Jasarat News:
2025-04-22@18:59:21 GMT

جامعہ الازہر کا پاکستان میں کیمپس قائم کرنیکا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT

اسلام آباد(نمائندہ جسارت)مصر کے مفتی اعظم ڈاکٹر نظیر محمد عیاد نے پاکستان میں جامعہ الازہر کا کیمپس قائم کرنے کا اعلان کردیا اور کہا ہے کہ اس کا مقصد اسلامی تعلیمات کے ساتھ ساتھ عربی ثقافت کو فروغ دینا ہے۔وزارت تعلیم کے جاری کردہ بیان کے مطابق مصر کے مفتی اعظم ڈاکٹر نظیر محمد عیاد نے وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران ڈاکٹر نظیر محمد عیاد کا کہنا تھا کہ جامعہ الازہر میں 40 فیصد سے زائد طالبات زیر تعلیم ہیں اور جامعہ خواتین کی تعلیم کی پْرزور حامی ہے، اس کے قیام کا مقصد اسلامی تعلیمات کے ساتھ ساتھ عربی ثقافت کو بھی فروغ دینا ہے تاکہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔مفتی اعظم مصر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو اپنے علما کو مصر بھیجنا چاہیے تاکہ وہ دنیا کی قدیم ترین درسگاہوں میں سے ایک کے تجربات اور تعلیمات سے مستفید ہو سکیں۔وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پاکستان اور مصر دونوں دنیا کی قدیم ترین تہذیبوں کے حامل ممالک ہیں۔انہوں نے جامعہ الازہر کو پوری اسلامی دنیا کے لیے بے حد اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا خواب ہے کہ وہ اس تعلیمی ادارے کا دورہ کریں، جو اسلامی تعلیمات کا مرکز ہے، ہماری وزارت تعلیم جامعہ الازہر کے کیمپس کے قیام کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔خالد مقبول صدیقی نے مفتی اعظم مصر کو یہ بھی بتایا کہ وفاقی دارالحکومت کے تمام سرکاری اسکولوں میں عربی زبان کی کلاسز شروع کی گئی ہیں تاکہ اسلام کی حقیقی تعلیمات سے آگاہی پیدا کی جا سکے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جامعہ الازہر

پڑھیں:

گانچھے میں کل دانش سکول کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا

حال ہی میں وزیر اعظم شہباز شریف نے بلتستان ڈویژن میں دانش سکول کے قیام کا اعلان کیا تھا۔ ابتدائی طور پر شگر میں دانش سکول قائم کیا جانا تھا لیکن وہاں زمینوں کے معاملے پر تنازعات سامنے آنے کے بعد گانچھے میں قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے ضلع ضلع گانچھے میں کل دانش سکول کا باقاعدہ سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔ وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ تین مرتبہ ملتوی ہونے کے بعد حکومت نے کل باضابطہ سنگ بنیاد رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، اس موقع پر وفاقی وزیر، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان اور دیگر اعلیٰ حکام موجود ہونگے۔ گانچھے کے علاقے سیلنگ میں عوام نے سکول کیلئے مفت زمین عطیہ کی ہے۔ یاد رہے کہ دانش سکول کا منصوبہ 2008ء میں اس وقت کے وزیر اعلیٰ اور موجودہ وزیر اعظم شہباز شریف نے شروع کیا تھا۔ حال ہی میں وزیر اعظم شہباز شریف نے بلتستان ڈویژن میں دانش سکول کے قیام کا اعلان کیا تھا۔ ابتدائی طور پر شگر میں دانش سکول قائم کیا جانا تھا لیکن وہاں زمینوں کے معاملے پر تنازعات سامنے آنے کے بعد گانچھے میں قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • متحدہ علماء محاذ کا 26 اپریل ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کا اعلان
  • متحدہ علماء محاذ کا 26 اپریل ملک گیر شٹر ڈائون ہڑتال کی حمایت کا اعلان
  • روانڈا کے وزیر خارجہ کی وزیراعظم سے ملاقات
  • پاکستان کے ساتھ تعلقات مضبوط بنیادوں رایات، پر قائم ہیں چینی سفیر
  • جے یو آئی اور جماعت اسلامی کا غزہ میں مظالم کیخلاف 27 اپریل کو مینارِ پاکستان پر جلسے کا اعلان
  • تحریک طالبان پاکستان کا بیانیہ اسلامی تعلیمات، قانون، اخلاقیات سے متصادم قرار
  • عالمی چلینجز اور سماجی تقسیم کو ختم کرنے کیلیے علامہ اقبال کی تعلیمات مشعل راہ ہیں، وزیراعظم
  • سابق ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کا پی سی بی پر واجبات ادا نہ کرنیکا الزام
  • گانچھے میں کل دانش سکول کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا
  • امیر جماعت اسلامی نے 26 اپریل کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا