2025-04-23@15:20:58 GMT
تلاش کی گنتی: 314

«سے موٹرسائیکل»:

(نئی خبر)
    سجاول (نمائندہ جسارت) 3 دن پہلے بدین ایڈ موڑ پیٹرول پمپ سجاول/ کراچی روڈ پر مسافر وین سے اُترتے ہوئے سجاول کی معصوم بچی جو تھیلیسیمیا کی مریضہ اور خون چڑھانے کے لیے بدین گئی تھی کہ موٹر سائیکل کے ٹکر میں زخمی ہوگئی، اسے حیدرآباد انڈس اسپتال میں داخل کروایا گیا جو مسلسل 3 قومہ میں رہنے کے بعد گزشتہ روز انتقال کر گئی۔ جبکہ دوسرے واقعے میں سجاول میرپور بٹھورو روڈ پر ٹریکٹر اور موٹر سائیکل میں تصادم، حادثے میں ایک شخص جاں بحق، ایک شدید زخمی ہو گیا، متوفی اور زخمی کو سول اسپتال منتقل کیا گیا، جاں بحق ہونے والے کی شناخت نوجوان نعمان خاصخیلی کے نام سے ہوئی اور زخمی کی شناخت علی محمد لغاری...
    بھارتی میڈیا کے مطابق کانپور پولیس نے ایک مرد اور اس کی خاتون ساتھی کے خلاف چلتی بائک پر رومانس کرنے پر تحقیقات کا آغاز کیا جب کہ جوڑے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔ وائرل ویڈیو میں ایک شخص کو اپنی خاتون ساتھی کو گود میں بیٹھا کر موٹر سائیکل چلاتے ہوئے دیکھا گیا، وہ بغیر ہیلمٹ کے اپنی موٹر سائیکل چلاتا ہے، خاتون فیول ٹینک پر بیٹھتی ہے اور اس منہ  مرد کی طرف ہوتا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ کانپور کے گنگا بیراج علاقے کے قریب پیش آیا، پولیس کی جانب سے ویڈیو کی تاریخ اور وقت کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کانپور...
    کراچی میں ملیر ماڈل کالونی میں تیز رفتار موٹر سائیکل فٹ پاتھ سے ٹکرانے کے باعث 14 سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق متوفی کی شناخت حسن ولد رب نواز سے ہوئی، واقعہ کے حوالے سے متوفی کےبہنوئی کمال نے بتایا کہ حسن ولد رب نواز کی عمر 14سال ہے جوماڈل کالونی ملیر کا رہائشی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ متوفی موٹر سائیکل مکینک کا کام سیکھ رہا تھا، وہ پانچ جماعت پاس ہے، اس کے پانچ بھائی بہن ہیں، اس کے والد فالج کے مریض ہیں، وہ گھریلو اخراجات پورے کرنے کے لیے کام سیکھ رہا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اس کو موٹر سائیکل چلانے کا شوق تھا، وہ روزانہ کام پرسے آنے اور رات کا...
    کراچی(نیوز ڈیسک) کراچی میں ہیوی ٹریفک شہریوں کی جان لینے لگی۔ ٹیپو سلطان روڈ پر واٹر ٹینکر نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا، حادثے میں 2افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا، مشتعل افراد نے واٹر ٹینکر کو آگ لگا دی، گھگھر پھاٹک کے قریب واٹر ٹینکر نے بائیک سوار نوجوان کو کچلا،2 روز کے دوران 5 افراد واٹر ٹینکر تلے کچلے گئے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کراچی میں ہر دوسرے دن شہریوں کو کچلا جارہا ہے، ڈرائیور کے پاس کراچی کا لائسنس نہ ہو تو روڈ پرنہ آنے دیا جائے۔
    محراب پور(جسارت نیوز)حادثے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان زخمی، درس پولیس تھانہ کی حدود میں موٹر سائیکل سوار تیز رفتاری کے باعث کھدائی کردہ نالے میں گر کر زخمی ہوگیا، درس پولیس کے مطابق مورو دادو رابطہ سڑک (لنک روڈ) پر کھدائی کردہ نالے میں ایک نامعلوم نوجوان موٹر سائیکل کنٹرول سے نکل جانے کے باعث گر کر زخمی ہوگیا جسے انتظامیہ اور مقامی افراد کی مدد سے نکال کر اسپتال منتقل کر دیا ہے۔
    جیکب آباد (نمائندہ جسارت) صدر تھانے کی حدود پہلوان فقیرکے قریب کلاشنکوف بردار مسلح افراد نے سجاد ابڑو سے 25 ہزار روپے نقدی اور ایک لاکھ روپے مالیت کے 2 موبائل چھین لیے، مولاداد تھانے کی حدود نئوں واہ کے قریب سے ممتاز ٹالانی سے 30 ہزار نقدی اور 2 موبائل چھین کر مسلح افراد فرار ہو گئے، جبکہ واٹر سپلائی کے قریب مصطفی ٹالانی کو مسلح افراد نے موٹر سائیکل اور 1500 روپے نقدی سے محروم کردیا اور فرار ہو گئے۔
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر قائد کے مختلف علاقوں میں حادثات اور پرتشدد واقعات میں 13 افراد جاں بحق ہوگئے دیگر واقعات میں خاتون سمیت 14 افراد زخمی ہوئے، شاہ لطیف تھانے کی حدود قائد آباد گوشت والی گلی بسمہ ہوٹل کے قریب دو گرہوں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد جھگڑے کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا،فائرنگ کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق6 افراد زخمی ہوئے جاںبحق اور زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ،جہاں متوفی کی شناخت 40 سالہ ذوالفقار کے نام سے ہوئی ۔ھگھر پھاٹک کے قریب کریانہ اسٹور میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے 27 سالہ محمد عارف ولد گل محمد نامی شخص...
