2025-04-23@19:06:28 GMT
تلاش کی گنتی: 644

«امریکا تعلقات»:

(نئی خبر)
    لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک) لاس اینجلس میں امریکی تاریخ کی تباہ کن آگ 9 روز بعد بھی بے قابو رہی،اور یہ شامل مشرق میں برینٹ ووڈ تک پھیل گئی ہے۔ ریسکیو ٹیموں کو تیز ہواؤں کے سبب آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں لگی آگ سے تباہ ہونے والی عمارتوں کا ملبہ ہٹانے پر پابندی عاید کردی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ عمارتوں کے ملبے، راکھ اور گرد میں بھاری دھاتیں اور دیگر خطرناک مواد شامل ہوسکتا ہے۔ یہ خطرناک اجزا سانس کے ذریعے، جلد پر لگنے سے یا پینے کے پانی میں شامل ہوکر جسم میں داخل ہوسکتے ہیں۔کچرے کو نامناسب طریقے سے...
    واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکامیں پہلی بار فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے نکوٹین پاؤچ کی بطور محفوظ پروڈکٹ کے فروخت کرنے کی منظوری دے دی۔ حکومت نے زائن نکوٹین پاؤچ پروڈکٹس کا وسیع پیمانے پر سائنسی جائزہ لینے کے بعد اسے مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت دی۔ حکام کا کہنا ہے کہ نکوٹین کے پاؤچ کو صارف کے مسوڑھوں اور ہونٹوں کے درمیان رکھنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ زائن نیکوٹین پاؤچ کی مصنوعات صحت عامہ کے معیار پر پورا اترتی ہیں جس میں خطرات ، فوائد ، صارفین کے موجودہ استعمال اور مصنوعات کی تیاری کے لیے سہولیات اور طریقوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔ دوسری جانب امریکی لنگز ایسوسی ایشن نے اس فیصلے کی سخت مخالفت کی۔...
    امریکی سپریم کورٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ دیدیا، ایپ کے خاتمے کی تاریخ جاری کر دی گئی۔ ٹک ٹاک اتوار سے امریکا میں شٹ ڈاؤن ہونے کے لیے تیار ہے، ٹک ٹاک انتظامیہ نے واضح کردیا کہ اگر امریکی حکومت یا سپریم کورٹ نے ایپلی کیشن کی پابندی کی تاریخ میں کوئی توسیع نہیں کی تو ایپلی کیشن کو امریکا میں 19 جنوری کو بند کردیا جائے گا۔ واضح رہے کہ امریکی حکومت نے چین کی شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے دیا ہے۔ امریکی قانون کے مطابق ٹک ٹاک کی مالک کمپنی امریکا میں ٹک ٹاک کے آپریشنز 19 جنوری تک کسی بھی امریکی شخص یا کمپنی کو فروخت...
    امریکا میں 13 سالہ طالب علم کے ساتھ جنسی تعلقات استوار کرنے اور بچہ پیدا کرنے پر استانی کو گرفتار کرلیا گیا۔ نیویارک پوسٹ کے مطابق نیو جرسی کے ایک ایلیمنٹری اسکول میں پانچویں جماعت کی ٹیچر لورا کیرون نے 2016 سے 2020 کے درمیان طالب علم کو اپنے گھر میں رکھا تھا۔ اس دوران 28 سالہ ٹیچر نے 13 سالہ طالب علم کے ساتھ متعدد بار جنسی تعلقات استوار کیے۔ یہاں تک کہ ٹیچر حاملہ ہوئی اور ایک بچے کو بھی جنم دیا۔ کیپ مے کاؤنٹی کے پراسیکیوٹر دفتر نے ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ ٹیچر لورا کیرون پہلی بار اس طالب علم سے اس وقت ملی جو وہ پانچویں جماعت کا طالب علم تھا۔ طالب علم کا خاندان بھی ٹیچر کے گھر کے نزدیک ہی رہتا...
    واشنگٹن : امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے الوداعی خطاب میں کہا کہ کسی بھی صدر کو قانون سے بالا نہیں ہونا چاہیے اور جمہوریت کی حفاظت کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے امریکی جمہوریت کے مضبوط ہونے کا سبب چیک اینڈ بیلنس کے نظام کو قرار دیا اور کہا کہ یہ نظام امریکا کی سیاست میں توازن برقرار رکھتا ہے۔   بائیڈن نے ٹرمپ انتظامیہ کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ دنیا کی قیادت کا حق امریکا کا ہے، نہ کہ چین کا۔ انہوں نے اس بات پر تشویش ظاہر کی کہ چند افراد کے ہاتھوں میں زیادہ طاقت اور دولت جمع ہونا جمہوریت کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔   سوشل میڈیا پر...
