہتر بنانے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے تجاویز دی جائیں گی۔ قومی کمیشن برائے صنعتی تعلقات کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی نے بتایا ہے کہ ملک بھر کے 7 کروڑ ورکرز میں سے صرف 14 فیصد ریگولر ورکر کی تعریف میں آتے ہیں۔ہماری کوشش ہو گی کہ نجی بائیک رائیڈرز سمیت قانونی تحفظ سے محروم دیگرشعبوں کے ملازمین کو بھی ریگولر ورکر کی تعریف میں لائیں۔ نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن (این آئی آر سی ) کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی نے کمیشن کے دیگر ارکان کے...
پریس کانفرنس میں سابق وزیراعظم ذوالفقار بھٹو کے پوتے نے کہا کہ ہمیں نئے کینالز نہیں چاہیے، اس نظام کو بہتر کریں۔ اسلام ٹائمز۔ ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کا کہنا ہے کہ سندھو دریا پر کینال منظور نہیں ہے، پورے دریائے سندھ پر ہمارا حق ہے، سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ حیدرآباد میں سندھ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ذوالفقار جونیئر نے کہا کہ تربیلا اور منگلا میں پانی نہیں، ہم ایک بار پھر کہہ رہے ہیں کہ ہمیں پانی دو۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں نئے کینالز نہیں چاہیے، اس نظام کو بہتر کریں، سید زین شاہ کو سلام جنہوں نے اس ایشو کو اٹھایا۔
اسلام ٹائمز: امریکہ اسوقت اپنی تاریخ کے سب سے کمزور دور میں جی رہا ہے اور بہت سے عالمی تجزیہ نگاروں کے مطابق یہ ملک تباہی کے دہانے پر ہے۔ اس تناظر میں وہ ایران سے جنگ جیسے ایک بڑے بحران اور چیلنج کا سامنا کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ پس امریکہ کی یہ شیخیاں اور گیدڑ بھبکیاں ایران میں موجود انکے اندرونی ایجنٹوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ہیں، لہذا ایران کو اندرونی فتنہ پروری سے ہوشیار رہنا ہوگا۔ تحریر: ڈاکٹر راشد عباس نقوی ان دنوں سوشل میڈیا اور الیکٹرک میڈیا میں درج ذیل خبریں بکثرت دیکھنے کو مل رہی ہیں۔ 1۔ ایک مخصوص امریکی جنگی جہاز کی خلیج فارس کی طرف روانگی۔ 2۔ قطر میں امریکی بی...
لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے متنازع نہری منصوبے پر پی پی رہنما کی تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی والے اس حوالے سے صدر پاکستان سے سوال پوچھ لیں تو زیادہ بہتر ہوگا۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے چوہدری منظور کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سندھ والے کہتے ہمارا پانی ہے آپ کہتے یہ پنجاب کا پانی ہے، پیپلزپارٹی پہلے آپس میں طے کرلے یہ کس کا پانی ہے۔ انہوں نے چوہدری منظور کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ پنجاب میں رہ کر پنجاب کی لڑائی نہیں لڑ سکتے؟ ہمیشہ نہروں پر سیاست کرنا سندھ کا کام رہا ہے لیکن یہاں یہ نہیں ہوتا، کسانوں کے ساتھ کھڑے ہونے سے پہلے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی حکومت کو ایک سال سے زیادہ وقت ہوگیا ہے، حکومت کی جانب سے مختلف اوقات میں دعویٰ کیا گیا کہ ملکی معاشی حالات بہتر ہو گئے ہیں اور معاشی اشاریے مثبت ہیں، جبکہ مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے کم ہو کر 1.5 فیصد پر آگئی ہے اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں 48 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق ایک سال میں برآمدات میں 10 فیصد اضافہ ہوا ہے، کراچی اسٹاک مارکیٹ نے 22 سال میں بہترین منافع کمایا اور 100 انڈیکس میں 84 فیصد کا اضافہ ہوا، شرح سود میں 900 بیسز پوائنٹس کی کمی ہوئی، رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں...
