2025-04-23@17:29:23 GMT
تلاش کی گنتی: 28
«انوشکا شرما اور ویرات کوہلی»:
بھارتی کرکٹ بورڈ (BCCI) نے 2024-25 کے سیزن کے لیے کھلاڑیوں کے سالانہ سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کردیا ہے، جس میں شریاس ایر اور ایشان کشن کی واپسی ہوئی ہے، جنہیں گزشتہ سیزن میں ڈسپلنری مسائل کے باعث کنٹریکٹ سے خارج کر دیا گیا تھا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق کیٹیگریA+ میں صرف 4 کھلاڑی میں شامل ویرات کوہلی، روہت شرما، جسپریت بمراہ اور رویندر جڈیجا کیے گئے ہیں۔ ریٹائرمنٹ کے بعد ان تینوں (کوہلی، روہت، جڈیجا) کے A+ سے باہر ہونے کی چہ مگوئیاں ہو رہی تھیں، لیکن بورڈ نے انہیں برقرار رکھا ہے۔ ???? ???????????????? ???? BCCI announces annual player retainership 2024-25 – Team India (Senior Men)#TeamIndia Details ????https://t.co/lMjl2Ici3P pic.twitter.com/CsJHaLSeho — BCCI (@BCCI) April 21, 2025 شریاس...
ویرات کوہلی نے ڈیوڈ وارنر کا ریکارڈ توڑ دیا، آئی پی ایل میں نئی تاریخ رقم کر دی۔ رائل چیلنجرز بینگلورو (آر سی بی) کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نے آئی پی ایل 2025ء کے ایک اہم مقابلے میں پنجاب کنگز کے خلاف شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ایک نیا اور تاریخی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ میچ میں کوہلی نے ناقابلِ شکست 73 رنز 54 گیندوں پر بنائے اور اپنی ٹیم کو فتح سے ہم کنار کروایا۔ یہ ویرات کوہلی کا آئی پی ایل میں 59 واں نصف سنچری (ففٹی) اسکور تھا اور مجموعی طور پر یہ ان کی 67 ویں ففٹی یا اس سے زیادہ رنز کی اننگز تھی۔ اس کارکردگی کے ساتھ کوہلی نے آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ...
بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اور مشہور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی دبئی می ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں انوشکا اور ویرات ایک شوٹ کے دوران ایک ساتھ رقص کرتے نظر آرہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں ہنستے مسکراتے ہوئے ایک گروپ کے ساتھ ڈانس کر رہے ہیں۔ مداحوں کی جانب سے اس ویڈیو کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے اور انسٹاگرام پر ایک فین پیج کی جانب سے شیئر کی گئی اس ویڈو نے دیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں ویوز حاصل کر لیے ہیں۔ یاد رہے کہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی شادی دسمبر 2017 میں اٹلی کے خوبصورت شہر ٹسکنی میں ہوئی تھی۔...
انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی دبئی میں ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی۔ شوبز اور کھیلوں کی دنیا کے سب سے خوبصورت اور پسندیدہ جوڑوں میں سے ایک، انوشکا شرما اور ویرات کوہلی ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں، یہ جوڑا اپنی اسٹائلش عوامی تقریبات، دلکش پوسٹس اور خوشگوار چھٹیوں کے ذریعے مداحوں کے دل جیتتا رہتا ہے۔ حال ہی میں انوشکا اور ویرات کی ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ رپورٹس کے مطابق یہ ویڈیو دبئی میں ایک شوٹ کے دوران بنائی گئی ہے، جس میں دونوں کو ڈانسرز کے ایک گروپ کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں جہاں سب لوگ خوشی سے جھومتے دکھائی دے رہے ہیں،...
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے جاری سیزن میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز و سابق کپتان ویرات کوہلی نئے ریکارڈ بنا رہے ہیں، رائل چیلنجرز بنگلورو کی نمائندگی کرتے ہوئے مایہ ناز بلے باز نے اپنے شاندار آئی پی ایل کیریئر میں ایک اور ریکارڈ رقم کیا ہے۔ ویرات کوہلی، جو آئی پی ایل کی تاریخ میں پہلے ہی سب سے زیادہ رنز بنانے اور 8000 رنز کا ہندسہ عبور کرنے والے واحد کھلاڑی ہیں، رواں سیزن میں 1000 باؤنڈریز لگانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ویرات کوہلی کا نیا کارنامہ، یہ ریکارڈ بنانے والے پہلے بھارتی کھلاڑی بن گئے جمعرات کو بنگلورو کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں اسٹار رائل چیلنجرز بنگلورو کی...
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں رائل چیلنجرز بینگالورو کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے دہلی کیپیٹلز کے خلاف میچ میں آئی پی ایل تاریخ کا ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ بینگالورو میں جاری ایونٹ کے 24ویں میچ میں ویرات کوہلی 1001 باؤنڈریاں لگا کر لیگ کی تاریخ میں سب سے زیادہ باؤنڈریاں اسکور کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ 920 باؤنڈریز اسکور کرنے والے سابق بھارتی اوپنر شیکھر دھوون کے پاس تھا جبکہ سابق آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر 899 باؤنڈریز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ ممبئی انڈینز کےسابق کپتان روہت شرما 885 باؤنڈریوں کے ساتھ چوتھے اور جبکہ کرس گیل 761 باؤنڈریز کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر ہیں۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز و سابق کپتان ویرات کوہلی نے ٹی20 کرکٹ میں 13 ہزار رنز مکمل کرلیے ہیں، اسٹار بلے باز کھیل کے مختصر ترین فارمیٹ میں 13 ہزار رنز بنانے والے پہلے بھارتی کرکٹر بھی بن گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ویرات کوہلی نے دنیا کا سب سے بہترین بؤلر کسے قرار دیا؟ ویرات کوہلی نے گزشتہ روز آئی پی ایل 2025 میں ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں رائل چیلنجرز بنگلور اور ممبئی انڈینز کے درمیان میچ کے دوران یہ کارنامہ انجام دیا،ویرات کوہلی ممبئی انڈینز کے خلاف میچ کے دوران اچھی فارم میں نظر آئے، انہوں نے صرف 29 گیندوں میں شاندار نصف سنچری بنائی اور تیز ترین 13 ہزار رنز مکمل کرنے والے کھلاڑیوں...
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی فرنچائز رائل چیلنجرز بینگالورو (آر سی بی) کے نوجوان کھلاڑی سواستک چِکارا نے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی کے ساتھ ڈریسنگ روم میں ایسی حرکت کی کہ ساتھی کھلاڑی ہنستے رہے گئے۔ آر سی بی کے فاسٹ بولر یش دیال نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ویڈیو میں بتایا کہ کولکتہ میں میچ کے بعد سب ڈریسنگ روم میں بیٹھے تھے کہ سواستک چِکارا نے ویرات کوہلی کے بیگ کو بغیر اجازت کھولا اور پرفیوم کی بوتل نکال لی۔ سب ہنسنے لگے۔ انہوں (ویرات کوہلی) نے کچھ نہیں کیا اور بیٹھ کر دیکھتے رہے۔ آر سی بی کے کپتان رجت پاٹیدار نے کہا کہ ویرات بھائی وہیں بیٹھے تھے اور وہ...
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے سینئر کھلاڑیوں کو اے+ کیٹیگری میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے بعد مختصر ترین فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی کو انکی کارکردگی کی بنیاد پر اے+ کیٹیگری میں معاہدے دیے جائیں گے۔ رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما، اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کو ٹی20 فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد کارکردگی کو بنیاد بناکر گریڈ اے پلس کنٹریکٹ سے محروم کیا جاسکتا ہے۔ مزید پڑھیں: روہت، ویرات اور جڈیجا کے مستقبل کا فیصلہ چیمپئینز ٹرافی کے بعد ہوگا اے+ کیٹیگری میں وایرت کوہلی، روہت شرما اور جسپریت بمراہ کے علاوہ...
بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے بھارت کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کے ساتھ آئی پی ایل کی افتتاحی تقریب میں ڈانس کر کے ایونٹ کا دھماکے دار آغاز کر دیا۔ کولکتہ کے ایڈنز گارڈنز میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کی افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوا جہاں شوبز انڈسٹری کی بڑی شخصیات نے پرفارمنس دی۔ ان میں گلوکارہ شریا گھوشال اور کرن اوجلا جبکہ ادارہ ڈِشا پٹنی شامل تھی۔ بعد ازاں بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے رائل چینلنجرز بینگالورو کے ویرات کوہلی اور کولکتہ نائٹ رائڈر کے رنکو سنگھ کو اسٹیج پر بلایا اور ان کے ساتھ دو مختلف گانوں پر ڈانس کیا۔ مداح اس وقت بے قابو ہوگئے جب شاہ رخ خان...
بھارتی کرکٹ کے سپر اسٹار ویرات کوہلی نے اپنے نئے ہیئر اسٹائل سے مداحوں کو حیران کر دیا۔ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025ء سے قبل کوہلی نے اپنے بالوں کا نیا انداز اپنایا ہے، جس کی تصاویر مشہور سیلیبریٹی ہیئر اسٹائلسٹ عالم حاکم نے انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں۔ کوہلی کا یہ نیا ہیئر اسٹائل سائیڈ فیڈ پر مشتمل ہے، جو ان کی شخصیت کو مزید پرکشش بناتا ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Aalim Hakim (@aalimhakim) تراشی ہوئی داڑھی کے ساتھ یہ نیا ہیئر اسٹائل ان کے مداحوں میں تیزی سے مقبول ہو رہا ہے اور سوشل میڈیا پر اس کے خوب چرچے میں ہے۔ ویرات کوہلی رائل...
بھارت کے کنگ کرکٹر ویرات کوہلی نے چیمپئنز ٹرافی فائنل میں جیت کی خوشی میں اپنے ڈرائیور کو پچاس لاکھ روپے انعام سے نواز دیا۔ ویرات کوہلی کی جانب سے اپنے ڈرائیور کو پچاس لاکھ روپے انعام سے نوازنے کی خبر مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم اور یوٹیوب چینلز پر سامنے آئی ہے۔ وائرل دعویٰ: سوشل میڈیا پوسٹس کے مطابق، ویرات کوہلی نے اپنے ڈرائیور انیس احمد سے وعدہ کیا تھا کہ اگر بھارت چیمپئنز ٹرافی جیت گیا تو وہ انہیں 50 لاکھ روپے انعام دیں گے۔ دعویٰ کیا گیا ہے کہ انیس کو فائنل میچ دیکھنے کےلیے دبئی بلایا گیا تھا، اور فائنل جیتنے کے بعد ویرات نے اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے انہیں 50 لاکھ روپے...
چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں بھارت کی نیوزی لینڈ پر چار وکٹوں سے شاندار فتح کے بعد، ویرات کوہلی نے اپنی بیوی انوشکا شرما کے ساتھ ایک پیار بھرا لمحہ شیئر کیا۔ جیسے ہی رویندر جڈیجا نے فتحیاب رنز بنائے، ویرات اپنے میڈل اور سفید جیکٹ لے کر انوشکا کی طرف دوڑے، جہاں انوشکا نے ان کے بالوں کو سہلاتے ہوئے ان کا استقبال کیا۔ دبئی اسٹیڈیم میں موجود انوشکا نے میچ کے دوران مختلف جذبات کا اظہار کیا، لیکن جب ویرات نے ان کے ساتھ گرمجوشی سے گلے ملنے کے بعد اپنا میڈل اور جیکٹ دکھایا، تو انوشکا نے مسکراتے ہوئے ان کے سر کو سہلایا اور ان کے بالوں سے کھیلنا شروع کر دیا۔ یہ منظر نہایت...
