ویرات کوہلی کا چیمپیئنزٹرافی کے فائنل میں منفرد ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
DUBAI:
بھارت کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی نے چیمپیئنزٹرافی کے فائنل میں میچ میں منفرد ریکارڈ بنا کر اپنے ملک کے لیے یہ اعزاز حاصل کرنے والے سچن ٹنڈولکر جیسے عظیم کھلاڑی کے بعد دوسرے کرکٹر بن گئے ہیں۔
ویرات کوہلی نے دبئی میں کھیلے گئے چیمپیئنزٹرافی کے فائنل میں خاطر خواہ کارکردگی تو نہیں دکھائی تاہم وہ مسلسل تیسری مرتبہ چیمپیئنزٹرافی کا فائنل کھیلنے اعزاز حاصل کر گئے۔
نیوزی لینڈ کے خلاف چیمپیئنزٹرافی کا فائنل میچ کوہلی کے انٹرنیشنل کیرئیر کا 550 واں میچ تھا جو سچن ٹنڈولکر کے بعد بھارت کی جانب سے سب سے زیادہ میچوں کا ریکارڈ ہے۔
بھارت کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ میچز کھیلنے کا ریکارڈ سچن ٹنڈولکر کے پاس ہے جنہوں نے 2013 میں ریٹائرمنٹ سے قبل 200 ٹیسٹ، 463 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلا تھا۔
ویرات کوہلی اب تک 123 ٹیسٹ، 302 ون ڈے اور 125 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں۔
بھارت کے لیے عالمی سطح پر سب سے زیادہ کرکٹ میچز کھیلنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں سچن ٹنڈولکر 664 میچوں کے ساتھ پہلے، ویرات کوہلی 550 میچوں کے ساتھ دوسرے، ایم ایس دھونی 538 میچوں کے ساتھ تیسرے، راہول ڈریوڈ 509 اور روہت شرما 499 انٹرنیشنل میچوں کے سات بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔
ویرات کوہلی نے چیمپیئنزٹرافی میں مجموعی طور پر 218 رنز بنائے، جس میں پاکستان کے خلاف گروپ میچ میں سنچری بھی شامل ہے تاہم نیوزی لینڈ کے رویندرا سے رواں ایونٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز چھین نہ سکے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ویرات کوہلی سچن ٹنڈولکر سب سے زیادہ میچوں کے
پڑھیں:
اسلام آباد میں یونیورسٹی طالبہ کا قتل، قاتل ہاسٹل میں ڈیڑھ گھنٹے تک کیا کرتا رہا؟
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نجی ہاسٹل میں مقیم طالبہ کو تین روم میٹس کی موجودگی میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ قاتل واردات سے پہلے نجی ہاسٹل میں ڈیڑھ گھنٹے تک چھپا رہا، نامعلوم قاتل ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب ڈیڑھ بجے جی ٹین میں عون محمدرضوی روڈ پر دو گھروں پر مشتمل نجی ہاسٹل میں گھسا اور ڈیڑھ گھنٹہ کارپورچ میں چھپ کر بیٹھا رہا۔
اس دوران انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کی طالبہ ایمان لان میں ٹہلنے کیلئے نکلی اور وہاں چھپے شخص کو دیکھ کر چور چور کا شور مچا دیا اور بھاگ کر کمرے میں پہنچی، قاتل بھی اس کے پیچھے گیا، کمرے میں تین اور طالبات بھی موجود تھیں۔
قاتل نے انہیں انگلی سے اشارہ کرتے ہوئے خاموش رہنے کا کہا لیکن ایمان شور مچاتی رہی تو قاتل نے اسے گولی مار کر قتل کردیا۔
مقتولہ مانسہرہ کی رہائشی اور اسلامک انٹرنیشنل میں انٹرنیشنل ریلیشنز میں ماسٹرز کر رہی تھی۔
پولیس نے مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کرکے مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کر دی ہے، کہ کیا یہ ٹارگٹ کلنگ ہے؟ قاتل چوری کے ارادے سے داخل ہوا تھا؟ یا پھر یہ ذاتی عناد کا نتیجہ ہے؟
تھانہ رمنا نے قاتل کے چہرے کی شناخت کےلیے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج نادار کو بھجوا دی ہے۔