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ ایران نے جوہری معاہدہ نہ کیا تو اس کے ساتھ بہت برا ہوگا۔ واشنگٹن میں اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جوہری معاہدہ نہ کیا تو ایران کو سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔ ایران کے ساتھ بہت برا ہوگا۔ مزید پڑھیں: ایران نے ٹرمپ کے جوہری معاہدے پر مذاکرات کے حوالے سے خط کا جواب دے دیا صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں ایران کے ساتھ برا کرنا نہیں چاہتا تاہم اگر ایران نے جوہری معاہدہ نہ کیا تو اس کے ساتھ برا ہوگا۔ میں نے ایران کو بھیجے گئے خط میں واضح کیا کہ اسے فیصلہ کرنا ہوگا۔ یا تو...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے اجلاس میں سیاسی جماعتوں کے درمیان ہم آہنگی پر زور دیا۔ یہ بھی پڑھیں قومی سلامتی اجلاس میں عدم شرکت، سندھ اور پنجاب کے وزرا نے پی ٹی آئی کو آڑے ہاتھوں لیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف افواج پاکستان کی قربانیوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں، فوج نے خیبرپختونخوا میں امن کے لیے بہت کام کیا، ہمیں آپس کی بداعتمادی کو ختم کرنا ہوگا۔ علی امین گنڈاپور نے کہاکہ ہمارے صوبے میں سیکیورٹی مسائل موجود ہیں، ہم پولیس اور دیگر سیکیورٹی فورسز کا مورال بڑھا رہے ہیں۔ پولیس کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہاکہ ضم...
فوٹو: فائل وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی نے بہت تیزی سے سر اٹھایا ہے، ہر روز سیکیورٹی فورسز کے افسر اور جوان قوم کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں۔کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جب تک مکمل امن قائم نہیں ہوگا تب تک ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔وزیراعظم نے اس دوران یہ بھی کہا کہ 190 ملین پاؤنڈز کی رقم سے اسلام آباد میں دانش یونیورسٹی بنائیں گے۔وزیراعظم نے 190 ملین پاؤنڈز کی رقم وفاقی حکومت کو منتقلی پر چیف جسٹس آف پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کین ولیمسن کا کہنا ہے کہ پاکستان کی طرف سے جو بھی کرکٹر فیلڈ پر آتا ہے وہ ورلڈ کلاس ہوتا ہے۔ کراچی میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اہم بیٹر کین ولیمسن نے کہا کہ حال ہی میں پاکستان کے ساتھ دو میچز کھیلے ہیں، پاکستانی ٹیم میں بہترین صلاحیتیں موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس تجربے کار کھلاڑی موجود ہیں جو کافی عرصے سے کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم ، شاہین آفریدی اور کپتان محمد رضوان شاندار کھلاڑی ہیں اور سلمان علی آغا بھی اچھی فارم میں ہیں۔ واضح رہے کہ چمپئینز ٹرافی...
کراچی: چاند اور مریخ بہت قریب آگئے، محسور کردینے والا نظارہ آج مشرقی آسمان پر نظر آئے گا۔ اسپارکو نے کہا کہ آج مشرقی آسمان پر غروب آفتاب کے بعد چاند اور مریخ ایک دوسرے کے قریب دکھائی دے رہے ہیں۔ پاکستان کے خلائی تحقیقی ادارے (اسپارکو) نے کہا کہ 9 فروری (یعنی آج) آپ کو آسمان پر ایک مسحور کر دینے والا نظارہ چاند کے طلوع ہونے کے بعد نظر آئے گا، جب لگ بھگ مکمل چاند شام کو طلوع ہوا تو ہمارا پڑوسی سرخ سیارہ یعنی مریخ اس کے بالکل نیچے نظر آیا۔ درحقیقت مریخ کو دیکھنے کے لیے دوربین کی بھی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ آنکھوں سے ہی اسے دیکھنا ممکن ہوگا، مریخ چاند کے جنوبی کونے...
