2025-04-23@21:57:45 GMT
تلاش کی گنتی: 507
«مقدمات میں نامزد کیا گیا»:
(نئی خبر)
ابوظہبی (اے پی پی)متحدہ عرب امارات نے مصری اپوزیشن کارکن اور اخوان المسلمون کے مرحوم روحانی رہنما یوسف القرضاوی کے بیٹے عبدالرحمن القرضاوی کو حراست میں لے لیا۔امارات نیوز ایجنسی وام کے مطابق متحدہ عرب امارات نے لبنانی حکام سے عبدالرحمن القرضاوی کو ایک عارضی گرفتاری وارنٹ کے تحت حراست میں لے لیا ہے، جو عرب وزرائے داخلہ کونسل کے جنرل سیکرٹریٹ کرمنل انویسٹی گیشن اینڈ ڈیٹا بیورو کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے متعلقہ حکام کی درخواست پر جاری کیا گیا تھا۔ عبدالرحمن القرضاوی پر عوامی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔یہ حوالگی حکم ایک رسمی درخواست کے بعد جاری کیا گیا، جو متحدہ عرب امارات کی مرکزی اتھارٹی، وزارت انصاف، کی...
سعودی عرب(نیوز ڈیسک)سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، چین سمیت 7 ملکوں سے 258 پاکستانیوں کو بے دخل کردیا گیا۔امیگریشن ذرائع کے مطابق7 بھکاریوں سمیت 232 افراد سعودی عرب، یواےای سے 21 پاکستانی ڈی پورٹ کیے گئے۔امیگریشن ذرائع کا کہنا ہے کہ چین، قطر، انڈونیشیا، قبرص اور نائیجیریا سے بھی پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق ڈی پورٹیز میں سے ایک کی شہریت مشکوک ہے جبکہ کراچی پہنچنے پر 16 مسافروں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔امیگریشن ذرائع کا کہنا ہے کہ بغیر پرمٹ حج پر پکڑے گئے 2 افراد کو سزا پوری ہونے پر جبکہ عمرے پر گئے 4 پاکستانیوں کو زائد المیعاد قیام پر سزا دے کر وطن واپس بھیجا گیا۔امیگریشن ذرائع کے مطابق 27...
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کی اسپیشل فورسز کے فوجیوں نے ایک انکوائری میں افغانستان میں مشتبہ چھاپوں کے دوران غیر قانونی قتل کے خدشات ظاہر کردیے۔گواہوں نے انکشاف کیا ہے کہ بعض کارروائیوں میں غیر مسلح افغانوں، جن میں 16 سال سے کم عمر لڑکیبھی شامل تھے، ان کو بھی نشانہ بنایا گیا۔گواہوں کے مطابق انکوائری برطانوی نشریاتی ادارے کی ایک رپورٹ کے بعد برطانوی وزارت دفاع کے حکم پر شروع کی گئی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسپیشل ائیر سروس کے فوجیوں نے 54 افراد کو مشکوک حالات میں قتل کیا۔یاد رہے کہ افغانستان میں القائدہ کے خلاف ہونے والے ا?پریشن میں برطانیہ کی اسپیشل فورسز کے فوجی بھی شامل تھے۔
ابوظہبی (اے پی پی) متحدہ عرب امارات کی حکومت نے 19 افراد اور اداروں کو دہشتگردوں کی مقامی فہرست میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ امارات نیوز ایجنسی (وام) کے مطابق متحدہ عرب امارات نے اخوان المسلمین سے تعلق رکھنے والے 19 افراد اور اداروں کو اپنی مقامی دہشت گرد فہرست میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ کابینہ کے قرارداد نمبر (1) برائے 2025 کے تحت کیا گیا، جس میں 11 افراد اور 8 اداروں کو دہشت گردی کی معاونت کرنے والے افراد اور تنظیموں کی منظور شدہ فہرست (مقامی دہشت گرد فہرست) میں شامل کیا گیا ہے، یہ اقدام متحدہ عرب امارات کے قوانین اور ضوابط کے مطابق کیا گیا۔جو افراد دہشت گردوں کی مقامی...
اسلام ٹائمز: 2011ء میں جب شام کا بحران شروع ہوا تو اس گروپ نے انسانی امداد اور شام کے لوگوں کی حمایت کے نام پر اربوں ڈالر جمع کیے جنہیں شام میں بشارالاسد کی حکومت کے مخالفین کے زیر تسلط علاقوں میں انتہا پسند گروہوں کے درمیان تقسیم کیا گیا۔ شام کی ایمرجنسی ٹاسک فورس (SEFT) نے شام میں اسی طرح کی سرگرمیوں کی پیروی کی ہے۔ تحریر: سید تنویر حیدر شامی حکومت کے خاتمے میں مسلح اپوزیشن کے علاوہ ”سی آئی اے“ کے کچھ پراکسی گروپوں نے بھی اپنا کردار ادا کیا۔ ایکس چینل پر Syrian Emergency Task Force (SETF) نامی ایک گروپ عرصہ دراز سے شام میں بغاوت کے منصوبے کو پروان چڑھانے کی کوشش کر رہا...
سیکریٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو دہشتگردوں کی طرح ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے، انہیں ذاتی معالج تک رسائی نہیں دی جاتی۔پشاور میں پریس کانفرس کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ بانی سے ملاقات نہیں کروائی جا سکتی تو مطالبات پر عمل درآمد کیسے یقینی بنایا جائے گا؟ مذاکرات کے اگلے دور سے پہلے مذاکراتی کمیٹی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی رسائی اپنے قائدین تک ہے ہماری رسائی بانی تک ختم کی گئی، بانی پی ٹی آئی سے ہماری پہلی ملاقات جامع نہیں تھی، ہم کھلے ماحول میں بانی پی ٹی آئی سے...
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ ضلع کرم کےلیے امدادی اشیاء پر مشتمل 40 گاڑیوں کا قافلہ روانہ کردیا گیا۔پشاور میں جیو نیوز سے گفتگو میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ 10 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ بگن پہنچ چکا ہے، 30 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ عنقریب پاراچنار اور اپر کرم پہنچ جائے گا۔ کُرم میں کشیدگی کے باعث 17 ترقیاتی منصوبوں پر کام رُک گیاخیبر پختون خوا کے شہر پشاور کے ضلع کرم میں کشیدگی کے باعث 17 ترقیاتی منصوبوں پر کام رک گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رات گئے تک مقامی مظاہرین سے کامیاب مذاکرات کے بعد قافلہ روانہ کیا گیا۔مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ مذاکرات میں گرینڈ جرگہ،...