اپنی جگہ بطور ٹیسٹ اوپنر پکی کرنی ہے تو ان کو ابھی بہت کچھ کرنا ہوگا، رکی پونٹنگ
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
سڈنی (اسپورٹس ڈیسک)بھارت کے خلاف میلبرن ٹیسٹ سے دھواں دار ڈیبیو کرنے والے نوجوان بیٹر سیم کونسٹاس سریز کے بعد بھی خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔سیریز جیتنے میں اہم کردار ادا کرنے والے 19 سالہ سیم کونسٹاس کے متعلق سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کا ماننا ہے کہ اگر بلے باز کو اپنی جگہ بطور ٹیسٹ اوپنر پکی کرنی ہے تو ان کو ابھی بہت کچھ کرنا ہوگا۔لیجنڈ کرکٹر کا کہنا تھا کہ اگر نوجوان بلے باز اس ہی طرح کھیلتے رہے تو ان کا نہیں خیال کہ وہ ٹیسٹ اوپننگ بیٹسمین کے طور پر زیادہ عرصہ تک ٹِک پائیں گے۔رکی پونٹنگ نے کہا کہ یہ ایک بڑا اسٹیج ہے اور بلے باز نے ایم سی جی میں خوب انجوائے کیا۔ لیکن انہوں نے ایسا بہت سے نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ ہوتے دیکھا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’ارتھ ڈے‘ منایا جا رہا ہے
ویب ڈیسک: پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم الارض (ارتھ ڈے) منایا جا رہا ہے، اس دن کو منانے کا مقصد کرہ ارض کو درپیش خطرات کے حوالے سے آگاہی پھیلانا ہے۔
ارتھ ڈے باضابطہ طور پر پہلی بار 1970ء میں تقریباً 193 سے زائد ممالک میں عالمی دن کے طور پر منایا گیا، اس دن کو منانے کا مقصد بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانا، قدرتی ماحول کی حفاظت، موسمیاتی تبدیلی اور قدرتی آفات کے اثرات کو کم سے کم کرنا ہے۔
سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ، ملزم گرفتار
انسان نے اپنی ضروری اور غیر ضروری سرگرمیوں سے زمین کے قدرتی نظام پر گہرے منفی اثرات مرتب کئے جن کا خمیازہ ہم آج زلزلوں، سمندری طوفانوں، خشک سالی، اور قحط جیسی قدرتی آفات کی صورت میں بھگت رہے ہیں۔
اپنی زمین سے محبت کا تقاضا ہے کہ ہم ایسے اقدام کریں جن سے ماحول میں آلودگی کم سے کم ہو، درخت لگائے جائیں، پہلے سے موجود درختوں کی نگہداشت ہمارا فرض اولین ہے، ماحول کو صاف اور آلودگی سے پاک رکھنے کے طریقوں کی آگاہی دینا، پلاسٹک کے تھیلے اور پلاسٹک سے بنی اشیاء کا استعمال کم سے کم یا پھر ترک کر دینا ہی بہتر ہے۔
بھٹک کر پاکستان آنے والے نایاب بھارتی ہرن کو جنگل میں چھوڑ دیا گیا
سب سے اہم بات یہ ہے کہ ارتھ ڈے کو محض ایک دن تک محدود نہ رکھا جائے بلکہ اس دن کئے جانے والے عہد کو اپنی روزمرہ زندگیوں کا حصہ بنا لیا جائے۔