سیکریٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو دہشتگردوں کی طرح ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے، انہیں ذاتی معالج تک رسائی نہیں دی جاتی۔

پشاور میں پریس کانفرس کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ بانی سے ملاقات نہیں کروائی جا سکتی تو مطالبات پر عمل درآمد کیسے یقینی بنایا جائے گا؟ مذاکرات کے اگلے دور سے پہلے مذاکراتی کمیٹی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی رسائی اپنے قائدین تک ہے ہماری رسائی بانی تک ختم کی گئی، بانی پی ٹی آئی سے ہماری پہلی ملاقات جامع نہیں تھی، ہم کھلے ماحول میں بانی پی ٹی آئی سے بات چیت چاہتے تھے۔

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے سنجیدگی کا مظاہرہ کیا اور کہاکہ مطالبات لکھ کر دے دیں، مذاکرات کی تیسری نشست میں مطالبات لکھ کر دیے جائیں گے، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ تیسری نشست میں جوڈیشل کمیشن قائم کرنا چاہیے، جوڈیشل کمیشن نہ بنا تو مذاکرات آگے چلانا مشکل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سنگجانی کا جلسہ ملتوی کروانا ہو تو صبح 7 بجے جیل جانے دیتے ہیں، بانی سے ملاقات نہیں کروائی جاسکتی تو مطالبات پر عمل درآمد کیسے یقینی بنایا جائے گا؟

شیخ وقاص اکرم نے مزید کہا کہ مذاکراتی کمیٹی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ضروری ہے، مذاکرات کی تیسری نشست سے پہلے یہ ملاقات انتہائی ضروری ہے، ہماری مذاکراتی کمیٹی مکمل با اختیار ہے، ہم انصاف چاہتے ہیں، حکومت کو انصاف دینا پڑے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ علم نہیں کہ آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے کوئی نہیں گیا، ایسا ممکن نہیں کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن ہو اور کوئی نہ جائے، بانی سے ملاقات میں حکومت کی جانب سے مشکلات پیش آتی ہیں۔

صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ بانی پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان علی امین پل کا کردار ادا کر رہے ہیں؟، جس کے جواب میں شیخ وقاص نے کہا کہ نہیں اس طرح کی کوئی بات نہیں ہے۔

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے آج ملاقات کے دن کوئی ملنے نہیں آیا

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے بانی پی ٹی آئی سے کوئی ملاقات کیلئے نہ پہنچ سکا۔

شیخ وقاص اکرم سے صحافی نے سوال کیا کہ آپ کو کیا لگتا ہے کہ حکومت کا سیم پیج کب پھٹنے والا ہے؟، جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کا پیج ہی نہیں پوری کتاب غائب ہوجائے گی۔

 پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی جیل میں سہولتوں سے متعلق جھوٹ بولا جا رہا ہے، ان کو نیند نہیں آرہی کہ بانی پی ٹی آئی باہر آئیں گے تو ہمارے ساتھ کیا ہوگا، جیل میں قید پی ٹی آئی کارکن سورج نہیں دیکھ پاتے، 15 افراد کی گنجائش والی قیدی وین میں 50 افراد کو لایا جاتا ہے، جیل میں قید پی ٹی آئی کارکنوں کو ٹھیک کھانا نہیں دیا جا رہا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ بشریٰ بی بی کے خلاف منظم مہم چلائی جا رہی ہے، پنجاب میں نہایت نالائق حکومت ہے، جو آپ نے کیا ہے تو کھل کر بات کریں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی سے ملاقات شیخ وقاص اکرم نے انہوں نے جیل میں

پڑھیں:

 بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ سے منتقل کرنے پر غور: کوآرڈینیٹر وزیراعظم

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اڈیالہ جیل سے منتقل کرنے پر غور شروع کردیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ معاملات اس مقام پر پہنچ چکے ہیں جہاں سے واپسی ممکن نہیں ، پی ٹی آئی ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، احتجاج کے نام پر فتنہ فساد کی کوشش کی جا رہی ہے۔اس حوالے سے وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی نے کہا کہ یہ چاہتے ہیں قیدی کو اڈیالہ سے منتقل کر دیا جائے اور حکومت بھی سنجیدگی سے اس پر غور  کر رہی ہے۔ اختیار ولی نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کا منشیات کے سمگلروں سے گٹھ جوڑ ہے۔ وزیراعلیٰ کی پرفارمنس زیرو نہیں مائنس ہے۔ وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کے پی کے رشتے دار منشیات کے کاروبار میں ملوث ہیں اور یہ سرپرستی کرتے ہیں۔ اسلام آباد سے این این آئی کے مطابق اختیار ولی نے کہا کہ خیبر پی کے میں صوبائی حکومت اور دہشت گردوں کا گٹھ جوڑ ہے، سمگلروں نے تحریک انصاف کی چھتری تلے پناہ لے رکھی ہے۔  یہ لوگ مذہب کو سیاست کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ ملکی وقار اور ترقی پر آئے روز حملہ آور ہو رہے ہیں۔ خیبر پی کے کے دو وزراء کی گاڑیاں منشیات کے کیسز میں تھانوں میں بند ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کو جیل میں حقوق سے محروم نہ رکھا جائے، لیاقت بلوچ
  • کرپشن کے خاتمے کو بیانیہ بنا لیں
  • بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ کو ناحق قید اور مسلسل تنہائی میں رکھا جا رہا ہے: سہیل آفریدی
  • بنوں؛ رات گئے پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا بزدلانہ حملہ، 5اہلکار زخمی
  •  بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سے روک دیا گیا،فیض حمید اداروں کا اندرونی معاملہ ہیں، سہیل آفریدی
  •  فیض حمید کے ساتھ ملوث افراد کو بھی سزا ملے گی، گورنر خیبر پختونخوا
  • گھر بیٹھے موبائل پر ہی ڈیتھ اور برتھ رجسٹریشن کروائیں
  • دہشتگردوں کی سہولت کاری سے گورنر راج آ سکتا ہے: بلاول
  •  بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ سے منتقل کرنے پر غور: کوآرڈینیٹر وزیراعظم
  • عمران نے کوئی کارنامہ انجام نہیں دیا جو یاد رکھا جائے:شرجیل میمن