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ملک مشکل چوراہے پر کھڑا ہے جس کیلیے ہمیں ملکر راستہ نکالنا ہوگا۔ چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے صوابی جلسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 8 فروری کو رات کی تاریکی میں چوری ہوا ، آج ایک سال بعد ثابت ہوگیا کہ عوامی مینڈیٹ ہمارے پاس ہے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عدلیہ کی آزادی جمہوریت سے وابستہ ہے، ہم نے جمہوریت کی خاطر مذاکرات کیے اور سیاسی مسائل کو سیاسی طور پر حل کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ ملک بہت مشکل چوارہے پر کھڑا ہے ہمیں اس کیلیے راستہ نکالنا ہوگا۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اداروں کے مابین خیلج بڑھ گئی ہے...
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 01 فروری 2025ء ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ شہریوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھیجنے والے ایجنٹ مافیا کے خلاف حکمت عملی تیار کرلی، بہت جلد ان کے خلاف سخت کریک ڈاؤن ہوگا حکومت پاکستان کے امریکی حکومت کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، دورے پر ان کی امریکی کانگریس مین اور سینیٹرز سے بھی ملاقات ہوئی جس کے نتائج مستقبل میں نظر آئیں گے۔ لاہور کے نادرا سینٹر میں پاسپورٹ آفس کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شملہ پہاڑی پر نادرا آفس میں آج سے کچھ ماہ قبل تک بہت رش تھا لیکن اب وہاں معاملات بہت بہتر ہوگئے،...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل آئی سی سی ایوارڈز کا اعلان 24 سے 28 جنوری تک کرے گی۔ آئی سی سی کے مطابق ون ڈے اور ٹیسٹ کی بہترین ٹیموں کا اعلان 24 جنوری کو ہوگا جبکہ ٹی 20 ٹیم آف دی ایئر اور بہترین کھلاڑیوں کا اعلان 25 جنوری کو کیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق امپائر آف دی ایئر اور ایمرجنگ پلیئر آف دی ایئر کا اعلان 26 جنوری کو ہوگا، 27 جنوری کو ون ڈے اور ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئر کا اعلان کیا جائے گا جبکہ مینز اور ویمنز کرکٹر آف دی ایئر کا اعلان 28 جنوری کیا ہوگا۔ مزید پڑھیں: ٹی 20 کرکٹر آف دی ایئر 2024 کی نامزدگیوں کا اعلان، پاکستانی بھی شامل خیال رہے کہ قومی...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اپنے سالانہ ایوارڈز کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے جو 24 سے 28 جنوری کے درمیان ہوں گے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق مختلف کیٹیگریز میں ایوارڈز کی تقریب میں 24 جنوری کو ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ کی بہترین ٹیموں کا اعلان کیا جائے گا۔ آئی سی سی نے بتایا کہ 25 جنوری کو ٹی 20 ٹیم آف دی ایئر اور بہترین کھلاڑیوں کے نام سامنے آئیں گے۔ رپورٹ کے مطابق آئی سی سی کے ایوارڈز کا سلسلہ 26 جنوری کو امپائر آف دی ایئر اور ایمرجنگ پلیئر آف دی ایئر کے انتخاب کے ساتھ جاری رہے گا۔ آئی سی سی کے مطابق 27 جنوری کو ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ...