لاہور: چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں کیوی بیٹر ٹام لیتھم کے آؤٹ ہونے پر ویرات کوہلی بھنگڑا ڈالنے لگے۔ ویرات کے بھنگڑے ڈالنے کا واقعہ نیوزی لینڈ کی اننگز کے 24ویں اوور میں ہوا جب رویندر جدیجا کی گیند کو لیتھم نے سویپ کرنے کی کوشش کی لیکن وہ پیڈ سے جا ٹکرائی۔ امپائر نے فوری طور پر انہیں آؤٹ قرار دے دیا، تاہم لیتھم نے ریویو لینے کا فیصلہ کیا۔ ری پلے میں امپائر کا فیصلہ برقرار رہا اور اس کے ساتھ ہی بھارتی ٹیم نے ایک اہم وکٹ حاصل کر لی۔ مزید پڑھیں؛ بھارت نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر چیمپیئنزٹرافی جیت لی روہت شرما نے اس بڑی وکٹ پر جوش کے ساتھ جشن منایا جبکہ...
بھارتی کرکٹ ٹیم کے بلے باز ویرات کوہلی نے چیمپئنز ٹرافی میں فتح کے بعد اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق اشارہ دے دیا۔ میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ویرات کوہلی نے کہا کہ میں کچھ عرصے تک ہی ٹیم کے ساتھ رہوں گا، اب بھارت کے پاس ایک اچھا اسکواڈ آگیا ہے جو اگلے 8 سال تک تمام ٹیموں کا بہترین انداز سے مقابلہ کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم آسٹریلیا کے ناکام دورے کے بعد کرکٹ کے میدان میں اچھے انداز سے واپسی کے خواہش مند تھے اور ایک بڑا ایونٹ جیتنے کی چاہت تھی، اسی امید اور سوچ کے ساتھ چیمپئنز ٹرافی میں آئے اور فتح حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ ویرات کوہلی نے کہا کہ ہمارے...
DUBAI: بھارت کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی نے چیمپیئنزٹرافی کے فائنل میں میچ میں منفرد ریکارڈ بنا کر اپنے ملک کے لیے یہ اعزاز حاصل کرنے والے سچن ٹنڈولکر جیسے عظیم کھلاڑی کے بعد دوسرے کرکٹر بن گئے ہیں۔ ویرات کوہلی نے دبئی میں کھیلے گئے چیمپیئنزٹرافی کے فائنل میں خاطر خواہ کارکردگی تو نہیں دکھائی تاہم وہ مسلسل تیسری مرتبہ چیمپیئنزٹرافی کا فائنل کھیلنے اعزاز حاصل کر گئے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف چیمپیئنزٹرافی کا فائنل میچ کوہلی کے انٹرنیشنل کیرئیر کا 550 واں میچ تھا جو سچن ٹنڈولکر کے بعد بھارت کی جانب سے سب سے زیادہ میچوں کا ریکارڈ ہے۔ بھارت کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ میچز کھیلنے کا ریکارڈ سچن...
بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نیوزی لینڈ کے خلاف آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل سے قبل انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔ فائنل میچ اتوار کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔ جمعہ کے روز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اکیڈمی میں نیٹ پریکٹس کے دوران، کوہلی فاسٹ بولنگ کا سامنا کر رہے تھے جب ایک تیز گیند ان کے گھٹنے پر لگی، جس کے بعد انہوں نے فوری طور پر پریکٹس روک دی۔ بھارتی ٹیم کے فزیو اسٹاف نے فوراً ان کا معائنہ کیا، انہیں اسپرے لگایا اور متاثرہ جگہ پر بینڈیج باندھ دی۔ چوٹ کے باوجود، کوہلی گراؤنڈ میں موجود رہے اور بقیہ ٹریننگ سیشن کو دیکھتے رہے، جبکہ انہوں نے ساتھی کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف...
