2025-04-23@07:04:01 GMT
تلاش کی گنتی: 409
«کا نفاذ کیا»:
(نئی خبر)
مشرق وسطیٰ اور یورپ کے اعلیٰ سفارت کاروں کا ریاض میں اجلاس‘سعودی عرب کا شام پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ
ریاض(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 جنوری ۔2025 )سعودی عرب نے شام پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے مشرق وسطیٰ اور یورپ کے اعلیٰ سفارت کاروں کے ساتھ دارالحکومت ریاض میں ہونے والی بات چیت کے بعد یہ مطالبہ سامنے آیا ہے جس کا مقصد جنگ سے تباہ حال ملک کے مستقبل پر بات کرنا ہے. سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے مذاکرات کے اختتام پر کہا کہ ہم نے یک طرفہ اور بین الاقوامی پابندیاں ختم کرنے کی اہمیت پر زور دیا کیوں کہ ان پابندیوں کا جاری رہنا شامی عوام کی ترقی اور تعمیر نو کے خوابوں میں رکاوٹ پیدا کرتا ہے مشرق وسطیٰ اور یورپ کے اعلیٰ سفارت کار سعودی عرب کے دارالحکومت...
قبرص میں مبینہ طور پر پولیس کی فائرنگ سے پاکستانی شہری کی ہلاکت کے معاملے پر چیف پراسیکیوٹر نے مجرمانہ تحقیقات کی نگرانی کے لیے آزاد تفتیش کار مقرر کر دیا۔ قبرص اٹارنی جنرل جارج ایل سویدیس کا کہنا ہے کہ پاکستان کے نوجوان کی ہلاکت کے سلسلے میں ایک آزاد مجرمانہ تفتیش کار مقرر کیا ہے، سینئر وکیل نینوس کیکوس پولیس کی طرف سے کی جانے والی تحقیقات کی قیادت کریں گے۔ قبرص حکام کے مطابق دارالحکومت نکوسیا میں پولیس کو 24 سالہ پاکستانی شہری کی لاش 6 جنوری کو کھیت سے ملی تھی۔ پاکستانی شہری کو پولیس کے ہتھیار سے گولی مار کر ہلاک کیا گیا تھا، پوسٹ مارٹم کے مطابق پاکستانی شخص کی کمر کے دائیں...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے + این این آئی) اسلام آباد ٹریفک پولیس کے کانسٹیبل زبیر شاہ وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر I-9 میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے شہید ہو گئے۔ کیپیٹل پولیس کے ترجمان کے مطابق ٹریفک پولیس کانسٹیبل زبیر شاہ نامعلوم افراد کی گولی لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر تے ہوئے تفتیش کا عمل شروع کر دیا ہے۔ مشتبہ افراد کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ وزیر داخلہ نے اتوار کو اپنے بیان میں شہید پولیس جوان زبیر شاہ کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ...
یونان کے زیرانتظام جزیرہ قبرص کے دارالحکومت نکوسیا میں فائرنگ سے ہلاک پاکستانی نوجوان کی لاش ملنے کے بعد قبرص کے چیف پراسیکیوٹر نے ایک آزاد تفتیش کار مقرر کیا ہے جو رواں ماہ 6 جنوری کو مبینہ طور پر پولیس کی گولی سے پاکستانی شخص کی موت کی مجرمانہ تحقیقات کی نگرانی کرے گا۔ اٹارنی جنرل جارج ایل سیویڈز نے ایک بیان میں کہا کہ یہ فیصلہ پولیس چیف کی جانب سے واقعے کی جاری انکوائری کے حوالے سے دی گئی بریفنگ کے بعد کیا گیا۔ اٹارنی جنرل کے مطابق جمہوریہ کے سینیئر وکیل، مسٹر نینوس کیکوس، پولیس کی طرف سے کی جانے والی تحقیقات کی قیادت کریں گے۔ یہ اقدام ایسے موقع پر اٹھایا گیا ہے جب حکام...
