اپوزیشن اتحاد کیلئے پیش رفت، پی ٹی آئی کا پیر صاحب پگاڑا سے رابطہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
بیرسٹر محمد علی سیف نے بانی پی ٹی آئی کی طرف سے پیر پگاڑا اور جی ڈی اے کی قیادت کیلئے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔ قائدین نے سیاسی صورتحال اور مستقبل کی حکمت عملی کے حوالے سے اہم مشارت کی۔ پی ٹی آئی اور جی ڈی اے نے ملک کو درپیش مسائل کے حل کیلئے مشاورت پر اتفاق کیا۔ اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن اتحاد کے حوالے سے اہم سیاسی پیشرفت، حروں کے روحانی پیشوا اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سربراہ پیر صاحب پگاڑا سید صبغت اللہ شاہ راشدی سے پی ٹی آئی کا رابطہ ہوا ہے۔ مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے پیر پگاڑا سے ملاقات کی۔ ملاقات میں سینئیر سیاستدان محمد علی درانی بھی موجود تھے۔ پیر پگاڑا نے بانی پی ٹی آئی کیلئے نیک تمناؤں اور خیرسگالی کا پیغام دیا۔ بیرسٹر محمد علی سیف نے بانی پی ٹی آئی کی طرف سے پیر پگاڑا اور جی ڈی اے کی قیادت کیلئے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔ قائدین نے سیاسی صورتحال اور مستقبل کی حکمت عملی کے حوالے سے اہم مشارت کی۔ پی ٹی آئی اور جی ڈی اے نے ملک کو درپیش مسائل کے حل کیلئے مشاورت پر اتفاق کیا۔
ملاقات میں مستقبل میں رابطوں کو مزید بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ بیرسٹر محمد علی سیف نے وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی طرف سے نیک تمناؤں کا پیغام دیا، جس پر پیر پگاڑا نے ان کیلئے جوابی خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔ بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ پیر پگاڑا پاکستان کی قابل احترام شخصیت ہیں، پاکستان کو مسائل سے نکالنے میں اُن کی سیاسی بصیرت اہم ہے، پیر پگاڑا نے اپوزیشن کو قریب لانے میں محمد علی درانی کے کردار کو سراہا اور کہا کہ اپوزیشن جماعتوں میں باہمی رابطوں کیلئے وہ اپنا کردار مزید بڑھائیں۔ بیرسٹر محمد علی سیف نے پارٹی قیادت کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں میں رابطوں کے حوالے سے محمد علی درانی کی کاوشوں کی تحسین کی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بیرسٹر محمد علی سیف نے اور جی ڈی اے کے حوالے سے نیک تمناؤں پی ٹی آئی کا پیغام
پڑھیں:
کے پی حکومت نے دینی مدارس کیلئے گرانٹ بڑھا کر 10کروڑ روپےکر دی: بیرسٹرسیف
مشیر اطلاعات خیبرپختون خوا حکومت بیرسٹر سیف— فائل فوٹومشیر اطلاعات خیبرپختون خوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا حکومت نےدینی مدارس کے لیے گرانٹ 3 کروڑ سے بڑھا ک ر10 کروڑ روپےکر دی۔
مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا حکومت بیرسٹر سیف نے بتایا ہے کہ گرانٹ کی منظوری وزیراعلیٰ کےپی کی زیرصدارت اجلاس میں دی گئی ہے، دینی مدارس کے طلباء بھی ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں۔
مشیر اطلاعات نے کہا ہے کہ دینی و عصری تعلیم کا امتزاج وقت کی اہم ضرورت ہے۔
مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ افغانستان سے بات چیت کا عمل شروع کر نے پر وفاق دیر آئے مگر درست آئے۔
انہوں بتایا ہے کہ دینی مدارس کے طلباء کو مذہبی تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے، بانیٔ پی ٹی آئی کے وژن کے مطابق دینی و عصری تعلیم کو فروغ دیا جا رہا ہے۔
بیرسٹر سیف نے یہ بھی کہا ہے کہ کے پی حکومت اسکولوں کے ساتھ ساتھ دینی مدارس کو بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے۔