    کراچی: شہر قائد میں سڑکوں پر دوڑتے قاتل واٹر ٹینکرز کی ٹکر سے مزید 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران واٹر ٹینکرز کی ٹکر اور دیگر حادثات میں 6 افراد جاں بحق اور کئی دیگر زخمی ہوئے۔ شہر کی مصروف سڑک شہید ملت روڈ پر بلوچ کالونی کی طرف جانے والے راستے پر واٹر ٹینکر کی زد میں آکر 2موٹر سائیکل سوار اپنی جان گنوا بیٹھے، جب کہ ایک شخص زخمی ہوا۔ حادثے کے بعد مشتعل افراد نے ٹینکر کو آگ لگا دی، جس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ علاوہ ازیں بلدیہ ٹان کے قریب حب ریور روڈ پر ایک اور افسوسناک حادثے میں واٹر ٹینکر نے 2موٹر سائیکل...
    کراچی: شہر قائد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف ٹریفک حادثات میں 6 افراد کی جان چلی گئی۔ ذرائع کے مطابق شہید ملت روڈ بلوچ کالونی جانے والے ٹریک پر ایک ٹینکر کی زد میں آکر 2 افراد جاں بحق ہوگئے اور ایک شخص زخمی ہوا۔ حادثے کے بعد ٹینکر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ مشتعل شہریوں نے واٹر ٹینکر میں آگ لگا دی۔ پولیس کے مطابق، گاڑی میں سوار شخص کی موٹر سائیکل پر سوار افراد سے ٹکر ہوئی، جس کے بعد پیچھے سے آنے والے واٹر ٹینکر نے دو موٹرسائیکلوں کو ٹکر مار دی۔ ایک موٹر سائیکل پر سوار 2 افراد جاں بحق ہو گئے، جبکہ دوسری پر سوار ایک شخص زخمی ہوا۔ بلدیہ...
     کراچی میں ٹرک کی ٹکر سے مزید 4 موٹر سائیکل سوار جاں بحق، شہریوں نے ٹینکر جلا دیا۔ شہر قائد میں 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والے ٹریفک حادثات میں 6 افراد کی ہلاکت ہوئی۔ کراچی کے علاقے شہید ملت روڈ بلوچ کالونی جانے والے ٹریک پر ٹینکر کی زد میں آ کر 2 افراد جاں بحق ہوگئے اور ایک شخص زخمی ہوگیا، حادثے کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ مشتعل شہریوں نے واٹر ٹینکر کو آگ لگا دی۔ پولیس کے مطابق گاڑی میں سوار شخص کی موٹر سائیکل پر سوار افراد سے ٹکر ہوئی جس کے بعد پیچھے سے آنے والے واٹر ٹینکرنے دوموٹرسائیکلوں کو ٹکر مار دی جس کے بعد ایک موٹر سائیکل پر سوار 2...
    کراچی(نیوز ڈیسک)شہر قائد میں سڑکوں پر دوڑتے قاتل واٹر ٹینکرز کی ٹکر سے مزید 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران واٹر ٹینکرز کی ٹکر اور دیگر حادثات میں 6 افراد جاں بحق اور کئی دیگر زخمی ہوئے۔ شہید ملت روڈ پر حادثہ شہر کی مصروف سڑک شہید ملت روڈ پر بلوچ کالونی کی طرف جانے والے راستے پر واٹر ٹینکر کی زد میں آکر 2موٹر سائیکل سوار اپنی جان گنوا بیٹھے، جب کہ ایک شخص زخمی ہوا۔ حادثے کے بعد مشتعل افراد نے ٹینکر کو آگ لگا دی، جس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ حب ریور روڈ پر المناک حادثہ علاوہ ازیں بلدیہ ٹاؤن کے قریب حب ریور...
    محراب پور (جسارت نیوز) پی پی رہنما کی موٹر سائیکل اور پولیس کانسٹیبل کے بیٹے کی کیبن سے چوری کی واردات، پولیس نے بھنگ فروش کو گرفتار کر لیا، ٹھارو شاہ تھانے کی حدود میں پی پی رہنما رانا حیات راجپوت کی گھر کے باہر کھڑی موٹر سائیکل چابی چور چرا کر لے گیا، اکری تھانے کی حدود اکری شہر میں پولیس کانسٹیبل فتح محمد شر کے بیٹے ادریس شر کی کیبن سے چور سامان چرا کر لے گئے۔
    لاہور کے علاقے ہربنس پورہ کے علاقے میں  نا معلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکو نے کھڑی گاڑی میں موجود فیملی کو لوٹ لیا۔ ہربنس پورہ میں ڈاکو نے اسلحے  کے زور پر 20 لاکھ سے زائد  مالیت کی  نقدی اورطلائی زیورات لوٹ لیے۔ ملزم کو سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگرذرائع کی مدد سے گردونواح میں ٹریس کیا جا رہا ہے۔ متاثرہ شہری آصف خان کی مدعیت میں نا معلوم ملزم کے خلاف فوری مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایس پی کینٹ نے ہربنس پورہ پولیس  کو فوری ملزم ٹریس کر کے گرفتار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملزم جلد پولیس کی گرفت میں ہو گا۔