بھارت کے نامور کرکٹر، سابق کپتان ویرات کوہلی کی ہلدی کی رسم کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔ یاد رہے کہ بین الاقوامی شہرت یافتہ بیٹر ویرات کوہلی نے 2017ء میں خوبرو بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما سے شادی کی تھی۔ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے اپنی شادی کی تقریبات کو انتہائی نجی رکھا تھا، جوڑے کی جانب سے صرف مرکزی تقریب کی مالا پہنانے اور پھیرے لینے کی ویڈیو شیئر کی گئی تھی۔ اب اس جوڑے کی شادی کے 7 سال بعد ویرات کوہلی کی ہلدی کی رسم کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔ ویڈیو میں ویرات کوہلی کو اپنے رشتے داروں کے درمیان بیٹھے ہلدی لگواتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں ویرات کوہلی خوش گوار موڈ...
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے گروپ اے کے آخری میچ میں بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کے آؤٹ ہونے پر ان کی اہلیہ انوشکا شرما نے سر پر ہاتھ رکھ لیا اور شدید مایوسی کا اظہار کیا۔ یہ بھی پڑھیں ویرات کوہلی نے اپنے 300ویں ون ڈے میچ میں تاریخ رقم کردی ویرات کوہلی نیوزی لینڈ کے خلاف اپنا 300واں ایک روزہ انٹرنیشنل میچ کھیل رہے ہیں، تاہم آج وہ بیٹنگ میں ناکام نظر آئے اور 11 رنز بنا کر ہی پویلین لوٹ گئے۔ ویرات کوہلی نیوزی لینڈ کے کھلاڑی فلپس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، آؤٹ ہونے کے موقع پر جہاں کوہلی خود حیران نظر آئے وہیں اسٹیڈیم میں موجود ان کی اہلیہ انوشکا شرما نے سر پر ہاتھ رکھ...
کراچی: سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے ویرات کوہلی کو ون ڈے کرکٹ کا سب سے بڑا بیٹر قرار دے دیا۔ اتوار کو دبئی میں پاکستان کے خلاف ناقابل شکست سنچری بنانے کے بعد ویرات کوہلی ون ڈے کرکٹ میں 14,000 رنز کا سنگ میل عبور کرنے والے تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ ویرات کوہلی پہلے ہی رکی پونٹنگ کو پیچھے چھوڑ چکے ہیں اور اب دوسرے نمبر پر موجود کمار سنگاکارا سے صرف 149 رنز دور ہیں لیکن سچن ٹنڈولکر کے 18,426 رنز کے ریکارڈ سے ابھی بھی 4341 رنز پیچھے ہیں۔ مزید پڑھیں: پاکستان میں ویرات کوہلی کی پذیرائی پر نفرت کا زہر اُگلتا بھارتی میڈیا بھی حیران آئی سی سی ریویو پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے...
چیمپئنز ٹرافی 2025 کے پاک بھارت میچ میں پاکستانی شائقین کی جانب سے ویرات کوہلی کو ملنے والی بے پناہ پذیرائی نے پاکستان کے خلاف ہمیشہ زہر اگلنے والے بھارتی میڈیا کو حیران و پریشان کردیا ہے۔ گزشتہ روز دبئی میں ہونے والے پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے میچ میں ویرات کوہلی نے اپنی شاندار سنچری سے بھارتی ٹیم کو فتح دلائی، لیکن دلچسپ بات یہ رہی کہ پاکستانی شائقین نے بھی کوہلی کی اس کارکردگی کو بے حد سراہا۔ یہ منظرنامہ بھارتی میڈیا کےلیے حیرت کا باعث بنا ہوا ہے، جو اکثر پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والے میچوں کو ایک جنگ کی طرح پیش کرتا ہے۔ لیکن پاکستانیوں نے ایک بار پھر ثابت کیا...
بھارتی بلے باز ویرات کوہلی ون ڈے کرکٹ میں 14 رنز بنانے والے تیسرے کھلاڑی بن گئے۔ دوبئی میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں چیمپئنز ٹرافی کے ہائی وولٹیج مقابلے میں مدمقابل ہیں اورکھیلے جانے والے میچ میں بھارتی بلے باز ویرات کوہلی نے اہم ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔ ویرات کوہلی نے ون ڈے کرکٹ میں 14 ہزار رنز مکمل کرلیے ہیں جس کے بعد وہ دنیائے کرکٹ میں تیز ترین 14 ہزار رنز بنانے والے تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ دبئی میں چیمپئنز ٹرافی کا ہائی وولٹیج معرکہ، 242 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کی 2 وکٹیں گرگئیں اس سے قبل سابق بھارتی کھلاڑی سچن ٹنڈولکر اور سابق سری لنکن بلے باز سنگا کارا بھی یہ...