    واشنگٹن (صباح نیوز) وائٹ ہائوس کے سینئر عہدیدار جان کربی نے واضح کیا ہے کہ پاکستان نے گزشتہ برسوں کے دوران انسداد دہشت گردی کی امریکی کوششوں میں اہم کردار ادا کیا ہے لیکن وہ کبھی بھی معاہدے کی ذمہ داریوں کا پابند باضابطہ اتحادی نہیں رہا۔ واشنگٹن میں ایک بریفنگ کے دوران وائٹ ہائوس کے قومی سلامتی کے مواصلاتی مشیر جان کربی نے پاکستان اور امریکا کے تعلقات کی نوعیت پر کھل کر بات کیاور کسی باضابطہ دفاعی معاہدے کی عدم موجودگی پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کبھی بھی امریکا کا تکنیکی اتحادی نہیں رہا، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرا مطلب ہے کہ پاکستان کے ساتھ اتحاد کا کوئی معاہدہ نہیں...
    واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ میں سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف ایک اشتہاری مہم کے تحت ٹرک چلائے گئے جن پر ان کے متنازع بیانات آویزاں کیے گئے ہیں۔ ان ٹرکوں پر عمران خان کی جانب سے پولیس افسران کو دھمکانے، طالبان کی حمایت اور اسامہ بن لادن کے حق میں دیے گئے بیانات نمایاں طور پر دکھائے گئے ہیں۔یہ اشتہاری مہم عمران خان کے ناقدین کی جانب سے چلائی گئی ہے، جس کا مقصد ان کی سیاسی پالیسیوں اور بیانات پر سوال اٹھانا ہے۔ مہم کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔ مارک زکر برگ کا 3600 "نکمے" ملازمین کو نکالنے کا فیصلہ مزید :
    امریکا میں گزشتہ 22 سال سے قید پاکستانی خاتون ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی ہمشیرہ ڈاکٹر فوزیہ صیدقی نے واشنگٹن سے بذریعہ فون پاکستان کے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان سے رابطہ کرکے کہا ہے کہ ان کی بہن کی رہائی کے کچھ امکانات پیدا ہوئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: حکومتی ایوانوں میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے ’قبرستان جیسی خاموشی‘ ہے، مشتاق احمد ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے سینیٹر کو ایک طویل مدت سے جاری ’عافیہ رہائی مہم‘ کی کاوشوں کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا اور کہا کہ آئندہ 30 گھنٹے بہت اہم ہیں اور ایک چھوٹی سی امید پیدا ہوئی ہے کہ ان کی بہن کو رہائی نصیب ہوجائے۔ دریں اثنا سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے...
    سعید احمد : سال 2024 میں ریلوے ہسٹری میں سب سے زیادہ ٹرین حادثات ریکارڈ ہوئے ۔ ریلوے میں بہتری کے دعوے دار ریلوے حکام ٹرین حادثات کی روک تھام نہ کرسکے،ریلوے ہیڈکوارٹر نے سال 2024 میں ہونے والے ٹرین حادثات کی رپورٹ مرتب کرلی ، گزشتہ برس 2024 میں ریکارڈ 118 ٹرین حادثات پیش آئے،ریلوے اعدادوشمار کے مطابق سال2023 میں 84ٹرین حادثات ریکارڈ کیے گئے تھے، لاہور ریلوے ہیڈکوارٹر کی جانب سے حادثات کی رپورٹ مرتب کرکے  سی ای او ریلوے کو ارسال کردی گئی ۔  رپورٹ  کے مطابق حادثات میں سب سے زیادہ مال گاڑیوں کی ڈی ریلمنٹ کے 56 واقعات ریکارڈ ہوئے،مسافر ٹرینوں کی ڈی ریلمنٹ کے 39واقعات ریکارڈ ہوئے، ان مینڈ لیول کراسنگ پر تصادم کے 8واقعات پیش...