کوپن ہیگن:طبی ماہرین کی جانب سے نیند کے فوائد پر حیران کن انکشاف سامنے آیا ہے جو نہ صرف جسمانی توانائی بلکہ ذہنی صحت کے لیے بھی اہم ہے۔ ڈنمارک کی کوپن ہیگن یونیورسٹی کے تحقیق کاروں کے مطابق گہری نیند کے دوران دماغ اپنی صفائی کے عمل کو فعال کرتا ہے، جس سے فاضل مواد کو خارج کیا جاتا ہے جو دن بھر کے کام کے دوران جمع ہو جاتا ہے۔ محققین نے norepinephrine نامی ایک مالیکیول کی شناخت کی ہے جو دماغی صفائی میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔ نیند کے دوران، دماغ ہر 50 سیکنڈ میں اس مالیکیول کی ننھی لہریں خارج کرتا ہے۔ یہ مالیکیول دماغ کی شریانوں کو سکڑنے پر مجبور کرتا ہے، جس سے...
پاکستان ریلوے نے کراچی میں ٹریفک کا دباؤ کم کرنے اور سڑکوں کی حفاظت کو بہتر بنانے کے لیے خصوصی فریٹ کوریڈور کا منصوبہ تیار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان ریلوے نے کراچی پورٹ سے پپری تک کے ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈور (DFC) کے منصوبے کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد کراچی میں ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنا اور سڑکوں کی حفاظت کو بہتر بنانا ہے۔ یہ اہم منصوبہ ڈی پی ورلڈ اور این ایل سی کے اشتراک سے سرمایہ کاری کے تحت مکمل کیا جائے گا۔ آج اس منصوبے میں ایک اہم سنگِ میل حاصل کیا گیا ہے جو پاکستان میں جدید، محفوظ اور پائیدار ٹرانسپورٹ کے نظام کی طرف ایک بڑا قدم ہے۔ یہ منصوبہ نہ صرف...
اسلام آ باد (نیوز ڈیسک) کابینہ ڈویژن نے تمام وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اورصوبائی حکومتوں کو خبردار کیا ہے کہ وائی فائی اور وائرلیس نیٹ ورکس کے ذریعےحساس معلومات چوری ہونےکا خدشہ ہے۔ اس خدشےکا اظہار ایک مراسلہ میں کیا گیا ہے۔ کابینہ ڈویژن نے وائی فائی کے ذریعے حساس اور خفیہ معلومات کو تحفظ دینے کے اقدامات اپنانے کیلئے رہنما مراسلہ جاری کیا ہے۔ مراسلہ میں وائرلیس راؤٹرز کو کم محفوظ ڈیوائسز قراد د یتے ہوئےکہا گیا ہے کہ وائی فائی کے ذریعے نیٹ ورک ٹریفک میں باآسانی مداخلت ہوسکتی ہے۔ راؤٹرز اپڈیٹس کے ذریعے انٹرنیٹ ٹریفک کو غیر محفوظ طرف موڑا جاسکتا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کی تاریخ کے پہلے لائیواسٹاک کارڈ کا باقاعدہ اجرا کر دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازنے پاکپتن میں فارمرز کو چیف منسٹر لائیواسٹاک کارڈ تقسیم کیے۔ کسانوں نے وزیراعلی کو لائیواسٹاک کارڈ کی افادیت کے بارے میں آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے ساہیوال ڈویژن کے ارکان اسمبلی سے بھی بات چیت کی۔اس موقع پر وزیر لائیواسٹاک عاشق حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے پنجاب کے کسان اور فارمرز کے خواب کو تعبیر دی۔ انھوں نے کہا کہ زراعت اور لائیواسٹاک میں ایک سال میں ریکارڈ کام کیے گئے، لائیواسٹاک کارڈ کے ذریعے کسانوں کو چار ماہ کیلئے بغیر سود قرضے دیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ لائیواسٹاک کارڈ کے ذریعے فارمرز کو فی مویشی 27...
بلوچستان کے ضلع ژوب میں مبینہ اغوا کار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جب کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور قبائیلیوں سے فائرنگ کے تبادلے میں دیگر 2 اغوا کار بھی مارے گئے۔اسسٹنٹ کمشنر ژوب محمد نوید عالم نے بتایا گذشتہ روز اغوا کاروں نے قلعہ سیف اللہ کے علاقے سے 2 افراد کو اغوا کیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ لیویز فورس اور قبائلیوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا، اس دوران ایک اغوا کار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔انہوں نے بتایا کہ اس دوران 2 اغواکاروں کو ہلاک کردیا گیا جب کہ چوتھے اغوا کار کی تلاش جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ کارروائی کے دوران ایک مغوی کو بازیاب کر الیا گیا جب کہ...