بھارت کے اسٹار بلے باز اور سابق کپتان ویرات کوہلی نے لیجنڈری سچن ٹنڈولکر کا ون ڈے انٹرنیشنل میں تیز ترین 14 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ چھین کر اپنے نام کرلیا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان دبئی میں کھیلے گئے میچ میں ویرات کوہلی نے ون ڈے کرکٹ میچ کی 287 اننگز میں 14 ہزار تیز ترین رنز بنانے کا سنگ میل عبور کر کے نیا ریکارڈ بنایا۔ اسی کے ساتھ ویرات کوہلی دنیا کے پہلے جبکہ مجموعی طور پر 14 ہزار رنز بنانے والے تیسرے بلے باز بن گئے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ سچن ٹنڈولکر کے پاس تھا جنہوں نے 350 اننگز میں 14 ہزار او ڈی آئی رنز بنائے تھے اس کے علاوہ فہرست میں سری لنکا کے...
نئی دہلی(نیوز ڈیسک)معروف کرکٹر ویرات کوہلی اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کا شمار سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے جوڑوں میں ہوتا ہے۔ ان کی سادگی، محبت اور طرزِ زندگی کے مداح نہ صرف فلم انڈسٹری بلکہ کرکٹ برادری میں بھی موجود ہیں۔ دونوں کی پہلی ملاقات 2013 میں ہوئی، اور دو سال بعد 2015 میں انہوں نے اپنے تعلق کو عوامی سطح پر قبول کیا۔ 2017 میں یہ جوڑا ازدواجی بندھن میں بندھا اور اب ان کے دو بچے ہیں، بیٹی وامیکا کوہلی اور بیٹا اکائے کوہلی**۔ یہ بات کسی سے پوشیدہ نہیں کہ ویرات اور انوشکا اپنی اولاد کو بہترین اور آرام دہ زندگی فراہم کر رہے ہیں، لیکن وہ بچوں کی خوراک کے معاملے میں...
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی اپنے لیے 18 نمبر سے جذباتی وابستگی رکھتے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ویرات کوہلی 18 نمبر کی کرکٹ جرسی میں انڈ 19 سے نظر آرہے ہیں، ون ڈے، ٹی 20 اور ٹیسٹ میں بھی اُن کی جرسی کا نمبر 18 ہی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی کے نزدیک 18 نمبر اُن کی جذباتی واسبتگی تو ہے ہی تاہم وہ سمجھتے ہٰں کہ اس نمبر کے ملنے کے بعد سے انہوں نے ترقی کی منازل طے کی ہیں۔ اس کے علاوہ ویرات کے ریسٹورنٹ سمیت دیگر کاروبار کے ناموں میں بھی 18 نمبر کا تذکرہ ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 18 نمبر سے ویرات کوہلی کی جذباتی وابستگی...
ممبئی (نیوز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور ان کے شوہر و کرکٹر ویرات کوہلی بھارت کے مشہور مذہبی گرو کے پاس پہنچ گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انوشکا شرما اور ویرات کوہلی اپنے دونوں بچوں کے ساتھ حال ہی میں اتر پردیش میں معروف پجاری پرمانند مہاراج سے ملنے گئے تھے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ان دونوں کو اپنے بچوں کے ساتھ پرمانند مہاراج کا آشیرواد لیتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس موقع پر انوشکا شرما نے پرمانند مہاراج سے کہا کہ پچھلی بار جب ہم آئے تھے تو من میں کچھ سوال تھے، مجھے لگا کہ پوچھوں گی لیکن جو بھی بیٹھا تھا وہاں پر ان سب نے کچھ نہ کچھ ویسا ہی سوال...