    پاکستان باضابطہ اتحادی نہیں مگر مضبوط شراکت دار ہے، سینئر عہدیدار وائٹ ہاس WhatsAppFacebookTwitter 0 15 January, 2025 سب نیوز نیویارک (آئی پی ایس )وائٹ ہا ئو س کے سینئر عہدیدار جان کربی نے واضح کیا ہے کہ پاکستان نے گزشتہ برسوں کے دوران انسداد دہشت گردی کی امریکی کوششوں میں اہم کردار ادا کیا ہے لیکن وہ کبھی بھی معاہدے کی ذمہ داریوں کا پابند باضابطہ اتحادی نہیں رہا۔یہ مختصر پوزیشن پاکستان اور امریکا کے تعلقات کی نازک اور پیچیدہ نوعیت کی نشاندہی کرتی ہے جو مشترکہ سیکیورٹی خدشات اور مختلف تزویراتی ترجیحات پر مبنی ہیں۔واشنگٹن میں ایک بریفنگ کے دوران وائٹ ہاس کے قومی سلامتی کے مواصلاتی مشیر جان کربی نے پاکستان اور امریکا کے تعلقات کی...
    امریکا میں نومبر کے مہینے میں ہونے والے انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کا اعلان ہوچکا ہے۔ تاہم نومنتخب صدر کی تقریب حلف برداری جنوری کی 20 تاریخ میں ہوگی جس کے بعد وہ وائٹ ہاؤس منتقل ہوکر جوبائیڈن کے بعد صدرات کا عہدہ سنبھالیں گے۔ مگر امریکا میں انتخابات اور حلف برداری کے درمیان 2 مہینے سے زیادہ کا وقفہ کیوں کیا جاتا ہے اور یہ روایت ان ممالک سے مختلف کیوں ہے جہاں انتخابات کے فوراً بعد اختیارات کی نئی حکومت کو منتقلی عمل میں آتی ہے؟ امریکا میں انتخابات اور حلف برداری دونوں کی تاریخ کا تعین آئین میں کردیا گیا ہے۔ اس کے مطابق امریکا میں صدارتی انتخابات نومبر کے پہلے منگل کے روز ہوتے...
    کراچی: سندھ کی سرکاری جامعات کی اساتذہ تنظیموں نے بیورو کریٹس کو وائس چانسلر مقرر کرنے اور اساتذہ کی مستقل تقرریوں کو روکے جانے کے حکومت سندھ کے فیصلوں کے خلاف جمعرات اور جمعہ کو پورے صوبے کی پبلک سیکٹر جامعات بند رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔ فیڈریشن آف آل پاکستان اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن (فپواسا) نے جامعہ کراچی میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ دونوں دن سندھ کی پبلک سیکٹر جامعات میں صوبائی حکومت کے مذکورہ فیصلوں کے خلاف ہڑتال اور تدریسی عمل کا بائیکاٹ کیا جائے، پیر کو اساتذہ آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے جس میں ہزاروں اساتذہ سندھ اسمبلی کے اجلاس کا گھیراؤ اور وزیر اعلیٰ ہاؤس کی جانب...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2025ء)امریکا کی نیشنل سیکیورٹی کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ پاکستان کبھی بھی امریکا کا اتحادی نہیں رہا ہے اور نہ ہی ایسا کوئی معاہدہ ہوا۔ امریکی نیشنل سیکیورٹی کے ترجمان جان کربی نے واشنگٹن میں بائیڈن انتظامیہ کی خارجہ پالیسی پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ اتحاد کا کبھی کوئی معاہدہ نہیں تھا اور نہ کبھی وہ امریکا کا اتحادی رہا ہے۔جان کربی نے کہا کہ دہشتگردی کے خطرات سے نمٹنے کیلیے پاکستان کے ساتھ شراکت داری رہی۔ پاکستانی عوام سرحد پار سے آنے والی دہشتگردی کے تشدد کا شکار ہیں۔ دہشتگردی خطرات سے نمٹنے کیلئے پاکستان کیساتھ کام کرنے کا عزم...
