2025-04-22@20:14:20 GMT
تلاش کی گنتی: 407
«اپوزیشن کا»:
(نئی خبر)
قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے کہا ہے کہ مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس طلب کرنے کے لیے اپوزیشن یا حکومت نے رابطہ نہیں کیا۔ اسپیکرایاز صادق کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فریقین جب کہیں گے ایک دو روز کے نوٹس پر اجلاس بلانے کے لیے تیار ہوں۔ مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس طلب کرنے کے لیے اپوزیشن یا حکومت نے رابطہ نہیں کیا۔ ایاز صادق نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) مذاکراتی کمیٹی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میری ذمہ داری نہیں وہ حکومت کو کروانی ہے۔ حکومت اور اتحادی فیصلہ کرلیں ملاقات ہوسکتی ہے یا نہیں۔ 4 جنوری کو اسد قیصر سے ٹیلیفونک گفتگو...
بیرسٹر محمد علی سیف نے بانی پی ٹی آئی کی طرف سے پیر پگاڑا اور جی ڈی اے کی قیادت کیلئے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔ قائدین نے سیاسی صورتحال اور مستقبل کی حکمت عملی کے حوالے سے اہم مشارت کی۔ پی ٹی آئی اور جی ڈی اے نے ملک کو درپیش مسائل کے حل کیلئے مشاورت پر اتفاق کیا۔ اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن اتحاد کے حوالے سے اہم سیاسی پیشرفت، حروں کے روحانی پیشوا اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سربراہ پیر صاحب پگاڑا سید صبغت اللہ شاہ راشدی سے پی ٹی آئی کا رابطہ ہوا ہے۔ مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے پیر پگاڑا سے ملاقات کی۔ ملاقات میں سینئیر سیاستدان محمد علی درانی بھی موجود تھے۔ پیر...
اپوزیشن اتحاد کے حوالے سے اہم سیاسی پیش رفت سامنے آئی ہے جب کہ حروں کے روحانی پیشوا اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے سربراہ پیر صاحب پگارا سید صبغت اللہ شاہ راشدی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان اہم رابطہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا اور عمران خان کے قریبی ساتھی بیرسٹر محمد علی سیف کی پیر پگارا سے اہم ملاقات ہوئی، ملاقات میں سینئیر سیاستدان محمد علی درانی بھی موجود تھے۔ رپورٹ کے مطابق پیر پگارا نے عمران خان کے لئے نیک تمناﺅں اور خیرسگالی کا پیغام پہنچاجا، بیرسٹر محمد علی سیف نے عمران خان کی طرف سے پیر پگارا اور جی ڈی اے کی قیادت کے لئے نیک تمناﺅں کا پیغام پہنچایا۔ ملاقات...

اپوزیشن لیڈر اور سابق اسپیکر کا اسپیکر قومی اسمبلی سے ٹیلیفونک رابطہ، مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات کی درخواست
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور سابق اسپیکر اسد قیصر نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ قومی اسمبلی کے ترجمان کے مطابق، تحریک انصاف کے دونوں رہنماؤں نے باقاعدہ طور پر پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کی حکومت کے نمائندوں سے ملاقات کی درخواست کی۔ ترجمان قومی اسمبلی نے بتایا کہ اسپیکر سردار ایاز صادق نے تحریک انصاف کے پیغام سے حکومت کو آگاہ کر دیا ہے اور صرف پیغام رسانی کا کردار ادا کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ حکومت پر منحصر ہے کہ وہ مذاکراتی کمیٹی کے ساتھ ملاقات کا انتظام کرے۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب...
وزیر زراعت پنجاب کی تقریر کے دوران اپوزیشن ارکان نے نعرے بازی کی۔ پی ٹی آئی اراکین اسمبلی عمران خان کی رہائی کے بینرز اٹھا کر شریک ہوئے اور بانی چیئرمین کے حق میں نعرے لگائے۔ اس موقع پر ڈپٹی سپیکر نے پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کو نعرے بازی سے روکتے ہوئے نشستوں پر بیٹھنے کی ہدایت کی تو حزب اختلاف نے واک آؤٹ کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف نے ایوان کے اندر اور باہر احتجاج کیا۔ پی ٹی آئی اراکین نے ہاتھوں میں بینرز اٹھائے سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی ظہیر احمد چنڑ کی زیرصدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا، جس میں...
پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی ایز نے عمران خان کی رہائی کے بینرز اٹھا کر شرکت کی ہے، اور بانی چیئرمین کی رہائی کے لیے نعرہ بازی کی ہے۔ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی ظہیر احمد چنڑ کی زیرصدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا، جس میں حکومت اور اپوزیشن کے ارکان نے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں تحریک انصاف پر پابندی کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع وزیر زراعت پنجاب کی تقریر کے دوران اپوزیشن ارکان نے نعرہ بازی کی۔ پی ٹی آئی اراکین اسمبلی عمران خان کی رہائی کے بینرز اٹھا کر شریک ہوئے اور بانی چیئرمین کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔ اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر نے پی ٹی آئی ارکان...