اقصی شاہد: پاکستان کی اسپیس اینڈ اپسٹریٹ ریسرچ آرگنائزیشن (سپارکو) نے اپنا پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ (ای او-1) آج خلا میں روانہ کرنے کا اعلان کیا ہے، یہ سیٹلائٹ چین کے جی چھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلا میں بھیجا جائے گا۔ سپارکو کے مطابق اس سیٹلائٹ کو خلا میں بھیجے جانے کے مناظر پاکستانی عوام کو براہ راست دکھائے جائیں گے تاکہ عوام اس تاریخی لمحے کا حصہ بن سکیں۔ ای او-1 سیٹلائٹ پاکستان میں مقامی طور پر تیار کیا گیا ہے اور یہ ملک کی قدرتی وسائل کی نگرانی، ان کی بہتر دیکھ بھال اور قدرتی آفات کی پیش گوئی میں مدد فراہم کرے گا۔ یہ جدید سیٹلائٹ پاکستان کی خلائی ٹیکنالوجی میں ایک اہم سنگ میل ثابت...

معیشت کی بہتری پر حقائق سامنے آنے چاہئیں، پی ٹی آئی نے مذاکرات کیلئے اعتماد میں نہیں لیا: فضل الرحمن
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ معیشت کی بہتری پر حقائق سامنے آنے چاہئیں۔مولانا فضل الرحمان نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معیشت کی بہتری کے صرف اشاریے مل رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کی بہتری ہماری آرزو ہے، عوام کو ثمرات ملیں گے تو ثابت ہوگا معیشت بہتر ہوئی، جب تک روپے کی قدر کو تقویت نہیں ملے گی عام آدمی کو ریلیف نہیں مل سکتا۔ سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے مذاکرات کے حوالے سے ہمیں اعتماد میں نہیں لیا، ہمیں نہیں پتا وہ کیا کہہ رہے ہیں اور کیا کر رہے...
سڈنی (اسپورٹس ڈیسک)بھارت کے خلاف میلبرن ٹیسٹ سے دھواں دار ڈیبیو کرنے والے نوجوان بیٹر سیم کونسٹاس سریز کے بعد بھی خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔سیریز جیتنے میں اہم کردار ادا کرنے والے 19 سالہ سیم کونسٹاس کے متعلق سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کا ماننا ہے کہ اگر بلے باز کو اپنی جگہ بطور ٹیسٹ اوپنر پکی کرنی ہے تو ان کو ابھی بہت کچھ کرنا ہوگا۔لیجنڈ کرکٹر کا کہنا تھا کہ اگر نوجوان بلے باز اس ہی طرح کھیلتے رہے تو ان کا نہیں خیال کہ وہ ٹیسٹ اوپننگ بیٹسمین کے طور پر زیادہ عرصہ تک ٹِک پائیں گے۔رکی پونٹنگ نے کہا کہ یہ ایک بڑا اسٹیج ہے اور بلے باز نے ایم سی جی میں خوب...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جنوری2025ء) حکومت کے معیشت بہتر ہونے کے دعووں پر مولانا فضل الرحمان نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ صرف معاشی اشاروں سے کام نہیں چلے گا، عوام کو ثمرات ملیں گے تو ثابت ہوگا معیشت بہتر ہوئی، جب تک عام آدمی تک معیشت کی بہتری نہیں پہنچتی اس وقت تک عوام مطمئن نہیں ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ہفتے کے روز کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کی سطح پر مدارس کی رجسٹریشن کے لیے قانون سازی ہو چکی ہے، صوبائی حکومتیں کیوں قانون سازی میں تاخیر کر رہی ہیں؟ جب قومی سطح پر ایک قانون بن چکا ہے تو صوبائی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جمیعت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی نے مذاکرات کے حوالے سے ہمیں اعتماد میں نہیں لیا۔ مولانا فضل الرحمان نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معیشت کی بہتری پر حقائق سامنے آنے چاہئیں، معیشت کی بہتری کے صرف اشاریے مل رہے ہیں، ملکی معیشت کی بہتری ہماری آرزو ہے، عوام کو ثمرات ملیں گے تو ثابت ہوگا معیشت بہتر ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک روپے کی قدر کو تقویت نہیں ملے گی عام آدمی کو ریلیف نہیں مل سکتا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی نے مذاکرات کے حوالے سے ہمیں اعتماد میں نہیں لیا، ہمیں...