    نیویارک:جو بائیڈن کےقومی سلامتی کےترجمان جان کربی نے اپنےبیان میں کہا پاکستان کبھی امریکا کا اتحادی نہیں رہا،نہ ہی دونوں ملکوں کےدرمیان اتحاد کا کوئی معاہدہ ہوا۔ امریکی نیشنل سکیورٹی کےترجمان جان کربی نےواشنگٹن میں بائیڈن انتظامیہ کی خارجہ پالیسی پر پریس کانفرنس کرتےہوئےکہا ہےکہ دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاکستان اورامریکا شراکت دار رہے ہیں،دہشت گردی کےخطرے سےنمٹنے کےلیےجوپاک افغان بارڈرپر اب بھی موجود ہے، ہم تسلیم کرتے ہیں کہ پاکستانی عوام آج بھی دہشت گردوں کے نشانے پر ہیں۔ افغان سرزمین سےپاکستان میں دہشت گردی ہوتی ہے،پاکستانی عوام اب بھی دہشت گردی سےمتاثر ہے، ہم اپنےدوراقتدار کےدوران پاکستان کےساتھ مل کرمشترکہ چیلنجزسےنمٹنے کےلیے پرعزم رہے یہ پالیسی تبدیل نہیں ہوئی اور نہ یہ تبدیل ہوگی۔ بائیڈن انتظامیہ کےمشرق...
    FRANKFURT: پاکستان ہیم ٹیکسٹائل 2025 میں عالمی خریداروں کے سامنے اپنی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کر رہا ہے، جہاں دنیا کے سب سے بڑے ہوم ٹیکسٹائل تجارتی میلے میں ریکارڈ نمائش کنندگان شرکت کر رہے ہیں۔ گزشتہ روز جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں شروع ہونے والی اس نمائش میں 130 ممالک کے 2800 نمائش کنندگان حصہ لے رہے ہیں اور پاکستان نمائش کنندگان کی تعداد کے لحاظ سے چوتھے بڑے ملک کے طور پر شریک ہے، جو اس اہم نمائش میں پاکستان کی سب سے بڑی شرکت ہے۔ وفاقی وزارت تجارت نے اس نمائش سے پاکستان کی برآمدات کے لیے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کرنے کے لیے ایک قومی پویلین قائم کیا ہے، جس میں 64 چھوٹی...
    پیانگ یانگ (مانیٹرنگ ڈیسک ) شمالی کوریا نے مختصر فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل فائر کرکے چند دنوں بعد امریکی صدر کے عہدے کا حلف اْٹھانے والے ٹرمپ کو پیغام دیدیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کی فوج کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے سمندر میں مختصر فاصلے تک مار کرنے والے متعدد بیلسٹک میزائل فائر کیے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ امریکی نو منتخب ڈونلڈ ٹرمپ کی آنے والی انتظامیہ کے لیے ایک پیغام ہو سکتا ہے۔بیلسٹک میزائل کا یہ تجربہ اس وقت ہوا جب جاپانی وزیرخارجہ تاکیشی ایویا جنوبی کوریا کے دورے پر ہیں۔جنوبی کوریا اور امریکا کے انٹیلی جنس حکام نے شمالی کوریا کی میزائل لانچنگ کی تیاریوں کا پہلے سے پتا...
    ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان، امریکا اور فلپائن نے ایک آن لائن اجلاس میں بحری سلامتی اور دیگر شعبوں میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ۔ جاپان کے وزیر اعظم اشیبا شیگیرو نے پیر کے روز امریکی صدر جو بائیڈن اور فلپائن کے صدر فرڈینینڈ مارکوس جونیئر کے ساتھ 30 منٹ کی وڈیو کانفرنس کی۔تینوں رہنماؤں نے جزوی طور پر چین کی بڑھتی ہوئی بحری سرگرمیوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے، اس امر پر اتفاق کیا کہ وہ آئندہ ہفتے صدر بائیڈن کی مدتِ عہدہ مکمل ہونے کے بعد بھی بحری اور اقتصادی سلامتی کے ساتھ ساتھ بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے لیے مل کر کام کرتے رہنا جاری رکھیں گے۔ دوسری جانب جاپان کے حکمران...
    بغداد: وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے عراقی وزیر برائے ہاوسنگ و تعمیرات بنگن ریکانی ملاقات کررہے ہیں
    اسلام آباد(نمائندہ جسارت) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے رواں برس چینی کرنسی پرمبنی یوان بانڈ جاری کرنے کااعلانٍ کیا ہے۔مالیاتی خبر رساں ادارے بلوم برگ کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہآنے والے 6سے 9ماہ کی مدت میں چینی سرمایہ کاروں سے200سے لے کر250ملین ڈالر کی سرمایہ کاری حاصل کرنے کی منصوبہ بندی ہے، ملکی جی ڈی پی میں جون تک 3.5 فیصد اضافہ ہوگا، آئی ایم ایف ٹیم اگلےماہ پاکستان کا دورہ کرے گی۔محمداورنگزیب کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ پروگرام میں طے کردہ شرائط کے حصول میں پرعزم ہیں۔وزیر خزانہ نے کہا کہ گزشتہ 50 برس میں پاکستان قرض کے25 پروگرام کرچکا ہے، قرضوں کے اس چکر کے خاتمے کے لیے ہمیں توانائی، ٹیکس...
    اسلام آباد: او آئی سی کے خصوصی مندوب برائے بین المذاہب وثقافت الریکا سنڈبرگ، وفاقی وزیر برائے قانون اعظم نذیر تارڑ سے ملاقات کر رہی ہیں
    واشنگٹن(صباح نیوز)امریکی ریاست کیلیفورنیا میں لاس اینجلس اور اس کے مضافاتی علاقوں کے جنگل اور بستیوں میں لگنے والی آگ سے ہلاکتوں کی تعداد 24تک پہنچ گئی ہے۔6 روز بعد بھی آگ پرصرف 11 فیصد تک قابو پایا جاسکا ہے اور ماہرین کا اندازہ ہے کہ آگ پر مکمل قابو پانے میں کئی ہفتوں لگسکتے ہیں۔40 ہزار ایکڑ رقبے پر موجود سب کچھ جل کر خاکستر ہوگیا ہے، ڈیڑھ لاکھ افراد شہر چھوڑ گئے اور مزید ایک لاکھ 60 ہزار کو انخلا کی وارننگ دی گئی ہے۔آگ بجھانے میں مصروف فائر فائٹرز اپنی تمام تر کوششوں کے باوجود آگ پر مکمل طور پر قابو پانے اور اسے پھیلنے سے روکنے میں ناکام رہے ہیں جس کی ایک وجہ تیز ہواؤں...
    واشنگٹن:امریکا نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس اور اسرائیل کے مابین جنگ بندی کا معاہدہ جلد ہونے کا امکان ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ اس ہفتے کے آخر تک طے پانے کا امکان ہے۔ ایک امریکی میڈیا انٹرویو میں سلیوان نے اس بات کا ذکر کیا کہ جنگ بندی کے حوالے سے فریقین پر دباؤ بڑھ رہا ہے، خاص طور پر حماس پر، اور اگر دونوں جانب سے موقع کا فائدہ اٹھایا جائے تو معاہدہ ممکن ہو سکتا ہے۔ سلیوان نے مزید کہا کہ صدر جو بائیڈن کے دفتر چھوڑنے سے پہلے یہ معاہدہ طے پانے...
    روس نیٹو کو رول بیک کرنے کیلئے نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ بات کرنے کا خواہش مند ہے۔ خبررساں ادارے کے مطابق روسی صدر پیوٹن نے کہا ہے کہ نئے نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ سے نئے سیکیورٹی معاہدوں پر بات چیت ہوسکتی ہے۔ روسی صدرپیوٹن عالمی قوانین کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں تاکہ روس کو کوئی خطرہ نہ ہو، سابق کریملن اہلکار کے مطابق نومنتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ بہرحال نیٹو کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن کو صدارتی انتخابات جیتنے کے اگلے دن ہی فون کال میں یوکرین میں جنگ نہ بڑھانے کا مشورہ دیا تھا۔
    دوسری بار امریکا کے صدر منتخب ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ کہتے ہوئے ایک نیا ہنگامہ کھڑا کردیا ہے کہ وہ گرین لینڈ کو امریکا حصہ بنانے کو ترجیح دیں گے۔ امریکی اور یورپی میڈیا میں اس بیان کے حوالے سے تند و تیز بحث چھڑی ہوئی ہے۔ ٹرمپ کے ارادوں کے حوالے سے طرح طرح کے شکوک و شبہات کا اظہار کیا جارہا ہے۔ یورپی قائدین نے ٹرمپ کے بیان پر شدید ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کرنے سے عالمی معاملات میں شدید عدمِ توازن پیدا ہوگا اور دیگر ترقی یافتہ ممالک کی طرف سے بھی قریبی خطوں کو اپنا حصہ بنانے کی مہم شروع...
    اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)امریکا، بیلجیم اور سعودی عرب سمیت 12 ممالک سے 107 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا۔امیگریشن حکام کے مطابق امریکا اور بیلجیم سے 2، 2 اور عمان سے 13 پاکستانی بے دخل کئے گئے جبکہ سعودی عرب سے مختلف الزامات کے تحت ڈی پورٹ ہونے والوں میں 13 پاکستانی شہری شامل ہیں۔عراق سے 12، قطر اور قبرص سے دو دوپاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا جبکہ متحدہ عرب امارات سے مختلف پروازوں سے 40 پاکستانی ڈی پورٹ کئے گئے۔امارات سے 11 پاکستانی منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار ہوئے جبکہ گرفتار پاکستانیوں کو جیل میں سزا کاٹنے کے بعد پاکستان بھیجا گیا۔امارات میں دو پاکستانیوں پر جعلی کرنسی پھیلانے کا الزام ہے۔
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) امریکا، بیلجیم، سعودی عرب اور امارات سمیت 12 ملکوں سے 107 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا جن میں سے 14 ڈیپوٹیز کو منشیات فروشی، جعلی کرنسی پھیلانے اور دیگر الزامات کے تحت کراچی میں گرفتار کر لیا گیا اور دیگر کو ان کے گھروں کو جانے کی اجازت دے دی گئی۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران بیلجیم سے 2 امریکا سے ایک، عمان سے 3، سعودی عرب سے 4، متحدہ عرب امارات سے 13، عراق سے 12، قطر سے 2، کمبوڈیا، ملائشیا، بحرین سے ایک ایک، قبرص سے دو پاکستانیوں کو بے دخل کر کے وطن واپس بھیجا گیا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز 64 پاکستانیوں کو مختلف ملکوں سے ڈی...
    امریکا، بیلجیم، سعودی عرب اور  امارات سمیت 12 ملکوں سے 107 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا جن میں سے 14 ڈیپوٹیز کو منشیات فروشی، جعلی کرنسی پھیلانے اور دیگر الزامات کے تحت کراچی میں گرفتار کر لیا گیا اور دیگر کو ان کے گھروں کو جانے کی اجازت دے دی گئی۔امیگریشن ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران بیلجیم سے 2 امریکا سے ایک، عمان سے 3، سعودی عرب سے 4، متحدہ عرب امارات سے 13، عراق سے 12، قطر سے 2، کمبوڈیا، ملائشیا، بحرین سے ایک ایک، قبرص سے دو پاکستانیوں کو بے دخل کر کے وطن واپس بھیجا گیا۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز 64 پاکستانیوں کو مختلف ملکوں سے ڈی پورٹ کیا گیا، ان میں...
    (تحریر: سیدہ عبیرہ حسین) پہلے زمانے میں حساس دل رکھنے والے لوگ ہوا کرتے تھے جو پڑوسیوں کے حقوق، رشتے داروں، بہن بھائیوں کے حقوق اچھی طرح جانتے تھے۔ نوکری ایمانداری سے کرتے تھے، حرام کو ہاتھ نہیں لگاتے تھے، رشوت سے دور بھاگتے تھے۔ تبھی ان کی اولاد فرمانبردار، تمیزدار اور شریف ہوا کرتی تھیں۔ مگر افسوس صد افسوس اب ٹرینڈ بدل چکا ہے۔ لوگ لالچ کے گڑھے میں ایسا گرے کہ نہ پڑوسی یاد رہے نہ رشتے دار۔ یاد ہے تو صرف اور صرف پیسہ براؤن نیلے ہرے قائداعظم۔ ورنہ قائداعظم کو کون یاد رکھتا ہے کہ کس طرح ان کی محنت سے اس وطن کا حصول ممکن ہوا۔ آج ہر ادارے میں رشوت خور منافق لوگ کثرت...
    لاہور میں تھنک فیسٹ سے خطاب میں سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کس کی حکومت ہے، امریکا کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ اُنکا کہنا تھا کہ پاکستان کی خطے میں اسوقت بہت زیادہ اہمیت ہے، بھارت کے روس کیساتھ ساتھ امریکا سے بھی اچھے تعلقات ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ بعض اوقات جو کہتا ہے، وہ کرتا نہیں ہے۔ لاہور میں تھنک فیسٹ سے خطاب میں حنا ربانی کھر نے کہا کہ مغرب مہذب معاشرہ ہے اور انسانی حقوق کا خیال رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ بعض اوقات جو کہتا ہے، وہ کرتا نہیں، ٹرمپ آگیا تو بانی پی ٹی آئی رہا ہو...
    ڈونلڈٹرمپ ابھی امریکا کے صدر نہیں بنے لیکن ایلون مسک اور ان کے ٹویٹ ساتھ متنازعہ بنتے جا رہے ہیں۔پہلی مر تبہ شاید ایسا ہوگا کہ امریکا کی سیاست میں ایک ایسا شخص جس کی با ضابطہ طور پر کوئی سرکاری حیثیت تو نہیں لیکن ہوگا انتہائی طاقتور۔ وہ ہے ٹوئیٹر، ٹیسلا اور خلاء میں راکٹ بھیجنے والا ایلون مسک۔اکنامسٹ جریدہ لکھتا ہے کہ یہ قیاس آرائیاں منطقی اعتبار سے درست ہیں کہ اس بات کا اندازہ ٹرمپ کے سابقہ دور حکومت میں ہی ہو گیا تھا کہ اس دفعہ امریکا میں انڈر ٹیبل کاروبار کے لیے لین دین ہوگا۔یعنی کچھ انفرادی لوگ اربوں ڈالر بنائیں گے،crony capitalization کے طریقہ کار سے ۔ حال ہی میں ٹرمپ نے ایک ٹویٹ...
    نیتن یاہو کے دفتر کا کہنا ہے کہ بات چیت کے بعد نیتن یاہو نے اعلیٰ سطحی مذاکراتی وفد دوحا روانہ کر دیا۔ وفد میں اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسی موساد سربراہ بھی شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا، مصر اور قطر کی ثالثی میں غزہ جنگ بندی کی کوششیں جاری ہیں۔ نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کے خصوصی نمائندے برائے مشرق وسطیٰ اسٹیووٹکوف نے اسرائیل کا دورہ کیا۔ اسٹیو وٹکوف نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے بھی ملاقات کی اور غزہ جنگ بندی معاہدہ کرنے پر بات چیت کی۔ نیتن یاہو کے دفتر کا کہنا ہے کہ بات چیت کے بعد نیتن یاہو نے اعلیٰ سطحی مذاکراتی وفد دوحا روانہ کر دیا۔ وفد میں اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسی موساد سربراہ بھی شامل...
    واشنگٹن:امریکا میں لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ نے تاریخ کی سب سے تباہ کن صورت اختیار کر لی ہے، جس میں اب تک 10 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور ہزاروں عمارتیں راکھ کا ڈھیر بن چکی ہیں۔ فائرفائٹرز آگ پر قابو پانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں، مگر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے باعث چلنے والی تیز ہوائیں شعلوں کو مزید بھڑکا رہی ہیں۔ امریکا کے مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ کہیں یہ آگ جان بوجھ کر تو نہیں لگائی گئی۔ اس سلسلے میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے، جس سے تفتیش جاری ہے۔ حکام نے تصدیق کی ہے کہ پیسیفک پیلیسیڈس اور ایٹن کے علاقوں...
    واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2025ء)امریکا نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی گرفتاری پر انعام کو بڑھا کر 25ملین ڈالر کر دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت خزانہ نے 2020میں اس حوالے سے 15ملین ڈالر انعام کا اعلان کیا تھا جس میں اب دس ملین ڈالر کا اضافہ کر دیا گیا ہے ۔رپورٹ کے مطابق یہ اقدام وینزویلا کی حکومت سے وابستہ اہلکاروں پر پابندیوں کا حصہ ہے۔امریکی حکومت نے وینزویلا میں جولائی 2024میں ہونے والے انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کے الزامات عائد کرتے ہوئے ان انتخابات میں صدر نکولس مادورو کی کامیابی کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیاتھااور ان انتخابات کو غیر جمہوری قرار دیا تھا۔ امریکی...
    لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2025ء)برطانیہ میں محکمہ موسمیات نے 15 سالہ ریکارڈ سرد ترین رات ہونے کا امکان طاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق برطانیہ میں آج کی رات پارہ منفی 20 تک گرسکتا ہے۔(جاری ہے) میٹ ڈیپارٹمنٹ نے برطانیہ، اسکاٹ لینڈ، ساؤتھ ویسٹ، ویلز اور شمالی آئرلینڈ کے علاقوں کے لیے ییلو وارننگ جاری کردی ہے۔ دوسری جانب امریکا میں گزشتہ روز ہونے والی برفباری سے کئی کئی فٹ تک برف جم گئی ہے۔ریاست اوکلاہاما اور ٹیکساس میں اسکول بند اور کئی پروازیں منسوخ کرنا پڑگئیں۔
    شام کے انتظامی سربراہ احمد الشرع اطالوی وزیرخارجہ سے مصافحہ کررہے ہیں واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا نے کہا ہے کہ داعش کے خاتمے کے لیے اس کی فوج کا شام میں رہنا ضروری ہے۔ ایک انٹرویو کے دوران امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا کہ بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد بھی امریکی افواج کو شام میں تعینات رکھنے کی ضرورت ہے تاکہ داعش کو دوبارہ بڑے خطرے کے طور پر اْبھرنے سے روکا جا سکے۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ شام میں امریکی افواج کی اب بھی ضرورت ہے بالخصوص ان حراستی کیمپوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے جہاں ہزاروں داعش کے سابق جنگجو اور اْن کے خاندان کے افراد موجود ہیں۔ اندازے...
    اسلام آباد(نمائندہ جسارت)مصر کے مفتی اعظم ڈاکٹر نظیر محمد عیاد نے پاکستان میں جامعہ الازہر کا کیمپس قائم کرنے کا اعلان کردیا اور کہا ہے کہ اس کا مقصد اسلامی تعلیمات کے ساتھ ساتھ عربی ثقافت کو فروغ دینا ہے۔وزارت تعلیم کے جاری کردہ بیان کے مطابق مصر کے مفتی اعظم ڈاکٹر نظیر محمد عیاد نے وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران ڈاکٹر نظیر محمد عیاد کا کہنا تھا کہ جامعہ الازہر میں 40 فیصد سے زائد طالبات زیر تعلیم ہیں اور جامعہ خواتین کی تعلیم کی پْرزور حامی ہے، اس کے قیام کا مقصد اسلامی تعلیمات کے ساتھ ساتھ عربی ثقافت کو بھی فروغ دینا ہے تاکہ دونوں ممالک کے تعلقات کو...
    امریکا کے سابق صدر جمی کارٹر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئیں۔ امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق 100 سال کی عمر میں  انتقال کرجانے والے سابق امریکی صدر جمی کارٹر نے اپنے دورِ حکومت میں امریکیوں کو اہم ایشوز پر ایک پلیٹ فارم پر متحد کیا تھا۔ ان کی آخری رسومات میں بھی یہی اتحاد و اتفاق کو دیکھنے کو ملا جب موجودہ صدر جوبائیڈن، نومنتخب صدر ٹرمپ اور سابق صدور بل کلنٹن، بارک اوباما اور جارج بش ایک ساتھ نظر آئے۔  یہ خبر بھی پڑھیں : کملا ہیرس کو ووٹ دینے کیلیے زندہ ہوں 99 سالہ سابق امریکی صدر نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ جو 20 جنوری کو عہدہ سنبھالیں گے اپنے مخالفین کے ساتھ کندھے...
    مئی 2022 میں پاکستان میں ریاستہائے متحدہ امریکا کے سفیر کی حیثیت سے میری آمد کے ساتھ ہی، میری توجہ امریکا اور پاکستان کے درمیان تعلقات کی مضبوطی اور اْن کی ازسر نو تشکیل پر مرکوز رہی ، جن کی بنیاد باہمی دلچسپی کے حامل شعبوں اور مشترکہ بین الاقوامی مشکلات کے سلسلہ میں تعاون پر قائم رہی۔ یہ وہ دور تھا جب ہمارے باہمی تعلقات کو افغانستان، پاکستان یا بھارت اور پاکستان کے زاویوں کے بجائے امریکا اور پاکستان کے درمیان ایک گہری اور دیرپا شراکت داری کے طور پر دوبارہ تشکیل دیا جانا تھا۔ اب دیکھا جائے تو گزشتہ ڈھائی برسوں میں ہم نے اْس شراکت داری کو وسیع اور مزید گہرا کیا ہے اور پاکستانیوں کے لیے...
    ---فائل فوٹو  شہرِ قائد کراچی میں آج رات سے سردی کی شدت میں کچھ کمی کا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجۂ حرارت 8.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجۂ حرارت 8 سے 10 ڈگری تک جا سکتا ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد ہے۔کراچی میں شمال مشرق کی سمت سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ کراچی میں پارہ 6.5 تک آ گیا ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی سردی کی لہر جاری ہے۔ قلات میں درجۂ حرارت منفی 5 ریکارڈ ادھر بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ...